الوداعی تقریب ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟

فرحت کیانی

لائبریرین
ایک فوری حل یہ ہو سکتا ہے کہ فی الحال ایک بلاگر بلاگ سیٹ لیا جائے، اور خواہشمند خواتین و حضرات کو بطور کنٹری بیوٹر شریک کر لیا جائے۔ اس پر لوگ اپنی تحریریں لگا سکیں گے۔ اور تبصرے کے خواہشمند تبصرے بھی کر سکیں گے۔ اس سے آپ کو اپنا فون نمبر بھی شئر نہیں کرنا پڑے گا۔ اور اردو اور نستعلیق بھی دستیاب نہیں رہیں گے۔

تاہم زیادہ سے زیادہ 100 یوزر اس میں شامل ہو سکیں گے۔ ویسے محفل پر فعال اراکین جو ہمیں نظر آتے ہیں ان کی تعداد تو کافی کم ہے۔ :)

یہ فوری اور دستیاب نسخہ ہے۔ بس تھوڑی سے کوشش سے ہو جائے گا۔

اس سے محفلین کی کمٹمنٹ کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔:) :)
متفق
 
عثمان

محفلین
جو حل بہتر لگے ہیں۔
1. اردو محفل بلاگ
2. ڈسکورڈ
3. فلارم
کیوں اتنی ہلکان ہو رہی ہیں۔ اگر آپ محفل کے اختتام کی وجوہات پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ متبادل کوئی حل پیش نہیں کرتے۔ آپ بمشکل چند درجن لوگوں کو اکٹھا کر پائیں گی جو شائد ہی فعال رہیں۔
بہتر شائد یہی ہو کہ آپ خود اپنی نظامت میں فیس بک پر محفل کا ایک لیگسی صفحہ قائم کر لیں۔ آپ اور آپ کی دوستوں کی فعالیت کے باعث اس کے کامیابی کے امکانات ان نیم متبادلات کی نسبت کافی زیادہ ہیں۔
 
صریر

محفلین
بہتر شائد یہی ہو کہ آپ خود اپنی نظامت میں فیس بک پر محفل کا ایک لیگسی صفحہ قائم کر لیں۔ آپ اور آپ کی دوستوں کی فعالیت کے باعث اس کے کامیابی کے امکانات ان نیم متبادلات کی نسبت کافی زیادہ ہیں۔
اس بارے میں گفتگو ہو چکی ہے، فیس بک سے اس لئے اعراض کیا جا رہا ہے کہ وہاں پہلا صفحہ کھولتے ہی فیسبک سب سے پہلے اپنا جمع کردہ کوڑا کرکٹ ہمارے آگے بکھیر دیتا ہے، ہوم فیڈ ہماری سبسکریپشنز سے زیادہ، فیسبک کی تجویز کردہ ہوتی ہیں، آدمی وہاں پھنس کر رہ جاتا ہے۔محفل پیج کھلنے سے پہلے فیڈز کا پُل کراس کرتے کرتے آدمی تھک کر اپنا ارادہ بدل بھی لے گا،اور وقت ضائع ہونے کے احساس ندامت کے ساتھ ایپ بند کرکے اپنے دوسرے کاموں میں مشغول بھی ہوجائے گا، اور ایسا بار بار ہوگا، اس سے تو اور بھی فعالیت کم ہوگی۔
 
صریر

محفلین
جو حل بہتر لگے ہیں۔
1. اردو محفل بلاگ
2. ڈسکورڈ
3. فلارم
چونکہ 'درجن بھر محفلین کے لئے کیوں محنت کی جائے' والی بات بار بار سامنے آچکی ہے، پھر بھی‌میرے ذہن میں جو تجویز ہے وہ پیش کردیتا ہوں۔

مندرجہ بالا تینوں ہی پلیٹ فارمز استعمال ہو سکتے ہیں ۔

اگر مکالمے میں محفل ہی کی سی سہولیات چاہئے، تو کسی فورم پر ہی ہجرت کرنے ہی سے یہ بات حاصل ہو سکتی ہے ۔
لیکن یہ ایک دن کا کام نہیں، تو تب تک کے لئے عارضی پلیٹ فارمز پر ٹھہرنا ہوگا (ڈسکورڈ + بلاگ)۔

١۔ ڈسکورڈ (مکالمہ و مراسلہ )
محفلین کو ایک جگہ یکجا کرنے، فوری رابطے، عام گپ شپ‌،‌حال احوال اور فورم ہجرت لائحہ عمل رپورٹرز وغیرہ کے لئے۔

٢- بلاگ (مِنی محفل)
علمی و ادبی یا معلوماتی تحاریر کے لئے، جس پر تبصرے کیے جا سکیں اور فائدہ مند مواد کو سرچ انجنز کی دریافت کے قابل بنایا جا سکے۔

٣- فلارم (نیا ٹھکانہ مستقبل کے لئے)
درجن بھر محفلین کے لئے تو یہ مشکل کام ہی ہے، لیکن دھیرے دھیر اور مسلسل کوشش سے شاید یہ ممکن ہوجائے ۔

سَمت اور بزم اردو کی ہوسٹنگ کے لئے بھی سوچا جانا چاہئیے،‌ اگر یہ اردو محفل کے سرور پر ہی ہوسٹیڈ رہ سکتی ہیں تو ٹھیک ہے، نہیں تو ان کی بھی مائیگریشن کرنی پڑے گی، جیب اور دماغ کا خرچ تو ہے!
 
عثمان

محفلین
اس بارے میں گفتگو ہو چکی ہے، فیس بک سے اس لئے اعراض کیا جا رہا ہے کہ وہاں پہلا صفحہ کھولتے ہی فیسبک سب سے پہلے اپنا جمع کردہ کوڑا کرکٹ ہمارے آگے بکھیر دیتا ہے، ہوم فیڈ ہماری سبسکریپشنز سے زیادہ، فیسبک کی تجویز کردہ ہوتی ہیں، آدمی وہاں پھنس کر رہ جاتا ہے۔محفل پیج کھلنے سے پہلے فیڈز کا پُل کراس کرتے کرتے آدمی تھک کر اپنا ارادہ بدل بھی لے گا،اور وقت ضائع ہونے کے احساس ندامت کے ساتھ ایپ بند کرکے اپنے دوسرے کاموں میں مشغول بھی ہوجائے گا، اور ایسا بار بار ہوگا، اس سے تو اور بھی فعالیت کم ہوگی۔
میں فیس بک کو محفل کے متبادل کے طور پر پیش نہیں کر رہا۔ دوستوں کے ایک گروپ کو یکجا رکھنے کی بات جاسمن سے کر رہا ہوں۔
آپ شوق سے پہیہ ازسرنو ایجاد کر لیجئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک سوال یہ ہے کہ محفل ہمیں کب تک یعنی کس تاریخ تک دستیاب ہے؟ تاکہ محفل کے آخری دنوں میں توجہ محفل پر مرکوز کی جا سکے۔

ساتھ ساتھ ہم یہ کام کر سکتے ہیں کہ گوگل فارم کے ذریعے ان تمام لوگوں کے نام اور ایمیل ایڈریسز جمع کر لیں جو محفل کے بعد بھی رابطے میں رہنا چاہتے ہوں۔ یہ ایمیل بعد میں اطلاعات پہنچانے اور وصول کرنے کے کام آ سکیں گے۔

کیا خیال ہے آپ لوگوں کا؟
 
سید عاطف علی

وہاں ایمیل اور فائل شئییرنگ کے لیے رائٹس کی مینجمنٹ میں کو اورڈینیشن کی کچھ جھنجھٹ کا سامنا نہیں ہو گا۔ ؟
اصل مقصد تو ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے ۔ یہیں ہو جائے ۔ ابھی تو ماہ دو ماہ کا وقت تو ہے۔
 
مقصد یہ تھا کہ ایک گوگل فارم بنا کر اس کے لنک کی تشہیر کر دی جائے تاکہ سارا ڈیٹا ایک جگہ جمع ہو جائے۔ محفل پر اگر ہم یہ کام کریں تو کیسے کریں۔ ؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مقصد یہ تھا کہ ایک گوگل فارم بنا کر اس کے لنک کی تشہیر کر دی جائے تاکہ سارا ڈیٹا ایک جگہ جمع ہو جائے۔ محفل پر اگر ہم یہ کام کریں تو کیسے کریں۔ ؟
تشہیر کرنا تو یہاں ممنوعات میں ہے ۔ چاہے ایمیل ہو یا فون ۔ مکالمے میں ممکن ہے بس۔۔۔
 
صریر

محفلین
میں فیس بک کو محفل کے متبادل کے طور پر پیش نہیں کر رہا۔ دوستوں کے ایک گروپ کو یکجا رکھنے کی بات جاسمن سے کر رہا ہوں۔
آپ شوق سے پہیہ ازسرنو ایجاد کر لیجئے۔
محفل کے متبادل کی تو یہاں کوئی بات نہیں کر رہا، سب اپنی اپنی تجاویز پیش کر رہے ہیں، جب دوسری جگہ ہی اکٹھا ہونا ہے، تو کوشش یہی ہے کہ ایسی جگہ سب یکجا ہو جائیں،جہاں کی سہولیات محفل کی سہولیات سے قریب تر ہوں۔
رہی بات پہیے کی ایجاد کی، تو یہاں بات ایک سواری سے اتر کر دوسری سواری پر منتقل ہونے کی ہو رہی ہے، آپ ہی چلتی گاڑی میں چڑھ گئے ہیں شاید، کیونکہ اگر آپ اس لڑی کو شروع سے پڑھیں گے، تو آپ کو پتا چلے گا کہ آپ کی تجویز پر پہلے ہی بات ہو چکی ہے، اور اس میں جو مشکل درپیش ہے، وہ بھی سامنے آچکی ہے، میں نے تو بس اسی بات کو دہرایا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
فون اور ایمیل کے کوائف کے لیے ۔گوگل ڈاکس لنک۔ تو یہاں شئیر کیا جا سکتا ہے ۔تو یہیں کر دیا جائے ۔ ؟
یہ فارم کا لنک ہے، جو لوگ اپنا ایمیل وغیرہ شئر کرنا چاہیں یہ فارم پر کر دیں۔

خواتین اپنی تفصیلات جاسمن یا سیما آپی کو ارسال کر دیں۔
 
Top