پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

پولنگ اسٹیشن جاتے ہوئے تایا ابو کہہ رہے تھے بتاؤ کس کو ہرانا ہے میں ووٹ ڈال دیتا ہوں کہ اب تک جسکو بھی ووٹ ڈالتا آیا ہوں وہ ہارتا ہی آیا ہے- میں نے دل میں ہی کہا تو تایا ابو ٹرمپ کو ووٹ کیوں نہیں ڈالا تھا-

ابھی کل ہی جن چار امیدواروں کو میں نے ووٹ دیا سب ہار گئے اور دکھ بھی نہیں ہوا۔
 


میں نے ووٹ ڈال دیا۔ بلے کو۔ یہ سوچ کر کہ لوگوں میں ملے جلے رہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی تھے، ملے جلے رہتے۔ ساتھ ہی آپ نے ہر نوع کے معاہدے میں حصہ لیا چاہے صلح حدیبہ ہو یا میثاق مدینہ ہو۔ فائدہ ہو گا کہ نہیں ہو گا اسکا پتہ نہیں۔ سوچ یہ تھی کہ اسطرح فوج پروٹیکٹ ہو گی اور اسکے خلاف 126 دن کا دھرنا بھی ہو سکے گا۔ ساتھ ہی ایسی حکومت آئے گی جس کو مذہب سے دلچسپی نہ ہو گی سو سب کی بات سننے کا موقعہ ملے گا۔ ایسی حکومت اسلام کو استعمال نہیں کر پائے گی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین مذید دھبے لگنے سے محفوظ ہو گا۔ واللہ اعلم
 

سید عمران

محفلین
ایسا کیوں ہے بھیا؟ یہاں تو ہمارے پاس پوری تفصیل موجود ہے ووٹرز کی کسر اتنی ہے کہ ہم انہیں دروازے تک لے کر نہیں گئے:) :)
ہمارے چھوٹے بھائی کا بھی ووٹر لسٹ میں نام نہیں آیا...
حالاں کہ پچھلی مرتبہ تو ووٹ کاسٹ کیا تھا!!!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھاکیا ناں- میں نے بھی تقریباً ایک بجے کے قریب ووٹ کاسٹ کیا کوئی رش نہیں تھا- بس میرے پیچھے ایک انکل اور انکا بیٹا آ گئے تو میں نے انکل کو پہلے موقع دے دیا- جبکہ صاحبزادے صاب کو روکے رکھا- ;):p

یعنی صاحبزادے کی دلی دعائیں لے کے آئے ہیں آپ :)
 
Top