باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

جاسمن

لائبریرین
پھر تو ملائی زبردست ملتی ہوگی۔
الحمد اللہ ۔
مہنگا ہے لیکن خالص ہے الحمد اللہ۔ چونکہ گائے اور بھینس کا ملا جلا ہوتا ہے تو مناسب بالائی اترتی ہے اور کچھ عرصے بعد مکھن اور لسی بناتے ہیں۔ اسی مکھن کا بعد میں گھی بنا لیتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرا کیفیت نامہ یہ ہے کہ سوچ میں ہوں عید کے دن لنچ پر پورا خاندان بکا لیا ہے لیکن اب کون سی ڈشیں بنائی جائیں جن کے لیے کم سے کم کام کرنا پڑے اور بر وقت کھانا تیار بھی ہو جائے۔
 
زیک

ایکاروس
میرا کیفیت نامہ یہ ہے کہ سوچ میں ہوں عید کے دن لنچ پر پورا خاندان بکا لیا ہے لیکن اب کون سی ڈشیں بنائی جائیں جن کے لیے کم سے کم کام کرنا پڑے اور بر وقت کھانا تیار بھی ہو جائے۔
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ عید؟ مجھے تو یاد ہی نہ تھا کہ عید آ رہی ہے۔ گوگل کرنا پڑے گا کہ کب ہے اور میں کہاں ہوں گا
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ عید؟ مجھے تو یاد ہی نہ تھا کہ عید آ رہی ہے۔ گوگل کرنا پڑے گا کہ کب ہے اور میں کہاں ہوں گا
چلیں اسی بہانے یاد آ گیا۔
جارجیا، فلوریڈا میں تو سنا ہے لوگ 5 اور 6 جون کو عید منا رہے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں اس وقت کوئی چھٹی لینے کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ کچھ زیادہ ہی لے لی ہیں
امید ہے کہ خیریت سے لی ہوں گی۔
میں ویسے سمجھ سکتی ہوں کیوں کہ پچھلے تین سالوں میں ہر سال اپنی سالانہ چھٹیوں کے علاؤہ earned leave بھی استعمال کر چکی ہوں کہ اس سال بالکل سوچ بھی نہیں سکتی کہ چھٹی لوں۔
 
میرا کیفیت نامہ یہ ہے کہ سوچ میں ہوں عید کے دن لنچ پر پورا خاندان بکا لیا ہے لیکن اب کون سی ڈشیں بنائی جائیں جن کے لیے کم سے کم کام کرنا پڑے اور بر وقت کھانا تیار بھی ہو جائے۔
مینو بنا کر باہر سے کھانا آرڈر کروادیا جائے ۔ دعوت والے دن کام کرنے سے بچت ہوسکتی ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے ایک استادِ محترم اپنی بیگم کے ساتھ کینیڈا سے تشریف لا رہے تھے۔ ان کا ارادہ بہاول پور آنے کا بھی تھا۔ میں نے انھیں درخواست کی کہ ہمارے گھر ہی رہیں یا کم از کم ایک وقت کا کھانا ہمارے ساتھ کھائیں۔ وہ کھانے کے لیے راضی ہو گئے۔
میں نے کھانے میں کسی خاص شے کا پوچھا جو وہ پسند کرتے ہوں تو انھوں نے کہا کہ میں ان کے لیے اونٹ کے دودھ کا انتظام ضرور کروں اور کھانے میں چھوٹا گوشت اور کدو کھائیں گے۔
میں نے سوچا کہ کچھ اور پرہیز نہ ہو تو احتیاطاً دوبارہ پوچھ لیا۔ انھوں نے اب ذرا کھُل کے بتایا کہ گرم مصالحہ کے فلاں اجزاء اور صرف کالی مرچ بس۔
بیگم کیا کھانا پسند کرتی ہیں؟
وہ انسانوں والے کھانے کھاتی ہیں۔ (ان کا مخصوص قہقہہ)
اونٹ کا دودھ کئی لوگوں کو کہا تو بالآخر مل گیا۔ اسی کا میٹھا بنایا، دہی بنائی۔ اسی سے کھانے کے بعد صرف ان کی چائے بنائی۔ کباب، پلاؤ اور کدو گوشت چھوٹے کا۔ بیگم کے لیے عام طریقے سے۔
سر اتنے خوش ہو کے کھانا کھا رہے تھے کہ میرا دل ٹھنڈا ہو گیا۔ انھوں نے خوب سیر ہو کے کھانا کھایا۔ چائے پی۔ پھر ہم باتیں کرتے رہے۔ انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے مہمان خانے کے خانسامہ نے باوجود تاکید کرنے کے، ہری مرچ ڈال دی کھانے میں کہ ذائقہ اچھا ہو جائے گا۔
یہ سُن کر میں نے باقی بچا کھانا ڈبوں میں پیک کر دیا۔
بہت خوبصورت یاد ہے۔
میرے محترم استاد اور میرے محسن ہیں وہ۔ بس اب وہی رہ گئے ہیں اساتذہ میں شاید۔
اللہ پاک جانے والوں کو وہاں اور یہاں والوں کو یہاں آسانیاں عطا فرمائے۔ اللہ پاک ہمارے اساتذہ سمیت سب بڑوں کو چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
آج ایمی کی سہیلی نے آنا تھا۔ میں صبح سے باورچی خانے میں۔ ٹینکی میں پانی ختم ہو گیا۔ اے سی چلنے کی وجہ سے میں موٹر نہیں چلا سکتی تھی سو کتنی بار باہر واٹر سپلائی کا پانی لینے لان میں جاتی رہی۔ صبح ناشتے کے لیے کچھ خاص نہیں پڑا تھا۔ سو ثابت مسور چڑھائے۔ ایک طرف شامی کا گوشت ڈال چڑھائے۔ جب ایمی آئی تو بتانے لگی کہ سہیلی نے بتایا ہے کہ وہ کل آئے گی۔
حق ہا!!!
 
گُلِ یاسمیں

اچھا ہے کام کرنے کے لئے زیادہ وقت مل گیا آپ کو۔ یہ وقت محفل پہ گزارئیے۔ ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں ۔
واقعی کوفت ہوتی ہے اس طرح پروگرام اگلے دن پر جانے سے۔ ذہن میں سب کچھ سوچ رکھا ہوتا ہے اور پھر ترتیب ہی بدل جاتی ہے۔
لیکن ایک بات کی سمجھ نہیں آئی جاسمن آپا کہ ناشتے کا ذکر کر کے ثابت مسور چڑھا دئیے۔ ہماری تو دال نہیں گلتی اتنی جلدی ۔ اور ثابت مسور تو کافی زیادہ ٹائم لیتے ہیں۔ کسی خاص ترکیب سے پکاتی ہیں کیا؟
 
Top