تعارف اردو محفل کے نئے رکن نایاب کو خوش آمدید کہیے

طالوت

محفلین
سلامُُ علیکم

نایاب :) اردو محفل کے رکن کی حیثیت سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔۔ ذرا اپنا تعارف پیش کیجیے تاکہ مزید بات چیت کی جا سکے۔۔
(ایک مراسلے میں آپ کو خاتون سمجھ کر مخاطب ہوا ہوں ، اس کی تصحیح یہیں کر دی ہے)
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
بہت شکریہ آپ سب کا
محترم طالوت جی
اکثر ہی لوگ صنف نازک سمجھ لیتے ہیں مجھے ۔
لیکن مجھے برا نہیں لگتا کہ یہ نایاب نام میرے بزرگوں کا عطا کردہ ہے ۔
اور ویسے بھی گلاب کو کسی بھی نام سے پکارو گلاب ہی رہتا ہے ۔
آپ جیسے جی چاہے پکاریں ۔
محترم شمشاد جی
نایاب نام رکھ کر دستیاب رہتا ہوں۔
نایاب صرف ان کے لیے ہوں ۔ جو میرے من نگر میں سجے ہیں۔
یہ بھی کوٰی مصلحت الہی ہے ۔
انشااللہ دستیاب ہی رہوں گا محفل پر
نام نایاب حسین نقوی ہے ۔
تعلق راولپنڈی لاہور ڈسکہ سے ہے ۔۔
تعلیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان پڑھ
بسلسلہ تلاش رزق سعودی عرب میں مقیم ہوں۔۔
عمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر دراز مانگ کر لایا تھا چار دن ۔۔ تین دن گزر چکے ۔۔ اک دن باقی ہے ۔
طلب گار دعا ہوں ۔ آپ جیسی ہستیوں سے کہ آگہی پا جاؤں اپنے ہونے کی۔۔
تشنگی کا عالم اور زیست کا صحرا۔ پھر سراب تو ملتے ہی ہیں۔
شکر گذار ہوں آپ سب محترم ہستیوں کا ۔
اور اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں آپ سب کی توجہ پا کر
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اہل علم و فضل کی۔ آمین
محتاج دعا
نایاب
 

ابن عادل

محفلین
السلام علیکم
بہت خوشی ہوئی نایاب صاحب آپ کے بارے میں‌جان کر ۔
عمر کا ایک دن باقی ہے ۔۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔
اللہ سلامت رکھے اٰمین
 

طالوت

محفلین
السلام علیکم
بہت شکریہ آپ سب کا محترم طالوت جی ! اکثر ہی لوگ صنف نازک سمجھ لیتے ہیں مجھے ۔لیکن مجھے برا نہیں لگتا کہ یہ نایاب نام میرے بزرگوں کا عطا کردہ ہے ۔
اور ویسے بھی گلاب کو کسی بھی نام سے پکارو گلاب ہی رہتا ہے ۔
آپ جیسے جی چاہے پکاریں ۔
تو پھر آپ کو گلاب بھی پکارا جا سکتا ہے ۔۔ حضور نام کی نسبت سے غلط فہمی ہو جاتی ہے ۔۔ جیسے نایاب ، ثناء خورشید وغیرہ ۔۔
محترم شمشاد جی نایاب نام رکھ کر دستیاب رہتا ہوں۔
نایاب صرف ان کے لیے ہوں ۔ جو میرے من نگر میں سجے ہیں۔
یہ بھی کوٰی مصلحت الہی ہے ۔ انشااللہ دستیاب ہی رہوں گا محفل پر
نام نایاب حسین نقوی ہے ۔
تو خوش آمدید نایاب حسین نقوی ۔۔
تعلق راولپنڈی لاہور ڈسکہ سے ہے ۔۔
تین جگہوں سے کیسے ؟
تعلیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان پڑھ
وہ تو آپ کی تحریروں سے ہی پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے "ان پڑھ" ہیں ۔۔
بسلسلہ تلاش رزق سعودی عرب میں مقیم ہوں۔۔
تو آپ ہمارے پیٹی بند بھائی ہوئے ۔۔
عمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر دراز مانگ کر لایا تھا چار دن ۔۔ تین دن گزر چکے ۔۔ اک دن باقی ہے ۔
اگر آپ اپنے خاندان میں اوسط طبعی عمر بتا دیں تو ایک محتاط اندازہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔۔
طلب گار دعا ہوں ۔ آپ جیسی ہستیوں سے کہ آگہی پا جاؤں اپنے ہونے کی۔۔تشنگی کا عالم اور زیست کا صحرا۔ پھر سراب تو ملتے ہی ہیں۔
شکر گذار ہوں آپ سب محترم ہستیوں کا ۔
آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے محفل کو رونق بخشی۔۔
اور اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں آپ سب کی توجہ پا کر
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اہل علم و فضل کی۔ آمین
اچھے لوگوں کی محفل ہے انشاءاللہ سجی رہے گی اور آپ جیسے حضرات اسے مزید سجاتے رہیں گے ۔۔
ذرا اپنی مصروفیات اور مشغلے بھی بتا دیں ۔۔
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
آپ پر سدا سلامتی ہو جناب ابن عادل جی
اک دن باقی ۔۔۔ یہ تو اک استعارہ ہے میرے محترم ۔۔
پل کا علم نہیں ہے ۔۔ جانے کب بلاوہ آ جاٰے ۔
اللہ کرے خاتمہ با لخیرو بالایمان ہو آمین
میرے محترم سچی نیت اور یقین سے کوشش کرنے والے منزل پا ہی لیتے ہین ،، باتوفیق الہی
اللہ ہم سب کو اپنے اپنے جاییز مقاصد میں کامیاب کرے آمین
طالب دعا
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

میرے محترم طالوت جی۔۔
کریلا بے شک نیم پر چڑہ کر مزید کڑوا ہو جاتا ہے ۔ لیکن سیب ناشپاتی کا نام پا کر میٹھا نہیں ہو سکتا ۔
میرے محترم نام تو پردہ ہے اس قید خانہ جسم کا ۔ جس میں مقید ہے روح۔
اور حساب وکتاب اور عہد الست کی جواب دہ بھی یہی روح۔
روح نہ مذکر نہ مونث صرف امر اللہ کا۔ علم نام رکھنے سے ہی آگہی نھیں ملتی ۔۔
سچا نام بس اللہ کا ۔۔ اور یہی دعا کہ آدم سے انسان بن جاؤں۔۔
راولپنڈی محلہ وارث خان میں پیدا ہوا۔۔ لاہور میں کھیل کود کر جوان ہوا آوارہ گردی کی ۔
اورپھر دلبر جاں کے شہر ڈسکہ میں مستقل سکونت اختیار کی ۔
آپ نہ مانیں چاہے مگر یہی حقیقت ہے ۔ کہ سکول والوں کو کبھی دستیاب نہ ہو سکا
سو ان پڑھ رہ گیا۔آپ جیسی اہل علم و فضل والی ہستیوں کی جوتیاں سیدھی کرتا ہوں ۔
اپنی تشنگی علم مٹانے کے لیے ۔۔ اور با توفیق الہی کچھ عطا بھی ہو جاتی ہے ۔
گھر والوں کی بات نہ مانی اور پڑھا نہیں ۔ پہلے پاکستان میں دھکے کھاٰیے۔۔
اور پھر کیونکہ تلاش رزق میں سعودی عرب کاصحرا لکھا تھا ۔ سو یہاں محنت مزدوری کر رہا ہوں۔
آج کل ریاض الشفا میں اپنا ٹھکانہ ہے ۔
یہ تو اک استعارے کی بات ہے میرے محترم ۔ویسے کون آ گاہ ہے اپنے یوم سفر آخرت سے ،، ۔
ویسے سنا ہے پاکستان میں اوسط عمر ساٹھ سے ستر سال ہے ۔۔
کرکٹ کا جنون تھا کبھی ۔۔ جب تک سٹہ بازی سے دور تھی
مطالعہ کرنا اچھا لگتا ہے ۔۔ چاہے کسی بھی موضوع کی کتاب ہو ۔۔
سب سے اچہی کتاب سیرت رسول علیہ الصلوات و السلام لگتی ہے ۔۔
اللھ مجہے عمل کی توفیق سے نوازتا رہے آمین
بہت مشکور و ممنون آپ سب اراکین اردو محفل کا خوش آمدید کرنے پر ۔
اللہ کرے سدا آباد رہے یہ گلستان اردو محفل ۔۔ آمین
اللہ ہم سب کو اپنے علم کو عمل میں بدلنے کی توفیق سے نوازے آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
سعودی عرب میں کہاں مقیم ہیں اور راولپنڈی کے کس علاقے سے تعلق ہے؟
محترم شمشاد جی
آپ پر سدا سلامتی کا سایہ رہے آمین
راولپنڈی میں میرا خاندان ۔۔ محلہ وارث خان ۔ ۔ بنی چوک ۔۔ کمیٹی چوک ،، میں سکونت پذیر ہے ۔
سعودی عرب میں الریاض کا اک علاقہ ہے الشفا ،، ۔۔ بس یہیں دستیاب رہتا ہوں پچھلے سترہ برس سے ۔۔
طالب دعا
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سارہ خان ؟؟؟؟ بٹیا کہوں اگر برا نہ لگے ۔
اللہ آپ کو سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین

تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں
چاہتوں کی صورت ہوتی ہیں
بیٹیاں خوبصورت ہوتی ہیں
دل کے زخم مٹانے کو
آنگن میں اتری بوندوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں
نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی
نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں
چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں
تنہا اداس سفر میں رنگ بھرتی
رداؤں جیسی ہوتی ہیں
بیٹیاں چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی بلا سکیں، کبھی چھپا سکیں
بیٹیاں اَن کہی صداؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی جھکا سکیں، کبھی مٹا سکیں
بیٹیاں اناؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی ہنسا سکیں، کبھی رلا سکیں
کبھی سنوار سکیں، کبھی اجاڑ سکیں
بیٹیاں تو تعبیر مانگتی دعاؤں جیسی ہوتی ہیں
حد سے مہرباں، بیان سے اچھی
بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
محترم شمشاد جی
آپ پر سدا سلامتی کا سایہ رہے آمین
راولپنڈی میں میرا خاندان ۔۔ محلہ وارث خان ۔ ۔ بنی چوک ۔۔ کمیٹی چوک ،، میں سکونت پذیر ہے ۔
سعودی عرب میں الریاض کا اک علاقہ ہے الشفا ،، ۔۔ بس یہیں دستیاب رہتا ہوں پچھلے سترہ برس سے ۔۔
طالب دعا
نایاب
لوجی پھر تو میں آپ کا گرائیں ہوا۔
میرا بہت وقت کمیٹی چوک اور محلہ وارث خان میں گزرا ہے۔

یہ الشفا کا علاقہ ریاض میں کس طرف ہے؟

اور کیا شغل ہے آپ کا ریاض میں؟
 

نایاب

لائبریرین
لوجی پھر تو میں آپ کا گرائیں ہوا۔
میرا بہت وقت کمیٹی چوک اور محلہ وارث خان میں گزرا ہے۔

یہ الشفا کا علاقہ ریاض میں کس طرف ہے؟

اور کیا شغل ہے آپ کا ریاض میں؟
السلام علیکم
محترم شمشاد جی
پھاپھیو گراٰیں او تسی،،،
جی آیاں نوں
الشفا طریق الدیراب پر ہے ۔ شفا صناعیہ بہت مشہور جگہ ہے ۔
اور میرا شغل ۔۔۔ بس یوں سمجھ لیں کہ اللہ مہربان ہے ۔۔
اور ٹھگا ٹھوری چلتی رہتی ہے ۔ ویسے عامل شحن و تفریغ کا ویزہ ہے ۔
لیکن اللہ نے اپنے کرم سے نواز رکھا ہے ۔۔
اللہ ہم سب پر اپنا کرم جاری رکھے آمین
نایاب
 
Top