ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ کوئی مذاق کی بات نہیں ہے کہ یہاں وہ مضموں شئیر نہیں کیے گئے۔۔۔ میری یہ گزارش ہے کہ آج عصر سے پہلے پہلے وہ مضامین یہاں محفل میں شئیر کیے جائیں تاکہ موجودہ عصر آپ کی عصری کاوشوں کی کما حقہ پذیرائی کر سکے۔ بصورت دیگر ہم نثری ہجو لکھیں گے۔
چونکہ یہاں عصر ، مغرب اور عشاء تمام نمازیں کب کی ہوچکیں ۔ بلکہ سات منٹ پہلے یہاں آج آج نہ رہا بلکہ کل ہوچکا ہے اس لئے عدالتِ عالیہ تکنیکی بنیادوں پر یہ مقدمہ بہت زور سے خارج کرتی ہے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چونکہ یہاں عصر ، مغرب اور عشاء تمام نمازیں کب کی ہوچکیں ۔ بلکہ سات منٹ پہلے یہاں آج آج نہ رہا بلکہ کل ہوچکا ہے اس لئے عدالتِ عالیہ تکنیکی بنیادوں پر یہ مقدمہ بہت زور سے خارج کرتی ہے ۔
یہاں چونکہ ظہر ہونے والی ہے۔ اور سب کی اپنی اپنی ظہر سب کی اپنی اپنی عصر کے مطابق۔۔۔ مقدمہ نہ صرف درج کیا جا رہا ہے۔ بلکہ آپ کے خلاف اضافی دفعہ "ٹرخانا بلاسبب" بھی عائد کی جا رہی ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
چونکہ یہاں عصر ، مغرب اور عشاء تمام نمازیں کب کی ہوچکیں ۔ بلکہ سات منٹ پہلے یہاں آج آج نہ رہا بلکہ کل ہوچکا ہے اس لئے عدالتِ عالیہ تکنیکی بنیادوں پر یہ مقدمہ بہت زور سے خارج کرتی ہے ۔
فریق مُنصف بن جائے تو اِنصاف کی توقع عبث ہے۔ تحریریں فوراََ سامنے لائی جائیں بصُورت دیگر پُرزور احتجاج کے لیے تیار ہو جائیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
لیں جناب تین لوگ اب ایک ہی صفحہ (پیج) پہ ہیں۔
ہم تین لوگ دھرنا دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ :)
نعرے لگانا شروع۔۔۔
ظالمو جواب دو۔
ظلم کا حساب دو۔:)
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے، دھرنے اور احتجاج وغیرہ کے لیے کوئی بھی نعرہ قابل قبول ہوتا ہے۔:)
 
اگر انہوں نے وہ مضامین شریک نہیں کیے آج بھی۔۔۔ تو بس پھر ۔۔۔۔ جاسمن صاحبہ! آپ کوئی اچھا سا خاکہ ان کا اڑا دیجیے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھائی لوگو! یہ نثر کا نہیں شاعری کا موسم ہے ۔ اعجاز بھائی نے میری شاعری کے مجموعے "خاکدان" کی ای بک شائع کردی ہے ۔ آپ لوگ جلدی جلدی ڈاؤنلوڈ کریں ۔:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو بہووووووت ہی شریف بچہ تھا ۔ مجھے کبھی مرغا نہیں بنایا گیا ۔ ہمیشہ ڈنڈے سے پٹائی کی گئی ۔
مجھے اس لڑی سے شافی معلومات مل چکی ہیں۔ کچھ اپنی طرف سے گھڑ لوں گا۔ تو ایک رنگ برنگا مضمون بنایا جا سکتا ہے۔ :devil3:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اُن سے ہوئی ہے نا۔۔۔ ان (زیر نہیں مل رہا) سے نہیں ہوئی۔ ہم نئے صفحات بنا لیں گے۔۔۔
تو اس کا مطلب ہے کہ صفحے نہیں بلکہ آپ لوگوں کا سافٹ ویئر صاف کروانا پڑے گا۔ :D نہ رہے گا بانس ، نہ ہوگی سر پھٹول ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہے کہ صفحے نہیں بلکہ آپ لوگوں کا سافٹ ویئر صاف کروانا پڑے گا۔ :D نہ رہے گا بانس ، نہ ہوگی سر پھٹول ۔
یہ نیک کام تو جلد کروا لیں۔۔۔۔ میں خود بھی اس پرانے سافٹ وئیر سے تنگ ہوں۔۔۔۔ نئے دور والا انسٹال ہوجائے گا۔۔۔۔ جس کے میں فیس بکی شعرا کے کلام پر بھی داد دے سکوں گا؟
 
بابا-جی

محفلین
تو اس کا مطلب ہے کہ صفحے نہیں بلکہ آپ لوگوں کا سافٹ ویئر صاف کروانا پڑے گا۔ :D نہ رہے گا بانس ، نہ ہوگی سر پھٹول ۔
آپ کا خیال ہے ہم منتوں پر اُتر آئیں گے کہ اپنے مضامین کی شراکت کریں ہی کریں، کریں ہی کریں تو ہاں، ہم اُتر آئیں گے۔
 
Top