سولھویں سالگرہ اِس لڑی میں ہم کسی بھی محفل کے رُکن کی ایک خامی یا خوبی بتائیں گے (آپ نے نام بتانا ہے)

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
باتونی ہونا کوئی برائی نہیں ہوتی بھائی۔ ذہانت کی نشانی ہے۔
ہمیں تو کوئی جتنا زیادہ باتونی دکھائی دے، ہم اسے دنیا کا ذہین ترین انسان سمجھیں گے۔

یہ تو ہم آل ریڈی بوجھ چکے ہیں قدیر بھائی۔
اپنی اس خامی کا ہمیں معلوم ہے اور اس کی وضاحت بھی ہم کر چکے۔
عبدالقدیر بھائی سجے کھبے ویکھ لیا کرو جے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نور وجدان پیاری دوست کی خامی ہے کہ اتنی محبت دیتی ہیں کہ انسان بآسانی پانی پانی ہو کر ڈوب سکتا ہے ۔ :LOL:
پانی پانی ہو کر پانی پانی ہی ہوا جاتا ہے۔۔۔ اب پانی میں پانی کیسے ڈوبتا ہے۔۔۔ اس کی وضاحت کریں۔
پانی میں پانی مل کر یکجان ہو سکتا ہے بس۔
صحیح کہا نا روؤف بھائی :ROFLMAO:
 
صابرہ امین

لائبریرین
عبدالقدیر 786 بھائی کی خامی یہ ہے کہ اچھوتی لڑیاں بنا دیتے ہیں اور ان کو کامیاب کرنا ہماری ذمہ داری بن جاتا ہے ۔:D حالانکہ وہ ہماری انگریزی شاعری دیکھنے اب تک نہیں گئے ۔ کوئی تبصرہ تو بہت دور کی بات ۔ اور ہماری خامی یہ ہے کہ ہم اس بات کو دل میں رکھے بغیر ان کی لڑی کو زندہ رکھ رہے ہیں ۔:ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم دُعا گو ہیں آپ کے لئے کہ ہماری لڑی میں آپ پر بمباری نہ ہو :)
ہم آپ کی طرف داری کرنے کے لئے تیار ہیں گل یاسمیں بہن
دعا گو تو دراصل آپ اپنی لڑی کے لئے ہیں جو بہانے سے جانے کا کہہ رہے ہیں ۔ صبح سید عمران محترم نے بھی ہمیں اپنی لڑی سے نکالنے کی کوشش کی۔جو کافی حد تک ناکام بنائی ہم نے۔
اب سوچ رہے ہیں کچھ دن صرف اپنی لڑیوں میں رہیں بس۔ جتنے بھی نوٹیفیکیشنز آتے رہیں، کان ہی نہ دھریں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عبدالقدیر 786 بھائی کی خامی یہ ہے کہ اچھوتی لڑیاں بنا دیتے ہیں اور ان کو کامیاب کرنا ہماری ذمہ داری بن جاتا ہے ۔:D حالانکہ وہ ہماری انگریزی شاعری دیکھنے اب تک نہیں گئے ۔ کوئی تبصرہ تو بہت دور کی بات ۔ اور ہماری خامی یہ ہے کہ ہم اس بات کو دل میں رکھے بغیر ان کی لڑی کو زندہ رکھ رہے ہیں ۔:ROFLMAO:
جبکہ ہم نے وہاں جا کر تقطیع کا مناسب سا طریقہ روؤف بھائی کو بتا دیا ہے بلکہ ہتھیار بھی فراہم کر دئیے ہیں۔
یہ برائی کہلائے گی یا خامی؟
 
Top