تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

اہممم۔۔۔۔۔!!!!

خواتین و حضرات! اعلان سماعت فرمائیں :lll:​

آج چونکہ یومِ شعر و سخن ہے، لہذا اس کی مناسبت سے میں نے اپنی تازہ ترین غزل آرزوئے وصال مت کیجے پیش کی ہے۔ اگر یہ آپ کے ذوق پر گراں گزرے تو اس کے علاج کے واسطے وصی شاہ کا ایک بے حد خوبصورت کلام چاند جلتا رہا بھی پوسٹ کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔ ;)
 
السلام علیکم!

حاضرین توجہ دیجئے!!

گیلری نمبر 6 میں فیشن ڈے کے ہنگامے اب تک جاری ہیں۔ خواتین کے بعد اب باری ہے مردانہ ملبوسات کی۔

سارہ خان اپیا نے سبھی کے لئے انواع و اقسام کے سوٹ تحفتاً رکھ چھوڑے ہیں۔ آپ بغیر شکریہ کہے ان میں سے کسی کا بھی انتخاب اپنے لئے کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسے کسی اور نے آپ سے پہلے منتخب نہ کیا ہوں۔

عطیہ "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر!
 
شمشاد

لائبریرین
بس ٹھیک ہے وہ جو سفید شلوار قمیض ہے ناں جس کے ساتھ کالی واسکٹ بھی ہے، وہ میرے لیے ٹھیک رہے گی۔
 
سلام مسنون دلشاد محور صاحب

محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ :) تعارف کے زمرے میں اپنے تعارف کا دھاگہ کھول لیں۔ تاکہ ہمیں بھی آپ کے بارے میں کچھ علم ہو سکے اور گفتگو آگے بڑھائی جا سکے۔

امید ہے کہ محفل میں آپ کی گردش مبارک اور سودمند ہوگی۔ :)
 
خواتین و خواتان میرا مطلب ہے حاضرین حاضرات

آج جشن سالگرہ کا آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے ہے۔ مزید کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔ احباب خود ہی جانتے ہونگے کہ اس میں کرنا کیا ہے۔ ویسے آج کے یہ ہنگامے تعبیر اپیا اور ماوراء اپیا کے زیر نگرانی ہونگے۔ :)

والسلام!
 
آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے کی مناسبت سے آج محفل میں کوئی خاص تحریک نظر نہیں آ رہی بلکہ ہر جگہ اب تک شعر و سخن ڈے کا بول بالا ہے۔ محفل کے سارے آرٹسٹ کہاں ہیں؟ اور کہاں ہیں ان کی اب تک کی تخلیقات۔ بھی اسے آج شوکیس تک لائیں، ہم بھی تو دیکھیں کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ :)

اور کل یعنی تفریح ڈے پر سعود ابن سعید کی بے پر کی میں،
- عکسِ معکوس اور
- کھٹائی کا جنون
پڑھنا نہ بھولیں۔۔۔ !!! :) :)
 
حجاب

محفلین
سعود ، تم نے پلان بنایا تھا تو ڈنڈے کے زور پر سب سے لکھوانا بھی تھا نا :rolleyes: پکوان ڈے کے سارے کھانوں میں ، میں 2 کلو نمک مرچ ڈال رہی ہوں :( تمہارا پلان فیل :(
 
اپیا آپ کا غصہ بجا (بے جا) ہے!

پر یوں سمجھیں کہ یہ ایک تجرباتی جشن تھا اور اس کی کامیابی و ناکامی پر آئندہ کے لئے بہت سارے فیصلے لینے میں مدد ملے گی۔

پکوان ڈے اگر آپ کو لگتا ہے کہ کامیاب نہیں رہا تو اس کی ذمہ داری بھی عموماً خواتین پر ڈالی جائے گی۔ کہ یہ شعبہ آپ کی صنف کو الاٹ کیا گیا ہے۔ اور ذرا بتائیں کہ کس موقعے پر خواتین کی شرکت اس دھاگے میں زیادہ رہی؟ خیر اس پر تبصرہ ہم 14 جولائی کو جشن سالگرہ ریویو ڈے کے موقعے پر کریں گے انشاء اللہ۔

بہر کیف میں اپنا ناکردہ جرم تسلیم کرتا ہوں اور نمک مرچ زدہ مٹھائیاں تک بطور سزا کھانے کو تیار ہوں۔ بس بطور آخری خواہش کے کچھ اپیاؤں کو آنسو پونچھنے، کچھ کو پانی پلانے اور کچھ کو دستی پنکھے جھلنے کے لئے بٹھا لوں گا۔ اور شمشاد بھائی کو ڈاکٹر بلانے کو بھیج دوں گا۔

آگے اللہ کار ساز ہے۔
 
پکوان ڈے میرے حوالے تھا سعود ، جو میں نے اوپِن کیا سارہ نے ساتھ دیا ، بات یہ نہیں کی میں نے کہ خواتین کی شرکت زیادہ ہو یا حضرات کی بات یہ لکھی میں نے کہ جس طرح کہا گیا ویسا ہوا نہیں ، پکوان ڈے پر ماوراء اور میں نے ترکیب لکھنے کی بات کہی تھی وہ بھی نو رسپانس ،تو یہی لکھا میں نے تھریڈ کوئی ہو پکوان ہو یا فیشن ڈے یا دوسرا کوئی اور تھریڈ ہو سب ممبرز نے صحیح طرح حوصلہ افزائی نہیں کی کسی بھی تھریڈ کی ، یہ بات میں نے صرف پکوان ڈے کے لیئے نہیں ہر تھریڈ کے لیئے کی ہے ۔

سعود ، تم کو سارے کھانے کھلاؤں گی نمک مرچ ڈال کے ;) اور آخری خواہش نہیں سنتی میں پہلی بتانا ;) کھیر میں کالی مرچ ڈالوں گی وہ بھی تم ہی کھانا ;)
 
اپیا میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ ہر دھاگہ کامیاب رہے، ہر دن پر رونق ہو۔ پر میری کچھ حدود ہیں۔ میرے شوق کا دائرہ بھی اتنا وسیع نہیں ہے۔ اب سچ تو یہ ہے کہ کسی کو مجبور تو کیا نہیں جا سکتا۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ بہت سے ریگولر احباب کو ابھی ان ڈیز کا علم نہیں اور نا ہی ان کا گزر اس دھاگے پر ہوتا ہے تو ان تک باتیں کیسے پہونچائی جائیں؟

خیر آپ بھی کیا یاد کریں گی کہ ایک عدد سلیم الطبع بھائی ہاتھ لگا تھا جسے اپنے شقاوت قلبی کے چلتے کھو دیا۔ میں ہر حال میں سزا وار ہونے کو تیار ہوں حتیٰ کہ بغیر آخری مراد کی منظوری کے بھی۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ مسئلے کا حل ہوگا۔

نہیں میں آنسو ٹپکانے والے جذباتی آئکن یہاں نہیں لگاؤں گا۔ خیر اتنی فریاد ضرور کروں گا وہ پس ماندہ کھانے جو میری روح کے قفص عنصری سے پرواز کرنے کے بعد بچ جائیں، انہیں میری بے گور و کفن لاش کے قریب ہی رکھ دینا اور محفل کے کسی اور رکن کو اس کی سزا مت دینا۔ محفل میں میرا اسٹیٹس موڈیریٹر سے بدل کر Banned مت کرنا بلکہ "مرحوم" یا "سزا یاب" لکھ دینا۔ اور ہاں بعد میں بھائی کے لئے آنسو بھی مت ٹپکانا۔ میری بہنوں اور بچیوں کو انھیں الفاظ میں پکارنا۔ خیر ان سب باتوں کے لکھنے کا کیا فائدہ جب کہ آخری خواہش تک منظور کرنی نہیں ہے۔ خیر۔۔۔۔۔
 
حجاب

محفلین
اُففففففففففففففففففففففففففففففففففففففففففففففف سعود :( میں مذاق کر رہی ہوں اور تم کہاں سے کہاں پنہچ گئے ، اللہ سلامت رکھے بھائی کو :) دل تو چاہ رہا ہے تمہاری اتنی فضول باتوں پر کوئی ڈنڈا مارنے والا ایموشن لگاؤں لیکن نہیں ہے :(
 
پر اپیا یہ میرے مزاق کرنے کا انداز ہے۔ :) آج مجھے بھی سوجھ رہا ہے تو ایسے لکھ رہا ہوں۔ ورنہ دونوں پیغامات کے ابتدائی پیراگراف سنجیدگی سے کہے ہیں اور پھر اموشنل بلیک میلنگ پر اتر آیا ہوں۔ پر آپ تو بہت جلدی بد حواس ہو گئیں اپیا۔ :) میں تو آپ سے مزید شرارت کی توقع کر رہا تھا۔ :)
 
Top