محفل کے جِن بھوت

imissu4ever

محفلین
ایک صاحب نے علاقے کہ بارے میں سنا تھا کہ جن بھوتوں کا گھر ہے علاقے کی کھوج میں جب پہنچے تو ٹرین لیٹ ہوگئ اور سخت سردی اور اندھیرے کے عالم میں اسٹیشن پر کوئ قلی نہ ملا سامان پکڑ کر باہر نکلے تو ایک ٹانگہ کھڑا دیکھ کر سکون ملا ۔ کوچوان سے کرایہ طے کرکے ڈرتے ڈرتے فرنٹ سیٹ پر ساتھ ہی بیٹھ گئے اور سانس بہال اور ٹانگہ چلنے پر کچھ خوف دور ہوا اور گپ شپ شروع کردی ۔ بات کرتے کرتے اچانک گفتگو کا رخ علاقے کی وجہ شہرت کی طرف چل نکلی
کیوں صاحب ! یہ علاقہ خوامخواہ ہی مشہور ہے کہ بھوت پریت ہیں کیا آپ کو یقین ہے ؟ کیا آپکی کسی سے ملاقات ہوئ
کوچوان نے منہ کا رخ سواری کی طرف موڑتے ہوئے ایک پرسرار ہنسی ہنسی اور کہنے لگا کہ میں بھوت نہیں تو اور کیا ہوں اور بھک کرکے غائب ہوگیا ۔۔۔۔
تو ضروری نہیں کہ غائب یا خاموش رہنے والے ہی بھوت پریت ہوں!!!!! مگر ارکان میں سے ۔۔۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
فاروق احمد آپ پہلے بلاوہ پہ بھی نہیں آئے تھے؟
اس بات پہ آپ کو کڑی سزا سنائی جا سکتی ہے۔:)
ہم ان کی طلبی کا پروانہ کوہ قاف میں واقع ان کے بنگلے کے باہر چسپاں بھی کر کے آئے تھے ۔۔۔! ہونہہ، لاپروا قسم کے قانون شکن جن ۔۔۔! انہیں رہنے ہی دیجیے ۔۔۔! :)
 

فرقان احمد

محفلین

جاسمن

لائبریرین
ہادی ! آپ کو پہلے بھی آواز دی تھی لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔۔پہلے ہی آپ کی حاضری کم ہے اور اوپر سے آپ بلانے پہ بھی نہیں آتے۔:)
بری بات۔۔۔۔:)
 
آخری تدوین:

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم جن بھوت ہوتے ہی غائب ہونے کے لئے لہذا ان سے درگزر کیا جائے اور ہو سکتا ہے کہ وہ اردو محفل کے لئے اپنی مصروفیت میں سے ٹائم نہ نکال پا رہے ہوں
انکی ذمہ داریاں بہت ہوتی ہیں
یہ دنیا بھی تو پرستان سامری جادوگر افسریاب جادوگر اور عمرو عیار وغیرہ سے بھری ہوئ ہیں
مگر حیرت ہے کہ عموماً ہر دفتر میں ایک عمرو عیار پایا جاتا ہے !!!
 
Top