چودہویں سالگرہ محفل کے چودہ مبارک سالوں کی مبارکباد

م حمزہ

محفلین
محفل کے تمام اراکین کو 14ویں سالگرہ مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اس محفل کو یونہی آباد رکھے.
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کبھی کبھی مجھے محفل کی اس کشش پر بے حد حیرت ہوتی ہے۔
اتنے سال گزرنے کے باوجود ایسا نہیں ہوا کہ محفل میرے روز مرہ کے معمولات میں شامل نہ رہی ہو، ایسا تبھی ہوتا ہے جب آپ کی اس جگہ سے، ان لوگوں سے گہری وابستگی ہو..
میرے دل میں محفل کے لیے ایک خاص جگہ ہے، وہ قیمتی جگہ جو ہم اپنے اساتذہ کو دیتے ہیں۔
دعا ہے کہ محفل ہمیشہ داٸم آباد رہے۔
اور محفلین یونہی اس کی ترویج کے لیے اپنا بہترین حصہ ڈالتے رہیں۔

:)
 
مابدولت قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے پیارے محفلین اور انتظامیہ کو اردو محفل کی چودھویں سالگرہ کی پرخلوص اور دعائیں بھری مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
14ویں :birthday: اے اردو محفل
 

اظہرالحق

محفلین
سب دوستوں کو محفل کی چودھویں سالگرہ مبارک
مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں اردو کے اس پہلے یونی کوڈ کے فورم کا بالکل شروع کا رکن ہوں
نبیل اور زیک بھائی سب سے زیادہ مبارک باد اور داد کے مستحق ہیں ، جنہوں نے اس فورم کی بنیاد رکھی
دعا ہے کہ یہ محفل یونہی جمی رہے ، آمین

یار ہنستے رہیں ، یار گاتے رہیں
یونہی سجتی رہیں محفلیں پیار کی
 
سب دوستوں کو محفل کی چودھویں سالگرہ مبارک
مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں اردو کے اس پہلے یونی کوڈ کے فورم کا بالکل شروع کا رکن ہوں
نبیل اور زیک بھائی سب سے زیادہ مبارک باد اور داد کے مستحق ہیں ، جنہوں نے اس فورم کی بنیاد رکھی
دعا ہے کہ یہ محفل یونہی جمی رہے ، آمین

یار ہنستے رہیں ، یار گاتے رہیں
یونہی سجتی رہیں محفلیں پیار کی
ہم آپ کو لوٹ کر آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
تمام محفلین کو اردو محفل کی سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ سے دعا ہے کہ سب محفلین کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top