ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کا خیال ہے ہم منتوں پر اُتر آئیں گے کہ اپنے مضامین کی شراکت کریں ہی کریں، کریں ہی کریں تو ہاں، ہم اُتر آئیں گے۔
ارادہ تو ہے بھائی۔ ان شاء اللہ مناسب وقت پر مضامین بھی سامنے آجائیں گے ۔ سب کچھ ٹائپ شدہ نہیں ہے ۔ اکثر تحریریں خطوط کی شکل میں ہیں یا ایمیل میں کہیں محفوظ ہیں ۔ یونہی ہنسی مذاق کی باتیں ہیں اور کچھ نہیں ۔ دو تین ہفتوں میں انہیں دیکھتا ہوں ۔ ان شاء اللہ۔
 
بہت شکریہ عابد صاحب! آپ کی توجہ اور خوبصورت تبصرے کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ سلامت رکھے!
ایک عرض یہ ہے کہ اپنا نام اردو رسم الخط میں تبدیل کروالیجئے تاکہ آپ کی شاعری کے شایانِ شان ہوجائے ۔ انگریزی نام اس فورم پر کچھ غیر سا لگتا ہے ۔ :)

ظہیر صاحب ، آداب عرض ہے!

آپ کا مشورہ سَر آنكھوں پر! لیکن نام کو اُرْدُو رسم الخط میں تبدیل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ میں نے اپنے پروفائل میں یہ تبدیلی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں یہ سہولت نہیں ہے . لگے ہاتھ یہ بھی بتا دیں کی اپنے مراسلے میں اشاعت كے بعد ترمیم کیسے کی جا سکتی ہے . شکریہ!

نیازمند ،
عرفان عؔابد
 
جاسمن

نام کی انگریزی سے اردو میں تبدیلی کے لیے یہاں جائیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ظہیر صاحب ، آداب عرض ہے!

آپ کا مشورہ سَر آنكھوں پر! لیکن نام کو اُرْدُو رسم الخط میں تبدیل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ میں نے اپنے پروفائل میں یہ تبدیلی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں یہ سہولت نہیں ہے . لگے ہاتھ یہ بھی بتا دیں کی اپنے مراسلے میں اشاعت كے بعد ترمیم کیسے کی جا سکتی ہے . شکریہ!

نیازمند ،
عرفان عؔابد
۔مراسلے کی اشاعت کے بعد کچھ وقت تک ترمیم کی سہولت ہوتی ہے۔ تاہم زیادہ دیر ہو جائے تو رپورٹ کا بٹن موجود ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
نیرنگ خیال کے الفاظ میں "اتنی سندر!"
رنگوں سے سجی البیلی اور خوبصورت نظم۔
واقعی جی چاہتا ہے کہ کسی جھیل کنارے نہ سہی، ہم اپنے ارد گرد کے کسی دریا کنارے ہی بیٹھ کے پڑھیں۔ پر کیا کریں، ستلج خشک ہے۔ لے دے کے ارد گرد نہریں ہی بچی ہیں تو ان کے کنارے بھی کچھ خوشگوار نہیں۔پھر سردی بھی ہے۔:)
بس اب تو یہی کر سکتے ہیں کہ بالٹی میں پانی بھر کے ساتھ رکھ لیں۔ کافی کا کپ ہاتھ میں ہو اور ساتھ ساتھ یہ نظم پڑھتے جائیں۔:)
ایک حسین نظم کی حسین یاد
 
زیک

مسافر
اسما کو ٹرانسلٹریٹ کرتے ہوئے توڑنا کچھ عجیب لگتا ہے جب ان کی لمبائی یا تلفظ اس کا تقاضا نہ کرتے ہوں۔ معلوم نہیں یہ اردو میں کب اور کیوں مستعمل ہوا۔

ڈور کاؤنٹی (وسكانسن)
اتنی خوبصورت جگہ بیٹھ کر ایسی شاعری؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک حسین نظم کی حسین یاد
ارے واہ! یہ بھولی بسری یاد بہت بروقت آئی ۔ آپ نےتو گردشِ ایام کو پانچ سال پیچھے دوڑادیا، خواہرم جاسمن! :)
اس وقت کیا مزے مزے کی گفتگو ہوا کرتی تھی۔ اللہ کریم سب دوستوں کو سلامت رکھے ۔ سب کے چہروں پر مسکان قائم رہے!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اسما کو ٹرانسلٹریٹ کرتے ہوئے توڑنا کچھ عجیب لگتا ہے جب ان کی لمبائی یا تلفظ اس کا تقاضا نہ کرتے ہوں۔ معلوم نہیں یہ اردو میں کب اور کیوں مستعمل ہوا۔
مشی گن کا یہ املا اردو میں کب اور کس نے شروع کیا اس کا جواب تو تحقیق طلب ہے لیکن املا عجیب نہیں ۔ ملا کر نہ لکھنے کی وجہ یہی نظر آتی ہے کہاس میں معلوم نہیں ہوتا کہ یائے معروف (ی) استعمال ہوئی ہے کہ یائے مجہول (ے) ۔ یعنی مشیگن کو مشے گن بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
جب تک لفظ کے درمیان میں آنے والی "ی" کے لیے کوئی علامت مستعمل نہیں ہوجاتی تب تک درست تلفظ ظاہر کرنے کے لیے ، میری رائے میں ، ایسے لفظوں کو توڑ کر لکھنا ہی بہتر ہوگا۔
علامت کے استعمال سے میسا چوسیٹس کو " می-سا- چوسیٹس" کہنے سے بچا جاسکتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
 
یہ تو اردو کے کسی بھی لفظ میں واضح نہیں ہے۔ عربی رسم الخط استعمال کرنے والی چند زبانیں عمومی طور پر اعراب لکھتی ہیں لیکن اکثر میں اعراب لکھنے کا رواج نہیں۔ اس ری ت کا اب ہم کی ا کر سکتے ہے ں
 
یہ عجیب بات کی آپ نے! :)
اردو کے الفاظ میں تو اس لیے مسئلہ نہیں کہ ارد وپڑھنےوالے ان کے تلفظ سے واقف ہیں ۔ بالکل ایسے ہی جیسے کوئی انگریزی دان butاورputکے تلفظ کبھی غلط ادا نہیں کرے گا۔ انگریزی کے حروفِ علت اگرچہ مختلف الفاظ میں مختلف آوازیں دیتے ہیں لیکن زبان دان انہیں ہمیشہ ٹھیک پڑھتے ہیں کیونکہ وہ انہیں سنتے آئے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ اور یہی حال ہر زبان کا ہے۔
تلفظ کو درست طریقے سے ظاہر کرنےکا مسئلہ تو ٹرانسلٹریشن میں پیش آتا ہے اور اہم ہوتا ہے تاکہ شہروں یا چیزوں کے ناموں کا تلفظ ممکنہ حد تک درست لکھ دیا جائے۔ اس موضوع پر کسی اور دھاگے میں بہت تفصیل سے لکھ چکا ہوں۔ وہ دھاگا اب یاد نہیں آرہا۔
 
La Alma

لائبریرین
گیا وقت واپس نہیں آتا لیکن ڈیژاوو کے سبب سے وہ لمحاتی ہی سہی، پلٹ آتا ہے۔
بہت عمدگی سے اس کیفیت کو منظوم کیا گیا ہے۔
 
Top