پروین شاکر کھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے

لاریب مرزا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 22, 2017

  1. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,731
    کھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے
    وہ سویا ہے کہ کچھ کچھ جاگتا ہے

    تری چاہت کے بھیگے جنگلوں میں
    مرا تن، مور بن کر ناچتا ہے

    مجھے ہر کیفیت میں کیوں نہ سمجھے
    وہ میرے سب حوالے جانتا ہے

    میں اس کی دسترس میں ہوں ، مگر وہ
    مجھے میری رضا سے مانگتا ہے

    کسی کے دھیان میں ڈوبا ہوا دل
    بہانے سے مجھے بھی ٹالتا ہے

    سڑک کو چھوڑ کر چلنا پڑے گا
    کہ میرے گھر کا کچّا راستہ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر