سولھویں سالگرہ اِس لڑی میں ہم کسی بھی محفل کے رُکن کی ایک خامی یا خوبی بتائیں گے (آپ نے نام بتانا ہے)

وسیم

محفلین
آج پتا لگا کہ عبدالروف صاحب مزاح بھی کرتے ہیں
جلدی میں اور کسی کا نام ذہن میں نہیں آیا۔ ویسے سید عمران بھی ٹھیک ہیں اس معاملے میں۔ محمد عدنان اکبری نقیبی کسی زمانے میں جب ہم ممبر نہیں تھے تب پرمزاح باتیں کرتے تھے۔ اب لگتا ہے شادی شدہ ہو گئے ہیں۔
:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت سوچا پر ساری خامیاں اپنے اندر ہی نظر آئیں ۔ :bashful::bashful:

صابرہ امین !
بھئی صائب تبریزی کا ایک شعر یاد آگیا ہے اس دھاگے کو دیکھ کر ۔ اور اس پر اپنا ہی ترجمہ بھی ۔

بے پرده عیب ہائے خود اظہار می کنیم
فرصت بہ عیب جوئیِ یاران نمی دہیم
صائب۔
اپنے عیوب خود ہی کیے ہم نےآشکار
یاروں کو عیب جوئی کا موقع نہیں دیا
 
جلدی میں اور کسی کا نام ذہن میں نہیں آیا۔ ویسے سید عمران بھی ٹھیک ہیں اس معاملے میں۔ محمد عدنان اکبری نقیبی کسی زمانے میں جب ہم ممبر نہیں تھے تب پرمزاح باتیں کرتے تھے۔ اب لگتا ہے شادی شدہ ہو گئے ہیں۔
:)
میرا جہاں تک خیال ہے محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب مزاح سے گہرہ شغف رکھتے ہیں
 
صابرہ امین !
بھئی صائب تبریزی کا ایک شعر یاد آگیا ہے اس دھاگے کو دیکھ کر ۔ اور اس پر اپنا ہی ترجمہ بھی ۔

بے پرده عیب ہائے خود اظہار می کنیم
فرصت بہ عیب جوئیِ یاران نمی دہیم
صائب۔
اپنے عیوب خود ہی کیے ہم نےآشکار
یاروں کو عیب جوئی کا موقع نہیں دیا
یہاں پر آپ کے حمایتی آپ ساتھ دینے کے تیار کھڑے ہیں :)
 
جلدی میں اور کسی کا نام ذہن میں نہیں آیا۔ ویسے سید عمران بھی ٹھیک ہیں اس معاملے میں۔ محمد عدنان اکبری نقیبی کسی زمانے میں جب ہم ممبر نہیں تھے تب پرمزاح باتیں کرتے تھے۔ اب لگتا ہے شادی شدہ ہو گئے ہیں۔
:)
بھیا ہم تو شادی شدہ اس وقت سے ہیں جب ہم نے اردو محفل کو دریافت نہیں کیا تھا اور جہاں تک مزاح کی بات ہے وہ تو ابھی ہیں بس زندگی کی آزمائش میں کچھ الجھ سے گئے ہیں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ امین !
بھئی صائب تبریزی کا ایک شعر یاد آگیا ہے اس دھاگے کو دیکھ کر ۔ اور اس پر اپنا ہی ترجمہ بھی ۔

بے پرده عیب ہائے خود اظہار می کنیم
فرصت بہ عیب جوئیِ یاران نمی دہیم
صائب۔
اپنے عیوب خود ہی کیے ہم نےآشکار
یاروں کو عیب جوئی کا موقع نہیں دیا
ہم نے تو سادگی سے سچ لکھا تھا ۔ ۔ :embarrassed1:

ؤاہ واہ ۔ ۔ ۔ بہت خوب ۔ ۔
ترجمہ اور وہ بھی منظوم ۔ ۔ ۔ لاجواب
 
وسیم

محفلین
بھیا ہم تو شادی شدہ اس وقت سے ہیں جب ہم نے اردو محفل کو دریافت نہیں کیا تھا اور جہاں تک مزاح کی بات ہے وہ تو ابھی ہیں بس زندگی کی آزمائش میں کچھ الجھ سے گئے ہیں۔

الله آپ کو اس آزمائش میں کامیابی سے سرخرو کرے۔ فیض صاحب کا شعر ایسے دنوں میں اکثر ہمارے ذہن میں رہتا ہے۔۔۔

دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایام ہی تو ہے
 
Top