ایک فوری حل یہ ہو سکتا ہے کہ فی الحال ایک بلاگر بلاگ سیٹ لیا جائے، اور خواہشمند خواتین و حضرات کو بطور کنٹری بیوٹر شریک کر لیا جائے۔ اس پر لوگ اپنی تحریریں لگا سکیں گے۔ اور تبصرے کے خواہشمند تبصرے بھی کر سکیں گے۔ اس سے آپ کو اپنا فون نمبر بھی شئر نہیں کرنا پڑے گا۔ اور اردو اور نستعلیق بھی دستیاب نہیں رہیں گے۔
تاہم زیادہ سے زیادہ 100 یوزر اس میں شامل ہو سکیں گے۔ ویسے محفل پر فعال اراکین جو ہمیں نظر آتے ہیں ان کی تعداد تو کافی کم ہے۔
یہ فوری اور دستیاب نسخہ ہے۔ بس تھوڑی سے کوشش سے ہو جائے گا۔
اس سے محفلین کی کمٹمنٹ کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔