سعود عثمانی بیعت کی صدی لمحۂ انکار سے کم ہے

لاریب مرزا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 28, 2018

  1. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    بیعت کی صدی لمحۂ انکار سے کم ہے
    سردار! تری عمر سرِ دار سے کم ہے

    اس بات پہ شاہد ہے یہ مشکیزہ ء خالی!
    اک گھونٹ کی وقعت مرے پندار سے کم ہے

    حق یہ ہے کہ اک نکتۂ پاراں کے سوا بھی
    دربار میں جو کچھ ہے درِ یار سے کم ہے

    میں خاک نشینوں کے نشاں دیکھنے والا
    کرسی کی بلندی مرے معیار سے کم ہے

    "میں قامتِ نیزہ پہ بھی اٹّھا ہوا سر ہوں”
    سلطان! تری جیت مری ہار سے کم ہے

    یہ وار مرے دل کے بہت پاس سے ہوگا
    خطرہ ہے مگر غیر کی تلوار سے کم ہے

    لگتا ہے زمانے کا چلن یوں ہی رہے گا
    اس بار بھی قیمت مری ہر بار سے کم ہے

    شکوہ ہے مگر کس سے ، یہ کچھ نہیں کھلتا
    سچ یہ ہے کہ اس عشق کے آزار سے کم ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 4

اس صفحے کی تشہیر