پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مجھے یاد نہیں آرہا کہ اس کا کیا نام ہوا کرتا تھا۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس موبائل تماشہ گھر کو "بائیسکوپ" کہتے تھے ۔
ویسے ہندوستان میں جب اول اول سنیما کی فلمیں بننا شروع ہوئی تھیں تو ان کو بھی ایک زمانے تک بائیسکوپ کہا جاتا تھا ۔ بعد میں فلم کہا جانے لگا۔
 
جاسمن

جی بالکل۔ اب یاد آگیا۔
 
آورکزئی

محفلین
IMG-20200728-140948.jpg

IMG-20200728-141005.jpg

IMG-20200728-140829.jpg

سیدھا برقعہ گو اور رنگوں کا بھی ہوتا تھا تاہم سفید لٹھے کا خاص طور پہ اور کسی اور سفید کپڑے کا عام طور پہ بنایا جاتا تھا۔ اس کے اوپر سے سموکنگ کے کام کی ٹوپی سی جاتی تھی(یہ ٹوپی علیحدہ بنا کر برقعہ کے ساتھ سلائی کی جاتی تھی) اور آنکھوں والے حصہ پہ کشیدہ کاری کے ذریعہ جالی بنائی جاتی تھی۔ جالی کے نیچے بھی کڑھائی ہوتی تھی۔ کڑھائی کے نقش و نگار مخصوص ہوتے تھے۔
کڑھائی اور سموکنگ کے لیے اسی رنگ کے ریشمی دھاگہ کا انتخاب کیا جاتا تھا، جس رنگ کے کپڑے کا برقعہ ہوتا تھا۔
اللہ بخشے میری نانی جان پہنا کرتی تھیں۔ سفید لٹھے کا برقعہ۔ بہت نفیس۔ ظاہر ہے کہ ہماری پچھلی نسلوں میں اور خواتین بھی پہنتی ہوں گی۔

ہمارے گاوں ’’ ٹل ‘‘ میں اب بھی یہی پہنا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ سفید شٹل برقعہ
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20200811-133757.jpg

بچپن میں پٹاخے چلانے والوں کو شاید یاد آ جائے کہ یہ بھی پٹاخے کی ایک قسم تھی جسے شاید چچڑ کہتے تھے۔اسے کسی پتھر پہ گھسایا جاتا تھا تو آواز آتی تھی چڑ چڑ کی۔ یہ فٹ نما شکل کے ہلکے گتے پہ تقریباً ایک جیسے فاصلے سے پٹاس کے چھوٹے چھوٹے لیپ ہوتے تھے۔ دکاندار انھیں گن کر ان کی تعداد کے حساب سے پیسے لیتا تھا اور وہیں سے گتے کو کاٹ دیتا تھا۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
گلی ڈنڈا۔۔۔
معلوم نہیں یہ کھیل اب بھی کھیلا جاتا ہے یا بالکل معدوم ہوگیا۔۔۔
اور یہ بھی نہیں معلوم کہ اس کے قواعد و ضوابط کیا تھے۔۔۔
ہم نے خود تو کبھی نہیں کھیلا، البتہ دور دور سے راہ چلتے دیکھا اور گلی کی زد میں آنے سے بچنے لیے خوب جھکائیاں دیں۔۔۔
کھلاڑی حضرات اس کھیل کے بارے میں سیر بین تبصرہ فرماسکتے ہیں!!!
image.jpg
 
محمد وارث

میرے خیال میں یہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ کھیلا جاتا ہے۔ اور تبصرہ ہم کیا فرماویں، ہمارے ماتھے پر گلی سے لگی چوٹ کا نشان ابھی تک باقی ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

چوٹیں تو اس عظیم سپورٹس کے میدان میں ہم نے بھی کھائیں لیکن نشان نہیں چھوڑا ۔
قواعد و ضوابط شاید علاقائی رواج کے مطابق متنوع ہوں گے ۔ :LOL:
 
Top