تعارف اردو محفل کے نئے رکن نایاب کو خوش آمدید کہیے

یوسف سلطان

محفلین
میں آپکی آمد پہ آپ سے بہت زیادہ سوالات کرنے والی ہوں اور اُوٹ پٹانگ سوالوں پہ کوئی معذرت نہیں۔۔۔ چچّا کی نشست قبول فرمائیے۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/نایاب-بھائی-سے-باتیں-کریں.51641/
اس لڑی کا بھی ایک دفعہ ضرور مطالعہ کریں ۔ :)
خوش آمدید نایاب انکل ۔
 
جی بھیا۔۔۔میں نے یہ بھی پڑھنی شروع کی تھی مگر لمبی معلوم ہوئی۔۔۔۔ اس لئے اسے تسلی سے کرنے والے کاموں میں لکھ لیا۔۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
انکل! یہ لڑی کھلنے کا کام اِن ڈائریکٹلی مجھ سے شروع ہو ہے دوبارہ۔۔۔۔۔ آپکو پتا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔!
;)
مجھے بہت خُوشی ہو رہی ہے کہ آپ ہماری محفل میں تشریف لائے۔۔۔۔۔
میں آپکی آمد پہ آپ سے بہت زیادہ سوالات کرنے والی ہوں اور اُوٹ پٹانگ سوالوں پہ کوئی معذرت نہیں۔۔۔ چچّا کی نشست قبول فرمائیے۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

جو کام ہم سے نہ ہوا۔۔۔۔وہ آپ نے کیا ہے۔کمال ہے ۔۔ خوش رہو
 
نایاب

لائبریرین
انکل! یہ لڑی کھلنے کا کام اِن ڈائریکٹلی مجھ سے شروع ہو ہے دوبارہ۔۔۔۔۔ آپکو پتا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔!
جی میری بٹیا یہ کلاس آپ نے ہی دوبارہ کھولی ہے ۔
یہ میری بہنیں بٹیائیں ہی میری کلاس لگا سکتی ہیں ۔۔۔
ہنستی مسکراتی رہیں
میں آپکی آمد پہ آپ سے بہت زیادہ سوالات کرنے والی ہوں اور اُوٹ پٹانگ سوالوں پہ کوئی معذرت نہیں
سوال کا کیا ڈر میری بٹیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب مجھے آتا نہیں کوئی ۔۔۔
میں تو " سبحانک لا علم لنا الا ما علمتنا " کی گردان کرتا رہتا ہوں بس ۔
سو بے فکر سوال کیجئے گا ۔
بہت دعائیں
 
چونکہ ابھی یہ لڑی دیکھی اس لیے ابھی ابھی خوش آمدید۔ میرے بھائی کا نام نادر ہے۔ ہم اسے نادرو نایاب کہتے ہیں۔ اس طرح آپ سے برادرانہ نسبت قائم ہوگئی۔
 
شکر ہے کہ طالوت صاحب کو واضح ہو گیا۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمین۔۔میرے بابا جانی کو (طالوت ) نام بہت پسند ہے اور انہوں نے مجھ سے وعدہ لے رکھا ہے کہ اپنے بیٹے کا نام (طالوت) رکھوں۔۔۔۔اور دیکھ لیں ابھی تک کسی حور کی راہ تک رہے ہیں جو ماما جان کے دل کو بھا جائے اور ہمارا کریہ کرم کرنے کی تیاری شروع ہو جائے۔۔دعا کی جی اے گا ضرور
 
اللہ سوہنا آپ کو اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازتے " اچھی پیاری دلہن " عطا فرمائے ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید نایاب بھائی. امید ہے آپ کو یہاں آ کر بہت اچھا محسوس ہو گا.
میری محترم بہنا
صرف " اچھا " محسوس ہوا کہنا تو درست نہ ہوگا ۔
میرے لیے تو اردو محفل اک درس گاہ ثابت ہوئی ۔
جہاں محو گفتگو آپ ایسے محترم اراکین کی بات چیت کو سنتے میں نے " آپ سب سے " بہت سا علم حاصل کیا ۔
جس سے میری " لفاظی " کو اک ایسی جہت ملی کہ " محمد فاضل " مشہور گیا ۔
اللہ سوہنا سدا شاداب و آباد رکھے اردو محفل اور اس کے جملہ اراکین کو ۔۔۔۔آمین
بہت دعائیں
 
فرحت کیانی

نایاب بھائی مجھ سمیت بہت سوں نے آپ سے جو سیکھا وہ شاید سب مل کر بھی نہ سکھا سکیں.
 
میرے لیے تو اردو محفل اک درس گاہ ثابت ہوئی ۔
جہاں محو گفتگو آپ ایسے محترم اراکین کی بات چیت کو سنتے میں نے " آپ سب سے " بہت سا علم حاصل کیا ۔
جس سے میری " لفاظی " کو اک ایسی جہت ملی کہ " محمد فاضل " مشہور گیا ۔
کیا خوبصورت بہت کہی تھی نایاب بھائی نے ،
بلاشبہ یہ ایک سچی حقیقت ہے ۔
بس یہی تک ہے میری عشق کی منزل کا مقام
میں تماشہ ہوں ترا تو میرا تماشائی ہے
 
Top