سولھویں سالگرہ اِس لڑی میں ہم کسی بھی محفل کے رُکن کی ایک خامی یا خوبی بتائیں گے (آپ نے نام بتانا ہے)

سالگرہ مبارک!
اِن سولہا سالوں میں آپ کو کسی نہ کسی محفل کے رُکن میں کوئی نہ کوئی خامی یا خوبی تو ضرور نظر آئی ہوگی
گیم کا اصول!
اِس لڑی میں ہم کسی بھی محفل کے رُکن کی ایک خامی یا خوبی بتائیں گے
آپ نے اُس محفلین کا نام بتانا ہوگا
جس کی خامی یا خوبی بتائی جارہی ہوگی وہ خود اپنے لئے کوئی بھی صفائی پیش نہیں کرسکتا
مخالفین کے حامی:
ہاں اگر دوسرے محفلین چاہیں تو اُس کو بچا سکتے ہیں
اگر لگے کہ یہ درست نہیں فرما رہے ہیں۔
فائدہ :
تاکہ اگر کوئی محفلین سولہا سالوں سے اپنی غلطی کو بار بار دوہرارہا ہوتو وہ اُس کی اصلاح فرما لے
تو چلیں سوچیں مت اور دل کھول کر خامیاں یا خوبیاں بتائیں جس کی چاہیں
احتیاط:
یہ گیم ہے بس گیم کی طرح ہی لینا ہے کسی کو بھی :love-over: پر لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

;)
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خامی کی بجائے خوبی کا پوچھا ہوتا قدیر بھائی تو زیادہ بہتر تھا۔
برائی یا خامی کے لئے اگر اصلاح کی نیت ہو تو اچھی بات ہوتی ہے۔ اور آپ تو دل کھول کر برائیاں کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ گیم کے طور پر بھی کم سے کم خامی نکالنے والا آئیڈیا اچھا نہیں ہے۔
 
اب تیر کمان سے نکل گیا دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
 
خوبیاں تو سب ہی بیان کردیتے ہیں مزہ تو تب آئے گا جب خامی بھی بتائی جائے تاکہ اگر کوئی محفلین سولہا سالوں سے اپنی غلطی کو بار بار دوہرارہا ہوتو وہ اُس کی اصلاح فرما لے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یا پھر ایسا کیا جائے کہ کسی کی خامی دے کر محفلین سے نام بوجھنے کا بولا جائے
تاکہ پکڑے جائیں تو سارے قصور وار ہونے کی بنا پر قابو میں نہ آ سکیں :LOL::LOL::LOL:
 
ایک مشورہ تھا بس۔۔۔ عمل کرنا واجب تھا بھی نہیں۔

تیر کمان سے نکل گیا۔۔۔۔ تدوین کی سہولت نہیں ہے کیا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یا پھر ایسا کیا جائے کہ کسی کی خامی دے کر محفلین سے نام بوجھنے کا بولا جائے
تاکہ پکڑے جائیں تو سارے قصور وار ہونے کی بنا پر قابو میں نہ آ سکیں :LOL::LOL::LOL:
اور پھر بولیں

"اسی کلّے نئیں خراب۔ ایتھے سارے نیں جناب
جدوں ہووے گا حساب، اوہدوں ویکھ لواں گے"
 
صابرہ امین

لائبریرین
خامی کی بجائے خوبی کا پوچھا ہوتا قدیر بھائی تو زیادہ بہتر تھا۔
برائی یا خامی کے لئے اگر اصلاح کی نیت ہو تو اچھی بات ہوتی ہے۔ اور آپ تو دل کھول کر برائیاں کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ گیم کے طور پر بھی کم سے کم خامی نکالنے والا آئیڈیا اچھا نہیں ہے۔
بہت سوچا پر ساری خامیاں اپنے اندر ہی نظر آئیں ۔ :bashful::bashful:
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہاں یاد آیا سیما آپا کی ایک بہت بڑی خامی ہے کہ سب کو اپنا گرویدہ کر لیتی ہیں اور سب کو محبت دے دے کر اپنا بنا لیتی ہیں ۔ کاش ہم میں بھی یہ خامی ہو ۔:)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خامی بتانے میں بھی ایک مسئلہ نظر آرہا ہے جو جس کا نام لے گا وہ اُس کا پکا دوست بن جائے گا :ROFLMAO:
اسی لئے تو آج کے سیانے بھی یہی کہتے ہیں کہ تھوڑا سا اور غور کر لیتے لڑی لگانے سے پہلے۔ ورنہ مذاق کی بات کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے۔
ہم تو چلے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاں یاد آیا سیما آپا کی ایک بہت بڑی خامی ہے کہ سب کو اپنا گرویدہ کر لیتی ہیں اور سب کو محبت دے دے کر اپنا بنا لیتی ہیں ۔ کاش ہم میں بھی یہ خامی ہو ۔:)
واقعی آج کے دور میں اسے خامی ہی گردانا جائے :)
 
Top