وجی

لائبریرین
غلط نہ سمجھیں ہمیں
قسم قسم کی دواؤں سے مراد صرف ضروری دوا استعمال کریں۔
کئی لوگ ایک ہی قسم کی بہت ساری دوائیں استعمال کرنے لگتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
زیر زمین تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے
ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملوں سے تہران کے رہائشی علاقے متاثر ہوئے اور ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔20
ذکر اپنی رحمت کا یوں فرماتے ہیں
اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف رحمت کی نسبت کی ہے اور کئی جگہ اپنی رحمت کی وسعت کو بیان فرمایا ہے:

تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کا معاملہ لازم کرلیا ہے۔۔
تمہارا رب بڑی وسیع رحمت کا مالک ہے۔
اے ہمارے رب! آپ کی رحمت اور علم ہرچیز پر بھاری ہے۔
میری رحمت میرے غضب پر غالب رہتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڈھونڈتی ہے بہانہ اللہ کی رحمت
بسا اوقات بندوں کی بہت چھوٹی نیکیاں بلکہ دل سے احساسِ ندامت، آنکھوں کے چند قطرے، اور معافی کے بول اللہ کی رحمت کو جوش دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، اور انہیں پر بے سان و گمان اللہ کی طرف سے تما م گناہوں کی مغفرت اور جنت و رحمت کا فیصلہ ہوجاتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
دل میں کسی نیکی کا ارادہ پیدا ہورہا ہے تو اس وقت دل میں اخلاص بھی موجود ہے، اگر اس وقت وہ عمل ہوگا ۔تو اُمید ہے کہ وہ ان شاء اللہ مقبول ہوجائے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
خوفِ خدا تمام نیکیوں اور دنیا وآخرت کی ہر بھلائی کی اصل ہے، خوفِ خدا نجات دلانے اور جنت میں لے جانے والا عمل ہے
 

سیما علی

لائبریرین
حسن درجے کی روایت ہے ترمذی میں ، نبی ﷺ کا فرمان ہے۔
اتَّقِ اللَّهِ حيثُ ما كنتَ ، وأتبعِ السَّيِّئةَ الحسنةَ تمحُها ، وخالقِ النَّاسَ بخلقٍ حسنٍ(صحيح الترمذي:1987)
ترجمہ: جہاں بھی رہواللہ سے ڈرو، برائی کے بعد (جوتم سے ہوجائے) بھلائی کروجو برائی کومٹادےاورلوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔
 
Top