کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ آتے ہیں تو ملنے سے خوشی ہوتی ہے
ہائے کیا چیز محبت کی گھڑی ہوتی ہے
دل جو دنیا سے اُٹھایا تو ملا خود کا پتا
بیخودی میں بھی نہاں رسمِ خودی ہوتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ثناء اللہ بھائی یہاں سب کا شکریہ ادا کر گئے ہیں لیکن خود سے کوئی پیغام نہیں لکھا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپ آتے ہیں تو ملنے سے خوشی ہوتی ہے
ہائے کیا چیز محبت کی گھڑی ہوتی ہے
دل جو دنیا سے اُٹھایا تو ملا خود کا پتا
بیخودی میں بھی نہاں رسمِ خودی ہوتی ہے

بہت اچھا کلام ہے شمشاد صاحب لیکن آج کل آپ شاعر کا نام نہیں لکھ رہے - کم از کم اس کلام کے شاعر کا نام ضرور بتائیے گا - بہت شکریہ!
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سرور عالم سرور کا کلام ہے جو کہ ان کے مجموعہ کلام در شہوار سے لیا گیا ہے۔ پوری غزل یہ رہی :

آپ آتے ہیں تو ملنے سے خوشی ہوتی ہے
ہائے کیا چیز محبت کی گھڑی ہوتی ہے
دل جو دنیا سے اُٹھایا تو ملا خود کا پتا
بیخودی میں بھی نہاں رسمِ خودی ہوتی ہے
منزل عشق کی آسانیاں، اللہ اللہ!
سہل سمجھو جسے دشوار وہی ہوتی ہے
میں جو ہنستا ہوں تو کوئی نہیں ہنسنے والا
اور روتا ہوں تو دنیا کو خوشی ہوتی ہے
عشق میں ہوش اُڑے جب تو سمجھ میں آیا
ضامنِ ہوش یہی بے خبری ہوتی ہے
لاکھ دل اُس سے لگاؤ بھی تو ہوتا کیا ہے؟
دوست کس کی بھلا دنیائے دنی ہوتی ہے
ہم کو شمشیر و سلاسل سے ڈرانے والو!
کہیں ایسے بھی محبت میں کمی ہوتی ہے؟
کیا مزے آتے ہیں پھر شامِ تمنا سرور
میں ادھر اور اُدھر آشفتہ سری ہوتی ہے​
 

شمشاد

لائبریرین
تھی جس سے روشنی وہ دیا بھی نہیں رہا
اب دل کو اعتبارِ ہوا بھی نہیں رہا
تُو بجھ گیا تو ہم بھی فروزاں نہ رہ سکے
تُو کھو گیا تو اپنا پتا بھی نہیں رہا
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
تلخیاں بڑھ گئیں جب زیست کے پیمانے میں
گھول کر درد کے ماروں نے پیا عید کا چاند

چشم تو وسعت افلاک میں کھوئی ساغر
دل نے اک اور جگہ ڈھونڈ لیا عید کا چاند
(ساغر صدیقی)
 

زونی

محفلین



یہ میرا ذمہ کہ خود تری منزلیں تعاقب کریں گی ترا
بس ایک محمل کو دیکھ اور بے نیازِ ہر رخت و جادہ ہو جا


(افتخار عارف)
 

محمد وارث

لائبریرین
نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا، نہ فرصتوں کی اداس برکھا
یوں ہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ

(ناصر کاظمی)
 

ایم اے راجا

محفلین
یہ کب ضد ہے کہ ہم کو چاند لا دو یا ستارے دو
کہ ہم نے تو فقط تم سے تمہارا نام مانگا ہے​
[/COLOR

(گلشن آرا)​
 

شمشاد

لائبریرین
تُو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا
اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے
(احمد ندیم قاسمی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top