کچن blunders

قیصرانی

لائبریرین
تو گناہ تو کھلانے والے کو ہی ملے گا نا؟؟؟
یہاں دبئی میں سنا ہے کہ میٹ پروڈکٹس زیادہ تر آسٹریلیا سے آتی ہیں تو وہ کیا حلال ہوتا ہوگا؟؟ ویسے وہ چکن اور گوشت ذائقے میں بالکل اچھا نہیں ہوتا ایک بار پکانے کے بعد دوسرے دن گرم بھی کرو تو ربڑ جیسا لگتا ہے:(

گوشت یا اس کی بنی ہوئی مصنوعات چاہے جس ملک سے بھی آئیں، اگر اس پر حلال کی مہر لگی ہوئی ہے تو اسے بلا جھجھک استعمال کر سکتے ہیں۔ سرکاری طور پر حکومت کی طرف منظورہ شدہ ادارے کی طرف سے یہ حلال کی مہر اس ملک سے لگ کر آتی ہے
 

تعبیر

محفلین
قیصرانی یہاں تو حلال شاپ والے ایک دوسرے کی نیچا دکھانے کے لیے اور اپنی دکان چمکانے کے لیے ایک دوسرے کے بارے میں کہتے ہین کہ اسکی دکان کا چکن حلال نہیں۔ مین تو خود جا کر سب کے سرٹیفکیٹ تک چیک کر چکی ہوں۔ ہر ایک کا کہنا ہے کہ اسکا صحیح ہے اور اور دوسرے کا غلط جھوٹا :mad:
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں حلال کا سرٹیفیکٹ تو کوئی دوکاندار نہیں ایشو کرتا۔ اتھارٹی کرتی ہے۔ باقی رہی بات یہ کہ حلال ہوتے ہوئے بھی حلال نہیں، تو اس سلسلے میں اللہ ہی بہتر جانتا ہے
 
مشتبہات سے بچنے کا حکم ہے!

افسوس ہوتا ہے کہ انسان مادی فائدوں کے پیش نظر ایک دوسرے کی چغلی کرتا ہے یا بہتان لگاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسا کہنے والے ہر دو افراد میں کم از کم ایک یا دونوں اپنے دعوے میں جھوٹے ہوتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مشتبہات سے بچنے کا حکم ہے!

افسوس ہوتا ہے کہ انسان مادی فائدوں کے پیش نظر ایک دوسرے کی چغلی کرتا ہے یا بہتان لگاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسا کہنے والے ہر دو افراد میں کم از کم ایک یا دونوں اپنے دعوے میں جھوٹے ہوتے ہیں۔

شکریہ ابن سعید، آپ نے بہت اچھی بات کہی۔ جزاک اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
اس سے ملتی جلتی چیز ہوتی ہے

735px-Argentine_Tegu.jpg
 

حجاب

محفلین
شمشاد واہ مزا آگیا خاص کر دم والے چاول

یونس یککککک توبہ ہے
ویسے میں نے سنا ہے بلکہ کراچی مین یہ بات بہت بہت مشہور بھی ہوئی تھی کہ اسٹوڈنٹ بریانی مین بلیوں کا گوشت ڈالا جاتا ہے

تعبیر ، ابھی کچھ دن پہلے ہی سٹوڈنٹ بریانی کھائی ہے ، اور ہمیشہ کھاتی ہوں ، اُس میں کبھی کوئی مشکوک بوٹی نہیں ملی :rolleyes: یا تو چکن لیگ پیس یا چکن بریسٹ کی بوٹی ہی ہوتی ہے ، اب گھر میں مرغی پکا کے اتنا اندازہ تو ہے کہ گوشت مرغی کا ہے یا بلی کا:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
بتا تو دیا ہے اور کیسے بتائیں؟ یہ چھپکلی کی بہت ہی بڑی بہن ہوتی ہے۔ اس کا قد ایک فٹ سے لیکر تین فٹ تک ہو سکتا ہے۔ زبان اس کی سانپ کی زبان جیسی ہوتی ہے۔
 
گوہ ایک قبیہ صورت رینگنے والا زہریلا جانور ہے۔ اسے چھپکلی اور مگر مچھ کی درمیانی شئے کہہ لیجئے۔ یہ سانپوں کی طرح سوراخوں میں رہتا ہے۔ اور غالباً پانی میں بھی کسی حد تک زندہ رہ سکتا ہے۔ سانپوں کے شکاری اس کا شکار کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔ غالباً اس کی کھال کسی کام آتی ہے۔

اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو عربی میں اسے "ضبّ" کہتے ہیں اور انگلش میں کیا کہتے ہیں اس کا مجھے علم نہیں ورنہ ایک عدد وکی پیڈیا کا لنک ضرور فراہم کرنے کی کوشش کرتا۔

اللہ کے رسول کی ایک حدیث ہے۔ الفاظ تو مجھے یاد نہیں پر مفہوم کچھ یوں ہے کہ۔
"ایک وقت ایسا آئے گا جب مسلمان یہود و نصاریٰ کی تقلید میں اس قدر ملوث ہو جائیں گے کہ اگر وہ گوہ کے بل میں گھسیں گے تو یہ بھی گھسیں گے"

اگر کسی کو اس حدیث پاک کے صحیح الفاظ دستیاب ہوں تو محفل کے اسکول میں ارسال کر دیں ممنون ہونگا۔
 

حجاب

محفلین
میں نے صرف ایک غلطی کی کچن میں ، کسٹرڈ بنایا تھا پہلی بار ، اور چینی نہیں ڈالی یہ سوچ کر کہ کسٹرڈ میں چینی ہوتی ہوگی، اس کے علاوہ ہمیشہ اچھے اور مزے کے کھانے ہی بنائے ہیں:)
 

سارہ خان

محفلین
میں بھی غلطیاں کم ہی کرتی ہوں کچن میں کیونکہ امی کو کھانا بالکل پرفیکٹ چاہیئے ۔۔ انہیں ذرا سی بھی گڑبڑ نہیں پسند ۔۔ اس لئے دماغ حاضر رکھ کر بناتی ہوں کھانا ۔۔:grin: صرف پکوڑے بناتے وقت پتا نہیں کیا مسئلہ ہے کہ ہمیشہ سارے مصالحے ڈال دوں گی لیکن سوڈا ڈالنا بھول جاوں گی ۔۔ پھر پکوڑے فرائے کرتے وقت جب پھولتے نہیں تو پھر خیال آتا ہے سوڈا ڈالنے کا ۔۔:(

صحیح والا بلنڈر صرف ایک بار میرے ساتھ ہوا تھا ۔۔ جس پر ابھی تک میرا ریکارڈ لگتا ہے ۔۔:grin: ایک بار پھپھو کے بیٹے کی سالگرہ تھی ۔۔ تقریب جب ختم ہوگئی تو سب نے چائے کی فرمائش کی ۔۔ میں نے کہا کہ میں بنا کر لاتی ہوں ۔۔ تقریباً 15 ۔۔ 20 کپ چائے بنائی تھی ۔۔ سرو کرنے جب سب نے پینا شروع کی تو ایک ایک منہ بناتا ہوا کپ واپس رکھنے لگا ۔۔ پتا چلا کہ چائے کی پتی کے ڈبے کے پاس نمک کا ڈبہ رکھا تھا جس کو شگر سمجھ کر میں چائے میں ڈال آئی تھی ۔۔ پھر تو خوب ریکارڈ لگا میرا نظر بھی چیک کروانے کا مشورہ دیا گیا ۔۔ :grin: پھپھو نے پھر رات کے 2 بجے دودھ منگوایا اور خود چائے بنائی ۔۔ اب بھی کبھی ایسا موقع آتا ہے اور میں چائے بنانے کا بولوں تو چار پانچ آوازیں ضرور آتی ہیں کہ نمکین چائے نہ بنا لینا ۔۔:grin:
 

سارہ خان

محفلین
چائے کیوں نہیں بنانی آتی ۔۔:confused: بس پھپھو کے گھر میں پتا نہیں تھا نہ صحیح سے کس ڈبے میں کیا رکھا ہے انہوں نے کہا تھا پہلے کیبینیٹ میں چائے کا ساماں ہے ۔۔ میں نے غور نہیں کیا پتی کے ساتھ والا ڈبہ شگر کا سمجھ لیا ۔۔:(
اپنے گھر میں کبھی ایسی غلطی نہیں کی دس دفعہ چائے بناتی ہوں صبح سے رات تک ۔۔ پاپا تو میرے علاوہ کسی کے ہاتھ کی چائے نہیں پیتے ۔۔ :cool:
 

damsel

معطل
لو بھلا بتاؤ جس لڑکی کو چائے بنانی نہیں آتی اُسے اور کیا بنانا آتا ہو گا؟

مجھے چائے نہیں بنانا آتی مطلب اچھی چائے۔ اس کے علاوہ دال چاول،بریانی،حلیم،کباب،فش،پرانز،چکن،بیف،مٹن
سب آتا ہے اور تو اور جیلی بھی اچھی بن جاتی ہے:grin: نہین بنتی تو یہ چائے جس پر ہمیشہ امی کی ڈانٹ سننا پڑتی ہے:(
 
Top