آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
جنگ - ضامن جعفری

جنگ

تہذیب کی، ثقافت و مذہب کی جنگ ہے
دشوار ہے شناخت، نئے ڈھب کی جنگ ہے

ظالم کا شوق ہے، نئے مظلوم، کی تلاش
یہ ایک کی نہیں‌ ہے یہ اب سب کی جنگ ہے

(ضامن جعفری)
 

کاشفی

محفلین
کتنا مشکل ہے، خالی جیب لیے
لوٹ کر شب کو، اپنے گھر جانا

اے خدا میرے دن بڑے رکھنا
میرے بچے نہیں برابر کے

(شمیم روش)
 

کاشفی

محفلین
کسی کا کون رہا یوں تو عمر بھر۔۔۔۔پھر بھی!
یہ حسن و عشق تو دھوکا ہے سب۔۔۔۔مگر پھر بھی!

ہزار بار ادھر ہی سے لوگ گذرے ہیں
نئی نئی سی ہے کچھ تیری رہ گذر پھر بھی۔


(فراق گورکھ پوری)
 

شاہ حسین

محفلین
کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں

اقبال (ر ح)
 

شاہ جی 90

محفلین
ابھی تو مل کرچلتےہیں سمندر کی مسافت میں
پھراس کے بعد دیکھیں گے کنارہ کون کرتا ہے

گٹھائیں کون لاتا ہے میری آنکھوں کے موسم میں
پھر اس کے بعد بارش کا نظارہ کون کرتا ہے

میری جاں تم سے اپنا آپ پیارا کون کرتا ہے
مرض دینے لگے تسکیں تو چارہ کون کرتا ہے

فرحت عباس شاہ
 

مغزل

محفلین
کوئی آس پاس نہیں رہا تو خیال تیری طرف گیا
مجھے اپنا ہاتھ بھی چھو گیا تو خیال تیری طرف گیا

کسی حادثے کی خبر ہوئی تو فضا کی سانس اکھڑ گئی
کوئی اتفاق سے بچ گیا تو خیال تیری طرف گیا

ترے ہجر میں‌خور و خواب کا کئی دن سے ہے یہی سلسلہ
کوئی لقمہ ہاتھ سے گر پڑا تو خیال تیری طرف گیا

لیاقت علی عاصم
 

فرخ منظور

لائبریرین
کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں

اقبال (ر ح)

شاہ جی دوسرے مصرے میں کہ کا اضافہ کر لیں بس۔
:)
کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
 

مغزل

محفلین
عاجز تھا بے عجز نبھائی رسمِ‌جدائی میں نے بھی
اس نے مجھ سے ہاتھ چھڑایا جان چھڑائی میں‌نے بھی

لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
بھٹکتی ہے ہوس دن رات سونے کی دکانوں میں
غریبی کان چھدواتی ہے، تنکا ڈال دیتی ہے
نامعلوم

یہ شعر انڈیا کے شاعر ، منور رانا کا ہے ،
موصوف کا ایک شعر ی مجموعے میرے پاس ہے جو ہمیں انہوں نے ’’ ہند وپاک ‘‘ مشاعرے میں‌دیا تھا۔
کتاب میں جناب کے اکثر شعر ناموزوں‌ملے ہیں اور مشاعروں میں‌بھی جناب یہی کچھ کرجاتے ہیں ،
سطحی شاعری پڑھتے اور پسند کرتے ہیں ۔شاید یہی ان کا افتخار ہے ، منور رانا کی 18 کتابیں آچکی ہیں
 

مغزل

محفلین
جنگل کے جل جانے کا افسوس ہے لیکن کیا کرتا
اس نے میرے پیڑ گرائے آگ لگائی میں نے بھی

لیاقت علی عاصم
 

کاشفی

محفلین
عالمِ اسلام

عالمِ اسلام
(ضامن جعفری)

محوِ آرام ہوں مجھ کو نہ ستایا جائے
میرا ماضی نہ مجھے یاد دلایا جائے

میرے تابع تھیں اگر سلطنتِ روم و عجم
وہی نا اہل تھے اُن ہی کو بتلایا جائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top