فارسی شاعری منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم

لاریب مرزا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 15, 2017

  1. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    یہ خوبصورت فارسی کلام عابدہ پروین کی آواز میں بارہا سنا۔ انٹرنیٹ پر مکمل کلام کی تلاش سے کلام تو مل گیا لیکن اس کا ترجمہ نہ مل سکا۔ اس کلام کا بے حد خوبصورت ترجمہ کرنے پر ہم حسان خان کے مشکور ہیں۔

    منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم
    غم چون تو نازنینی به هزار ناز دارم

    (میں وہ نیازمند ہوں جسے تمہاری نیاز ہے
    میں تم جیسے نازنیں کا غم بصد ناز رکھتا ہوں)

    تویی آفتاب و چشمم به جمال توست روشن
    اگر از تو باز دارم به که چشم باز دارم؟

    (تم خورشید ہو اور میری چشم تمہارے جمال سے روشن ہے
    اگر میں تم سے جدا ہو جاؤں، تو پھر کس کی جانب اپنی چشم کھلی رکھوں؟)

    به جفا نمودنِ تو ، ز وفا ت بر نگردم
    به وفا نمودنِ تو ، ز جفا ت باز دارم

    (تمہارے جفا کرنے سے میں تمہاری وفا سے نہیں پھروں گا
    میں اپنے وفا کرنے سے تمہیں جفا سے روک دوں گا)

    گِلِه کردم از تو ، گفتی که بساز چاره خود
    منم آن که در غمت ، دلِ چاره ساز دارم

    (میں نے تم سے گلہ کیا، تم نے کہا کہ اپنی چارہ سازی کرو
    میں وہ ہوں کہ میں تمہارے غم میں دلِ چارہ ساز رکھتا ہوں)

    غم دل چه باز گویم که تو را ملال گیرد
    کنم این حدیث کوته که غم دراز دارم ...

    (میں اپنا غم دوبارہ کیا کہوں کہ تم بیزار ہو جاؤ گے
    یہ قصہ مختصر کر دیتا ہوں کہ میں غمِ دراز رکھتا ہوں)

    شاعر: نامعلوم
    ترجمہ: حسان خان
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 16, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • زبردست زبردست × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یہ غزل شاہ نیاز بریلوی کی نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,727
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    مجھے بھی یہی شک تھا۔ اصل شاعر کا نام بتا دیں۔ شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    آپ منفی کے بجائے مثبت جملہ لکھ دیتے تو آپ کا وقت بچ جاتا اور ہمارا بھلا ہو جاتا۔ :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    انٹرنیٹ پر ہر جگہ یہ کلام شاعر کے نام کے بغیر پوسٹ تھا۔ ایک جگہ پر شاہ نیاز بریلوی کے نام سے ہی موسوم تھا۔ ویسے ہمارا ذاتی خیال یہ ہے کہ شاعر کے حوالے کے بغیر کوئی کلام کسی بھی جگہ پر پوسٹ نہیں ہونا چاہیے۔
     
    • متفق متفق × 2
  6. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    شاعر کا نام نہیں مل سکا۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  7. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  8. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,727
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کسی مجہول و غیر معروف شاعر کا ہو گا، کیونکہ کہیں شاعر کا نام نہیں مل سکا۔ ہاں، کچھ جگہوں پر لوگوں نے اِسے شاہ نیاز بریلوی اور مولانا رومی سے منسوب ضرور کیا ہے، لیکن اِس کی کوئی حیثیت نہیں، اور دونوں کے دیوانوں میں یہ غزل موجود نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  10. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,727
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. عمادالاسلام

    عمادالاسلام محفلین

    مراسلے:
    2
    مولانا جلال الدین محمد بلخی کی غزل ہے یہ۔۔۔۔۔۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  12. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    برائے مہربانی اس کا کوئی حوالہ بھی دے دیں۔
    اور اردو محفل میں خوش آمدید :)
     
  13. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,607
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    مولانا رومی ہی مولانا جلال الدین محمد بلخی ہیں اور حسان خان بھائی کے مطابق یہ غزل ان کی نہیں ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  14. دانیال القادری

    دانیال القادری محفلین

    مراسلے:
    56
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    چه خوب است
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    تشکر!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. اسيدرضا

    اسيدرضا محفلین

    مراسلے:
    40
    فارسی محاورے ہوں تو کیاہی خوب ہو
     
  17. اسيدرضا

    اسيدرضا محفلین

    مراسلے:
    40
    فارسی محاورے ہوں تو کیاہی خوب ہو
     
  18. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    محترم، اب آپ پر لازم آتا ہے کہ فارسی محاوروں پر ایک عدد دھاگے کا آغاز کریں اور ضرور کریں. :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,884
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ تو خود کسی اور کا کندھا ڈھونڈ رہے ہیں، مردہ بدستِ زندہ! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  20. اسيدرضا

    اسيدرضا محفلین

    مراسلے:
    40
    نوازش
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر