پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

ایک اور خبر ملاحظہ فرمائیں۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے آج پی بی 26 سے کامیاب امیدوار احمدعلی کہزاد کو غیر ملکی قرار دیا۔
ایچ ڈی پی کے نو منتخب رکن اسمبلی احمد علی کہزاد افغان نیشنل ہے۔ DC کوئٹہ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی
نہ ووٹ ہے نہ شناختی کارڈ۔۔۔۔پھر بھی الیکشن جیت لیا۔
 
زیک

مسافر
ایک اور خبر ملاحظہ فرمائیں۔
بلوچستان ھائیکورٹ نے آج پی بی 26 سے کامیاب امیدوار احمدعلی کہزاد کوغیر ملکی قرار دیا۔
ایچ ڈی پی کے نو منتخب رکن اسمبلی احمد علی کہزاد افغان نیشنل ہے ۔DC کوئٹہ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی
نہ ووٹ ہے نہ شناختی کارڈ۔۔۔۔پھر بھی الیکشن جیت لیا۔
بہترین
 
میں دس ریا جے اے مُلک انج ای چلدا ریا وڈے وڈے دہریاں ایمان لے آؤنا اے-

ایک اور خبر ملاحظہ فرمائیں۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے آج پی بی 26 سے کامیاب امیدوار احمدعلی کہزاد کو غیر ملکی قرار دیا۔
ایچ ڈی پی کے نو منتخب رکن اسمبلی احمد علی کہزاد افغان نیشنل ہے۔ DC کوئٹہ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی
نہ ووٹ ہے نہ شناختی کارڈ۔۔۔۔پھر بھی الیکشن جیت لیا۔
 
دلچسپ است !!
جگنو محسن زوجہ نجم نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی بحیثیت آزاد اُمیدوار اپنا ووٹ برائے وزیر اعلٰی کا استعمال تحریک انصاف کے حق میں کریں گی-
کپتان نے پچھلے 5 برس مسلسل لتے لئے ہیں 35 پنکچر والے بابے سے- نیز جگنو صاحبہ کو ن لیگ کی سپورٹ بھی حاصل تھی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی تھی-
بقول شخصے
"سیٹ ، لبرل کھا جاندی اے" وغیرہ وغیرہ
 
جاسم محمد

محفلین
سوشل میڈیا پر کمپین چلائی جا رہی ہے کہ تحریک انصاف حکومت سازی کیلئے نمبر پورے نہیں کر پا رہی۔ یہ سراسر منفی پراپگنڈہ ہے
-----------------------------------------------------------------------------------------
پی ٹی آئی کی سیٹیں ایک سو سولہ
اب تک نو آزاد امیدواروں نے شمولیت اختیار کرلی جس سے یہ تعداد بڑھ کر ۱۲۵ ہوگئی ہے۔
اس حساب سے پی ٹی آئی کو خواتین کی ۲۸ اور ۵ اقلیتی نشستیں ملیں گی جس سے یہ تعداد بڑھ کر ۱۵۸ ہوجاتی ہے۔
ق لیگ کو بھی ایک خواتین کی سیٹ ملے گی جس ان کی سیٹیں ۵ ہوجائیں گی۔ بی این ہی، بی اے پی اور جے ڈلیو پی کی کل ملا کر ۸ سیٹیں ہیں اور سیٹ شیخ رشید کی۔
یوں یہ تعداد 167 بنتی ہے۔
ان میں سے سات سیٹیں چھوڑ دی جائیں گی، جس سے مجموعی تعداد 160 بنتی ہے۔
ایم کیو ایم کی مخصوص نشستیں ملائیں تو یہ بنتی ہے 168۔
دو سیٹیں جی ڈی اے کی ملائیں تو بنتی ہیں 170-
قومی اسمبلی کے ایوان کا سائز ہوگا 333،اس حساب سے مطلوبہ اکثریت بنتی ہے 163۔
تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ تعداد سے سات سیٹیں زائد ہوچکی ہیں،
ابھی چار میں سے دو آزاد ارکان مزید آئیں گے،
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ن لیگ کے کم از کم دس اراکین ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
اللہ کے حکم سے وزیراعظم عمران خان۔۔۔روک سکو تو روک لو!!! بقلم خود باباکوڈا
 
کون بیچ رہا ہے اور کہاں؟

یہ بھی ایک مثال دیکھیں فوج نے جب ڈیم کے لئے تنخواہین دینے کا اعلان کیا تو بریکنگ نیوز بنی- پروگرام کے گئے- سوشل میڈیا پر اودھم مچ گیا- اور اب پولیس نے اعلان کیا ہے تو راوی چین ہی چین لکھتا ہے-

پنجاب پولیس کا ڈیم کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ روپے دینے کا اعلان - Pakistan - Dawn News
 
عثمان

محفلین
پاکستان میں حکومت سازی کی صورتحال کہاں تک پہنچی ہے؟
کیا تحریک انصاف نے نشستوں کی عددی اکثریت پوری کر لی؟ سیاسی اتحاد میں کون کون شامل ہوا ہے؟
عمران خان حلف کب اٹھا رہے ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں حکومت سازی کی صورتحال کہاں تک پہنچی ہے؟
کیا تحریک انصاف نے نشستوں کی عددی اکثریت پوری کر لی؟ سیاسی اتحاد میں کون کون شامل ہوا ہے؟
عمران خان حلف کب اٹھا رہے ہیں؟
وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی گنتی مکمل ہے۔ حلف 14 اگست سے پہلے اٹھا لیا جائے گا
 
جاسم محمد

محفلین
جو حلقہ کھلوانا چاہتے ہیں کھلوا لیں
این اے 131 میں دو بار گنتی ہوئی ہے اور دونوں بار سعد رفیق ہارے ہیں۔ اب وہ چاہتے ہیں سارےحلقے میں ایک ایک ووٹ چیک کیا جائے۔ اگر سپریم کورٹ ان کی بات مان لیتی ہے توضرور یہ کام بھی کر وا لیں
 
ربیع م

محفلین
این اے 131 میں دو بار گنتی ہوئی ہے اور دونوں بار سعد رفیق ہارے ہیں۔ اب وہ چاہتے ہیں سارےحلقے میں ایک ایک ووٹ چیک کیا جائے۔ اگر سپریم کورٹ ان کی بات مان لیتی ہے توضرور یہ کام بھی کر وا لیں
تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی ذرا جا کر دوبارہ دیکھیں
اور ابھی تو محض گنتی کی ہی بات ہوئی ہے حلقہ کھلوانے کی جب بات ہو گی پھر پتا نہیں کیا ہو گا.
 
جاسم محمد

محفلین
تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی ذرا جا کر دوبارہ دیکھیں
اور ابھی تو محض گنتی کی ہی بات ہوئی ہے حلقہ کھلوانے کی جب بات ہو گی پھر پتا نہیں کیا ہو گا.
غالبا رجیکٹڈ اور پوسٹل بیلٹ ووٹ دو بار کاؤنٹ ہوا ہے اور دونوں بار عمران خان جیتے ہیں۔ پورے حلقہ میں لاکھوں ووٹ پڑا ہے۔ دوبارہ مکمل گنتی میں کافی عملہ اور وسائل درکار ہوگا۔ امید ہے سپریم کورٹ اس کی اجازت دے دی گی
 
ربیع م

محفلین
غالبا رجیکٹڈ اور پوسٹل بیلٹ ووٹ دو بار کاؤنٹ ہوا ہے اور دونوں بار عمران خان جیتے ہیں۔ پورے حلقہ میں لاکھوں ووٹ پڑا ہے۔ دوبارہ گنتی میں کافی عملہ اور وسائل درکار ہوگا۔ امید ہے سپریم کورٹ اس کی اجازت دے دی گی
شاباش...
محض مسترد ووٹوں کی گنتی ہوئی تھی اس میں بھی خان صاحب کی لیڈ کم ہو گئی تھی.
سوال ہار یا جیت کا نہیں یوٹرن اور خوفزدہ ہونے کا ہے.
اب اس یوٹرن کو جوش خطابت بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ خان صاحب نے لکھی تقریر پڑھی تھی
 
اب اس یوٹرن کو جوش خطابت بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ خان صاحب نے لکھی تقریر پڑھی تھی

اوپس ، دیکھیں سیدہ شگفتہ آپا، یہ ربیع بھائی کیا کہہ رہے ہیں سمجھائیں انہیں کی لکھی پڑھی تقریر وہ ہوتی ہے جو چھوٹی پرچی سے پڑھی جائے اے فور کے پرچے والی تقریر پڑھی لکھی ہوتی-
 
Top