الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں رضا کار اکٹھے کر لوں کہ میری الیکشن کمپین خوب چلائیں!
ووٹ تو میں ڈال ہی نہیں رہا کہ رائے شماری عیاں ہو جائے گی اور ہمارے عزم و استقلال کی بنیادوں کو مایوسی یا پھر خوش فہمی سے متاثر نہ کردے۔
اب فیصلہ عوام کا

اس سے بڑھ کر دور اندیشی کیا ہوگی!
واہ واہ واہ۔۔۔
آپ تو دور اندیشی کی زندہ مثال ہیں۔ آپ کا نام ضرور کتابوں میں آئے گا۔
 

عرفان سعید

محفلین
یہ پھر کونسا الیکشن شروع ہوگیا ۔ :thinking:
ابھی تو ایک امیدوار کو دھاندلی سے جتوا یا تھا ۔ اور الیکشن بھی بار بار ایک ہی چیز کے بارے میں ہورہا ہے ۔ بس پیکنگ نئی ہوتی ہے اور مال پرانا ۔ :idontknow:
میں تو نیند میں تھا کہ سوتے میں مجھے جگا کر کھڑا کر دیا وہ بھی الیکشن میں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
IMG-0529.jpg

یاز کا انتخابی نشان
دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھو
زندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاز
کا نعرہ


جسم تو خاک ہے اور خاک میں مل جائے گا
میں بہر حال کتابوں میں ملوں گا تم کو
کیا وجہ ڈھونڈتے ہو خرابوں سے عشق کی
دل خود بڑی دلیل ہے خوابوں سے عشق کی
کاغذ کی یہ مہک ' یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی
:biggrin:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاز

بھلے ہی لاکھ حوالوں کے ساتھ کہتے ہیں

مگر وہ صرف کتابوں کی بات کہتے ہیں
رہتا تھا سامنے ترا چہرہ کھلا ہوا
پڑھتا تھا میں کتاب یہی ہر کلاس میں

کتابیں تو خواب ہی دکھاتی ہیں۔ شاہین اونچا اڑاتے ہیں
شاہین کو ووٹ دیجئیے اور اونچا اڑئیے
 
Top