کچن blunders

تعبیر

محفلین
ہم سب سے کچن مین اکثر کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ کبھی نمک کی جگہ چینی ۔زیادہ نمک یا جلنا جلانا،ڈش کا ستیاناس کچن مین کچھ ایسے ہی کارنامے :grin: وہی آپ نے شیئر کرنے ہیں۔

چلین مین شروع کرتی ہوں مین نے کچن مین ابتداء چائے سے کی تھی۔ مجھ سے اگر کچن میں کوئی کھڑا ہو تو بلکل کام نہین ہوتا۔ مجھے امی نے بتا دیا کہ جب دودھ مین جوش اجائے تو پتی ڈال دینا۔ اب سب ہاہر چائے کا انتظار کر رہے ہیں پانچ منٹ دس منٹ مگر دودھ ابلے ہی نا :( ڈائننگ رام سے اوازیں آرہی ہیں کہ پائے پک رہے ہیں کہ چائے :grin: مین کیا کرتی دودھ ابلتا تو جائے بنتی نا۔ جب سب کے انتظار کا پیمانہ بھر گیا تو بڑی بہن کچن مین آئین اور کہا کہ بےوقوف آگ جلاؤ گی تو چائے بنے گی نا :( اس کے بعد سب نے اتنا شرمندہ کیا خاص کر میرے بھائی نے جس کا کہنا تھا کہ اگر وہ میرے بھائی کے بجائے رشتہ دیکھنے کے لیے آیا ہوتا تو مجھے دیکھے بغیر ہی انکار کر کے چلا جاتا :mad:

اب آپ سب کی باری
 
وجی

لائبریرین

:grin:ہا ہا ہا ہا ہا
 
تعبیر

محفلین
:eek: شمشاد تو کیا آپ کو ککنگ بلکل بھی نہیں آتی؟ کل تک میں اپنی قسمت کو روتی تھی مگی آج کچھ تسلی ہوئی :grin:

سارہ سرف مشورہ :rolleyes: کچھ لکھنا بھی تھا نا

وجی آپ نئے لگ رہے ہیں ۔پہلے تو خوش آمدید۔ آپ بھی کچھ لکھ کر ہمیں ہنسنے کا موقعہ دیتے
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر میں بہترین کھانا پکانا جانتا ہوں۔ لیکن اب عرصہ ہوا کبھی کچھ نہیں پکایا۔

ہاں بتاتا ہوں۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ باورچی خانے میں مجھے کسٹرڈ پوڈر کا ڈبہ نظر آیا تو میں نے سوچا چلو تھوڑا سا کسٹرڈ ہی بنا لیتا ہوں۔ تو کوئی آدھ کلو دودھ گرم کیا۔ اور ایک کپ میں الگ سے دودھ ڈال کر اس میں دو چمچ کسٹرڈ پوڈر ڈالا اور اس کو خوب گھولا، لیکن رنگ کچھ صحیح کا نہیں نکلا اور خوشبو بھی کچھ الگ سی محسوس ہوئی۔ خوشبو کو زکام کی وجہ سے نظر انداز کرتے ہوئے میں نے پوڈر دو چمچ اور ڈال دیا۔ اور پھر اُسے تھوڑا تھوڑا کر کے ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال دیا۔ اب یہ کہ دودھ گاڑھا ہی نہیں ہو رہا۔ سمجھ میں نہ آیا۔ خیر دو چمچ اور ڈال کر اس کو خوب پکایا تب کہیں جا کر دودھ تھوڑا سا گاڑھا ہوا۔ پھر اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیا۔

شام میں ایک دوست آیا تو میں نے اس کی اسی کسٹرڈ سے ضیافت کر دی۔ وہ کہنے لگا یہ اس میں سے لہسن کی خوشبو کیوں آ رہی ہے؟

اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کیا ہوا تھا +ہی ہی+
 
تعبیر

محفلین
نہیں سمجھ نہیں آیا :confused:

اب آگیا سمجھ۔ وہ میں نے ہمیشہ فریش لہسن استعمال کی ہے نا تو اس لیے پتہ نہیں تھا کہ یہ پاؤڈر مین بھی ملتی ہے

ہا ہا ہا پھر اپ نے کیا کیا؟؟؟کیا آپ چکھتے نہین ہیں؟
 
تعبیر میں بہترین کھانا پکانا جانتا ہوں۔ لیکن اب عرصہ ہوا کبھی کچھ نہیں پکایا۔

ہاں بتاتا ہوں۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ باورچی خانے میں مجھے کسٹرڈ پوڈر کا ڈبہ نظر آیا تو میں نے سوچا چلو تھوڑا سا کسٹرڈ ہی بنا لیتا ہوں۔ تو کوئی آدھ کلو دودھ گرم کیا۔ اور ایک کپ میں الگ سے دودھ ڈال کر اس میں دو چمچ کسٹرڈ پوڈر ڈالا اور اس کو خوب گھولا، لیکن رنگ کچھ صحیح کا نہیں نکلا اور خوشبو بھی کچھ الگ سی محسوس ہوئی۔ خوشبو کو زکام کی وجہ سے نظر انداز کرتے ہوئے میں نے پوڈر دو چمچ اور ڈال دیا۔ اور پھر اُسے تھوڑا تھوڑا کر کے ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال دیا۔ اب یہ کہ دودھ گاڑھا ہی نہیں ہو رہا۔ سمجھ میں نہ آیا۔ خیر دو چمچ اور ڈال کر اس کو خوب پکایا تب کہیں جا کر دودھ تھوڑا سا گاڑھا ہوا۔ پھر اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیا۔

شام میں ایک دوست آیا تو میں نے اس کی اسی کسٹرڈ سے ضیافت کر دی۔ وہ کہنے لگا یہ اس میں سے لہسن کی خوشبو کیوں آ رہی ہے؟

اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کیا ہوا تھا +ہی ہی+

اوہو پا جی ! تبھی اپ میری دعوت کرنے کا سوچ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ساتھ کچن میں تو شاید کچھ ایسا نہیں ہوا ہاں کچن سے متعلق ایک کام غلط ہو گیا تھا۔۔۔ میرے پاس کچھ فلپائن سے کچھ گیسٹ کلیکشن کے لئے ائے تھے ۔۔۔ ان کے ساتھ اوپن سی "سمندر" میں جانا تھا انہیں کچھ جیلی فش اور دیگر چیزوں کی کیلشن کرنی تھی۔۔۔۔ ہمیں خیر سے فشنگ کا شوق بھی ہے۔۔۔ سو ہم اپنے ساز و سامان کے ساتھ تھے کہ وہ لوگ کام کریں گے اور ہم اپنا کام کریں گے۔۔۔۔ اتقاق سے ہمیں ایک "بام "مچھلی لگی ہم نے اسے نکالا اور اطمننان سے اسے ائس باکس میں ڈال دیا۔۔۔۔۔ شام سے کچھ پہلے تک ہم نے شکار کیا اور رات کو لانچ پر کافی اندھیرا تھا سو مچھلیوں کو صاف کیا اور سالن بنا کر چاولوں کے ساتھ پیٹ بھر کر کھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح ہمارا "ناخدا" جب لانچ صاف کر رہا تھا تو اس نے ایک مچھلی کا سر ہمیں تحفہ میں پیش کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ سر سمندری سانپ کا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:confused:
 
damsel

معطل

:eek:

ای ی ی ی ی
 
damsel

معطل
مجھے تو کوکنگ کا بہت شوق ہے اور تجربات کرنے کا بھی تو میرے بلنڈرز کی تو فہرست ہے ایک لمبی سی

1 ہر رمضان میں جب امی بازار جاتی ہیں تو چھولے ابالنے کے لیے رکھتی ہیں اور میرا کام ہوتا ہے دھیان رکھنا اور مین ہمیشہ بھول جاتی ہوں اس دن افطار جلی ہوئی چاٹ سے ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔اور یہ ہر رمضان مین 1 بار ضرور ہوتا ہے۔
2 بیکنگ پاوڈر نہیں تھا تو ایک چمچ بیکنگ پاوڈر کی جگہ میٹھا سوڈا ڈال کر کیک بنا چکی ہوں۔۔۔۔۔ بیکنگ کرنے والے جان سکتے ہیں کہ کیا نتیجہ نکلا ہوگا۔

3 دم پر چاولوں کی آگ کم کرنا یا جلانا بھول جاتی ہوں۔

4 چولہے پر کوئی چیز رکھ کر اگر فون یا کمپیوٹر پہ مصروف ہوجاوں تو جلا ہوا سالن اور دیگچی منہ چڑاتی ہے:mad:

5 انگلیاں جلانا توے پہ،فرائی کرتے ہوئے گرم گھی میں کڑائی کے اندر انگلی کاچلے جانا اور کچن کا کپڑا یا دوپٹا جلانا اب تو معمول کی بات ہے :cool: بال بھی جل چکے ہیں ایک بار:(

اور اس کے باوجود سب سے مزے کی بات میں کھانا بہت اچھا پکاتی ہوں آخر خونِ جگر سے سینچ کر سیکھا ہے یہ ہنر :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
کچن میں‌توجاتا نہیں‌لہٰذا ایسی بلنڈر نہیں ہوئی - لیکن ایک دن صبح نیند کی شدت میں‌باتھ روم گیا اور آفس جانے کی جلدی میں ٹوتھ پیسٹ کی بجائے شیونگ کریم منہ میں ڈال لی - :eek:
 
مجھے تو کوکنگ کا بہت شوق ہے اور تجربات کرنے کا بھی تو میرے بلنڈرز کی تو فہرست ہے ایک لمبی سی

1 ہر رمضان میں جب امی بازار جاتی ہیں تو چھولے ابالنے کے لیے رکھتی ہیں اور میرا کام ہوتا ہے دھیان رکھنا اور مین ہمیشہ بھول جاتی ہوں اس دن افطار جلی ہوئی چاٹ سے ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔اور یہ ہر رمضان مین 1 بار ضرور ہوتا ہے۔
2 بیکنگ پاوڈر نہیں تھا تو ایک چمچ بیکنگ پاوڈر کی جگہ میٹھا سوڈا ڈال کر کیک بنا چکی ہوں۔۔۔۔۔ بیکنگ کرنے والے جان سکتے ہیں کہ کیا نتیجہ نکلا ہوگا۔

3 دم پر چاولوں کی آگ کم کرنا یا جلانا بھول جاتی ہوں۔

4 چولہے پر کوئی چیز رکھ کر اگر فون یا کمپیوٹر پہ مصروف ہوجاوں تو جلا ہوا سالن اور دیگچی منہ چڑاتی ہے:mad:

5 انگلیاں جلانا توے پہ،فرائی کرتے ہوئے گرم گھی میں کڑائی کے اندر انگلی کاچلے جانا اور کچن کا کپڑا یا دوپٹا جلانا اب تو معمول کی بات ہے :cool: بال بھی جل چکے ہیں ایک بار:(

اور اس کے باوجود سب سے مزے کی بات میں کھانا بہت اچھا پکاتی ہوں آخر خونِ جگر سے سینچ کر سیکھا ہے یہ ہنر :)

خدا کے لئے تم "فائر پروف" ڈریس پہن کر کوکنگ کیا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محفل کسی خاتون شہید کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
تعبیر بات یہ ہے کہ مجھے کوئی ایسا واقعہ یاد نہیں
لیکن کھا نے پر کا فی واقعات ہیں‌ ایک نظر ہے
میری پھپو چٹھیوں پر ہمارے گھر پر تھیں رات کا کھانا تھا اور کھانے میں سادے چاول اور مصر تھے کھانا شروع کیا اور ساتھ ساتھ باتیں‌بھی چل رہیں تھیں تو میں نے نوالہ بنا کر منہ میں ڈالا اور ساتھ ہی کسی بات پر ہنسی آ گئی کھانا گرم ہونے کی وجہ سے میری ہنسی کچھ طویل ہوگئی اور وہ ہنسی سے ہنسا بن گیا اور ہم کافی دیر تک ایک دوسرے پر ہنستے رہے آج بھی یہ با ت پھپو اور گھر والوں کو یاد ہے
 
زینب

محفلین
میں‌سب کے بر خلاف بہت اچھی کک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔کچن کے سارے کام مسالے ڈبوں‌یمں ڈالنا سے لے کر وقفے وقفے سے کچن کیبنٹ‌کی سیٹنگ۔۔۔۔۔۔اور تقریبنا۔۔۔۔۔۔۔۔سارے ہے مین کھانے بنا لیتی ہوں۔۔۔۔۔

میرے ابو امی کو جلانے کے لیے جب کہتے "میری بیٹی جیسی روٹیاں تو کسی سے نہیں بنتیں"تو ہماری گردن فخر سے اور تن جاتی تھی۔۔۔۔۔۔2 بار میرے دوپٹے کو آگ لگی کچن میں‌کام کرتے ہوئے باقی کبھی گڑ بڑ نہیں ہوئی سب ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
تعبیر

محفلین
کیا بیکنگ پاؤڈر اور میٹھا سوڈا ایک ہی چیز نہیں؟:confused:

الگ الگ ہیں۔ بیکنگ سوڈا کہتے ہین اور اسکی بہت کم مقدار چاہیے ہوتی ہے۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ بعد میں آؤن گی ۔ تفصیلی رپلائے کے ساتھ ۔ اب کے لیے اللہ حافظ اور شب بخیر :)
 
damsel

معطل
خدا کے لئے تم "فائر پروف" ڈریس پہن کر کوکنگ کیا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محفل کسی خاتون شہید کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں
وہ ظفل ہی کیا گریں گے جو گھٹنوں کے بل چلیں :cool:

(صحیح لکھا ہے ناِ؟؟ سرگوشی)
 
Top