تعارف اردو محفل کے نئے رکن نایاب کو خوش آمدید کہیے

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ، طریق دیراب سنا ہوا نام ہے۔
کمیٹی چوک میں کیرم بہت کھیلا ہے اور محلہ وارث خان میں میرے ایک دوست کی موٹر سائیکلوں کی دکان تھی، وہاں پر اکثر آنا جانا رہتا تھا۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم شمشاد جی
السلام علیکم
راجہ موٹرز ؟؟؟؟
اور آپ اس وقت پاکستان سے آن لاٰین ہیں کیا ۔۔
آپ کا تعارف سے کیسے مشرف ہو سکتا ہوں میں
اللہ کی امان سدا آپ پر آمین
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں بھائی راجہ موٹرز نہیں۔ ایک اور دکان تھی۔ میرے دوست نے تو اپنا کاروبار ہی بیچ دیا تھا۔

میں بھی آپ کی طرح سعودی صحراؤں کی ریت چھان رہا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی خوش آمدید :)

میری سواری یہاں ذرا دیر سے آتی ہے اور میں خوش آمدید تب کہتی ہوں جب وہ نیا بندہ محفل سے کچھ مانوس ہو جاتا ہے اور یہ بات کچھ کچھ پکی لگنے لگتی ہے کہ میں تفریحاً یہاں نہیں آیا

خوش آمدید
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
سارہ خان ؟؟؟؟ بٹیا کہوں اگر برا نہ لگے ۔
اللہ آپ کو سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین

تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں
چاہتوں کی صورت ہوتی ہیں
بیٹیاں خوبصورت ہوتی ہیں
دل کے زخم مٹانے کو
آنگن میں اتری بوندوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں
نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی
نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں
چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں
تنہا اداس سفر میں رنگ بھرتی
رداؤں جیسی ہوتی ہیں
بیٹیاں چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی بلا سکیں، کبھی چھپا سکیں
بیٹیاں اَن کہی صداؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی جھکا سکیں، کبھی مٹا سکیں
بیٹیاں اناؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی ہنسا سکیں، کبھی رلا سکیں
کبھی سنوار سکیں، کبھی اجاڑ سکیں
بیٹیاں تو تعبیر مانگتی دعاؤں جیسی ہوتی ہیں
حد سے مہرباں، بیان سے اچھی
بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں
نایاب


اتنا خوبصورت لکھا ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
آپ سب کا مشکور و ممنون کہ مجھے عزت سے نوازا آمین
اللہ آپ سب کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
سدا سجی رہے یہ محفل اہل علم و فضل۔آمین

اردو محفل میں خوش آمدید نایاب!

بہت شکریہ محترم سخنور جی
اللہ سدا خوش رکھے آمین

خوش آمدید نایاب صاحب،

امید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
شکریہ محترم محمد احمد جی
آپ جیسی ہمدرد شخصیت کے موجودگی میں انشااللہ وقت اچھا گزرے گا۔
اللہ سدا اپنے فضل سے نوازے آمین



میری طرف سے بھی خوش آمدید :)

میری سواری یہاں ذرا دیر سے آتی ہے اور میں خوش آمدید تب کہتی ہوں جب وہ نیا بندہ محفل سے کچھ مانوس ہو جاتا ہے اور یہ بات کچھ کچھ پکی لگنے لگتی ہے کہ میں تفریحاً یہاں نہیں آیا

خوش آمدید
بہت شکریہ قابل احترام تعبیر جی ۔۔
بہنا کہ بٹیا؟؟؟؟
اللہ کرے آپ کا کوٰیی بھی خواب شرمندہ تعبیر نہ رہے آمین
سدا شادو آباد رہیں۔ آمین
دیر آید درست آید
صبر کا اجر بھی کچھ دیر کا متقاضی۔




بہت شکریہ محترم دوست جی
اللہ کرے میں بھی صف دوستاں میں شامل ہو جاؤں۔آمین

السلام علیکم

اُردو محفل میں خوش آمدید !

وعلیکم اسلام
قابل احترام سیدہ شگفتہ جی
سدا شادوآباد رہیں۔ کبھی کویی دکھ نہ پاٰییں سفر زندگی میں آمین
بہت شکریہ



محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ آپ سے واقفیت ہے ۔ !

محترم ظفری جی
سدا ہنستے مسکراتے کھلکھلاتے علم و ادب کے موتی لٹاتے رہیں ۔ آمین
ہمیں یہ زعم کہ نگاہ ناز میں ہیں ہم ۔۔۔
وہ پوچھیں کسی سے ۔ ۔۔
یہ کون چلا آتا ہے ۔۔۔
کیا گزری تھی اس پر جس نے کہا کہ ۔۔۔
اگر تم نے بھلا ڈالا
لکیروں کے گھنیرے جال میں منزل نہیں ملتی
بہت ڈھونڈا
بہت ڈھونڈا تو تب جا کر تمھیں پایا
تمھیں پایا تو اب دل کو یہ اندیشہ ستاتا ہے
کریں گے کیا اگر جاناں
ہمیں گر تم نے بھلا ڈالا ۔۔۔

طالب دعا
نایاب
 

زینب

محفلین
کوئی مٹھائی کیک شیک کا بھی بندوبست ہوا یا ابھی تک سوکھی مبارکیں کی چل رہی ہیں
 

m.mushrraf

محفلین
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

محمد مشرف نام ہے اسلام آباد کا رہائشی ہوں, آئی - ٹی کے میدان میں بی - ایس کی سند کا حامل ہوں، بطور آزاد کمپیوٹر پروگرامر (Free Lancer ) کام کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ شام کے وقت وفاق المدارس العربية کا منظور شدہ نصاب تعلیم "درس نظامی" بھی پڑھ رہا ہوں۔

اردو ادب، علم المنطق اور فلسفہ سے لگاؤ تھا یا ہے مگر فلسفہ سے دل اچاٹ ہو گیا ہے اور علم المنطق شامل نصاب ہے اس لئے اس شوق کی تسکین کسی نہ کسی درجہ میں ہو جاتی ہے البتہ اردو ادب سے دوری ہو گئی ہے لیکن شوق ابھی بھی برقرار ہے تاہم ان دنوں مفكر الاسلام الشيخ على ابو الحسن الندوي - تغمده الله برحمته - کی
تصانیف کسی حد تک سیرابی کا باعث بن جاتی ہیں اور اسلامیات کا موضوع بھی اس ضمن میں آ جاتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے ناول "راجہ گدھ" اور مجموعہ افسانہ "سامان وجود" ذھن پہ سوار تھا لیکن اب احساس ہو گیا ہے کہ وحی کا علم ہی ان گتھیوں کو سلجھا سکتا ہے۔

جب سے عربی کی تعلیم شروع کی ہے علوم عربیۃ ذھن میں سمائے ہوئے ہیں اور آجکل تگ و دو کا محور وہی ہیں۔

اس فورم سے نتھی ہونی کی وجہ اردو ہے۔

امید ہے کہ یہاں خوب گذرے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید مشرف۔ آپ اپنا تعارف اپنے ہی موغوع میں پوسٹ کرتے تو اچھا تھا۔ ماڈریٹرس ذرا ان پیغاموں کو نئے سلسلے میں منتقل کر دیں۔
 

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
محفل میں‌خوش آمدید محمد مشرف صاحب
آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ، امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
جیسے کہ الف عین صاحب نے بتایا کہ اپنے تعارف کے لیے اسی زمرے یعنی تعارف والے زمرے میں الگ سے موضوع کھولیں۔
 
Top