آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
خود سے خود تک پہنچ نہیں پاتا
کون ہے درمیاں نہیں معلوم

شعیب تنویر صدیقی (کینڈا)
 

مغزل

محفلین
وہ خراشیں دکھاتے رہے ہاتھ کی سنگ باری کے دوران آئی تھیں جو
ہم ادھر زخمِ سر کو چھپاتے ہوئے اور تزئینِ‌دستار کرتے ہوئے

مظفر حنفی (ہندوستان)
 

مغزل

محفلین
کفر ہے پابندئ دیر و حرم میرے لیے
سجدہ گاہِ شوق ہے اب ہر قدم میرے لیے

مقبول نقش
 

ایم اے راجا

محفلین
مجھے با ر بار صدا نہ دے
مری حسرتوں کو ہوا نہ دے
مرے دل میں آتشِ عشق ہے
مری آگ تجھکو جلا نہ دے​

(شاعر: نامعلوم)
 

فرخ منظور

لائبریرین
اُس کی امت میں ہوں میں، میرے رہیں کیوں کام بند
واسطے جس شاہ کے غالب، گنبدِ بے در کھُلا

(غالب)
 

محمداحمد

لائبریرین
جھوٹے چہرے کو سنوارا بھی تو سچا نہ لگا
میں بتاتا اُسے لیکن مجھے اچھا نہ لگا

لیاقت علی عاصم
 

محمد نعمان

محفلین
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کر
یا وہ جگہ بتا جہاں پر خدا نہیں

مسجد خدا کا گھر ہے پینے کی جا نہیں
کافر کے دل میں جا وہاں پر خدا نہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کر
یا وہ جگہ بتا جہاں پر خدا نہیں
( غالب)

مسجد خدا کا گھر ہے پینے کی جا نہیں
کافر کے دل میں جا وہاں پر خدا نہیں
( اقبال)

نعمان بھائی خدا کے لئے اتنا ظلم نہ کریں۔ نہ یہ غالب کا شعر ہے اور نہ دوسرا اقبال کا۔ کیوں ان کی روحوں کو تڑپا رہے ہیں۔ :)
 

ساقی۔

محفلین
نعمان بھائی خدا کے لئے اتنا ظلم نہ کریں۔ نہ یہ غالب کا شعر ہے اور نہ دوسرا اقبال کا۔ کیوں ان کی روحوں کو تڑپا رہے ہیں۔ :)

:applause:

b6y343.jpg
 

کاشفی

محفلین
سیماب اکبر آبادی

ہے غارتِ چمن میں‌یقیناََ کسی کا ہاتھ
شاخوں پہ انگلیوں کے نشاں ‌دیکھتا ہوں میں

(سیماب اکبر آبادی)
 

محمد نعمان

محفلین
نعمان بھائی خدا کے لئے اتنا ظلم نہ کریں۔ نہ یہ غالب کا شعر ہے اور نہ دوسرا اقبال کا۔ کیوں ان کی روحوں کو تڑپا رہے ہیں۔ :)


نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔-یں :skull:
میں ازحد شرمندہ ہوں میرے عزیزو۔۔۔۔۔:noxxx:
مجھے کسی نے بھٹکایا ہے۔معذرت قبول کیجے۔:praying:
:notworthy::notworthy:
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ ریزہ ریزہ سے آرزوئیں کبھی تو کردے مرے حوالے
میں اپنے بکھرے بدن کی ماند دیکھتا ہوں ملول تجھ کو‪


نامعلوم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top