الوداعی تقریب ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟

جاسمن

لائبریرین
جون ایلیا کی ایک غزل
ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
ہر طرف ہو رہی ہے یہی گفتگو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

ہر متاع نفس نذر آہنگ کی ہم کو یاراں ہوس تھی بہت رنگ کی
گل زمیں سے ابلنے کو ہے اب لہو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

اول شب کا مہتاب بھی جا چکا صحن مے خانہ سے اب افق میں کہیں
آخر شب ہے خالی ہیں جام و سبو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

کوئی حاصل نہ تھا آرزو کا مگر سانحہ یہ ہے اب آرزو بھی نہیں
وقت کی اس مسافت میں بے آرزو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

کس قدر دور سے لوٹ کر آئے ہیں یوں کہو عمر برباد کر آئے ہیں
تھا سراب اپنا سرمایۂ جستجو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

اک جنوں تھا کہ آباد ہو شہر جاں اور آباد جب شہر جاں ہو گیا
ہیں یہ سرگوشیاں در بہ در کو بہ کو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

دشت میں رقص شوق بہار اب کہاں باد پیمائی دیوانہ وار اب کہاں
بس گزرنے کو ہے موسم ہاؤ ہو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

ہم ہیں رسوا کن دلی و لکھنؤ اپنی کیا زندگی اپنی کیا آبرو
میرؔ دلی سے نکلے گئے لکھنؤ تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

سو محفلین!
منتظمین نے تو بتا ہی دیا ہے کہ محفل برخواست ہوا چاہتی ہے۔ تو اب کیا کرنا ہے؟
سب اپنے احساسات اور جذبات بتا رہے ہیں۔ بیشتر کی ایک سی حالت ہے۔
ہم جو بیشتر میں شمار ہوتے ہیں، چاہتے ہیں کہ یہ نہ سہی، اس جیسا نہ سہی، ہمیں کوئی بہتر، موزوں پلیٹ فارم مل سکے۔
احباب اپنی رائے دیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
1۔ فیس بک پہ اردو محفل کی آئی ڈی بنائی جائے؟
2۔ وٹزایپ پہ گروہ تشکیل دیا جائے؟
3۔نئی ویب سائٹ بنائی جائے؟
4۔ اردو محفل کا بلاگ بنایا جائے؟
 
جاسمن

لائبریرین
بقول شہزاد انجم برہانی
آخر شب کی سرگوشیاں سن تو لو صبح کے بعد ہے پھر وہی ہا و ہو
اٹھ کے اس انجمن سے کسے ہے پتہ تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

انتہائے کمال سخن اب کہاں ان دیاروں میں وہ بانکپن اب کہاں
آج طرفین میں ہے عجب فاصلہ تم کہاں جاؤ گے
 
جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے فیس بک پر گروپ تشکیل دیا جائے۔
لیکن فیس بک پہ ایک وقت میں ایک مراسلہ نظر آتا ہے۔ اس پہ احباب اپنے کمنٹس دیتے ہیں تو دوسرا مراسلہ آ جاتا ہے اور پہلے مراسلے ڈھونڈنے سے ملتے ہیں۔ وہاں علیحدہ علیحدہ گوشے نہیں بنائے جا سکتے۔ بہت زیادہ نہ سہی، چند علیحدہ علیحدہ گوشے تو ہوں۔ شاعری، گپ شپ، نثر وغیرہ
 
فرخ منظور

تو پھر واٹس ایپ پر غور کر لیا جائے۔
 
جاسمن

لائبریرین
مختلف گروپس گوشوں کے نام کے ساتھ بنائے جا سکتے ہیں۔
یہ ہو تو سکتا ہے۔ لیکن یہاں فون نمبرز کا تبادلہ ہو گا اور خواتین کے تحفظات ہو سکتے ہیں۔
نیز مختلف گروپس تو ہوں گے لیکن وہی بات کہ ایک مراسلے پہ بات چیت چل رہی ہو گی کہ دوسرا مراسلہ آ جائے گا۔
محفل والا کہ ایک زمرے میں ایک لڑی آتی ہے اور آپ اسی لڑی کی مناسبت سے بات چیت کرتے ہیں۔
پھر آپ کو اپنے حساب کی کوئی لڑی نظر آتی ہے تو آپ وہاں کا ہی رخ کرتے ہیں۔ جو موضوع/لڑی آپ کے حساب کی نہیں، وہاں نہیں جاتے۔
 
یعنی ہر طرف سے پھر انکار ہی سمجھا جائے۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
یہ ہو تو سکتا ہے۔ لیکن یہاں فون نمبرز کا تبادلہ ہو گا اور خواتین کے تحفظات ہو سکتے ہیں۔
نیز مختلف گروپس تو ہوں گے لیکن وہی بات کہ ایک مراسلے پہ بات چیت چل رہی ہو گی کہ دوسرا مراسلہ آ جائے گا۔
محفل والا کہ ایک زمرے میں ایک لڑی آتی ہے اور آپ اسی لڑی کی مناسبت سے بات چیت کرتے ہیں۔
پھر آپ کو اپنے حساب کی کوئی لڑی نظر آتی ہے تو آپ وہاں کا ہی رخ کرتے ہیں۔ جو موضوع/لڑی آپ کے حساب کی نہیں، وہاں نہیں جاتے۔
ایک گروپ بناکر ٹیلی پیتھی کے ذریعے رابطہ کیا جائے ۔ یا پھر مراقبہ کا اہتمام ہو۔ جہاں رابطے کے لیئے نگران، کوئی پیر یا ملنگ ہو۔ بس یہی راستہ رہ گیا ہے ۔ :thinking:
 
فہیم

لائبریرین
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے بتائیں۔

ایک گروپ بناکر ٹیلی پیتھی کے ذریعے رابطہ کیا جائے ۔ یا پھر مراقبہ کا اہتمام ہو۔ جہاں رابطے کے لیئے نگران، کوئی پیر یا ملنگ ہو۔ بس یہی راستہ رہ گیا ہے ۔ :thinking:

کوئی انگلش کا فورم تلاش کیا جائے اور سب محفلین وہاں رجسٹرڈ ہوکر اردو میں الگ زمرے بنا کر بات چیت شروع کردیں۔
یعنی دوسرے کے پلاٹ کے کچھ حصے پر قبضہ کرکے اپنا گھر تعمیر کرلیا جائے:D
 
اب تک کی تجاویز میں یہ تجویز بہتر ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
اگر ایک اردو کا زمرہ بھی مل جاتا ہے تو بھی کچھ نہ کچھ گزارا ہو جائے گا۔ منتظمین سے دے دلا کے ایک سے زائد زمرے حاصل کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
کوئی انگلش کا فورم تلاش کیا جائے اور سب محفلین وہاں رجسٹرڈ ہوکر اردو میں الگ زمرے بنا کر بات چیت شروع کردیں۔
یعنی دوسرے کے پلاٹ کے کچھ حصے پر قبضہ کرکے اپنا گھر تعمیر کرلیا جائے:D

اگر ایک اردو کا زمرہ بھی مل جاتا ہے تو بھی کچھ نہ کچھ گزارا ہو جائے گا۔ منتظمین سے دے دلا کے ایک سے زائد زمرے حاصل کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔ :)
ایک پلاٹ پر قبضہ کا سوچ رہا ہے ۔ دوسرا دے دلا نے سے کام چلانے کا مشورہ دے رہا ہے ۔ اللہ خیر کرے ۔ جس فورم پر بھی اس اردو محفل کے اراکین نے ڈیرہ ڈال دیا ۔ سمجھو پھر اس فورم کا بھی بیڑہ ۔۔۔۔ باقی آپ سب سمجھ دار ہیں ۔ ;)
 
السلام علیکم. آج بہت دنوں کے بعد محفل پر لاگ ان ہونے کا موقع ملا تو یہ افسوناک خبر دیکھ کر دل اداس ہو گیا، تاہم منتظمین سے شکوہ نہیں بنتا، بلکہ ان سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں اتنا عرصہ اپنے بل پر اس بزم کو کو سجائے رکھا.
اگر محفل کا کوئی واٹس ایپ گروپ ہے تو از راہ کرم مجھے ضرور شامل کر لیں.
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
ایک پلاٹ پر قبضہ کا سوچ رہا ہے ۔ دوسرا دے دلا نے سے کام چلانے کا مشورہ دے رہا ہے ۔ اللہ خیر کرے ۔ جس فورم پر بھی اس اردو محفل کے اراکین نے ڈیرہ ڈال دیا ۔ سمجھو پھر اس فورم کا بھی بیڑہ ۔۔۔۔ باقی آپ سب سمجھ دار ہیں ۔ ;)
ہم تو الٹا لینے کا سوچ رہے تھے کہ ایک دم سے کسی فورم کی ٹریفک میں اتنی جدید گاڑیاں شامل ہوجائیں گی اور اس کی رفتار کہاں سے کہاں پہنچ جائے گی۔
پھیکے پھٹ ابلے ہوئے چاولوں سے ایک دم بریانی بن جائے گی۔
تو ایسے میں تو فورم سے کچھ لینا چاہیے نہ کہ دینا ;)
 
Top