کچن blunders

کیوں؟؟؟ اتنی تو کیوٹ ہے:cool:

اپ ایسا کریں اس کیوٹ ہستی کو اپنے باس رکھ لیں ۔۔۔ یہ اڑتی نہیں ہے اس لئے اس کے پر بھی کاٹنے ہیں پڑیں گے۔۔۔۔ جب یہ روٹی کو "چو چو" اور نمک کو "مانا " کہنا سیکھ جائے تو گینیز بک اف ورلڈ دیکارڈ میں نام درج کروا لیجئے گا۔۔۔۔۔۔ ;)
 
damsel

معطل

مجھے تو کوئی ڈر نہیں لگتا میں رکھنے کو تیار ہوجاوں بھی اگر تو امی گھر چھوڑ کر چلی جائیں گی وہ چوہے،سانپ وغیرہ کے کھلونوں سے بھی گھن کھاتی ہیں:(
آپ روٹی اور نمک کو کیا کہتے ہیں؟؟؟ آپ کے ذریعے لکھوا لوں گنیز بک آف ورلڈ مین نام؟
 
پہلے سکھانا پڑے گا ۔۔۔ ایسے تھوڑا ہی نام اونچا ہو جائے گا ۔۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
کچن میں سانپ، گوہ اور پتہ نہیں کس کس کا ذکر ہو رہا ہے؟:eek:

------------------
اب یہاں آئی ہوں تو کچھ لکھ بھی جاؤں۔ اپنے حوالے سے تو کوئی ایسا بڑا کارنامہ شاید نہیں ہے یا اس وقت یاد نہیں ہے۔ لیکن ایک بار ہمارے ہاں پاکستان سے ایک آنٹی کچھ دنوں کے لیے رہنے کو آئی ہوئی تھیں۔
ایک دن کہنے لگیں کہ آج چائے میں بناتی ہوں۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔۔! تھوڑی دیر بعد بلا کر کہنے لگیں کہ یہ خراب دودھ گھر میں رکھا ہوا ہے؟ یہ تو دہی بنا ہوا ہے۔ میں نے دودھ کو دیکھا کہ ابھی اس کی تاریخ باقی ہے، خراب کیسے ہو گیا۔ میرے ہاتھ میں دودھ کا ڈبہ دیکھ کر کہنے لگیں کہ اس سے نہیں دوسرے ڈبے سے ڈالا تھا۔ وہ اصل میں دودھ کے ڈبے کے بجائے دہی کا ڈبہ کھول کر بیٹھ گئیں تھیں۔ :Aaina: (حالانکہ سمجھایا بھی ہوا تھا کہ یہ دودھ اور یہ دہی ہے۔)
 
تو آپ سیکھ جائیں نا ڈاکٹر صاحب ایناٹومی کی کتابیں جب یاد کرسکتے ہیں تو یہ تو پھر دو لفظ ہیں۔۔۔۔پڑوسیوں کے لیے اتنا بھی نہیں کریں گے آپ؟؟:confused:

واہ جی واہ ۔۔۔ پڑوسی نہ ہو گئے پیر و مرشد ہوگئے جن کے لئے کچھ بھی کر لیا

ویسے "گوہ" مونث‌ ہوتی ہے۔۔۔۔ کیا خیال ہے۔۔۔ اپ کیوں نہیں سیکھ لیتییں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب ہم "گوہ" بننے کے لیئے تبدیلی جنس کو افورڈ نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ غیر شرعی بھی ہے اور تدلیف دہ بھی ۔۔۔۔۔

ہم لنڈورے ہی بھلے
 
damsel

معطل
یہ واقعہ کوئی بلنڈر تو نہیں لیکن کچن کے حوالے سے یاد آگیا۔ میری ایک دوست ہیں ان کے یہاں ہر وقت سردیوں میں گاجر کا حلوہ دستیاب ہوتا ہے مجھے معلوم ہوا تو میں بڑی امپریس ہوئی کیونکہ بہرحال وہ محترمہ بھی کوئی اتنی سگھڑ و محنتی نی تھی ہمارے جیسا ہی حال تھا ان کا بھی ۔ تو میں نے کہا کیا تم ہر ہفتے گاجر کا حلوہ بناتی ہو کہتی ہے ہاں اس میں کیا بڑی بات ہے ساری چیزیں ڈالو اور چمچ ہلاتے رہو اور آخر میں کھویا ڈال دو ۔ مین نے کہا وہ تو ٹھینک ہے لیکن ہر ہفتے تم اتنی گاجریں کیسے کدو کش کرتی ہو۔ کہتی ہے میں تھوڑی کرتی ہون میرے میاں کر دیتے ہیں:rolleyes:

پھر آگے کہنے لگیں اور مین چائنیز ہمیشہ سنڈے کو بناتی ہوں ۔ میں نے کہا تمہارے ہسبینڈ کی چھٹی ہوتی ہے اس لیے ۔ کہتی ہے ہاں اسی لیے کیونکہ سنڈے کو چھٹی ہوتی ہے وہ آرام سے ساری سبزیاں کاٹ کے دیتے
ہیں:(
 
damsel

معطل
واہ جی واہ ۔۔۔ پڑوسی نہ ہو گئے پیر و مرشد ہوگئے جن کے لئے کچھ بھی کر لیا

ویسے "گوہ" مونث‌ ہوتی ہے۔۔۔۔ کیا خیال ہے۔۔۔ اپ کیوں نہیں سیکھ لیتییں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب ہم "گوہ" بننے کے لیئے تبدیلی جنس کو افورڈ نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ غیر شرعی بھی ہے اور تدلیف دہ بھی ۔۔۔۔۔

ہم لنڈورے ہی بھلے

:eek: ڈاکٹر ڈاکٹر ہی ہوتا ہے مین تو چو چو اور مانا سیکھنے کی بات کر رہی تھی آپ کہاں آپریشن تھیٹر پہنچ گئے:confused::confused:
 
شمشاد

لائبریرین
ضروری نہیں کہ گوہ مؤنث ہو، مذکر کو بھی گوہ ہی کہتے ہیں۔
اصل میں کچھ جانور/ پرندے ایسے ہوتے ہیں جن کے نام سے پتہ نہیں چلتا کہ مذکر ہے کہ مؤنث، جیسے چیل، کوا، کوئل، بھینس، بلی، سانڈا، چھپکلی وغیرہ۔
 
ضروری نہیں کہ گوہ مؤنث ہو، مذکر کو بھی گوہ ہی کہتے ہیں۔
اصل میں کچھ جانور/ پرندے ایسے ہوتے ہیں جن کے نام سے پتہ نہیں چلتا کہ مذکر ہے کہ مؤنث، جیسے چیل، کوا، کوئل، بھینس، بلی، سانڈا، چھپکلی وغیرہ۔

نہ سر جی ۔۔۔ اس تھریڈ پر مونث والی " گوہ " ہے ۔۔۔ سمجھا کریں نا۔۔۔ سرگوشی :)
 
damsel

معطل
ضروری نہیں کہ گوہ مؤنث ہو، مذکر کو بھی گوہ ہی کہتے ہیں۔
اصل میں کچھ جانور/ پرندے ایسے ہوتے ہیں جن کے نام سے پتہ نہیں چلتا کہ مذکر ہے کہ مؤنث، جیسے چیل، کوا، کوئل، بھینس، بلی، سانڈا، چھپکلی وغیرہ۔

لیکن کوے کی مونث تو ہوتی ہے نا کوی، بھینس کا مذکر بھینسا

شمشاد بھائی ایک نام تو آپ بھول گئے (ڈاکٹر ان کے بھی نام پتا نہیں چلتا سرگوشی)
 
شمشاد

لائبریرین
بیچلر لائف کا ایک اور واقعہ یاد آیا۔

ہر اختتام ہفتہ کو دس سے بارہ دوست اکٹھے ہو کر ایک دوست کے فلیٹ میں جمع ہوتے، اصل میں اس دوست کا فلیٹ بہت بڑا تھا، اس لیے ہر دفعہ اسی کے ہاں جمع ہوتے۔ ساری رات تاش کی بازی جمتی تھی، خوب کھانے پکتے تھے اور ساری رات چائے کا دور چلتا تھا۔ ایک بات بتا دوں یہاں نلکے میں پینے والا پانی نہیں آتا۔ پینے کے لیے پانی کی بوتلیں خریدنا پڑتی ہیں۔ یہاں پیٹرول سستا اور پانی مہنگا ہے۔

تو کیا ہوا کہ ایک دفعہ سرکے کی بڑی بوتل، غالباً پانچ لیٹر کی لا کر رکھی ہوئی تھی کہ گوشت کو مصالحہ وغیرہ لگا کر سرکے میں ڈبو کر رکھنا تھا اور پھر پکانا تھا۔

ایک ہارنے والے صاحب کو چائے بنانے کے لیے باورچی خانے میں بھیجا۔ انہوں نے قہوہ بنا کر دودھ ڈالا تو دودھ پھٹ گیا، وہ سمجھے کہ دودھ خراب ہے، ساری چائے پھینک دی، پھر بنائی پھر وہی حشر ہوا تو صاحب خانہ سے کہنے لگے کہ دو دفعہ چائے بنائی، دونوں دفعہ دودھ پھٹ گیا۔ صاحب خانہ باورچی خانہ میں گئے تو دیکھا کہ سرکے کی آدھی گیلن خالی ہو چکی ہے، انہوں نے دونوں دفعہ سرکے کو پانی کی جگہ استعمال کیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن کوے کی مونث تو ہوتی ہے نا کوی، بھینس کا مذکر بھینسا

شمشاد بھائی ایک نام تو آپ بھول گئے (ڈاکٹر ان کے بھی نام پتا نہیں چلتا سرگوشی)

مؤنث تو سب کی ہوتی ہے سوائے ہجڑے کے، لیکن نام سے پتہ نہیں چلتا، جیسے چوہے کو چوہا ہی کہا جاتا ہے بھلے ہی وہ دس بچوں کی اماں ہو۔
 
damsel

معطل
ویسے شمشاد بھائی آپکی بیچلر لائف کے قصے پڑھ کے مجھے اپنے چاچا یاد آجاتے ہیں وہ بھی جب کچن مین گھستے تھے تو ہر ہر مصالحہ اس ہانڈی میں ڈلتا تھا جو وہ پکا رہے ہوتے تھے۔ گاوں کے کچن تو ہوتے بھی بڑے بڑے ہیں تو سب وہیں بیٹھے انجوئے کرتے تھے اور ہاں آپ کی طرح وہ بھی دم وم دینے پر خصوصی زور دیتے تھے

ان کے پکوڑوں کی ریسپی بھی آپ کی ریسپی سے ملتی جلتی ہوتی تھی۔ ایک بار انھوں نے تمام کا تمام فروٹ کاٹ کے فروٹ چاٹ مین ڈال دیا، کریم منگوائی وہ ڈالی اور وہ ایک فروٹ ہوتا ہے اورنج جیسا جس کا رس جلدی کڑوا ہوجاتا ہے وہ بھی ڈال دیا
اس دن سب نے وہ چاٹ پانی سے دھو کر کھائی تھی
 
damsel

معطل
مؤنث تو سب کی ہوتی ہے سوائے ہجڑے کے، لیکن نام سے پتہ نہیں چلتا، جیسے چوہے کو چوہا ہی کہا جاتا ہے بھلے ہی وہ دس بچوں کی اماں ہو۔
نہیں نہیں ۔۔۔۔۔مین نے تو لفظ چوہییا سن رکھا ہے۔ ہاں لیکن استعمال کم کم ہی ہوتا ہے یہ لفظ شاید
 
ویسے شمشاد بھائی آپکی بیچلر لائف کے قصے پڑھ کے مجھے اپنے چاچا یاد آجاتے ہیں وہ بھی جب کچن مین گھستے تھے تو ہر ہر مصالحہ اس ہانڈی میں ڈلتا تھا جو وہ پکا رہے ہوتے تھے۔ گاوں کے کچن تو ہوتے بھی بڑے بڑے ہیں تو سب وہیں بیٹھے انجوئے کرتے تھے اور ہاں آپ کی طرح وہ بھی دم وم دینے پر خصوصی زور دیتے تھے

ان کے پکوڑوں کی ریسپی بھی آپ کی ریسپی سے ملتی جلتی ہوتی تھی۔ ایک بار انھوں نے تمام کا تمام فروٹ کاٹ کے فروٹ چاٹ مین ڈال دیا، کریم منگوائی وہ ڈالی اور وہ ایک فروٹ ہوتا ہے اورنج جیسا جس کا رس جلدی کڑوا ہوجاتا ہے وہ بھی ڈال دیا
اس دن سب نے وہ چاٹ پانی سے دھو کر کھائی تھی

شاندار پوسٹ ۔۔۔۔۔ اچھا لگا ۔۔۔ تھینکس
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں نہیں ۔۔۔۔۔مین نے تو لفظ چوہییا سن رکھا ہے۔ ہاں لیکن استعمال کم کم ہی ہوتا ہے یہ لفظ شاید

یا تو میں سمجھانے سے قاصر ہوں یا آپ کو بات کی سمجھ نہیں آئی۔

بات یہ ہے کچھ جاندار ایسے ہیں جن کو ہم ایک ہی نام سے بولتے / لکھتے ہیں خواہ وہ مذکر ہو یا مؤنث۔ جیسا کہ میں اوپر کچھ نام لکھ چکا ہوں۔
بات چلی تھی گوہ سے۔ گوہ میں مذکر بھی ہے اور مؤنث بھی۔ لیکن بولنے اور لکھنے میں گوہ مؤنث ہی لکھی جاتی ہے۔
 
damsel

معطل
گوہ ہوتی ہے ہوتا نہین ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے؟؟؟
اپ شاید لفظی طور پر بتا رہے تھے اور میں(بدھو):grin:
 
گوہ ہوتی ہے ہوتا نہین ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے؟؟؟
اپ شاید لفظی طور پر بتا رہے تھے اور میں(بدھو):grin:

ہائے ری عقل ۔۔۔۔۔۔

اب بدھو کی مونث ڈھونڈنی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔ پا جی ! بدھو کی مون‌ث تو "بدھی" ہوئی نا ۔۔۔

مگر "بدھی" تو ہندی میں عقل کو کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب بدھو اور عقل کا کیا تعلق ؟

روشنی ڈالیں
 
Top