تیرہویں سالگرہ زبردست اور پرمزاح

جاسمن

لائبریرین
ویسے نہ جانے کیوں شادی کی تمثیل یاد آ رہی ہے کہ نئے نئے دولہے ولیمے پر بڑے جوش و خروش سے مبارکبادیں قبول کرتے ہیں لیکن پتا تب چلتا ہے جب امی جی تیسرے دن ہی کہتی ہیں کہ بیوی کے نیچے لگ گیا ہے اور بیوی اسی شام کہہ رہی ہوتی ہے، سنیے ہم اپنے گھر کب شفٹ
فرقان اور تابش کے مدیر بننے پہ وارث کی طرف سے یہ مراسلہ آیا تھا۔
اس پہ 20 مزاحیہ ریٹنگز ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہمیں عثمان کا یہ مراسلہ بہت پسند آیا تھا۔ سچ پوچھیں تو اس مراسلے میں محفلین کے علاوہ مدیران کے لیے بھی بہت سی اہم 'نصیحتیں' پوشیدہ ہیں۔ ہم اسے کلیدی نوعیت کا مراسلہ تصور کرتے ہیں۔

میرے ناپسندیدہ محفلین!

جو ہر مراسلے کو زبردست ریٹنگ دیتے ہیں۔
جو کسی دوسرے سے مخاطب مراسلے کو دوستانہ کی ریٹنگ سے نوازتے ہیں۔
جو بہت پرانے مراسلوں کے جواب دیتے ہیں۔
جو بیک وقت ایک سے زائد سٹیٹس اپ ڈیٹس شائع کرتے ہیں۔
جو سنگ میل عبور ہونے سے قبل ہی تہنیتی دھاگہ کھولتے ہیں۔
جو ملاقات کے دھاگوں میں کوتاہی برتتے ہیں۔
جو محفل کی بارہ دری میں نہیں آتے۔
جو مجھے صاحب کہتے ہیں۔
جو اوتار نہیں لگاتے۔
جو الفاظ رنگتے ہیں۔
جو ایک سے زائد سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
جو نکتہ کو نقطہ لکھتے ہیں۔
جو مکالمہ کو مباحثہ سمجھتے ہیں۔
جو ربط عبارت کے بغیر ہی شائع کرتے ہیں۔
جو سرگوشیوں میں سنجیدہ باتیں کہتے ہیں۔
جو ہر وقت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔
جو بلاضرورت معذرتیں پیش کرتے ہیں۔
جو تصویر کا کیپشن تصویر سے پہلے لگاتے ہیں۔
جو عنوان کے اختتام پر ختمہ لگاتے ہیں۔
جو فقرے کے اختتام پر ختمہ نہیں لگاتے۔

÷÷÷÷÷÷

ہماری دانست میں عثمان نے بہت اہم نکات کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ہمیں اس مراسلے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اُمید ہے کہ محفلین اور بالخصوص مدیران ان نکات کا خاص خیال رکھیں گے۔ انہیں محفل کے جملہ امور کو احسن انداز میں نپٹانے کے رہنما اصول قرار دیا جائے تو بھی غلط نہ ہو گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
آواز دوست کے حوالہ سے
اپنے بارے میں کہتے ہیں۔
"بندہ ناچیز پڑھنےپڑھانے کے شغل سے وابستہ ہے۔لسانی تحقیق وترویج میرامن پسند شعبہ ہے۔ اولیا ء کا شہر ملتان مسکن ہے۔ اچھی باتیں، اچھے لوگ جہاں ملیں بس اپنے ہیں۔خوش رکھیں، خوش رہیں۔"
جاسمن کہتی ہیں
"بندہ ناچیز اوہ سوری میرا مطلب ہے آواز دوست یا زاہد حسین کی تاریخ پیدائش 15 مئی ہے۔انہوں نے 25 نومبر 2014 کو محفل میں باضابطہ شرکت اختیار کی۔
بہت خوبصورت حسِ مزاح رکھتے ہیں۔ علمی اور ادبی شخصیت کے مالک ہیں۔پی ایچ ڈی کے لئے باہر گئے ہوئے ہیں۔پڑھنا پڑھانا محض شغل نہیں لگتا بلکہ ہمیں تو یہ اُن کا عشق لگتا ہے۔:)اِتنی علمی و ادبی شخصیت ہیں کہ اِن کا سوچنا،بولنا،لکھنا،پڑھنا،اُٹھنا،بیٹھنا،کھانا،پینا،ہنسنا،خدانخواستہ رونا اور یہاں تک کہ سونا بھی علمی و ادبی ہے۔بلا کے ذہین اور نکتہ رس ہیں۔ ںغضب کے حاضر جواب ہیں۔ایسا کمال ذہن ملا ہے اللہ کی طرف سے کہ ابھی ایک موضوع کے حق میں بول کے جیت جائیں اور ابھی کہ ابھی اُسی موضوع کی مخالفت میں ایسے ایسے دلائل دیں گے کہ آپ حقا بقا اُن کی اور تکا کئیں۔​
(لیکن اس صلاحیت کے باوجود اس کا مثبت استعمال ہی کرتے ہیں)
ٹُک ٹُک دیدم دم نہ کشیدم جیسی ضرب المثل اِن ہی بندہ ناچیز اوہ میرا مطلب ہے آواز دوست کے لئے کئی صدیوں پہلے بنا دی گئی تھی۔آج کا اِنسان اگر انہیں نہیں پہچان سکا تو کیا ہوا کئی صدیوں پہلے اِنہیں پہچان لیا گیا تھا۔ایسی نابغہ روزگار ہستیوں کے لئے تو وقت انتظار کرتا ہے۔مشرقی قدروں کا سخت احترام کرتے ہیں۔خواتین کو ہمیشہ "تین"سمجھ کے مخاطب کرتے ہیں۔بہت مہذب انسان ہیں۔مثبت سوچ کا حامل یہ بندہ سامنے والے کو خود سے محبت کرنے اور کرتے رہنے پہ مجبور کر دیتا ہے۔(اِتنا مجبور کر دینا بھی کچھ مثبت نہیں دوست!:LOL:)صاحبو!یہ بندہ ناچیز اوہ آواز دوست اِس قدر مشکل الفاظ و اصطلاحات استعمال کرتے ہیں بلکہ محفلین کو اِس جان جھوکوں میں ڈالنے والے یہ اکیلے نہیں ،اِن کے ساتھ فاتح اپنی شاعری اور راحیل فاروق اپنی شاعری خاص طور پہ اپنی نثر لیے شامل ہیں۔شاید اِن تینوں نے کسی ایک ہی مکتب میں پڑھا ہے۔مگر جب ہمیں اِن کی کوئی تحریر پڑھنے کو ملتی ہے تو ہم ساتھ ہی دوسری کھِڑکی لغت کی بھی کھول لیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا ۔۔۔۔۔۔:sick:اِن کے لکھے کئی الفاظ کسی لغت میں بھی نہیں ملتے۔دیکھیے محفلین پہ رعب ڈالنے کا یہ طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔آہ! کافی اچھا ہے۔سو ہم زیرِ رعب ہیں۔​
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
ہمیں عثمان کا یہ مراسلہ بہت پسند آیا تھا۔ سچ پوچھیں تو اس مراسلے میں محفلین کے علاوہ مدیران کے لیے بھی بہت سی اہم 'نصیحتیں' پوشیدہ ہیں۔ ہم اسے کلیدی نوعیت کا مراسلہ تصور کرتے ہیں۔

میرے ناپسندیدہ محفلین!

جو ہر مراسلے کو زبردست ریٹنگ دیتے ہیں۔
جو کسی دوسرے سے مخاطب مراسلے کو دوستانہ کی ریٹنگ سے نوازتے ہیں۔
جو بہت پرانے مراسلوں کے جواب دیتے ہیں۔
جو بیک وقت ایک سے زائد سٹیٹس اپ ڈیٹس شائع کرتے ہیں۔
جو سنگ میل عبور ہونے سے قبل ہی تہنیتی دھاگہ کھولتے ہیں۔
جو ملاقات کے دھاگوں میں کوتاہی برتتے ہیں۔
جو محفل کی بارہ دری میں نہیں آتے۔
جو مجھے صاحب کہتے ہیں۔
جو اوتار نہیں لگاتے۔
جو الفاظ رنگتے ہیں۔
جو ایک سے زائد سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
جو نکتہ کو نقطہ لکھتے ہیں۔
جو مکالمہ کو مباحثہ سمجھتے ہیں۔
جو ربط عبارت کے بغیر ہی شائع کرتے ہیں۔
جو سرگوشیوں میں سنجیدہ باتیں کہتے ہیں۔
جو ہر وقت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔
جو بلاضرورت معذرتیں پیش کرتے ہیں۔
جو تصویر کا کیپشن تصویر سے پہلے لگاتے ہیں۔
جو عنوان کے اختتام پر ختمہ لگاتے ہیں۔
جو فقرے کے اختتام پر ختمہ نہیں لگاتے۔

÷÷÷÷÷÷

ہماری دانست میں عثمان نے بہت اہم نکات کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ہمیں اس مراسلے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اُمید ہے کہ محفلین اور بالخصوص مدیران ان نکات کا خاص خیال رکھیں گے۔ انہیں محفل کے جملہ امور کو احسن انداز میں نپٹانے کے رہنما اصول قرار دیا جائے تو بھی غلط نہ ہو گا۔
خوب دھاگہ ہے۔ :)
 
سید رافع

محفلین
راحیل فاروق بھائی کی قہقہ آور تحریر قضیہ چہار درویش (برقی) سے اقتباس۔
ویسے تو پوری تحریر ہی پڑھنے لائق ہے۔
:lol::lol::lol: اللہ راحیل فاروق بھائی کو سلامت رکھے۔ ان کو ہر قسم کی وباء، تکلیف، پریشانی، کلفت، آزمائش سے دور رکھے۔ اور ہر لمحہ انکی تحریر کی جوانی میں ضوفشانی بڑھتی رہے۔ آمین
 
سید رافع

محفلین
الحمدللہ بالکل ٹھیک ٹھاک. آپ کیسے ہیں؟ آپ کی جانب کیا حالات ہیں بھیا! :)

بس بہنا الحمد للہ گھر میں مقفل ہیں۔ کراچی میں دکانیں 5 بجے تک کھلی رہتیں ہیں۔ ہر دو چار روز بعد گھر کا ضرورت کا سامان لے آتے ہیں۔ آپ سنائیں آپ کی طرف کیا حال ہے؟ آپ کی پڑھائی مکمل ہوئی یا ابھی جاری ہے؟
 
یہاں بھی یہی حالات ہیں. اللہ تعالی ہم سب کے حال پر رحم فرمائیں!! پڑھائی تو جاری ہے....! :)
 
Top