لاریب مرزا

محفلین
ایسا تو ہوتا ہے، مراسلے میں تدوین کا اختیار کچھ وقت کے لیے ہر محفلین کے پاا ہوتا ہے
جی ہاں، ہم جانتے ہیں۔ لیکن وہ دھاگہ پوسٹ کیے تو ہمیں چار دن ہو گئے۔ جبکہ تدوین کا اختیار شاید ایک دن کے لیے ہوتا ہے۔ :)
 
یعنی فیسبک کا فونٹ محفل سے الگ ہوتا ہے۔
یہ فیسبک کا مسئلہ نہیں ہے۔ فیسبک پر بھی کسی نے شاید کاپی پیسٹ ہی کیا ہو۔ کسی اور ایپ یا کسی موبائل کیبورڈ کی کارستانی معلوم ہوتی ہے جو غلط یونیکوڈ ویلیو سیٹ کر دیتا ہے۔ ایسے ٹیکسٹ کو درست کرنے کے لیے اسد بھائی نے کنورٹر بنایا تھا جو اردو ویب ٹولز والے پیج پر موجود ہے۔
 
زیک بھائی کبھی بھی اس الزام سے بری الذمہ نہیں ہوئے۔ سب کو ان پر شک ہی رہتا ہے۔ :)
وہ محمد رفیع مرحوم ایک گیت کے بولوں میں میں کچھ یوں گایا کرتے تھے ۔۔۔۔ چٹے دند ہسنوں نئیوں رہندے تے لوکی بھیڑے شک کردے۔
’بھیڑا ‘ بننے سے بہتر ہے، بندہ حق الیقین رکھ لے۔ ;)
 

فہد اشرف

محفلین
میری لاعلمی میں میری عطا کردہ نا پسندیدہ ریٹنگز میں 2 کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کو بھی ملا ہو یہاں آ کر رپورٹ کر دے میں واپس لے لوں گا۔:):)
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
میری لاعلمی میں میری عطا کردہ ناپسندیدہ ریٹنگز میں 2 کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کو بھی ملا ہو یہاں آ کر رپورٹ کر دے میں واپس لے لوں گا۔:):)
دونوں ریٹنگز تلاش کر کے ختم کر دیا ہے۔
مریم افتخار بہن اور صائمہ شاہ بہن سے بہت معذرت کہ ان کے مراسلوں کو غلطی سے نا پسندیدہ ریٹ کر دیا تھا۔ :)
 

عثمان

محفلین
آج تو دلی مرادیں بر آئیں۔ صبح سے کافی پھڈوں کے مواقعے میسر آئے، سیاسی سپیمنگ اور ٹرولنگ جاری و ساری رہی!
اوہو کیا کیا مس کیا؟
ایک معطلی دیکھ کر محسوس ہوا کہ کچھ ہوا ہے۔ تازہ سکور کیا ہے؟ خلاصہ پیش کیا جائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج تو دلی مرادیں بر آئیں۔ صبح سے کافی پھڈوں کے مواقعے میسر آئے، سیاسی سپیمنگ اور ٹرولنگ جاری و ساری رہی!
اوہو کیا کیا مس کیا؟
ایک معطلی دیکھ کر محسوس ہوا کہ کچھ ہوا ہے۔ تازہ سکور کیا ہے؟ خلاصہ پیش کیا جائے۔
ادارت چھوڑنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بندہ ساری پچھلی اور محذوف کاروائی دیکھ نہیں پاتا، مجھے بھی افسوس ہوا کہ بہت کچھ مس ہو گیا۔ :)
 
Top