تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب تعاون کا صندوق کہاں تک پہنچا :)

کوئی مجھے لائبریری میں ذرا جائے تو پہنچا دے پلیز چار پانچ تھرماس بھر کے !

 
تعاون کے صندوق کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ لائبریری اور ہال نمبر 4 کی طرف کے صندوقوں کی آمدنی کم ہے کیوں کہ وہاں بھیڑ بھاڑ بھی کم ہے۔ بقیہ کی خبریں تھرو پراپر چینیل ہی جانی جا سکتی ہیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

دیکھیں سعود بھائی ، یہ جو میرے پاس محفل کی رفتار کم ہو گئی ہے ان دنوں مجھے تو دال میں کچھ کالا لگ رہا ہے اس میں کہیں صاحبانِ صندوق تو انوالو نہیں جن کے پاس یعنی تعاون کے صندوق ہیں :)
 
اصل میں ان دنوں ٹریفک کچھ بڑھا ہوا ہے۔ دھاگے بھی کئی وجود میں آئے ہیں۔ اس لئے سرور بوجھل ہوگا۔ کچھ میموری مینیجمینٹ کے مسائل ہونگے جنھیں درست کرنے پر شاید رفتار بھال ہو جائے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو چار دن سے دن میں، ہمارے دن میں، مستقل 500 انتر نل ایرر آ رہا تھا۔ شام کو گھر میں درست ہو جاتا ہے، ایرر نہیں آ رہی۔ اور ادھر دفتر کے بجلی کے فیڈر میں کچھ پرابلم ہو گئی ہے کہ دن بھر میں مشکل سے تین گھنٹے بجلی دستیاب ہو رہی ہے۔ اس لئے بڑی مشکل ہے۔ اور آج کل کم بخت بغیر لاگ ان کئے آج کے پیغامات بھی دیکھنا ممنوع ہو گیا ہے۔ ایسا کیوں نبیل؟

مگر ۔Sorry۔ یہ شکایات کا دفتر نہیں۔۔ ابھی نبیل کو الگ لے جا کر بتاتا ہوں، یہاں ہال میں کہنے لگا اس خوشی کے ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہیے نا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آپ کا کہنا ہال میں بھی بجا ہے۔ اسطرح شاید ہماری بھی کوئی مشکل سلجھ جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
رپورٹر صاحب لگتا ہے کھانا کھانے میں اتنا مصروف ہوئے کہ رپورٹنگ ہی بھول گئے، ارے بھائی کہاں ہیں آپ خرم شہزاد خرم صاحب۔ آ جائیں اب، باقی کسر ڈنر میں پوری کر لیجیئے گا۔
 
حجاب اپیا اور ماوراء اپیا دھیان دیں!

آج پکوان ڈے ہے! اور کئی لوگ اسی آس میں پچھلے دو دنوں سے بھوکے ہیں کہ کہ جم کے کھائیں گے۔ پر یہاں اس کا ہال سجایا نہیں گیا (کوئی دھاگہ شروع نہیں کیا گیا) جہاں میں یہ کٹے ہوئے پیاز رکھ سکوں۔ جی ہاں آپ کے حکم کے بموجب تین چوتھائی پیاز کاٹ دیا ہے بقیہ بوقت ضرورت کاٹ دیں گے۔ محسن بھائی کا فون آیا تھا وہ راستے میں ہیں چند منٹ میں گوشت لے کر پہونچنے والے ہیں۔ بکرا وہی خرم بھائی کا پسند کردہ تھا۔ بتا رہے ہیں کہ گوشت اندازے سے زیادہ نکلا۔ :)

ایک بار اور دھیان دیں آج پکوان ڈے ہے۔!! :)

والسلام!
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی پکاتے وقت خیال رکھیئے گا کہ نمک ذرا کم رکھیں، اور ہاں اس کے ساتھ اگر تندوری نان ہوں تو مزہ دوبالا ہو جائے گا۔
 
السلام علیکم!

توجہ چاہوں گا!

آج جشن محفل کا شعر و سخن ڈے ہے! اس کی نظامت وارث بھائی اور سخنور بھائی کے ذمہ ہے۔ آج محفل اردو کے سب سے قیمتی سرمائے کے نام ہے! اس کی کامیابی آپ سب کی شرکت پر منحصر ہے۔

والسلام!
 
چوووووونننننننننن ۔۔۔۔۔۔ ٹٹیییییییییییییییںںںںںںںںںںںںںں کھٹ کھرررررررر

ہیلو چیک چیک! ون ٹو چیک چیک!!

کچھ تکنیکی خرابی کے چلتے لاؤڈ اسپیکر سے ہائی پچ کا شور آپ کو پریشان کر رہا ہے اس کے لئے معذرت ابھی ٹیکنیشین کو بلواتے ہیں۔

جی ہاں تو تکنینکی خرابی پر یاد آیا کہ اس بار جشن محفل کے موقع پر جو تحائف احباب میں تقسیم کیے جانے والے ہیں وہ ہیں تکنیکی ٹیوٹوریل۔ کئی موضوعات پر تکنیکی ٹیوٹوریلس کے تیاری اور ان پر ڈسکشن کا مرحلہ چل رہا ہے۔ مزید تفصیلات اس ڈیسک پر! واضح رہے کہ اس بار جشن سالگرہ کے آخری ایام سافٹوئیر ڈے کے طور پر منائے جانے والے ہیں۔
 
Top