تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

خرم

محفلین
قریباً ڈیڑھ برس پہلے کسی سرچ کے نتیجے میں اردومحفل پر آنا ہوا تھا۔ کیا حال ہمارا پوچھے ہو پورب کے ساکنو سے جو سلسلہ شروع ہوا وہ الحمد للہ آج تک جاری ہے۔ نبیل بھائی اور زیک بھائی سے تو پہلے ذرا ہم لئے دئے ہی رہے کہ دوسرے فورمز پر ناظمین کے مارشل لاء بھگت چکے تھے۔ شروع میں ابرار بھائی، شاکر بھائی جو ہماری سسرال سے ہیں، شمشاد بھائی جن کی سسرال سے ہم ہیں، منصور بھائی اور ماوراء بہنا کے ساتھ تعارف ہوا۔ سوال گندم جواب چنا سے بے تکلفی بڑھی اور پھر فاروق بھائی کی ایک کال نے ایک نیا پیار بھرا رشتہ جوڑا۔ آہستہ آہستہ برادران بزرگ زیک اور نبیل سے بھی راہ و رسم ہوئی کہ دونوں بالترتیب انجنیئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا اور لاہور میں ہمارے متقدمین میں سے ہیں۔ دھیرے دھیرے وہ جھجک جو پہلے تھی دور ہوتی گئی۔ پھر ظفری سے گپ شپ شروع ہوئی۔ اس سے پہلے سیدہ شگفتہ سے لائبریری کے سلسلے میں بات چیت شروع ہوئی۔ انہوں نے عمران سیریز کا ایک ناول پروف ریڈ کرنے کو دیا جسے ہم نے عادتاً طاق نسیاں میں رکھ چھوڑا۔ پھر چند ماہ بعد ایک معصوم سا نامہ ہمارے نام آیا ان کی جانب سے۔ اس نامہ سے متاثر ہو کر وہ ناول تو مکمل کرکے لائبریری کی سائٹ پر ڈال دیا لیکن اس کے بعد وہی چال بے ڈھنگی جو پہلے تھی سو اب بھی ہے۔ امید ہے کہ ان کے دوسرے نامہ سے پہلے ہی خطرناک لاشیں لائبریری میں منتقل ہو جائے گا۔ کام کی زیادتی کے دنوں میں مہینوں محفل سے غیر حاضری بھی رہی لیکن شمشاد بھائی نے تعلق کی ڈور ٹوٹنے نہ دی اور ان کا ایک ہی ذاتی پیغام ہمیں کھینچ کر دوبارہ محفل پر لے آیا۔ اب الحمد للہ قریباَ روزانہ ہی محفل کا چکر لگتا ہے۔ کبھی کسی کی چٹکی لے کر کبھی دل کی بھڑاس نکال کر گزشتہ ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرا اور الحمد للہ کیا خوب گزرا۔ اللہ نبیل بھائی اور زکریا بھائی کو جزا دے کہ ان کی آباد کی ہوئی محفل میں آکر پردیس بھی دیس بن جاتا ہے۔ زندگی کے تجربوں نے یہ سکھایا ہے کہ یاد ماضی سے زیادہ ضروری فکر مستقبل ہے اور میرا ایقان ہے کہ محفل کا مستقبل اس کے ماضی سے کہیں زیادہ خوشگوار، بھرپور اور محبتوں بھرا ہے اور یہی دعا ہے۔
اللہ اس محفل کو شاد و آباد رکھے اور خوشیوں، سلامتی و حق گوئی کی ترویج کا ذریعہ بنائے رکھے۔ آمین۔
ہم سب کو محفل کی سالگرہ مبارک۔
 

جیا راؤ

محفلین
ہماری طرف سے بھی اراکینِ محفل کو سالگرہ مبارک !

Birthday_candles.jpg



استقبالیہ

redrosebridaltable122703.jpg




یہ کچھ کیک ہمارے پسندیدہ سرخ گلابوں کے ساتھ حاضر ہیں۔

Tiffredflowers-1.jpg
Tiffredflowers-1.jpg


birthday-cake-773619.jpg




یہ ٹیبل ہم نے اپنے اور زہرا جی کے لئے مخصوص کر لی ہے۔ زہرا ذرا جلدی تیار ہو کر آئیے گا۔:)
کوئی اور اس ٹیبل پر آنا چاہے تو اپنی کرسی ساتھ لائے۔:grin:


rose20cakes.jpg



یہ چند لوازمات ہماری طرف سے۔
(تعاون کے صندوق کے محافظوں کی کچھ مشکوک حرکات و سکنات کا مشاہدہ کرتے ہوئے ہم نے براہ راست یہیں تعاون فرمانے کا ارادہ کر لیا:grin:)



grillades-andouille-cheese-grit-cak.jpg


jelly.jpg
recipe_janjeca_plecka.jpg




pizza2.jpg


party.jpg


cakes.jpg
volcan.gif




اور یہ کچھ تحائف بھی لیتی آئی تھی میں آپ لوگوں کے لئے امید ہے پسند آئیں گے۔ :)

gigtbags.jpg
giftrib.jpg



giftscolorfull.jpg
bombones.jpg


giftcenter-gifts.jpg
gifts_w.jpg


gifts.jpg



اور ایک 'اسپیشل گفٹ' ہمیں بازار میں نظر آیا جسے دیکھتے ہی خیال آیا کہ حجازی صاحب کے لئے خرید لیا جائے۔
حاضرِ خدمت ہے
:grin:

giftmouse.jpg



محفل کے بچوں کے لئے بھی کچھ لائے ہیں ہم۔

bear.jpg


کہاں ہیں نباء آپ؟ جلدی آئیے کہیں کوئی اور نہ لے جائے !:)
 

شمشاد

لائبریرین
جیا جی آپ کے لائے کیک اور تحفے تحائف بہت اچھے ہیں۔ لیکن کیا ہے کہ کچھ ہم جیسوں کا خیال کرتے ہوئے کچھ سموسے پکوڑے نمکو وغیرہ بھی لے آتیں۔ دیکھیں ناں ہمارا خون تو پہلے ہی میٹھے میں خود کفیل ہے اس لیے مزید میٹھا برداشت نہیں کر سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ خود کو رکھیں نہیں، آگے بڑھ کر سعود بھائی کا ہاتھ بٹائیں اور مہمانوں کی خاطر خدمت کریں۔
 
آپ خود کو رکھیں نہیں، آگے بڑھ کر سعود بھائی کا ہاتھ بٹائیں اور مہمانوں کی خاطر خدمت کریں۔
ہاہاہا۔۔۔ اچھا ہمیں میزبانوں میں شامل کیا گیا ہے۔۔۔ ٹھیک ہے تو ہم سعود بھائی کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

السلام علیکم بھئی عما میاں کہاں تھے اب تک۔ چلئے ادھر آئیے۔ :)

وعلیکم السلام سعود بھائی۔ ہم آرام فرما تھے نا۔ اب آگئے ہیں۔ آپ چاہیں تو تھوڑی دیر سستالیں۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے چلتے چلو چلتے چلو یہاں شور کر یا خاموشی سے گزرو آپ کو کوئی نہیں‌روکے گا آپ محفل کے مہمان اور میزبان ہیں آج اس جشن کا تیسرہ دن جا رہا ہے اور اللہ کا شکریہ ہے ابھی تک کسی بھی ناخوش گوار واقع کی رپوٹ نہیں آئی اس کا مطلب ہے جشن بہت اچھا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ اس جشن کو منزل نصیب فرمائے ارے ارے ابنِ سعید بھائی آپ یہ صندوق کہاں لے کر جا رہے ہیں آپ نے تو وعدہ کیا تھا جو پیسے بچ گے وہ ادھے ادھے کرے گے پھر یہ کیا بات ہوئی۔ یہ زینب آپی بھی نا کیا کرتی ہیں آپ کبھی شمشاد بھائی کو اور کبھی شگفتہ آپی کو تنگ کر کے چلی جاتی ہیں ۔ اس طرف کوئی کم ہی جا رہا ہے مجھے پتہ چلا ہے یہاں نبیل بھائی آرام فرما رہے ہیں اور ساتھ والےکمرے میں زیک صاحب بھی موجود ہیں ۔ ارے جناب اعجاز صاحب یہاں‌تو چھوڑ دے یہاں تو محفل کا جشن ہو رہا ہے آپ یہاں بھی غزلیں اٹھا کر لے آئے یہاں آپ کو کون آرام سے بیٹھنے دے گا یہاں‌تو اصلاح نہیں‌ہو سکے گے۔ خیر آپ توپتہ نہیں‌سوتے بھی ہیں کے نہیں‌ہماری اصلاح ہی کرتے رہتے ہیں۔ جی یہ لے میں سب جگہ تلاش کر کے آ گئے لیکن یہ جیہ آپی دیوانِ غالب میں ڈوبی ہوئی ہیں ارے آپی جی جشن ہیں جشن یہاں آئے اور جشن میں‌شریک ہو جائے ۔ بوچھی آپی آپ کو تو بس مائیک ملنا چاہئے پھر تو آپ مائیک کی جان ہی نہیں‌چھوڑتی کسی اور کو بھی بولنے کا موقع دے یہ دیکھے ماورا آپی اور تعبیر آپی کب سے انتظار کر رہی ہے ۔ جی یہ کس نے آواز دی جی آتا ہوں ۔ جی کیا ارے بھائی میرا نام خرم شہزاد خرم ہے ۔ جی ہاں وہ بھی خرم ہی ہیں لیکن وہ صرف خرم ہیں اور میں خرم شہزاد خرم ہوں اس لے آپ خرم سینئر اور خرم جونئیر کہہ کر پکارا کرئے ورنہ خرم صاحب ناراض ہونگے ہی ہی ۔ اللہ اللہ یہ رش کیوں پڑا ہوا ہے یہاں لوگ کیوں جمع ہے اور یہ کیوں ہنس رہے ہیں۔ جی جی ابھی پتہ چلا ہے کے محسن بھائی نے اپنی چوپال لگائی ہوئی ہے اور سب کو لطیفے سنا رہے ہیں جاری رکھو جی محسن صاحب۔ سارا آپی آپ ہر وقت گانے ہی گاتی رہتی ہیں آپ نے تو سب کو گانو میں‌شامل بھی کیا ہے ۔ جی جناب آپ تو بہت خوش ہیں اور خوش بھی کیوں نا ہو پہلا انعام جو ملا ہے آپ کو جی جی م م مغل صاحب آپ سے مخاطب ہوں ارے راہبر بھائی آپ کہاں تھے بہت دنوں کے بعد نظر آئے آپ نے بھی سوچا جشن ہو رہا ہے کہی پیچھے نا رہے جائے جی کیوں نہیں آپ کے لیے ہی تو جشن شروع کیا ہے فرخت آپی آج آپ کون سے غزل لائی ہیں ۔ جی بہت رش ہے پلیز مجھے راستے دے میں نےآگے جانا ہیں جی ہاں وہاں جانا ہے جہاں بہت خاموشی ہے مطلب آرام سے گفتگو ہو رہی ہیں جی اب ہم وہاں آ گے ہیں‌جہاں۔ جناب الف عین صاحب ، ساجد صاحب ، ابوکاشان،arifkarim, huma, mwalam, Raheel Anjum, آصف مہرAsif, ابن حسن, ابن سعید, ابو کاشان, اکرام, بدتمیز, حسن نظامی, خاور بلال, خرم شہزاد خرم, دوست, زھرا علوی, زینب, زیک, ساجداقبال, سجادعلی, سخنور, سکون, شمشاد, شکاری, صبیح الدین شعیبی, عبداللہ حیدر, عبدالمجید, عزیزامین, علوی امجد, عمران حسینی, فاروق سرور خان, فہداعجاز, محسن حجازی, محمداحمد, واجدحسین, وجدان, پی کے ٹن اپنی اپنی مستی میں لگے ہوئے ہیں تو جناب یہ سفر تو ابھی 7 دن اور چلے گا لیکن میں اب اجازت چاہوں گا آپ سے ۔ارے ارے یہ کیا ایم اے راجا بھائی کیا بات ہے آپ اتنی دیر سے کیوں آئے اچھا اچھا آج کل آپ بہت مصروف ہیں نا کوئی بات نہیں آئے ہم بیٹھ کر باتیں‌کرتے ہیں‌باقی سب کو اپنا اپنا کام کرنے دے (دوسری قسط بعد میں)
 
Top