جون ایلیا مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی صاحبان! ہمیں بتایا جائے :thinking:
کیا آپ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ آپ کو بات بتائی جائے۔ :devil:

آپ کے ارادے مشکوک لگ رہے ہیں۔۔۔آپ پہ آئندہ انتہائی گہری نظر رکھی جائے گی۔:D
شدید گہری نظر۔۔۔ :tongue::timeout:

کسی کہانی کا مکالمہ یاد آرہا ہے: ”اس بات کو سمجھنے کے لئے بہت بڑا دماغ چاہیے۔۔۔ مثلاً ہاتھی کا دماغ“:)
تو پوچھنا یہ ہے کہ کتنی گہری نظر رکھی جائے گی؟:):):)
نظر کی گہرائی ابھی ناپی نہیں گئی۔ تاہم جیسے کوئی واضح ہندسہ ملتا ہے آپ کو اپڈیٹ دی جاوے گی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ نے درست کہا شاہ صاحب، نہ صرف پہلے مصرعے میں غلطی ہے بلکہ ایک آدھ اور جگہ بھی ہے، شراب حرام، دل کے رشتے، جسم و جاں والے اشعار وغیرہ۔ کسی قدر درست غزل اس ربط پر موجود ہے، اور وہیں سے نیچے کاپی کر رہا ہوں، وہاں بھی اغلاط موجود ہیں جن کی نشاندہی نیچے کر دی ہے۔ :)

مجھ کو آپ اپنا آپ دیجیے گا
اور کچھ [بھی] نہ مجھ سے لیجیے گا

آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا

آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا

ہے اگر واقعی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب [مجھے] آپ بھیج دیجیے گا

آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا

دل کے رشتے ہیں جونؔ جھوٹ [کہ] سچ
یہ معما کبھی نہ بوجھیے گا

ہے مرے جسم و جاں کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا

مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حِساب لیجیے گا

زندگی کیا ہے اک ہنر کرنا
سو، قرینے سے زہر پیجیے گا

میں جو ہوں، جون ایلیا ہوں جناب
اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا
شکریہ وارث بھائی
 

جاسمن

لائبریرین
کسی کہانی کا مکالمہ یاد آرہا ہے: ”اس بات کو سمجھنے کے لئے بہت بڑا دماغ چاہیے۔۔۔ مثلاً ہاتھی کا دماغ“:)
تو پوچھنا یہ ہے کہ کتنی گہری نظر رکھی جائے گی؟:):):)
محفل کے شروع میں بڑا بڑا کر کے لکھوانے کا کام رہ گیا ہے۔ کسی سے کہتی ہوں پینا فلیکس بنوائے۔
"خبردار! کیمرہ کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے۔"
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مزا صاحب سے اور آپ سے۔:)
مرزا صاحب تو تارک الدنیا ہو چکے۔ اب صرف نیویارک کے جنگلات میں سخت تپیسیا کرتے پائے جاتے ہیں۔

محفل کے شروع میں بڑا بڑا کر کے لکھوانے کا کام رہ گیا ہے۔ کسی سے کہتی ہوں پینا فلیکس بنوائے۔
"خبردار! کیمرہ کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے۔"
بقول احمد بھائی
میں اسے دیکھ تک نہیں سکتا
وہ مجھے تک رہا ہے کچھ دن سے
:devil3:
 

جان

محفلین
مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا
اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا

آپ بے مثل بے مثال ہوں میں
مجھ سِوا آپ کس پر ریجھیے گا

آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا

آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا

ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب مجھے آپ بھیج دیجیے گا

آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا

دل کے رشتے ہیں جون جھوٹ کے رشتے
یہ معمّا کبھی نہ بوجھیے گا

ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا

مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا

زندگی کیا ہے اک ہُنر کرنا
سو قرینے سے زہر پیجیے گا

میں جو ہوں جون ایلیا ہوں جناب
اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا

ایک نقطہ نہ بھولئے گا کبھی
مرتے رہیے گا اور جی جیے گا

ہوس جاوداں ہیں آپ میری
اب تو جم جم جناب جی جیے گا
محمد بلال اعظم غزل یہاں شائع کر دی ہے۔۔۔ دیکھ لیجیے گا۔ :)
گر بقیہ احباب کی بصارتوں پر بار نہ ہو تو وہ بھی لطف اندوز ہوجائیں بھلے۔۔۔ :)
واہ۔ بہترین!
 
Top