عدنان عمر

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • عدنان بھائی
    سالگرہ بہت بہت مبارک 🎉🎊🎉🎁🎂🎊🎁
    ایس ایس ساگر
    ایس ایس ساگر
    سالگرہ مبارک ہو عدنان بھائی۔
    سیما علی
    سیما علی
    بھیا برتھ ڈے بوائے کہاں ہیں🎁🎁
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    خیر مبارک! معاف کیجیے گا بروقت جواب نہ دے سکا۔ میں اپنا موبائل ایک رشتے دار کے گھر بھول آیا تھا، اس لیے دو دن محفل سے دور رہا۔
    آپ محفلین کی مبارکباد پر تہہ ❤️ سے مشکور ہوں۔
    اخلاق اور رویوں کی بدصورتی کا احساس ہمیں اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک کہ وہ ہمارے ساتھ نہ برتے جائیں۔
    (منقول)
    ‏دنیا کی سب سے بڑی نعمت مسلمان پیدا ہونا ہے
    اور اسکے بعد اللہ کا نام لینے کی توفیق مل جانا ہے۔

    اس نعمت کی قدر، مرتے ہی پردے ہٹیں گے اور ہو جائے گی۔
    (منقول)
    ‏اپنے قاتل کا باریک بینی سے انتخاب کرنا محبت کہلاتا ہے۔
    الحبُّ، أن تختار قاتلك بحرصٍ شديد۔
    (بشکریہ: سلّی)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    ہمہ آہوان صحرا سر خود نہادہ بر کف
    بہ امید آنکہ روزے بشکار خواہی آمد
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    باریک بینی سے انتخاب!! کہتے ہیں محبت تو بغیر سوچے سمجھے ہوتی ہے :unsure::unsure:
    ‏رحمت کی چادر، شفقت کا سائبان، تحفظ کی علامت اور محبت کا چہرہ، اگر یہ جملہ لمبا ہے تو آپ صرف باپ کہہ لیجئے❤️
    (منقول)
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    اللّہﷻ آپ کے والدِ گرامی کو شفائے کاملہ و عاجلہ و مستمرہ عطا فرمائے، آمین۔
    جاسمن
    جاسمن
    عبید انصاری! اللہ آپ کے اور سب کے والدین کو کامل ایمان، کامل صحت ، خوشیوں اور آسانیوں والی لمبی عمر دے۔ اپنے بچوں سے ان کا دل ٹھنڈا رکھے۔ چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ جو اللہ کے پاس چلے گئے انھیں اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ انھیں۔ وہاں آسانیاں اور خوشیاں دے۔ آمین!
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    عبید بھائی ، اللّٰہ کریم آپ کے والد محترم کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور ان کی شفقتوں کا سایہ تادیر آپ کے سر پر قائم رکھے ۔ آمین۔ ان کی خدمت اور دیکھ بھال میں کوئی کسر مت چھوڑیئے ۔ اپنی جنت بنائیے ۔
    ‏نزدیک وہ اتنے تھے کہ بس مل گئے دل میں
    تھا گرمِ سفر جن کے لیے جانے میں کب سے
    (مولانا تقی عثمانی)
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    ما شاء اللہ۔ حضرت صاحب پر اللّہﷻ کا خاص کرم ہے۔
    فاخر
    فاخر
    بالکل بجا فرمایا آپ نے اللہ تعالیٰ نے حضرت شیخ الاسلام کو بلند مقام عطا فرمایا ہے ۔ ان کے سایہ ھما کو اللہ پاک دراز فرمائے اور تمام آفات و بلیات سے محفوظ رکھے آمین۔ شیخ الاسلام مدظلہ العالی پوری دنیا عرب و عجم اور یورپ وامریکہ میں دیوبندیت کے واحد سفیر ہیں۔ جو ہر ایک پلیٹ فارم سے دیوبند یت کی سفارت انجام دیتے ہیں۔ شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب یقیناً ہمارے سروں کے تاج ہیں۔
    فاخر
    فاخر
    جب 2010 میں حضرت شیخ الاسلام اپنے آبائی وطن دیوبند تشریف لائے تھے، تو اس وقت پورا دیوبند شہر حضرت مفتی تقی عثمانی مدظلہ العالی کے استقبال میں دیدہ ودل فرش راہ بنا ہوا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ناز و نعم میں پلا ہوا کوئی شہزادہ اپنی سلطنت میں آیا ہے ۔ شیخ الاسلام مدظلہ العالی نے کئی جگہ اپنے خطابات بھی فرمائے تھے۔
    ‏کمرے میں موجود ہر ایک نے پیالی کے گرنے کو دیکھا لیکن کسی نے میرے ہاتھوں کی کپکپاہٹ پر دھیان نہ دیا۔
    (منقول)
    محترم معاونین توجہ فرمائیں!
    محفل کی کسی بھی لڑی میں تبصرہ کرتے وقت ایڈیٹنگ ٹولز کام نہیں کر رہے۔ ایسا کل شام سے ہو رہا ہے۔ کیفیت نامے میں بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ میں اسمارٹ فون کے ذریعے محفل استعمال کرتا ہوں۔
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    مسئلہ حل ہوگیا،الحمد للہ۔
    ظفرؔ آدمی اس کو نہ جانئے گا، وہ ہو کیسا ہی صاحبِ فہم و ذکا
    جسے عیش میں یاد خدا نہ رہی، جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا

    (سلطانِ ہند بہادر شاہ ظفر ۔۔ 24 اکتوبر 1775 - 7 نومبر 1862)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    نہایت خوبصورت بات کہی تھی شاہ صاحب نے ۔
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    جی جناب! اگر ہم اس ایک بات کو ہی دل کی گہرائیوں میں جگہ دے دیں تو ہماری زندگی بدل جائے۔
    ‏ہم فرشتے نہیں ہیں کہ ہم سے گناہ نہ ہو
    اور ہم شیطان بھی نہیں ہیں کہ ہم توبہ نہ کریں ہم تو انسان ہیں
    اس لیے جب بھی کوئی گناہ ہوجائے
    تو فوراً کوئی نیک کام کرلیجیے
    نیکی گناہ کو ختم کردے گی ان شاءاللہ
    (مولانا یونس پالنپوری)
    ‏‏یہ سوال اہم نہیں کہ ملازمت کے عوض آپ کو کتنی تنخواہ مل رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ملازمت آپ کو کس سانچے میں ڈھال رہی ہے۔ جو مل رہا ہے، اس سے اہم ہے وہ، جو آپ بنتے جارہے ہیں۔
    پیسے خرچ ہوجائیں گے، مگر چند برسوں میں آپ جس سانچے میں ڈھل جائیں گے، پھر اس کا تبدیل ہونا مشکل ہے۔
    ۔ جم رون
    (بشکریہ اقبال خورشید)
    ‏‎‎‎ایک گُرو نے کہا تھا کہ اردو میں جہاں بھی ق دیکھو ترکی یا عربی قیاس کرو۔ آقا، بیرق، بندوق، چِق، چقماق وغیرہ۔ اور چونکہ عربی میں چ نہیں تو جہاں چ اور ق مجتمع ہوں سمجھو لفظ ترکی سے وارد ہوا ہے۔ واللہ اعلم
    (جناب محمد تقی کی ایک ٹوئیٹ)
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    میرے استفسار پر ترکی زبان جاننے والے ایک کرم فرما نے بتا یا ہے کہ ترکی کے اسٹینڈرڈ (استنبول کے) لہجے اور مغربی ترکی کے لہجوں میں 'ق' کی جگہ 'ک' بولا جاتا ہے؛ البتہ بہت سے علاقائی لہجوں میں 'ق' کی آواز موجود ہے۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    اردو میں جو ترکی الفاظ ہیں وہ غالبا قدیم وسطی ایشیائی ترکی لہجوں (چغتائی ترکی) کے توسط سے آئے ہیں، جبکہ اناطولیائی ترکی زبان مغربی ایشیائی ترکی لہجوں سے ماخوذ ہے (اویغوز وغیرہ) .... چغتائی ترکی اب عملا معدوم ہے، ممکن ہے اس قسم کے لہجات میں ق کی منفرد آواز پائی جاتی ہو.... جو مغربی لہجوں میں بتدریج ختم ہوتی چلی گئی ...
    اعلان برأت: یہ کوئی ٹھوس دعوی نہیں بلکہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر میرا ذاتی مفروضہ ہے :)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    راحل بھائی ، ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو ۔ یہ قیاس وزن تو رکھتا ہے کہ مغل حملہ آور وسطی ایشیائی علاقوں ہی سے تھے ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top