تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اردو محفل کی تیسری سالگرہ کی مناسبت سے اس چینل پر آپ کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پہنچائی جاتی رہے گی ۔ آپ تمام اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں اس کوریج میں شریک ہو سکتے ہیں اپنے اپنے جداگانہ انداز میں ۔

شکریہ


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


جو اراکین تازہ دم ہونا چاہیں ، ان کے لیے یہاں چائے کا انتظام بھی ہو گا اگر شمشاد بھائی اسپانسر کرنے پر آمادہ ہو گئے تو :)




 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خرم ، اگر آپ رات تک یہاں موجود ہیں تو مہمانوں کو خوش آمدید کہنا ہے ۔ جب تک سب مہمان و میزبان اکٹھے ہو جائیں اور ماوراء اور تعبیر اور باقی سب پہنچ جائیں یہاں۔

میں ابھی ہوں شاید رات کو نہ آ سکوں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹھیک ہے جو بھی اراکین آتے جائیں یہاں شیئر کر سکتے ہیں اپنے خیالات پھر رات میں تو باقاعدہ آغاز ہو گا ہی ۔

خرم میں ذرا لائبریری جا رہی ہوں اب ۔ ۔
 

ساجداقبال

محفلین
میں‌ بھی یہاں ہوں۔ اپنے ساتھ فریسکو سوئیٹس سے مٹھائی لایا ہوں۔ جس کو کھانا ہے دکان کا پتہ سمجھا دیتا ہوں۔ :grin:
شمشاد بھائی بھی وہیں‌ تھے۔ مٹھائی کے بھاؤ کے متعلق دکاندار سے نوک جھونک جاری تھی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شمشاد بھائی لگتا ہے یہ سن کر ہی بھاگ گے ہیں اب لگتا ہے ابنِ سعید صاحب سے سپنسر لینا پڑے گا کیا خیال ہے جناب آپ کا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے ساجد بھائی کیا بات ہے پتہ مجھے دے دے پیسے شمشاد بھائی یا پھر ابنِ سعید سے لے لے گے اگرانھوں‌نے دے دے تو :grin:
 
مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے شروعات کے لئے کچھ رقم میں مہیا کرا دیتا ہوں۔ باقی یہاں ایک تعاون کا صندوق رکھ دیتے ہیں۔

اہل خیر خود دینگے (سرگوشی: اور جو نہیں دینگے ان سے چھین لینگے۔ :) )
 
Top