چھٹی سالگرہ اردو محفل کی چھٹی سالگرہ

باذوق

محفلین
السلام علیکم۔ بہت بہت مبارک ہو۔ مستقبل کے لیے بھی تمام تر نیک تمنائیں۔ گذشتہ سال میں قابل تحسین اور یادگار کام فونٹ سرور کا قیام رہا ہے۔ اور اب نئے سال کے افتتاح پر اردو ایڈیٹر اپ ڈیٹ کی خوشخبری اچھی لگی۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
بہت سے لوگوں کو اس سالگر ہ پر محفل پر دیکھنے کی خواہش ہے خصوصا سابقون الاولون
ہے کوئی جو ان کو کچھ وقت کے لیے ہی سہی محفل پر لائے تو۔
 
ماشاءللہ چھٹی سالگرہ آن پہنچی ہے

میری طرف سے ڈھیروں سے مبارکباد

فاتح کی طرف سے بھی مبارکباد قبول ہو ، ممکن ہے وہ خود بھی مبارکباد دینے پہنچے
 

فاتح

لائبریرین
میری جانب سے (محب سے قدرے زیادہ) دلی اور ڈھیروں مبارکباد قبول کی جائے بصورت دیگر۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادران فاتح اور محب علوی، سالگرہ کی مبارکباد کا بہت شکریہ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ دونوں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے تشریف لاتے رہیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
برادرم، محفل تو اپنا گھر ہے۔۔۔ بس یوں سمجھیے آج کل پردیس میں ہیں لیکن گھر کی محبت تو بہرحال دل میں موجود ہے۔ ضرور حاضر ہوتے رہیں گے۔ ان شا اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم فاتح، پردیس میں آپ اپنی سسرال (فیس بک) جانا نہیں بھولتے ہیں، اپنے گھر کو بھی یاد رکھا کریں۔ :)
 

زونی

محفلین
اردو محفل کے تمام منتظمین ،،، موڈریٹرز اور عوام الناس کو چھٹی سالگرہ بہت مبارک ہو،،،،، میں سمجھتی ہوں انٹرنیٹ کی دنیا میں چند ہی معیاری اردو فورم موجود ہیں جو صحیح معنوں میں اردو کی ترویج کیلئے کام بھی کر رہے ہیں اور اردو محفل کو ان میں منفرد حیثیت حاصل ھے ،،،،،، اس کے علاوہ مجھے اردو ٹائیپنگ سکھانے میں بھی اردو محفل کا بہت بڑا ہاتھ ھے کیونکہ یہاں کے منتظمین آپ سے انگلش بھی اردو میں ٹائپ کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ :grin:
 
Top