کچن blunders

تعبیر

محفلین
ویسی بات ؟؟؟

وجی اپ کیا بولتے نہیں یا آپ سنجیدہ مزاج ہیں :confused:
یہان ہم سب دوستوں اور فیملی ممبرز کی طرح ہیں سو ہماری آپس میں نوک جھونک چلتی رہتی ہے اور ہم ایک دوسرے سے ناراض بھی نہیں ہوتے
آپ بھی برا نہ مانا کریں بلکہ سنجیدگی اور ناراضگی کا چولا اتار کر ہینگر پر لٹکا کر یہان آیا کریں :)
بولے تو یہان کسی سے ڈرنے کا نہین بلکہ ڈرانے کا ;)

اب زیک کو ہی دیکھ لین۔ مجھے بہت بہت سنجیدہ لگے تھے پہلے اب تو انکے ساتھ پنگا لینے میں بڑا مزا آتا ہے کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں اور ناراض بھی نہیں ہوتے :grin:
 

زیک

مسافر
تعبیر کچھ پتھر پلیز واپس بھیج دیں کہ یہاں کمی ہو گئی ہے۔ :grin:

پرانے وقتوں کی بات ہے کہ نیا نیا پکانے میں مہارت حاصل کی تھی اور خود کو تیس مار خان سمجھتا تھا۔ سو سوچا کہ ایک اچھی سی ڈش بنا کر بیگم پر دھاک بٹھائی جائے۔ اینجل ہیئر پاسٹا لیمن کے ذائقے میں پہلے بھی بنا چکا تھا اور آسان بھی تھا سو اس کا ارادہ باندھا۔ فریش لیموں تھا نہیں تو سوکھا lemon rind لے آئے۔ ڈالتے ہوئے یہ خیال نہیں رہا کہ سوکھا ہے تو کم ڈالنا ہو گا۔ اتنا ہی ڈال دیا جتنا فریش کا حساب تھا۔ جب بنا تو خوشی خوشی پیش کیا۔ ایک نوالہ لینے پر پتہ چلا کہ کچھ کڑوا ہو چکا ہے۔ بہت شرمندگی ہوئی۔

پچھلی دفعہ پاکستان گئے تو سوچا کہ والدین کو اپنے سگھڑ ہونے کا ثبوت دیں۔ سو دودھ میں پکی چانپیں بنانے لگے۔ یہاں تو کچھ ہی منٹ میں گوشت پک جاتا ہے پاکستان میں تو گوشت پکنا ہی مسئلہ ہو گیا۔ ڈر تھا کہ معاملہ خراب ہو جائے گا مگر کچھ محنت اور تکوں سے بچا لیا۔ ویسا تو نہ بنا جیسے یہاں‌بنتا ہے مگر پھر بھی کافی تعریف ہوئی۔
 

تعبیر

محفلین
ہم دی ہوئی چیز واپس نہیں کرتے :grin: ادھر ادھر سے اور ڈھونڈ کر لائیں :rolleyes:
توبہ کیسی عجیب عجیب ڈشز بناتے ہیں :eek:
 

زیک

مسافر
ابھی تو آپ نے عجیب و غریب ڈشز دیکھی نہیں ہیں۔ :grin:

ہمیں سویڈش کوفتے کھانا کا شوق تھا مگر ان میں بیف کے ساتھ ساتھ پورک بھی ہوتا ہے۔ سو فیصلہ کیا کہ خود بناتے ہیں اور پورک کی بجائے ٹرکی استعمال کریں گے۔ ترکیب کو مکمل فالو کیا مگر افسوس کہ مکس کرنے کے بعد اس کی حالت بہت پتلی تھی اور گول گول نہیں بن رہے تھے۔ ہم نے سوچا کہ مزید میدہ ڈالا جائے۔ کوئی افاقہ نہ ہوا اور اور مزید ڈال دیا۔ پھر بھی گول بنانے میں ناکام رہے تو کباب بنا لئے۔ جب کھائے تو ان میں گوشت کا ذائقہ کم اور آٹے کا زیادہ تھا۔ :mad:
 

ماوراء

محفلین
زیک، یہ پورک والے کوئی خاص کوفتے ہوتے ہیں؟ جس ترکیب کا مجھے پتہ ہے، اس میں تو نہیں ڈالتے۔ پورک ڈالنا ضروری بھی نہیں ہوتا۔

کہتے ہیں تو اس کی ترکیب لکھ دوں؟
 

زیک

مسافر
ماوراء: یہ آئیکیا والے سویڈش میٹ‌بالز ہیں۔ اگر آپ کے پاس بغیر پورک کے سویڈش میٹ‌بالز کی ترکیب ہے تو کچن کارنر میں ضرور لکھیں۔
 

امن ایمان

محفلین
یککک
زیک آپ نے میدہ نہیں ڈالنا تھا نا۔۔۔دوسری بار جب کبھی بنانے کی کوشش کریں تو اس میں بیسن( Flour of pulse) شامل کریں۔۔یہ قیمہ کے اندر کا پانی جذب کرلیتا ہے۔۔اور میٹ‌بالز کو شیپ دینا آسان ہوجاتا ہے۔
 
Top