الوداعی تقریب ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟

زیک

مسافر
ایک سوال یہ ہے کہ محفل ہمیں کب تک یعنی کس تاریخ تک دستیاب ہے؟ تاکہ محفل کے آخری دنوں میں توجہ محفل پر مرکوز کی جا سکے۔
ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔
 
صریر

محفلین
یہ فارم کا لنک ہے، جو لوگ اپنا ایمیل وغیرہ شئر کرنا چاہیں یہ فارم پر کر دیں۔

خواتین اپنی تفصیلات جاسمن یا سیما آپی کو ارسال کر دیں۔
میں نے بھی فارم پُر کر دیا ہے، فارم لنک کو محفل کی سب سے نمایاں دیوار یا داخلی دروازے پر چسپاں کردیا جائے، تاکہ محفل میں داخل ہوتے ہی لوگ اسے پا سکیں،‌اور خواہشمند حضرات فارم پُر کر سکیں ۔

لیکن اس کے بعد، اگلا قدم کیا ہوگا؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جون ایلیا کی ایک غزل
ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
ہر طرف ہو رہی ہے یہی گفتگو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

ہر متاع نفس نذر آہنگ کی ہم کو یاراں ہوس تھی بہت رنگ کی
گل زمیں سے ابلنے کو ہے اب لہو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
خواہرم جاسمن ، یہ موقع اس طرح کی غیر سنجیدہ شاعری لکھنے کا نہیں ہے۔ :D
اس وقت تو ضرورت ہے کہ سنجیدہ اور ایسے شعر لکھے جائیں کہ ہمارے مسائل سے متعلق ہوں۔ جولائی ایلیا کا یہ شعر اس وقت سب سے زیادہ حسبِ حال ہے۔

کھنچ گئی صحن میں ایک دیوار اب ، چولہا ہانڈی الگ ہونے والے ہیں سب
سا س سے ہر گھڑی پوچھتی ہے بہو ، تم کہاں کھاؤ گے ہم کہاں کھائیں گے

:censored::censored::censored:
 
جاسمن

ظہیر بھائی! آپ نے تو روتے سے ہنسا دیا۔
شاد و آباد رہیں ہمیشہ۔ آمین!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بلاوجہ تکلف کیا آپ نے۔ :LOL:

آپ کے سارے کوائف ہیں ہمارے پاس پہلے سے ہی۔ ایک منٹ لگے گا آپ کے وارنٹ جاری ہونے میں۔ :ROFLMAO:
میں نے بھی اسی لیے جمع کروائے ہیں۔۔۔ تاکہ یہ بیان سامنے آ سکے۔۔۔۔ کل کلاں کوئی ڈالا والا۔۔۔۔ میرا مطلب ڈھولا شولا۔۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بلاوجہ تکلف کیا آپ نے۔ :LOL:

آپ کے سارے کوائف ہیں ہمارے پاس پہلے سے ہی۔ ایک منٹ لگے گا آپ کے وارنٹ جاری ہونے میں۔ :ROFLMAO:
احمد بھائی ، یہ کوائف فوراً سے پیشتر میری طرف بھی محفوظ کروادیں ایسا نہ ہو کہ متوقع طوائف الملوکی میں کوائف الملوک کہیں ادھر ادھر ہوجائیں اور بلیک میل کی آمدنی کااچھا خاصا موقع ہاتھ سے نکل جائے۔ یہ صاحب کبھی کبھی ہاتھ آتے ہیں۔
 
جی میل کے خانے میں کوائف نین
جب ذرا سرچ لگائی دیکھ لیے
 
زیک

مسافر
یہ فارم کا لنک ہے، جو لوگ اپنا ایمیل وغیرہ شئر کرنا چاہیں یہ فارم پر کر دیں۔

خواتین اپنی تفصیلات جاسمن یا سیما آپی کو ارسال کر دیں۔
یہی تو موقع ہے غائب ہونے کا۔ اس لئے فارم پر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے
 
Top