پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

جاسم محمد

محفلین
میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوا ہو گا اگر لوڈ ٹیسٹنگ کی گئی ہوتی تق اتنی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا
جیو نیوز پر الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ 90000 پولنگ اسٹیشن سے نتائج جب بیک وقت الیکشن کمیشن بھیجے گئے تو سسٹم کریش کر گیا۔ ٹیسٹنگ بائی الیکشن پر ہوئی تھی جو سسٹم کی چیکنگ کیلئے ناکافی تھا
 
جیو نیوز پر الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ 90000 پولنگ اسٹیشن سے نتائج جب بیک وقت الیکشن کمیشن بھیجے گئے تو سسٹم کریش کر گیا۔ ٹیسٹنگ بائی الیکشن پر ہوئی تھی جو سسٹم کی چیکنگ کیلئے ناکافی تھا
لوڈ ٹیسٹنگ کے لیے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا ہوتا۔ متوقع سے زیادہ پر ہی ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔
 
یاز

محفلین
ایک ٹرینڈ کافی امید افزا لگا ہے کہ زیادہ جگہوں پہ چھوٹے گروپوں یا پارٹیوں یا آزاد امیدواروں کی بجائے بڑی پارٹیوں کے درمیان ہی مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
 
ایک یا دو جماعت اگر دھاندلی کا رونا روتی تو الگ بات تھی لیکن یہاں تو پانچ جماعتوں نے دھاندلی کا نعرہ لگانا شروع کر دیا ہے، اگر سچ میں ایسا ہے تو پھر ایک بات واضح ہے الیکشن نہیں سلیکشن کروائی گئی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
ایک ٹرینڈ کافی امید افزا لگا ہے کہ زیادہ جگہوں پہ چھوٹے گروپوں یا پارٹیوں یا آزاد امیدواروں کی بجائے بڑی پارٹیوں کے درمیان ہی مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تحریک انصاف نے بھرپور مقابلہ (دھاندلی بقول نون لیگ) کر کے دو جماعتی سسٹم کو شکست فاش کیا ہے۔ 4 حلقوں سے شروع سے ہونے والا معاملہ 4 نون لیگی اعلی قائدین کو جیل تک لے گیا۔ جو دھاندلی پر استعفی مانگنے پر اکڑتے تھے آج رو دھو رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا۔ جیلوں میں ڈالوں گا۔ ایک ایک چیز پوری کر کے دکھائی۔
 
یاز

محفلین
ایم ایم اے کی سیٹیں 11 یا 12 سے شروع ہوئی تھیں۔ کم ہوتے ہوتے 5 یا 6 تک آ گئی تھیں۔ اب پھر بڑھ کر 10 ہو گئی ہیں۔
 
Top