آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
ذبردست اسے کہتے ہیں لڑ کے میچ ہارنا، پاکستان نے تو بس بونگیاں ہی ماریں تھیں۔

تمام انڈین دوستوں کو عالمی کپ جیتنے کی مبارکباد :)
 

میم نون

محفلین
سب عالمی کپ میں کام کرنے والوں کو اعزازات سے نواز رہے ہیں لیکن ہمارے کمنٹرز کو کسی نے بھی کوئی اعزاز نہیں دیا :eek:

شمشاد بھائی کو
خرم بھائی کو
اور احمد بھائی کو

پورے عالمی کپ کی کمنٹری کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔

شمشاد بھائی کو فائنل میچ کا بہترین کمنٹر قرار دیا جاتا ہے :)

جبکہ خرم بھائی کو کمنٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا جاتا ہے :)

احمد بھائی کو بھی اچھی کمنٹری کرنے پر پلس پوائنٹ دئیے جاتے ہیں :)
 

میم نون

محفلین
لیکن اسکے لئیے تو کوئی اعزاز نہیں ہے :(

چلیں آپ کی خاطر اسے بھی ایجاد کرلیتے ہیں :grin:

اس ٹورنامنٹ کا بہترین فوٹوگرافر خرم شہزاد خرم کو قرار دیا جاتا ہے ;)
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کا میچ بہت ہی کانٹے کا میچ تھا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے اچھا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے شروع میں ہی نقصان اٹھا کر بڑی حکمت عملی سے مقابلہ کیا۔ خاص کر دھونی نے “کیپٹن اننگ“ کھیلی اور لڑ کر میچ جیتا ہے اور کسی بھی مقام پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ ہمت ہار گئے ہیں۔ انہوں نے جس انداز میں میچ کھیلا اس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ عالمی کپ جیتنے کے حقدار ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
تمام بھارتی دوستوں کو 28 سال بعد عالمی کپ خریدنے پر مبارکباد!:grin:

کافی تکنیکی عبارت ہے۔
اور کافی حد تک ٹھیک بھی ہے، غریب قوم کے کرپٹ لیڈران کو مبارکباد

کہاں ہیں انڈین اراکین ان سے پیسے بھی لینے ہیں میں نے
وہ پہلے ہی بہت دے چکے ہیں ہمارے لیے ان کے پاس اب کچھ نہیں ہے
 
تمام احباب کا شکریہ جنھوں نے مخلصانہ مبارکباد دی۔ ویسے یہ سچ ہے کہ ہمیں اس کھیل میں قطعی کوئی دلچسپی نہیں لہٰذا قابل مبارکباد تو آپ احباب ہیں جو اس کھیل کا حصہ بن کر رہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top