الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

عرفان سعید

محفلین
عزیزانِ محفل!
تاریخ کے اس نازک ترین موڑ پرآج اس انتخابی میدان میں جہاں دوراندیشی کا ہر جانب چرچا ہے،ایک سوال آپ سب کے دل میں بھی ضرور اٹھا ہوگا ،کہ نشان کون سا؟
کتاب یا شاہین؟

کتاب کی عظمت سے بھلا کون انکار کرے؟ کتاب تو ہماری آنکھوں کا نور،ہمارے دلوں کی ٹھنڈک ہے ۔لیکن سوچیے ذرا کہ کتاب کے صفحے پلٹنے کو اگر دوراندیشی سمجھا جائے،تو پھر شاہین کی پرواز کس کھاتے میں لکھی جائے؟ یاد رکھیے،کتاب میں اگرچہ علم ہے، لیکن علم کو عمل میں ڈھالنے کی ہمت شاہین کے پر میں ہے! کتاب محترم سہی،لیکن کتاب میں بند صفحے کبھی کبھار گرد میں اٹ جاتے ہیں ، شاہین کا پر تو روز ہوا ؤں کا سینہ چیرتا ہے،اور لمحوں میں نئی سمتوں کو تولتا ہے۔ یہی تو اصل دوراندیشی ہے۔محض صفحوں میں اور ان کی ورق گردانی میں نہیں،کھلی فضاؤں میں نئی راہوں کی تلاش میں!

اور عزیزانِ من!
دوراندیشی صرف سوچنے کا نام نہیں ،صرف لکھنے، پڑھنے کا نام نہیں ،بلکہ بروقت فیصلہ کرنے،خطرہ دیکھ کر بجلی کی طرح لپکنے،اور آگے بڑھ کر موقع کو دبوچ لینے کا نام ہے ،جس کا عملی مظاہرہ شاہین کرتا ہے۔
کتاب تو استاد کی گود میں اچھی لگتی ہے،آخر کتاب تو انتظار کرے گی کہ کوئی اس کا صفحہ پلٹے، شاہین تو خود اپنی منزل طے کرتا ہے،اور پوری محفل کو پرواز پر آمادہ کرتا ہے!

کتاب کی دانش کو سلام، لیکن شاہین کی بلند نگاہ اور تیز عمل کا کلمہ پڑھنے میں ہی ہماری محفل کی دوراندیشی کی بھلائی ہے۔یاد رکھیے ، یہ محفل روایات سے جڑی ضرور ہے،مگر جمود کی قائل نہیں،یہاں لفظ بھی چلتے ہیں،خیال بھی اڑتے ہیں،اور جب خیال کو اڑانا مقصود ہو،تو کتاب نہیں،شاہین ہی اصل نشان بنتا ہے!

آج میں یہی کہنے حاضر ہوا ہوں کہ میرا نشان شاہین —آپ کی وسعتِ نگاہ کا علمبردار،آپ کی جراتِ عمل کا ضامن،اور آپ کی محبت کی حفاظت کا پاسبان ہے! محفل کے صاحبان! کتاب کا احترام بجا،مگر شاہین کا انتخاب واجب ۔کیونکہ جہاں پرواز ہے، وہیں دوراندیشی ہے!

ووٹ دو شاہین کو، کہ ہماری محفل شاہین کی طرح اونچی اڑے، اور کبھی زمین پر رینگتی سوچ میں نہ اٹکے!

ووٹ دو شاہین کو، کہ ہماری محفل کی اڑان حوصلے کی بلندیوں تک پہنچے، اور پست فکری کے پنجے میں نہ آئے!
ووٹ دو شاہین کو، تاکہ لفظوں کو پر لگیں، اور خیالات کسی گھونسلے میں قید نہ رہیں!
ووٹ دو شاہین کو، کہ محفل کی فکر افق تک دیکھے، اور زمین پر رینگنے کی عادت چھوڑ دے!
ووٹ دو شاہین کو، تاکہ ہماری بات بھی اڑے، اور ہماری سوچ بھی ! نہ کہ محض کتاب کے صفحے پلٹتی رہ جائے!
ووٹ دو شاہین کو، کہ ہمارے قہقہے بھی پرواز کریں، اور ہماری دانش بھی !
ووٹ دو شاہین کو، کہ ادب کی دنیا کو نئی بلندیاں دکھائیں، اور روایت کی گرد میں گم نہ ہونے دیں!
ووٹ دو شاہین کو، تاکہ محفل کی بصیرت پرواز کی وسعت پائے، اور نظریں صرف لفظوں تک محدود نہ رہیں!
 
آخری تدوین:
دونوں دھکے کے امیدوارن سے گزارش ہے کہ فی الفور اپنے انتخابی منشور کا اعلان کریں۔
مزید
حلقے کے مسائل کے بارے میں کیا کچھ جانتے ہیں پر ایک ایک مراسلہ جاری کریں۔
مزید
ایران اسرائیل تنازعہ
روس یوکرین تنازعہ
آذربائجان آرمینیا تنازعہ
ساؤتھ اور نارتھ کوریا تنازعہ
برطانیہ ارجنٹائن تنازعہ
پاکستان بھارت تنازعہ
سید عمران و نقیبی صاحبان تنازعہ
پر اپنی اپنی حمایت کا اظہار کریں۔

بظاہر دونوں جٹاں دے چھور لگدے پر اپنی اپنی کاسٹ بتائیں۔
اور آخر میں
اپنی دور کی نظروالے چشمے کا نمبر بتائیں تاکہ دور اندیشی کا اندازہ لگایا جاسکے۔

بصد احترام
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ یادداشت کے ساتھ ساتھ نیند کا پیٹرن بھی میرا اے خان بھائی سے مل رہا ہے۔۔۔مجھے خود نیند آئی ہوئی ہونے کے باوجود فوری نیند نہیں آتی !
پتہ کرو خوچہ ام کہیں خواہ مخواہ پنجابی مشہور تو نہ ہو گیا!
کروٹیں بدلتے رہے ساری رات آپ کی قسم :rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو سو رہا تھالیکن یہاں تو معلوم ہوتا کہ مجھے سوتے میں ہی کسی نے کھڑا دیا ہے وہ بھی الیکشن پر!
:sleep:
سوتے میں دشمنی دکھا دی گئی یعنی کہ۔۔۔۔ لیکن فکر مت کیجئیے عرفان بھیا ۔ ہم آپ ہی کے لئے ووٹ مانگتے رہے ۔
 

ظفری

لائبریرین
یہ پھر کونسا الیکشن شروع ہوگیا ۔ :thinking:
ابھی تو ایک امیدوار کو دھاندلی سے جتوا یا تھا ۔ اور الیکشن بھی بار بار ایک ہی چیز کے بارے میں ہورہا ہے ۔ بس پیکنگ نئی ہوتی ہے اور مال پرانا ۔ :idontknow:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارا انتخابی نشان
شاہین

news-1538219730-3268.jpg
زبردست۔۔۔
اب تو ہمارے مسوم بھیا کا ووٹ بھی آپ کے لئے پکا ۔ کیونکہ وہ خود بھی شاہین ہیں۔۔۔ بولے تو عدنان شاہین
 
Top