1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

چودہویں سالگرہ محفل کے چودہ مبارک سالوں کی مبارکباد

ابن سعید نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 1, 2019

  1. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,123
    اول اول تو محفل کی چودہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ چودہ برس کم نہیں ہوتے، اتنی مدت میں کیا کچھ نہیں بدل جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کسی پلیٹ فارم کا چند برسوں سے زیادہ عرصہ تک قائم رہنا اس کی اہمیت کی غماز تو ہے ہی ساتھ ہی ان تمام لوگوں کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت بھی جو اس تمام عرصہ میں کسی نہ کسی طور اس سے جڑے۔ ہم آنکھیں موند کر ماضی میں جھانکیں تو محفل سے جڑی یادوں کا لامتناہی سلسلہ چل نکلتا ہے اور کھٹے، میٹھے، و نمکین واقعات یکے بعد دیگرے یاد آ تے چلے جاتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ سبھی محفلین کے تاثرات کم و بیش ایسے ہی ہوں گے۔ اس سنگ میل پر پہنچ کر تہ دل سے ان تمام احباب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس سفر میں اب تک ساتھ ہیں، وہ جو ترجیحات کی زد میں کسی اور سمت جا نکلے، اور وہ جو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ آئیے رک کر ایک گہری سانس لیتے ہیں، کچھ سامان جشن و تفریح کرتے ہیں، اور نئے جوش و جنون کے ساتھ بلا تکان اس قافلے کو آئندہ کئی برسوں کے سفر کے لیے مہمیز کرتے ہیں۔ :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 18
    • زبردست زبردست × 13
    • متفق متفق × 1
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    9,796
    میری طرف سے بھی سب ناظرین کو محفل کی 14ویں سالگرہ مبارک :)
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 17
  3. ابن توقیر

    ابن توقیر محفلین

    مراسلے:
    3,570
    ہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارکباد۔
    اس خوبصورت پلیٹ فارم پر آکر ہر لمحے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہا جس کے لیے محفل سے جڑے ہر محفلین کا شکریہ ادا نہ کرنا یقیناً زیادتی ہوگی۔
    دعا ہے کہ محفل یونہی آباد رہے اور آگے بڑھتی رہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    7,886
    مبارک باد، مبارک باد، مبارک باد! :)

    بقول شاعر،
    پروانے آ ہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشق
    محفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے!

    اور وہ شمع، آپ نے جلا دی ہے ۔۔۔! :)


    :birthday:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
    • زبردست زبردست × 2
  5. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,587
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ماشاءاللہ تمام محفلین کو اردو محفل کی چودہویں سالگرہ مبارک ہو۔(y)
    اس مرتبہ تو سالگرہ لگتا ہے دبے پاؤں آئی ہے کہ پتہ ہی نہیں لگا ورنہ عموما ہفتہ دو ہفتہ پہلے ہی ہوائیں چلنا شروع جاتی ہیں۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,129
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہماری جانب سے بھی تمام محفلین کو دلی مبارکباد قبول ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    تمام محفلین کو محفل کی 14ویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    محفل کی انتظامیہ اور تمام محفلین کو بہت مبارک۔

    اللہ پاک ہم سب کے دلوں کو اپنی محبت کے ذریعے جوڑ دے۔ ہمارے دلوں کو بغض کینہ اور عناد سے پاک فرمادے۔ اپنی رضا والی زندگی عطا کرے اور جنت میں بھی ہمیں اکھٹا فرما دے۔

    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,896
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ماشاءاللہ
    تمام منتظمین ، مدیران اور محفلین کو اردو محفل کی چودہویں سالگرہ مبارک ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,275
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    اس خوبصورت پلیٹ فارم سے جڑے سب لوگوں کو اردو محفل کی چودھویں سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. افتخاررحمانی فاخر

    افتخاررحمانی فاخر محفلین

    مراسلے:
    604
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Buzzed
    بہت بہت مبارک باد !!!! چودہ سال کوئی معمولی بات نہیں ہے ؛بلکہ یہ خود ا پنے آپ میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے میں تقریباً ایک سال سے وابستہ ہوں ۔ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس سے مؤثر، مفید کامیاب اور مثبت نظر نہیں آیا۔ اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ جس کا میں شمار نہیں کرسکتا۔ میں اس کا سہرا منتظمین اردو محفل فورم کو دیتا ہوں کہ ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے ہمیں یہ نعمت غیر مترقبہ میسر ہوئی ہے ۔ میں جس کی تلاش تقریباً پانچ سال سے کر رہا تھا وہ چیز مجھے اس فورم سے ملی ۔ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ شاداب و بامراد بنائے ،یقیناً میری طرح اور بھی مبتدی ہوں گے جنہوں نے اس فورم سے فائدہ اٹھایا ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً۔ دل کی عمیق گہرائی سے مبارک باد و تہنیت والف الف مبروک ۔[​IMG]

    [​IMG]
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 1, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. انس معین

    انس معین محفلین

    مراسلے:
    172
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    تمام محفلین کو محفل کی 14ویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
    اللہ پاک منتظمین اور تمام محفلین کو جزائے خیر عطا فرمائے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
  13. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,053
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اس سال تو گویا چودھویں کی رات ہو گئی سو جشن بھی مہ کامل کی طرح آب و تاب کے ساتھ ہونا چاہیئے اور ہاں اس طرح ساتھ ساتھ ایک عمر قید بھی تمام ہوتی ہے جو ہمیں زندگی کے سنگ ہائے میل کو از سر نوع ترتیب دینے اور اپنی ترجیحات کو بہتر طور پر منظم کرنے کا موقع دیتی ہے ۔
    تمام محفلین کے لیے بہت بہت نیک خواہشات اور تمنائیں جو دنیا بھر میں اپنے اپنے اہداف کی جدو جہد میں مشغول ہیں اور اس انسان دوست ماحول کا فعال حصہ ہیں ۔
    چونکہ انتظامیہ اور سنبھالنے والے بھی محفلین میں شامل ہی ہیں بلکہ زیادہ ذمہ دار ہیں سو ان پر خلوص جذبات میں سب شامل ہیں ۔ خالق کائنات سے دعا ہے کہ تمام محفلین کے مسائل اللہ تعالی کے بےحدو حساب خزانے سے حل ہوں اور جو محفلین غمگین ہوں وہ شاد ہو جائیں جو ہم سے رخصت ہو چکے وہ بھی اپنے اپنے مراحل میں امن و چین میں رہیں ۔ اللہ سے دعا کہ محفل کو محفلین اور متعلقہ معاشرے میں علم کے ذریعے بہتری اور امن و محبت کے ساتھ مثبت خدو خال میں وسعت کا وسیلہ بنائے اور محفل میں ایک دوسرے کے علم اور اہلیت سے مستفید ہونے کے مواقع پیدا کرے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • زبردست زبردست × 3
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,936
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اردو محفل، یہاں کی انتظامیہ اور تمام محفلین کو مبارک ہو۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ماشاءاللہ۔۔۔ تمام محفلین کو یہ سالگرہ مبارک ہو۔۔۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
  16. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,314
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    الحمد للہ چودہ سال کا سفر.... ایک طویل داستان ہے۔
    یہ خوشگوار سالگرہ نبیل زیک ابن سعید اور دوسرے مدیران کو بھی مبارک ہو اور مجھے اور دوسرے تمام محفلین کو مبارک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  17. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    تمام محفلین اور انتظامیہ کو مبارکباد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
  18. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,705
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تمام محفلین و منتظمین کو اردو محفل کی سالگرہ مبارک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,511
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ماشاءاللہ!

    تمام محفلین بشمول انتظامیہ کو بہت بہت مبارکباد!

    اللہ تعالیٰ ہم سب کے دل جوڑے رکھے۔ آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,601
    تمام محفلین اور منتظمین کو اردو محفل کی چودہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
    خدا اس محفل کی رونقیں قائم و دائم رکھے۔ آمین!! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر