چوتھی سالگرہ ہفتہء کچن / پکوان ۔۔

شمشاد

لائبریرین
شمشاد صاحب آپ کے لیئے 25 نمبر پر سوال ہے کہ -- آدھا تیتر اور آدھا بٹیر روسٹ ایک پلیٹ میں آپ کے سامنے ہو تو آپ کس طرٍف سے کھانا شروع کریں گے ؟؟ تیتر کی طرف سے یا بٹیر کی ؟؟ اور تیتر کی طرف سے تو بٹیر کی طرف سے کیوں نہیں ؟؟ اور بٹیر کی طرف سے تو تیتر کی طرف سے کیوں نہیں :)

بہت شکریہ حجاب۔ شکر ہے پکانے والا کوئی سوال نہیں آیا۔

کھانے کے متعلق بات ہے تو کھانے کو تو بٹیر بھی کھا ہی لوں گا لیکن تیتر کی طرف سے کھانا شروع کروں گا کیونکہ مجھے بٹیر سے زیادہ تیتر کا گوشت زیادہ پسند ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
زین 29 نمبر کا سوال تمہارے لیئے یہ کہ -- دودھ کا جلا چھاج پھونک پھونک کر کیوں پیا جاتا ہے جھاج گرم تو نہیں ہوتا پھر وجہ ؟؟ :) مشکل تو نہیں ناں ؟؟؟؟

چھاج یا جھاج کو چھاچھ کر لیں۔ چھاچھ لسی کو کہتے ہیں اور ایسی لسی جو دہی کو بلُو کر مکھن نکالنے کے بعد بچتی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
اتنے آسان سوال۔۔۔:grin:
میں ابھی کچھ کام کر کے پھر سوچتی ہوں لوہے کہ چنے کیسے بنائے جائیں۔

حجاب، رات کافی لیٹ ہی آجکل آن لائن ہوتی ہوں۔۔اس وقت تم نہیں ہوتی۔۔:(
 
زیک

مسافر
12 نمبر کا سوال زیک آپ کے لیئے کہ -- پدّی ایک بہت چھوٹا سا پرندہ ہے ، پدّی کا شوربہ پینے کے لیئے جو پیالہ پرفیکٹ ہو اُس کی تصویر پوسٹ کریں ( یاد رہے شوربہ ایک پدّی کا ہوگا تو پیالہ بھی اُس کی مناسبت سے ہو :)

یہ تو آسان کام ہے۔ میرے پاس ہے ایسا پیالہ۔ تصویر کھینچ کر پوسٹ کرتا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السّلام ۔۔ نایاب صاحب آپ کے لیئے 45 نمبر پر سوال ہے کہ ----- یہ منہ اور مسور کی دال کیوں کہا جاتا ہے ؟؟ کسی اور دال سے تشبیہ کیوں نہیں دی جاتی :confused:

السلام علیکم
محترمہ حجاب بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
بدقسمتی یا خوش قسمتی سے اس محاورے کے خالق باورچی کو صرف مسور کی دال ہی پکانا آتی تھی ۔
مسور کی دال دوسری تمام دالوں کی نسبت اک انفرادیت کی حامل ہے کہ
یہ کسی سبزی یا گوشت کے ساتھ ملا کر پکانے سے ذائقہ کی محتاج نہیں ہے ۔۔
یہ خود اپنے آپ میں اک ذائقہ رکھتی ہے ۔ جو کسی مصالحے اور شراکت کا محتاج نہیں ہوتا ۔
بہادر شاہ ظفر نے غالب کو تحفہ خاص میں مسور کی دال پکوا کر بھیجی تھی۔
جسے غالب نے دولت و دین و دانش و داد کی دال قرار دیا۔
بھیجی ہے جو مجھ کو شاہ حجم جاہ نے دال
ہے لطف و عنایات شہنشاہ پہ دال
یہ شاہ پسند دال ہے بے بحث و جدال
ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال
دروغ بر گردن راوی کسی نواب کی خدمت میں ایک باورچی پیش ہوا پوچھا ” کیا کیا پکاتے ہو؟
باورچی نے جواب دیا ” صرف مسور کی دال “ نواب صاحب نے دریافت کیا ” تنخواہ کیا لو گے؟ “
باورچی نے مروجہ تنخواہ سے چار گنا زیادہ بتائی۔ نواب صاحب نے حیرت سے کہا ” دال پکانے کی اتنی تنخواہ؟ “
باورچی تنک کر بولا ” حضور مسور کی دال ہے منہ دیکھ کر منہ کو آتی ہے“۔
جواب سن کر نواب صاحب پھڑک گئے بولے ” ٹھیک ہے تنخواہ منظور “
باورچی بولا ” حضور دو شرائط اور ہیں ایک یہ کہ ایک دن پہلے کہلا دیجئے گا، دوسرے یہ کہ گرم گرم تناول کرنا ہو گی “۔
نواب صاحب اس پر بھی راضی ہو گئے۔ کچھ دن بعد نواب صاحب کو خیال آیا باورچی کو خبر کی۔
اگلے دن دال تیار ہوئی۔ باورچی نے نواب صاحب کو اطلاع پہنچائی کہ حضور دال تیار ہے، تناول فرما لیجئے ۔
نواب صاحب کسی انتہائی اہم معاملے میں الجھے ہوئے تھے بولے تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ۔
کچھ دیر بعد یاددہانی پر نواب صاحب نے پھر وہی جواب دے دیا۔
تیسری مرتبہ بھی نواب صاحب کھانے پر تیار نہ ہوئے تو باورچی نے
دال کی ہنڈیا ایک سوکھے درخت کی جڑ میں پٹخی اور نوکری چھوڑ کر چلا گیا۔
نواب صاحب نے باورچی کو بہت ڈھنڈوایا، نہ ملا۔ البتہ سوکھا درخت سرسبز ہو گیا۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
میرا نمبر 99

اور جواب کیلیے پیشگی معذرت کہ میں سوائے 'خیالی پلاؤ' پکانے کے اور کچھ نہیں کر سکتا :)

السلام علیکم
محمد وارث بھائی
ماشااللہ
آپ تو جینئس ٹھہرے ،
جو لوگ " خیالی پلاؤ ' نہیں پکاتے ۔ وہ کچھ بھی تخلیق کرنے سے عاری ہوتے ہیں ۔
"خیالی پلاؤ " ہی کسی تخلیق کو شروع کرنے اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں ۔
بشرطیکہ صرف " خیالی پلاؤ " پکا کر پلاؤ کی لذت میں ہی نہ ڈوب جایا جائے ۔
نایاب
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ حجاب بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
بدقسمتی یا خوش قسمتی سے اس محاورے کے خالق باورچی کو صرف مسور کی دال ہی پکانا آتی تھی ۔
مسور کی دال دوسری تمام دالوں کی نسبت اک انفرادیت کی حامل ہے کہ
یہ کسی سبزی یا گوشت کے ساتھ ملا کر پکانے سے ذائقہ کی محتاج نہیں ہے ۔۔
یہ خود اپنے آپ میں اک ذائقہ رکھتی ہے ۔ جو کسی مصالحے اور شراکت کا محتاج نہیں ہوتا ۔
بہادر شاہ ظفر نے غالب کو تحفہ خاص میں مسور کی دال پکوا کر بھیجی تھی۔
جسے غالب نے دولت و دین و دانش و داد کی دال قرار دیا۔
بھیجی ہے جو مجھ کو شاہ حجم جاہ نے دال
ہے لطف و عنایات شہنشاہ پہ دال
یہ شاہ پسند دال ہے بے بحث و جدال
ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال
دروغ بر گردن راوی کسی نواب کی خدمت میں ایک باورچی پیش ہوا پوچھا ” کیا کیا پکاتے ہو؟
باورچی نے جواب دیا ” صرف مسور کی دال “ نواب صاحب نے دریافت کیا ” تنخواہ کیا لو گے؟ “
باورچی نے مروجہ تنخواہ سے چار گنا زیادہ بتائی۔ نواب صاحب نے حیرت سے کہا ” دال پکانے کی اتنی تنخواہ؟ “
باورچی تنک کر بولا ” حضور مسور کی دال ہے منہ دیکھ کر منہ کو آتی ہے“۔
جواب سن کر نواب صاحب پھڑک گئے بولے ” ٹھیک ہے تنخواہ منظور “
باورچی بولا ” حضور دو شرائط اور ہیں ایک یہ کہ ایک دن پہلے کہلا دیجئے گا، دوسرے یہ کہ گرم گرم تناول کرنا ہو گی “۔
نواب صاحب اس پر بھی راضی ہو گئے۔ کچھ دن بعد نواب صاحب کو خیال آیا باورچی کو خبر کی۔
اگلے دن دال تیار ہوئی۔ باورچی نے نواب صاحب کو اطلاع پہنچائی کہ حضور دال تیار ہے، تناول فرما لیجئے ۔
نواب صاحب کسی انتہائی اہم معاملے میں الجھے ہوئے تھے بولے تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ۔
کچھ دیر بعد یاددہانی پر نواب صاحب نے پھر وہی جواب دے دیا۔
تیسری مرتبہ بھی نواب صاحب کھانے پر تیار نہ ہوئے تو باورچی نے
دال کی ہنڈیا ایک سوکھے درخت کی جڑ میں پٹخی اور نوکری چھوڑ کر چلا گیا۔
نواب صاحب نے باورچی کو بہت ڈھنڈوایا، نہ ملا۔ البتہ سوکھا درخت سرسبز ہو گیا۔
نایاب

:applause: بہت خوب
بھئی میرے سوال کا جواب بھی آپ دے دیجئے ;)
 
شمشاد

لائبریرین
کھانے کے لیے خود اور جواب دینے کے لیے کوئی اور۔

جواب بھی خود ہی دینا ہو گا۔ جاؤ خالہ کے گھر سے پوچھ کر آؤ۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ تو لگتا ہے سب کو ایک ساتھ ہی بھوک لگ گئی۔
کہ سارے کے سارے ہی اکٹھے کچن میں داخل ہوگئے۔

اوئے ہوئے ان میں تو کچھ پہلوان ٹائپ لوگ بھی ہیں۔
جنھوں نے تو پوا کچن ہی اپنے حجم سے پر کررکھا ہے:rolleyes:

ارے ہٹیے۔۔۔ ہٹیے۔ تھوڑی جگہ تو دیجئے کہ ہم بھی کچن میں آسکیں۔
فکر ناٹ ابھی ہمیں بھوک نہیں ہم کچھ کھانے نہیں بلکہ آپ لوگوں کے کھانے
کے اسٹائل کو قلم بند کرنے آئے ہیں:party:

ویسے میرا نمبر ہوا 8
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل آپ کے لیئے 51 پر سوال ہے کہ -- ٹائیں ٹائیں فِش فرائی کی ترکیب لکھیں :)

پہلے اس طوطے کو پکڑیں جس میں دیو کی جان ہوتی ہے۔ پھر اس کی گردن مروڑ دیں۔ کچھ دل دہلا دینے والی ٹائیں ٹائیں کی آوازیں آئیں گی، لیکن گھبرائیے نہیں۔ اس کے بعد اس طوطے کو مچھلی کے تیل میں فرائی کر لیں۔ لیجیے آپ کی ٹائیں ٹائیں فش تیار ہو گئی۔ لیکن اسے کھانے کے بعد جو ڈکاریں آتی ہیں ان کی روک تھام کے لیے آپ کو ٹیڑھی کھیر کھانی پڑے گی۔ :(
 
نایاب

لائبریرین
:applause: بہت خوب
بھئی میرے سوال کا جواب بھی آپ دے دیجئے ;)

کھانے کے لیے خود اور جواب دینے کے لیے کوئی اور۔

جواب بھی خود ہی دینا ہو گا۔ جاؤ خالہ کے گھر سے پوچھ کر آؤ۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
میرے محترم زین بھائی تو ویسے ہی اس پر فتن معاشرے میں سانس لے رہے ہیں ۔
جہاں دودھ سے جلنے کے تجربے کے بنا ہی چھاچھ کو پھونک مار کر پینا بہتر ہے ۔
جلدبازی تو ان صاحب نے پھر بھی نہ چھوڑی تھی جو گرم گرم دودھ پی کر اپنا منہ جلا بیٹھے تھے ۔
لسی ( چھاچھ )کی چاٹی پر جلدی جلدی دو چار پھونکیں ماریں ۔ اور لسی پیٹ میں ۔
نایاب
 
حجاب

محفلین
یہ تو لگتا ہے سب کو ایک ساتھ ہی بھوک لگ گئی۔
کہ سارے کے سارے ہی اکٹھے کچن میں داخل ہوگئے۔

اوئے ہوئے ان میں تو کچھ پہلوان ٹائپ لوگ بھی ہیں۔
جنھوں نے تو پوا کچن ہی اپنے حجم سے پر کررکھا ہے:rolleyes:

ارے ہٹیے۔۔۔ ہٹیے۔ تھوڑی جگہ تو دیجئے کہ ہم بھی کچن میں آسکیں۔
فکر ناٹ ابھی ہمیں بھوک نہیں ہم کچھ کھانے نہیں بلکہ آپ لوگوں کے کھانے
کے اسٹائل کو قلم بند کرنے آئے ہیں:party:

ویسے میرا نمبر ہوا 8

فہیم -- 8 نمبر پر تمہارے لیئے سوال ہے کہ -- سیدھی اُنگلی سے گھی نکال کے دکھاؤ ذرا ۔۔
 
حجاب

محفلین
میرا نمبر 99

اور جواب کیلیے پیشگی معذرت کہ میں سوائے 'خیالی پلاؤ' پکانے کے اور کچھ نہیں کر سکتا :)

وارث آپ خیالی پلاؤ ضرور اچھا پکاتے ہونگے مگر 99 پر آپ کے جو سوال ہے وہ بھی آپ ضرور حل کر سکتے ہیں :) ایک نظم یا غزل لکھیں جس میں بہت سارے مزے مزے کے کھانوں کے نام ہوں --
 
فہیم

لائبریرین
وارث آپ خیالی پلاؤ ضرور اچھا پکاتے ہونگے مگر 99 پر آپ کے جو سوال ہے وہ بھی آپ ضرور حل کر سکتے ہیں :) ایک نظم یا غزل لکھیں جس میں بہت سارے مزے مزے کے کھانوں کے نام ہوں --

ارے اتنا آسان کام۔

بتائیں کتنا گھی نکالنا ہے سیدھی انگلی سے۔
انگلی بالکل سیدھی ہوگی بس گھی کا ڈبہ الٹا ہوجائے گا:grin:
 
Top