چھٹی سالگرہ اردو محفل کی چھٹی سالگرہ

عسکری

معطل
مبارکاں جی مبارکاں ہمیں کتنے سال ہو گئے یہاں پر آج تک ہماری آنے جانے کی سالگرہ نہیں منائی کسی نے :grin:

bg6th.jpg
 

عسکری

معطل
یہ پرانا والا کارڈ چلے گا نیا تو تب لیں گے جب پیسا ہوگا اور پیسا تب ہو گا جب تنخواہ ملے گی اور تنخواہ تب ملے گی جب مہینہ پورا ہو گا آج 30 تاریخ ہے اور ہماری فیلا کی بلی بھی بھوگی سو گئی ہے سمجھدار ہے نا ھھھھھھھھھھھھھھھھ:noxxx:

card.jpg
 
تمام محفلین کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ جلدی جلدی سبھی لوگ پروگرام مرتب کر لیں کیوں کہ پہلا ہفتہ افتتاحی و تفریحی نوعیت کا ہوگا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری جانب سے بھی تمام حاضرین (و غائیبین) محفل کو چھٹی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میری طرف سے پہلا تحفہ تو فورم کے اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ ہے۔ :) میں انشاءاللہ جلد ہی اس اپڈیٹ کے بارے میں اور دوسرے امور کے بارے میں پوسٹ کرتا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس خاکسار کی جانب سے بھی تمام اہلیانِ محفل کو اردو محفل کی چھٹی سالگرہ بہت مبارک ہو۔

اللہ بھاگ لائی رکھے :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اردو محفل کی چھٹی سالگرہ سب کو مبارک ہو

اس امید کے ساتھ کہ اردو کی ترویج کا سلسلہ یونہی جاری گا۔۔ اور میرے ہونے سے رونق بھی:)
 

رانا

محفلین
میری طرف سے بھی تمام محفلین اور منتظمین کو بہت بہت مبارک ہو۔ اس مرتبہ تو واقعی پتہ نہیں لگا سالگرہ سر پر آگئی اور کوئی شور ہی نہیں اٹھا۔:)
 
ہماری طرف سے محفل کے تمام شرکا، تمام ممبران اور تمام منتظمین کو محفل کی چھٹی سالگرہ مبارک ہو۔ محفل اور آپ سب جئیں ہزاروں سال اور ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار۔
 
Top