چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے

شنید ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے پہلا ملی نغمہ ہے جو آزادی کے فورا" بعد گایا گیا تھا ۔:):)
 
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا

غربت میں ہوں اگر ہم رہتا ہے دل وطن میں
سمجھو وہیں ہمیں بھی دل ہو جہاں ہمارا

پربت وہ سب سے اونچا ہم سایہ آسماں کا
وہ سنتری ہمارا وہ پاسباں ہمارا

گودی میں کھیلتی ہیں اس کی ہزاروں ندیاں
گلشن ہے جن کے دم سے رشک جناں ہمارا

اے آب رود گنگا وہ دن ہے یاد تجھ کو
اترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا

مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا

یونان و مصر و روما سب مٹ گئے جہاں سے
اب تک مگر ہے باقی نام و نشاں ہمارا

کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہیں ہماری
صدیوں رہا ہے دشمن دور زماں ہمارا

اقبالؔ کوئی محرم اپنا نہیں جہاں میں
معلوم کیا کسی کو درد نہاں ہمارا
مابدولت کی جانب سے
محترم الف عین
محترم برادرم ابن سعید
برادرم محمدظہیر
برادرم فہد اشرف
برادرم محمد اسلم
برادرم شکیب
اور دیگر اہل ہند پیارے محفلین کو یوم آزادیء ہندوستان بہت بہت مبارک ہو ۔:):)
 

فرقان احمد

محفلین
(مع ویڈیو لنک)

تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان، اس پہ جان بھی قربان ہے
۔۔۔
اس کی بنیادوں میں تیرا لہو، میرا لہو
اس سے تیری آبرو ہے، اس سے میری آبرو
اس سے تیرا نام ہے، اس سے میری پہچان ہے
اس پہ دل قربان، اس پہ جان بھی قربان ہے
۔۔۔۔
یہ میرے قائد کی جیتی جاگتی تصویر ہے
شاعر مشرق کے خوابوں کی حسین تعبیر ہے
یہ وطن پیارا وطن سرمایہء ایمان ہے
اس پہ دل قربان، اس پہ جان بھی قربان ہے
۔۔۔
تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان، اس پہ جان بھی قربان ہے
اس پہ دل قربان، اس پہ جان بھی قربان ہے۔۔۔!

 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
(اب ویڈیو کے ساتھ شراکت کرتے ہیں، اس برس)


اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن

تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنُور
عزم میرا ہے قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن

تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
تو نواریز عنادل کا بہاریں مسکن
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
اے میرے پیارے وطن

میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہء تن
اے میرے پیارے وطن

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن

 

فرقان احمد

محفلین
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا
خیال رکھنا

یہ دُھوپ اِس کی ،یہ چھاؤں اِس کی ہماری دولت
ہماری دولت
یہ خاکِ پاک اِس کی اپنی عِزّت ہے اپنی عظمت
ہے اپنی عظمت
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا
خیال رکھنا

وقار اِس کا کبھی نا کم ہو
یہ سبز پرچم تمام عالم میں مُحترم ہو
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا
خیال رکھنا

وطن سے ہم ہیں، وطن ہے ہم سے
خیال رکھنا
خیال رکھنا
چلو مِلا کر قدم قدم سے
خیال رکھنا
خیال رکھنا

 

فرقان احمد

محفلین
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے

اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں

اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو

یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو

میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے

 

فرقان احمد

محفلین
وطن کی مٹی گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا ، گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا ، گواہ رہنا
گواہ رہنا
وطن کی مٹی عظیم ہے تو ، عظیم تر ہم بنا رہے ہیں
گواہ رہنا ، وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
ترے مغنی کی ہر صدا میں تری ہی خوشبو مہک رہی ہے
ہر ایک سُر میں ہر ایک لے میں تری محبت چمک رہی ہے
گواہ رہنا ، وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
تری زمیں کے یہ چاند تارے ، ہے جن کی آنکھوں میں پیار تیرا
صداقتوں کے دیے جلا کر بڑھا رہے ہیں وقار تیرا
گواہ رہنا ، وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
ہر ایک دل میں تری لگن ہے تری ہی جانب ہر ایک نظر ہے
تری حفاظت کا عزم لے کر ہر ایک اپنے محاذ پر ہے
گواہ رہنا ، وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا ، گواہ رہنا
وطن کی مٹی عظیم ہے تو ، عظیم تر ہم بنا رہے ہیں
گواہ رہنا ، وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا ، گواہ رہنا




 

فرقان احمد

محفلین
یہ چاند تارے کا جھلملاتا نیارا پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم

ہماری عظمت کا پاسباں ہے
ہماری ملت کا ترجماں ہے
ہمارے احساس کا بیاں ہے
ہماری رفعت کا آسماں ہے
عظیم ملت عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم

فضا میں نغمے لُٹا رہا ہے
شعور ِ ملت جگا رہا ہے
دل و نظر میں سما رہا ہے
تمام عالم پہ چھا رہا ہے
برنگِ موجِ نسیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم


یہی نشانِ حشم ہمارا
یہی ہے ابر کرم ہمارا
یہ جاں ہماری، یہ دم ہمارا
رہے گا اُونچا علَم ہمارا
علَم ہمارا عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم

 

فرقان احمد

محفلین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے، قدم قدم آباد

تیرا ہر اِک ذرّہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دَم سے شان ہماری تُجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دُنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تُجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تُجھے، قدم قدم آباد

دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا قدم قدم پر گِیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے مِیت رے
جب تک ہے یہ دُنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تُجھے، قدم قدم آباد

تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گُن گائیں
جب تک ہے یہ دُنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تُجھے، قدم قدم آباد




 

فرقان احمد

محفلین
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے
خاکِ وطن کو سیراب کر دے
اپنے کرم کی گھٹا سے

کتنی حسیں پیار کی یہ زمیں ہے
اس کا زمانے میں ثانی نہیں ہے
پیارا ہے اپنی دھرتی کا چہرہ
دنیا کے ہر دلربا سے
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے

اپنے وطن کی وہ آب و ہوا ہے
سب کے لئے جو پیامِ شفا ہے
سب روگ اپنے روح و بدن کے
مٹتے ہیں اس کی صبا سے
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے

ہم نے کسی کی طرف کم ہی دیکھا
چمکائی خود اپنے ہاتھوں کی ریکھا
ہم کو وطن کی لُو بھی ہے پیاری
غیروں کی بادِ صبا سے
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے
خاکِ وطن کو سیراب کر دے
اپنے کرم کی گھٹا سے

 

فرقان احمد

محفلین
جب ہم نے خدا کا نام لیا ، اس نے ہمیں انعام دیا
میرا انعام پاکستان
پاکستان ، پاکستان
میرا پیغام پاکستان
پاکستان ، پاکستان
محبت امن ہے اور اس کا ہے پیغام پاکستان
خدا کی خاص رحمت ہے ، بزرگوں کی بشارت ہے
کئی نسلوں کی قربانی ، کئی نسلوں کی محنت ہے
اثاثہ ہے جیالوں کا ، شہیدوں کی امانت ہے
تعاون ہی تعاون ہے ، محبت ہی محبت ہے
جبھی تاریخ نے رکھا ہے اس کا نام پاکستان
اندھیروں کو مٹائے گا ، اُجالا بن کے چھائے گا
یہ خطہ انقلابی ہے ، نئی دنیا بنائے گا
اگر اللہ نے چاہا زمانہ وہ بھی آئے گا
جہاں تک وقت جائے گا اسے آگے ہی پائے گا
ندا قائد کی ہے ، اقبال کا انعام پاکستان
پاکستان پاکستان
پاکستان پاکستان
میرا انعام پاکستان
میرا پیغام پاکستان
محبت امن ہے اور اس کا ہے پیغام پاکستان

 

فرقان احمد

محفلین
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
ایک چمن کے پھول ہیں سارے ، ایک گگن کے تارے
ایک گگن کے تارے
ایک سمندر میں گرتے ہیں سب دریاؤں کے دھارے
سب دریاؤں کے دھارے
جدا جدا ہیں لہریں ، سرگم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
ایک ہی کشتی کے ہیں مسافر اک منزل کے راہی
اک منزل کے راہی
اپنی آن پہ مٹنے والے ہم جانباز سپاہی
ہم جانباز سپاہی
بند مٹھی کی صورت قوم ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
پاک وطن کی عزت ہم کو اپنی جان سے پیاری
اپنی جان سے پیاری
اپنی شان ہے اس کے دم سے ، یہ ہے آن ہماری
یہ ہے آن ہماری
اپنے وطن میں پھول اور شبنم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں

 

فرقان احمد

محفلین
ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں
ہم مصطفوی، مصطفوی، مصطفوی ہیں
دین ہمارا دین مکمل استعمار ہے باطل ارذل
خیر ہے جدوجہدِ مسلسل
عند اللہ عنداللہ عنداللہ عنداللہ
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر

سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ یہ وحدت فرقانی
روحِ اخوت، مظہرِ قوت، مرحمتِ رحمانی
سب کی زبان پر سب کے دلوں میں اک نعرۂ قرآنی
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر

امن کی دعوت کل عالم میں، مسلک عام ہمارا
دادِ شجاعت دورِ ستم میں یہ بھی کام ہمارا
حق آئے باطل مٹ جائے یہ پیغام ہمارا
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر

 

فرقان احمد

محفلین
چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے
جو اس زمیں سے کیا تھا ہم نے
وہ عہد کیا ہم نبھا رہے ہیں۔

وہ عہد کیا ہم نبھا رہے ہیں
گئی رتوں کے ہر ایک پل کا
دلوں سے اپنے حساب مانگیں
دیا ہے کیا اس وطن کوہم نے
یہ آج خود سے جواب مانگیں
وطن کی راہوں میں ہم
وفا کے گلاب کتنے کھلا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر ایک دشمن کی سازشوں سے
یہ دیس ہم کو بچانا ہو گا
محبتوں کو فروغ دے کر
شعور ملت جگانا ہو گا
یہ کون ہیں جو ہمیں میں رہ کر
ہمارے گھر کو جلا رہے ہیں
چلو یہ سوچیں۔۔۔۔۔۔۔


 

رانا

محفلین
ویڈیو ملی نغمے کہیں سے ڈاؤنلوڈ کئے جاسکتے ہیں؟ یوٹیوب پر بڑا غصہ آتا ہے کہ ہمارے نغمے ہیں اور ہم ہی ڈاؤنلوڈ نہیں کرسکتے۔:( ابھی ڈیلی موشن کو چیک کیا تو اب وہاں بھی ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن نہیں آتا۔ ispr کی اپنی سائٹ چیک کی تو وہ بھی یوٹیوب پر انحصار کررہے ہیں۔ ispr کے نغمے اگر کسی کے پاس ہوں اور وہ ان میں سے کچھ کہیں اپنی ڈرائیو پر اپلوڈ کردے تو کتنا اچھا ہو۔
ابھی تو جو واٹس ایپ پر ایک دو کلپس آئے ہیں انہی کو اسٹیٹس کی زینت بنادیا ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
ویڈیو ملی نغمے کہیں سے ڈاؤنلوڈ کئے جاسکتے ہیں؟ یوٹیوب پر بڑا غصہ آتا ہے کہ ہمارے نغمے ہیں اور ہم ہی ڈاؤنلوڈ نہیں کرسکتے۔:( ابھی ڈیلی موشن کو چیک کیا تو اب وہاں بھی ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن نہیں آتا۔ ispr کی اپنی سائٹ چیک کی تو وہ بھی یوٹیوب پر انحصار کررہے ہیں۔ ispr کے نغمے اگر کسی کے پاس ہوں اور وہ ان میں سے کچھ کہیں اپنی ڈرائیو پر اپلوڈ کردے تو کتنا اچھا ہو۔
ابھی تو جو واٹس ایپ پر ایک دو کلپس آئے ہیں انہی کو اسٹیٹس کی زینت بنادیا ہے۔
یہاں سے شاید ہو جائیں، مگر یہ آڈیو فارمیٹ میں ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
ویڈیو ملی نغمے کہیں سے ڈاؤنلوڈ کئے جاسکتے ہیں؟ یوٹیوب پر بڑا غصہ آتا ہے کہ ہمارے نغمے ہیں اور ہم ہی ڈاؤنلوڈ نہیں کرسکتے۔:( ابھی ڈیلی موشن کو چیک کیا تو اب وہاں بھی ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن نہیں آتا۔ ispr کی اپنی سائٹ چیک کی تو وہ بھی یوٹیوب پر انحصار کررہے ہیں۔ ispr کے نغمے اگر کسی کے پاس ہوں اور وہ ان میں سے کچھ کہیں اپنی ڈرائیو پر اپلوڈ کردے تو کتنا اچھا ہو۔
ابھی تو جو واٹس ایپ پر ایک دو کلپس آئے ہیں انہی کو اسٹیٹس کی زینت بنادیا ہے۔
ان کا بھی دعویٰ ہے کہ ڈاؤنلوڈ ہو سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے۔
 

فرقان احمد

محفلین
ویڈیو ملی نغمے کہیں سے ڈاؤنلوڈ کئے جاسکتے ہیں؟ یوٹیوب پر بڑا غصہ آتا ہے کہ ہمارے نغمے ہیں اور ہم ہی ڈاؤنلوڈ نہیں کرسکتے۔:( ابھی ڈیلی موشن کو چیک کیا تو اب وہاں بھی ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن نہیں آتا۔ ispr کی اپنی سائٹ چیک کی تو وہ بھی یوٹیوب پر انحصار کررہے ہیں۔ ispr کے نغمے اگر کسی کے پاس ہوں اور وہ ان میں سے کچھ کہیں اپنی ڈرائیو پر اپلوڈ کردے تو کتنا اچھا ہو۔
ابھی تو جو واٹس ایپ پر ایک دو کلپس آئے ہیں انہی کو اسٹیٹس کی زینت بنادیا ہے۔
یہاں سے تو ہو ہی جانے چاہئیں۔ ربط
 
Top