کچن blunders

واہ کیا کہنے یہاں تو سارے ہی مرد کافی سگھڑ اور سلیقہ شعار ہیں :grin: :grin: :grin:

آئندہ آحتیاط کرنا پلز فرائنگ کے وقت خاص کر گیلا چمچہ گرم تیل میں
شکریہ آپ کے مشورے کا۔۔۔ پر ایسے مشورے وقت پر یاد نہیں رہتے :lll:
ویسے مرد عورتوں سے زیادہ سلیقہ شعار ہوتے ہیں۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کم کم کرتے ہیں۔ ;)
 
damsel

معطل
شکریہ آپ کے مشورے کا۔۔۔ پر ایسے مشورے وقت پر یاد نہیں رہتے :lll:
ویسے مرد عورتوں سے زیادہ سلیقہ شعار ہوتے ہیں۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کم کم کرتے ہیں۔ ;)

اس کو خوش فہمی کے سوا اور کیا کہا جا سکتا ہے۔بھائی ،کزن،چچا،ماموں،بھانجے،بہنوئی ان سب مرد حضرات سے کافی قریبی تعلق ہے اور ان کی عادات کا مشاہدہ روٹین کی بات ہے لیکن سلیقہ نام کی چیز ڈھونڈے نہیں ملتی۔۔۔۔۔البتہ ان سب کو ہی یہ گمان ہے کہ وہ بہت سب بہت سلیقہ شعار ہیں:grin:
پتا نہیں وہ لوگ اپنی نا موجود صلاحیتوں کا اظہار کیوں نہیں کرتے:confused:
 
سلیقہ شعاری موضوع بحث نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ اس کا اعتبار جنسی نہ ہو کر شخصی ہوتا ہے۔ جہاں اپنی سگھڑتا کے لئے مشہور عورتوں (جن کے دم سے گھروں کی رونق برقرار رہتی ہے) میں ایک بڑی تعداد پھوہڑ اور بے سلیقہ خواتین کی مل سکتی ہے وہیں سنگ صنفی حضرات میں بھی دونوں طرح کی مثالیں بکثرت دستیاب ہیں۔

میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ دنیا کے لذیذ ترین کھانے عموماً مرد حضرات ہی پکاتے ہیں اور مرد باورچیوں کی تعداد بھی بہت ہے۔ پر عورت کے ہاتھ سے بنے کھانوں میں ایک منفرد ذائقہ ہوتا ہے۔ یوں سمجھ لیجئے کہ کسی کو پیار سے کھلانے کا جو جذبہ ہوتا ہے وہ اس کھانے کے ذائقے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ اور یہ چیز اچھے سے اچھے ہوٹل میں مرد حضرات کے بنائے ہوئے کھانوں میں نہیں مل سکتی۔

خواہ وہ عورت بہن ہو، ماں ہو، بیوی ہو یا کوئی اور میزبان۔
 
شمشاد

لائبریرین
بال بچوں کے بغیر رہنے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔ اور جب چند ایک دوست بیچلر زندگی گزار رہے ہوں تو کیا ہی بات ہے۔ خاص کر کھانا پکاتے وقت۔ کیونکہ کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہوتا کہ اس میں یہ مصالحہ نہیں ڈالنا اور یہ ڈالنا ہے۔

تو ایک دفعہ مل جل کر مرغیاں پکائی جا رہی تھیں۔ اس وقت یہاں زندہ مرغی مل جاتی تھی، اب نہیں ملتی۔ دکاندار مرغی ذبح کر کے اور کاٹ کر دے دیتے تھے البتہ پوٹ صاف کر کے نہیں دیتے تھے۔ تو جناب مرغیاں بھون بھان کر گلنے کے لیے دم پر رکھ دیں۔ اندازے کے مطابق کہ اب گل گئی ہوں گی۔ چولہا بند کر دیا۔ جب کھانا کھانے بیٹھے تو دیکھا کہ ایک پوٹ اس میں سالم حالت میں موجود ہے اور پُھس پُھس کر کے اس میں سے مواد نکل رہا ہے۔ پھر کیا ہوا یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ کھانا باہر جا کر کھانا پڑا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پھر ایک دفعہ چاروں نے ملکر چاول پکائے، پلاؤ پکایا تھا۔ ابھی پکنے میں تھوڑی دیر تھی کہ مجھے باہر جانا پڑ گیا، دوسرے دو غالباً ٹی وی دیکھنے بیٹھ گئے۔ حالانکہ میں جاتے ہوئے کہہ گیا تھا کہ تھوڑی دیر بعد ان کو دم دے دینا۔ پوچھنے پر بتایا بھی کہ کوئی خشک کپڑا رکھ کر اوپر ڈھکنا دے دینا اور آنچ بالکل ہلکی کر دینا۔ اتنے میں میں واپس آ جاؤں گا۔

اور جب میں واپس آیا تو آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ میں نے کیا دیکھا۔
موصوف کو دم دینے کے لیے کوئی رومال نہ ملا، سامنے تار پر انڈرویئر سوکھے ہوئے لٹک رہے تھے انہوں نے وہی ایک اتار کر دم دینے کے لیے استعمال کر لیا تھا۔

اس دفعہ بھی کھانا باہر ہی کھانا پڑا لیکن اس دفعہ سب کے پیسے موصوف کو دینا پڑے۔
 
وجی

:grin::grin::grin::grin: کیا بات ہے بھائی یہ موصوف ہیں کون
 
damsel

معطل
شمشاد بھائی
مجھے بہت ہنسی آئی آپ کی پوسٹ پڑھ کر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ صرف ان سینز کو وژیلائز کر رہی ہوں:grin:

وییسے بیچلرز لائف کی جو تمہید لکھی ہے آپ نے اس کو پڑھ کر یہ یاد آگیا
حسرت ان غنچوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ دھاگہ پڑھ کر مجھے تو صرف اپنا ایک ہی واقعہ یاد آیا
کہ خود ہی آلو چھیلے خود ہی کاٹے خود ہی ان کے فرنچ فرائز بنائے
اور اس پر چاٹ مسالے کے دھوکے میں اچھی طرح ہلدی چھڑک دی:(
 
زینب

محفلین
لیں مردوں کی قابلیت تو شمشاد بھائی کے جوابات سے خوب ظاہر ہوئی۔۔۔۔اپ خود اندازہ لگ الیں‌کہ اگر صرف لڑکیاں کہیں رہتی ہوں تو وہ کیسا کھنا بنایئں‌گی۔۔۔۔مانا مرد بڑے بڑےقابل شیف ہیں۔۔۔مگر گھر سے باہر گھر میں بس خواتین ہی ٹھیک سے کام کر پاتی ہیں‌کہ جس کا کام اسی کو ساجھے
 
شمشاد

لائبریرین
موصوف ہمارے ساتھی ہوتے تھے۔ یعنی ہم ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے۔ اب پاکستان جا چکے ہیں اور میں بھی تبدیل ہو کر دوسرے شہر آ گیا ہوں۔ اس وقت سب دوست تھے تو شادی شدہ لیکن سب ہی بغیر بال بچوں کے رہتے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پھر ایک دفعہ رمضان میں افطار پاڑٹی کی گئی۔ کوئی پندرہ کے قریب مہمان مدعو تھے، چار ہم خود تھے۔ مینو میں فروٹ چاٹ خود تیار کرنا تھی، سموسے بازار سے لانے تھے، پکوڑے خود تلنے تھے۔ اور باقی بھی کچھ اشیاء بازار کی تھیں۔

ہم دو کے ذمے فروٹ چاٹ اور دوسرے دو کے ذمے پکوڑے بنانا تھے۔

اب پکوڑوں کی ریسیپی سن لیں۔

مالٹوں کا جوس نکال کر اس میں بیسن گوندھا گیا۔ نمک مرچ اور اس میں چاٹ مصالحہ بھی ڈالا گیا۔ آلو کے ٹکڑوں کے علاوہ اس میں آم بھی ڈالا گیا۔ اور تو اور اس میں بادام اور کشمش بھی ڈالی گئی۔

کیوں یہ سب کچھ ڈالا گیا؟ کیونکہ کوئی روکنے ٹوکنے والی نہیں تھی اور تجربے کرنے میں مزہ آتا تھا۔
 
تعبیر

محفلین
شکریہ آپ کے مشورے کا۔۔۔ پر ایسے مشورے وقت پر یاد نہیں رہتے :lll:
ویسے مرد عورتوں سے زیادہ سلیقہ شعار ہوتے ہیں۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کم کم کرتے ہیں۔ ;)

یاد رکھا کریں کہ ابھی تو آپ کے ہاتھ بھی پیلے ہونے ہیں :grin: جی ابھی وہ کم کم اظہار ہو بھی گیا
 
شمشاد

لائبریرین
تجربہ بالکل کامیاب رہا۔ سب نے کھائے اور ڈٹ کر کھائے، سب نے ہی تعریف کی تھی کیونکہ چٹ پٹے بہت تھے۔
 
پھر ایک دفعہ رمضان میں افطار پاڑٹی کی گئی۔ کوئی پندرہ کے قریب مہمان مدعو تھے، چار ہم خود تھے۔ مینو میں فروٹ چاٹ خود تیار کرنا تھی، سموسے بازار سے لانے تھے، پکوڑے خود تلنے تھے۔ اور باقی بھی کچھ اشیاء بازار کی تھیں۔

ہم دو کے ذمے فروٹ چاٹ اور دوسرے دو کے ذمے پکوڑے بنانا تھے۔

اب پکوڑوں کی ریسیپی سن لیں۔

مالٹوں کا جوس نکال کر اس میں بیسن گوندھا گیا۔ نمک مرچ اور اس میں چاٹ مصالحہ بھی ڈالا گیا۔ آلو کے ٹکڑوں کے علاوہ اس میں آم بھی ڈالا گیا۔ اور تو اور اس میں بادام اور کشمش بھی ڈالی گئی۔

کیوں یہ سب کچھ ڈالا گیا؟ کیونکہ کوئی روکنے ٹوکنے والی نہیں تھی اور تجربے کرنے میں مزہ آتا تھا۔

بھائی یہ کون سے پکوڑے تھے۔۔۔۔ یہ بیسن میں فروٹ جوس کو بگھار کر پکوڑوں کا نام کیوں دیا ۔۔ کوئی چائینیز سا نام دے دیتے۔۔۔۔ چنگ پا، چو جی، یا یو چی۔۔۔۔۔۔ اور چائینیز کا نام دے دیدییتے۔۔۔ قسم سے یہ ڈش بڑی مقبول ہوتی ہمارے یہاں۔۔۔۔ کیوں کہ ہماری قوم کو بھی چائینیز فوبیا ہے۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
شمشاد واہ مزا آگیا خاص کر دم والے چاول

یونس یککککک توبہ ہے
ویسے میں نے سنا ہے بلکہ کراچی مین یہ بات بہت بہت مشہور بھی ہوئی تھی کہ اسٹوڈنٹ بریانی مین بلیوں کا گوشت ڈالا جاتا ہے
 
Top