سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

عدنان عمر

محفلین
کسی ایک کا نام لینا مشکل ہے ۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں کسی ایک مصنف کا فین ہونے سے زیادہ اچھی تصنیف کا فین بن جاتا ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ آرتھر کونن ڈائل کی شرلاک ہومز کی کہانیاں آج بھی اچھی لگتی ہیں ۔ ویسے الیسٹر مکلین Alistair - MacLean کے اکثر ناول بہت پسند ہیں۔ اسٹیفن کنگ کے کئی ناول اچھے لگے۔
اردو میں تو ابنِ صفی کے مقابلے کا کوئی اور نہیں ۔
تفصیلی جواب دینے کا شکریہ ظہیر چھائی۔
الیسٹر مکلین کا نام میرے لیے نیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ ان کی بھی کوئی ناول پڑھوں۔
ویسے جیفری آرچر بھی اچھا لکھتے ہیں۔ آپ نے ان کا کوئی ناول پڑھا؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ویسے جیفری آرچر بھی اچھا لکھتے ہیں۔ آپ نے ان کا کوئی ناول پڑھا؟
نہیں۔ مجھے یاد نہیں پڑتا یہ نام۔
عدنان بھائی ، یہ ناول اور کہانیاں وغیرہ پڑھنا بہت ہی پرانی باتیں ہیں کہ جب فرصت ہوتی تھی ۔ اکثر ان کتابوں کا مطالعہ شادی سے پہلے ہوا۔اور اب تو بہت سالوں سے بس طب سے متعلق ہی زیادہ رسائل و جرائد نظر سے گزرتے ہیں۔ یا لسانیات اور ادب کو کبھی کبھار ریفرنس کے طور پر دیکھتا ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابنِ انشا نے کئی انگریزی کتابوں کے تراجم کیے ہیں ۔ دان کی ہوٹی (Don- Quixote)کے قصے کا منظوم ترجمہ بنام " قصہ ایک کنوارے کا" بہت پر لطف اور اچھا کیا تھا۔
اس کا اختتامی شعر ابھی تک یاد ہے۔ لیکن محفل پر نہیں لکھا جاسکتا۔ :censored:
متفق دباتے دباتے رہ گیا۔۔۔۔ کہ شعر یاد نہیں تھا۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام ۔۔۔۔۔۔ لوگ ایک جیسا سوچتے ہیں ۔
خبردار! جو آپ نے خالی جگہ پر کی تو۔۔۔

اور جو شعرا پرائمری اسکول نہیں گئے ان کے پاؤں ؟!
ان کے لیے جون ایلیا کا پرائمری کا شعر ہے کہ
تمہاری چاہ میں کھائے ہیں طمانچے
لو دیکھ لو سرخی مرے رخسار کی
 
یاز

محفلین
ان کے لیے جون ایلیا کا پرائمری کا شعر ہے کہ
تمہاری چاہ میں کھائے ہیں طمانچے
لو دیکھ لو سرخی مرے رخسار کی
20250710-012417.jpg
 
یاز

محفلین
ویسے جیفری آرچر بھی اچھا لکھتے ہیں۔ آپ نے ان کا کوئی ناول پڑھا؟
جیفری آرچر کے دو یا تین ناول پڑھے تھے بہت پہلے۔ اگر یادداشت درست کام کر رہی ہے تو یہ نام تھے
Shall we tell the president
Not a penny less, not a penny more
The prodigal daughter
 
جاسمن

لائبریرین
کیسے کیسے اساتذہ ہوا کرتے تھے :unsure:، کیا کیا روایات تھیں:unsure:۔یہ سب زمانے کے ساتھ ساتھ ختم ہوئیں۔ ہمارے پاس تو کبھی کسی کو سنانے کو کوئی ایسا قصہ نہ ہو گا!!:noxxx:
یا اساتذہ کی کنجوسی۔۔جو بھی کہیں ہمیں تو سوکھی داد کے علاوہ کبھی کوئی پھوٹی کوڑی تک نہ ملی۔:moneyeyes::moneyeyes::moneyeyes:
میں لکھ دیا ہے۔ یہ نہ ہو کہ آپ سیریس ہو جائیں!! پانچ ڈالر بل بھجوانے کی کوشش کرنے لگیں۔۔:p
یہ روایت قائم کرنے کی کوشش کی تو ہے گو کہ یہ کوشش شاعری کے لیے نہیں تھی۔
 
جاسمن

لائبریرین
ظہیر بھائی!
آپ کی باتیں ہمارے لیے بہت قیمتی ہیں۔ان میں بہت سی باتیں ہمارے لیے نئی ہوتی ہیں۔ آپ دقیق گفتگو بھی کرتے ہیں تو بھی اس میں ادب و مزاح کی دہری چاشنی ڈال دیتے ہیں۔
ہر سوال کو اس قدر توجہ دیتے ہیں کہ سوال کرنے والے کو دوسرا سوال کرنے سے پہلے خود بھی خوب سوچنا پڑتا ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
جیفری آرچر کے دو یا تین ناول پڑھے تھے بہت پہلے۔ اگر یادداشت درست کام کر رہی ہے تو یہ نام تھے
Shall we tell the president
Not a penny less, not a penny more
The prodigal daughter
جی یہ جیفری آر چر کے ہی ناول ہیں۔ میں نے بھی ان کی تین چار ناول ہی پڑھے ہیں۔
ویسے جیفری آرچر کا سب سے مشہور ناول Kane and Abel ہے۔ علیم الحق حقی مرحوم نے اس ناول کی تلخیص و ترجمہ " دو بوندیں ساون کی" کے نام سے کیا تھا۔
 
شکریہ جناب
علیم الحق حقی کے زیادہ تر ناول تو پڑھ ہی رکھے ہیں (ترجمہ بھی اور طبع زاد بھی), تاہم یہ ناول نہیں پڑھا ابھی تک۔
جلد اس پہ بھی ہاتھ صاف کرتے ہیں۔
 
یاز

محفلین
ظہیراحمدظہیر صاحب سے چند سوالات (کی جسارت) ہم بھی کر لیں۔
1) یہ فرمائیے کہ آپ کی نظر میں کونسی اقدار معاشرے کے لئے اہم ترین ہونی چاہییں؟
2) آپ کی نظر میں خود شناسی اور خود پسندی میں حدِ فاصل کہاں پہ مقرر کی جانی چاہیئے؟
3) یہ بھی بتائیے کہ ماضی، حال یا مستقبل میں سے کس پہ نظر رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
شکریہ جناب
علیم الحق حقی کے زیادہ تر ناول تو پڑھ ہی رکھے ہیں (ترجمہ بھی اور طبع زاد بھی), تاہم یہ ناول نہیں پڑھا ابھی تک۔
جلد اس پہ بھی ہاتھ صاف کرتے ہیں۔
میرے بھی پسندیدہ مصنف تھے۔ اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کے لواحقین کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
ان کے آٹوگراف کے ساتھ کچھ کتابیں ہیں میرے پاس۔ خطوط بھی ہیں۔ ایک ملاقات بھی کی تھی۔
 
زبردست۔ اگر ممکن ہو تو شیئر کیجئے گا آٹوگراف والی کتب اور خطوط وغیرہ۔
حقی صاحب کی اصل قدر کا احساس اس وقت ہوتا ہے، جب دیگر لوگوں کے کئے گئے تراجم پڑھیں تو۔ زمین آسمان کا فرق محسوس ہوتا ہے حقی صاحب کے اور دوسروں کے انداز اور کوالٹی میں۔
 
ہم نے کئی بار شفٹنگ کی اور مختلف گھروں میں اپنی کتابوں کی بجائے بچوں پہ اور ان کی چیزوں پہ زیادہ توجہ دی تو شاید کچھ چیزیں ادھر اُدھر ہو گئیں۔ جو ملیں، تو ضرور شریک کروں گی ان شاءاللہ۔
ان سے جولائی 2001 میں ملاقات ہوئی تھی۔ بارش ہو رہی تھی۔ بھابھی سے انھوں نے قیمے والے پراٹھے بنوائے۔ بہت مزہ آیا تھا۔ ان کی وفات کے بعد میں کراچی گئی تو امی جی اور میں ان کے گھر افسوس کے لیے گئے تھے۔ تب بھابھی اور میں نے ان کی کتابوں کے پاس بیٹھ کے کتنی دیر تک ان کی باتیں کی تھیں۔ اس دن انھوں نے ہمیں پلاؤ کھلایا تھا۔ لیکن قیمے والے پراٹھے آج تک نہیں بھولے۔
حقی صاحب کو میرا سنایا گیا ایک شعر بہت پسند تھا۔
اب کچھ صحیح یاد نہیں۔
تیکوں آکھیا ہم، مٹھ ریت دی آں
مٹھ کھول چھوڑی، میکوں رول چھوڑی
 
بہت خوب۔
اگر مجھے درست یاد پڑتا ہے تو حقی صاحب علیم شام کے نام سے شاعری بھی کرتے تھے، اور یہ مشہور شعر بھی شاید انہی کا ہے
کسی کو اتنا نہ چاہو کہ پھر بھلا نہ سکو
یہاں مزاج بدلتے ہیں موسموں کی طرح
 
Top