جی یہ جیفری آر چر کے ہی ناول ہیں۔ میں نے بھی ان کی تین چار ناول ہی پڑھے ہیں۔
ویسے جیفری آرچر کا سب سے مشہور ناول Kane and Abel ہے۔ علیم الحق حقی مرحوم نے اس ناول کی تلخیص و ترجمہ " دو بوندیں ساون کی" کے نام سے کیا تھا۔
تفصیلی جواب دینے کا شکریہ ظہیر چھائی۔
الیسٹر مکلین کا نام میرے لیے نیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ ان کی بھی کوئی ناول پڑھوں۔
ویسے جیفری آرچر بھی اچھا لکھتے ہیں۔ آپ نے ان کا کوئی ناول پڑھا؟
ظہیر بھائی، جاسوسی ادب کے حوالے سے ایک سوال میرا بھی ہے۔ آپ نے اردو اور انگریزی میں لکھنے والے ہر بڑے اور شہرہِ آفاق مصنف کی جاسوسی و ایکشن و ایڈونچر کہانیاں اور ناول پڑھ رکھے ہیں۔
اس صنف میں آپ کا آل ٹائم فیورٹ رائٹر کون ہے؟ اور کیوں؟
ڈاکٹر شیر شاہ سید کراچی کے معروف گائناکالوجسٹ تو ہیں ہی، اردو کے معروف ادیب بھی ہیں۔حقیقی زندگی کے واقعات سے اخذ ان کے افسانے ہمارے اردگرد کے مسائل کو اس سادگی اور چابک دستی سے بیان کرتے ہیں کہ سوچنے کی ایک نیا در وا ہو جاتا ہے۔
ریختہ پر ان کے دو افسانوی مجموعے موجود ہیں۔ وقت ملے تو دیکھ لیجیے گا۔
خوب صورت تحریر، دلنشین اندازِ بیان۔
سچ پوچھیں تو مجھے لگا کہ ڈاکٹر شیر شاہ سید کا لکھا کوئی افسانہ پڑھ رہا ہوں۔
ظہیر بھائی، امید ہے کہ آپ یونہی اپنی یادداشتوں کو قلم بند کرتے اور ہمیں شریکِ سفر کرتےرہیں گے۔