محفلین کی فائلز

جاسمن

لائبریرین
پچھلےسال سے محفلین کی فائلز پہ کام جاری تھا۔ یہ کام مکمل تو نہیں ہو سکا۔ابھی بھی جاری ہے۔اس سلسلہ میں رانا بھائی ماہی احمد اور قرۃالعین اعوان کے مشورے ہمراہ رہے۔ان کے لئے دعائیں۔@رانا بھائی کے مشورے اور مدد تو ابھی بھی شاملِ حال ہے:)
اس دھاگے میں محفلین کی علیحدہ علیحدہ فائلز ہوں گی جبکہ تبصرہ جات کے لئے ایک دوسرا دھاگہ کھولا جا رہا ہے۔

محفلین کی فائلز(تبصرہ جات)

سب محفلین سے درخواست ہے کہ کسی بھی محفلین کی فائل میں کچھ شامل کرنا رہ گیا ہویا آپ میں نے کسی بھی محفلین کے بارے میں کچھ لکھا ہو کہیں اور وہ بھی شامل ہونے سے رہ گیا ہو،تو تبصرہ جات یا ذاتی میں نشان دہی کر دیں تاکہ فائل میں شامل کر دیا جائے۔ اس طرح ہر محفلین کی ایک ایسی فائل تیار ہوتی جائے گی کہ محفل کے کسی بھی دھاگے میں اُن کے بارے میں جو رائے ،خاکہ وغیرہ ہو گا وہ سب اس فائل میں شامل ہوتا جائے گا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
  1. آبی ٹوکول
  2. آوازِ دوست
  3. الف عین
  4. ابن سعید
  5. ایم اے راجا
  6. ایچ اے خان
  7. ابو شامل
  8. امید اور محبت
  9. امن ایمان
  10. امجد علوی
  11. اشتیاق علی
  12. ابرار حسین
  13. اوشو
  14. امجد علی راجا
  15. امجد میانداد
  16. انیس الرحمٰن
  17. الف نظامی
  18. اشرف علی بستوی
  19. افتخار راجہ
  20. ابن رضا
  21. ادب دوست
  22. اکمل زیدی
  23. اشفاء
  24. اقبال جہانگیر
  25. الہلال
  26. افضل حسین
  27. mfdarvesh
  28. بدتمیز
  29. بوچھی
  30. بدر الفاتح
  31. بھلکڑ
  32. bilal260
  33. پردیسی
  34. تلمیذ
  35. تعبیر
  36. تبسم
  37. تفسیر
  38. تجمل حسین
  39. جیہ
  40. جمیل نستعلیق
  41. جیسپادی
  42. جہانزیب
  43. جیا راؤ
  44. جہانزیب
  45. جاسمن
  46. چاند بابو
  47. چوہدری لیاقت علی
  48. حکیم صاحب
  49. حسیب
  50. حجاب
  51. حسان خان
  52. حمیرا عدنان
  53. حاتم راجپوت
  54. خرم شہزاد خرم
  55. خالد محمود چوہدری
  56. دوست
  57. رانا
  58. راشد اشرف
  59. روحانی بابا
  60. راحیل فاروق
  61. زبیر مرزا
  62. زرقا مفتی
  63. زہرا علوی
  64. زونی
  65. زینب
  66. زین
  67. زلفی شاہ
  68. زہیر عباس
  69. سیدہ شگفتہ
  70. سارہ خان
  71. سخنور
  72. ساجد
  73. سید زبیر
  74. سید شہزاد ناصر
  75. سید ذیشان
  76. سلمان حمید
  77. سید عاطف علی
  78. سید فصیح احمد
  79. سعید الرحمن سعید
  80. سید تراب کاظمی
  81. شمشاد
  82. شاکرالقادری
  83. شوکت پرویز
  84. شعیب سعید شوبی
  85. شارق مستقیم
  86. شہزاد وحید
  87. شیزان
  88. صائمہ شاہ
  89. طلحہ
  90. طالوت
  91. طارق شاہ
  92. ظفری
  93. ظہیر احمد ظہیر
  94. عندلیب
  95. عمر سیف
  96. عثمان
  97. عبدالحسیب
  98. عزیز امین
  99. عسکری
  100. عارف کریم
  101. عمار
  102. عاطف بٹ
  103. عائشہ عزیز
  104. عینی شاہ
  105. اعظم
  106. عبد الرحمن
  107. عبد القیوم چوہدری
  108. عباس اعوان
  109. غدیر زھرا
  110. فواد
  111. فرحت کیانی
  112. فہیم
  113. فاتح
  114. فیصل قریشی
  115. فرزانہ نیناں
  116. فیصل عظیم فیصل
  117. فلک شیر
  118. فرخ منظور
  119. فاروق سرور خان
  120. فاروق احمد بھٹی
  121. فراز
  122. فرحان
  123. قرۃالعین اعوان
  124. قیصرانی
  125. کاشفی
  126. کاشف اختر
  127. کاشف مجید
  128. لاریب مرزا
  129. lonliness4ever
  130. لئیق احمد
  131. محمد یعقوب آسی
  132. محمد احمد
  133. مہوش علی
  134. محمد صابر
  135. محب علوی
  136. م م مغل
  137. محسن حجازی
  138. محمد بلال
  139. مکی
  140. مقدس
  141. مغزل اور غ۔ن۔غ
  142. محمد خلیل الرحمٰن
  143. محمد اظہر نذیر
  144. میر انیس
  145. محمود احمد غزنوی
  146. مہ جبین
  147. ملائکہ
  148. مدیحہ گیلانی
  149. متلاشی
  150. محمد وارث
  151. ماورا
  152. محمد امین
  153. محمد احمد
  154. محمد بلال اعظم
  155. مزمل شیخ بسمل
  156. ماہی احمد
  157. مہدی نقوی حجاز
  158. محمد اسامہ سَرسَری
  159. مریم افتخار
  160. محمد تابش صدیقی
  161. محمد عمر فاروق
  162. محمد ریحان قریشی
  163. نبیل
  164. نایاب
  165. نکتہ ور
  166. نعیم سعید
  167. ناصر رانا
  168. ناعمہ عزیز
  169. نیرنگ خیال
  170. نیلم
  171. نوشاب
  172. نور سعدیہ شیخ
  173. وجی
  174. ہادیہ
  175. یاز
  176. یوسف سلطان
  177. یوسف-2
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
1
آبی ٹوکول
15 فروری 2008 کو محفل میں شامل ہوئے۔
میرا نام عابد عنائت ہے اور ایک عرصہ سے نیٹ کی دنیا سے وابستہ ہوں ، کھاریاں جنڈانوالہ ایک قصبہ ہے جو کہ میرا وطن ہے فی الوقت حصول رزق حلال کی تلاش میں تعمیرِ شکم کی خاطر جلا وطنی کی سزا کاٹ رہے ہیں اور آجکل سپین میں مقیم ہیں ۔اسی دوران اردو محفل پر نظر پڑھی تو ایک اچھا فورم لگا امید ہے یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔میرے نام میں یہ آبی ہی ہے اور اس کا ماخذ آب ہے کیونکہ ساتھ میں کول کا لاحقہ ہے بس اسی نسبت سے آبی لکھ دیا۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ہم-ہیں-تو-جہاں-بھی-ہے-۔-۔-۔-۔-۔.11016/
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
2
آواز دوست
اپنے بارے میں کہتے ہیں۔
"بندہ ناچیز پڑھنےپڑھانے کے شغل سے وابستہ ہے۔لسانی تحقیق وترویج میرامن پسند شعبہ ہے۔ اولیا ء کا شہر ملتان مسکن ہے۔ اچھی باتیں، اچھے لوگ جہاں ملیں بس اپنے ہیں۔خوش رکھیں، خوش رہیں۔"
جاسمن کہتی ہیں
"بندہ ناچیز اوہ سوری میرا مطلب ہے آواز دوست یا زاہد حسین کی تاریخ پیدائش 15 مئی ہے۔انہوں نے 25 نومبر 2014 کو محفل میں باضابطہ شرکت اختیار کی۔
بہت خوبصورت حسِ مزاح رکھتے ہیں۔ علمی اور ادبی شخصیت کے مالک ہیں۔پی ایچ ڈی کے لئے باہر گئے ہوئے ہیں۔پڑھنا پڑھانا محض شغل نہیں لگتا بلکہ ہمیں تو یہ اُن کا عشق لگتا ہے۔:)اِتنی علمی و ادبی شخصیت ہیں کہ اِن کا سوچنا،بولنا،لکھنا،پڑھنا،اُٹھنا،بیٹھنا،کھانا،پینا،ہنسنا،خدانخواستہ رونا اور یہاں تک کہ سونا بھی علمی و ادبی ہے۔بلا کے ذہین اور نکتہ رس ہیں۔ ںغضب کے حاضر جواب ہیں۔ایسا کمال ذہن ملا ہے اللہ کی طرف سے کہ ابھی ایک موضوع کے حق میں بول کے جیت جائیں اور ابھی کہ ابھی اُسی موضوع کی مخالفت میں ایسے ایسے دلائل دیں گے کہ آپ حقا بقا اُن کی اور تکا کئیں۔​
(لیکن اس صلاحیت کے باوجود اس کا مثبت استعمال ہی کرتے ہیں)
ٹُک ٹُک دیدم دم نہ کشیدم جیسی ضرب المثل اِن ہی بندہ ناچیز اوہ میرا مطلب ہے آواز دوست کے لئے کئی صدیوں پہلے بنا دی گئی تھی۔آج کا اِنسان اگر انہیں نہیں پہچان سکا تو کیا ہوا کئی صدیوں پہلے اِنہیں پہچان لیا گیا تھا۔ایسی نابغہ روزگار ہستیوں کے لئے تو وقت انتظار کرتا ہے۔مشرقی قدروں کا سخت احترام کرتے ہیں۔خواتین کو ہمیشہ "تین"سمجھ کے مخاطب کرتے ہیں۔بہت مہذب انسان ہیں۔مثبت سوچ کا حامل یہ بندہ سامنے والے کو خود سے محبت کرنے اور کرتے رہنے پہ مجبور کر دیتا ہے۔(اِتنا مجبور کر دینا بھی کچھ مثبت نہیں دوست!:LOL:)صاحبو!یہ بندہ ناچیز اوہ آواز دوست اِس قدر مشکل الفاظ و اصطلاحات استعمال کرتے ہیں بلکہ محفلین کو اِس جان جھوکوں میں ڈالنے والے یہ اکیلے نہیں ،اِن کے ساتھ فاتح اپنی شاعری اور راحیل فاروق اپنی شاعری خاص طور پہ اپنی نثر لیے شامل ہیں۔شاید اِن تینوں نے کسی ایک ہی مکتب میں پڑھا ہے۔مگر جب ہمیں اِن کی کوئی تحریر پڑھنے کو ملتی ہے تو ہم ساتھ ہی دوسری کھِڑکی لغت کی بھی کھول لیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا ۔۔۔۔۔۔:sick:اِن کے لکھے کئی الفاظ کسی لغت میں بھی نہیں ملتے۔دیکھیے محفلین پہ رعب ڈالنے کا یہ طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔آہ! کافی اچھا ہے۔سو ہم زیرِ رعب ہیں۔
نور سعدیہ شیخ کہتی ہیں۔
اور ملتان کی بات زاہد بھائی عرف آوازِ دوست کے بنا کیسے ہوسکتی ہے ۔ ان کی چونیاں اکثر سینما بینی کی نظر ہوجاتی تھیں ۔ گاڑھی اُردو کے ساتھ صباء کی جھونکوں کی طرح ٹھنڈی میٹھی گفتگو کی بدولت محفلین کے دل میں گھر کر چکے ہیں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفل-کے-چاند-تارے-حصہ-ء-دوم.86687/
الہلال کہتے ہیں۔
زاہد حسین صاحب ملتان سے ہیں ۔ اپنی پروفائل تصویر میں معصوم بچے کی تصویر لگائی ہوئی ہے جو مجھے اپنی طرف کھینچتی ہے۔ بات سوچ سمجھ کر اور تول کر کہتے ہیں ۔ ایک جملہ بھی لکھنا ہو تو صاف ستھرائی سے املا کا خیال رکھتے ہوئے لکھتے ہیں۔ ہر بات بڑی گہری کرتے ہیں ۔ ان کی باتوں میں مزاح چھپا ہوا ہوتا ہے جو سمجھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ آج کل پہلے جیسے فعال نظر نہیں آرہے ۔ کچھ دن پہلے درد سر کی تکلیف کا ذکر کیا تھا ۔ محفلین سے گزارش ہے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں ۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفلین-میری-نظر-میں.87799/page-7
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
3
اعجاز عبید عرف الف عین
میں جہاں بھی ہوں یا تو اپنے اصل نام اعجاز اختر سے یا ادبی نام اعجاز عبید سے ہوں، سمت مرحوم کے اداریئے میں اکثر مختصر نام، انیشیل ا ع لکھا کرتا تھا، یہاں اسی کو اپنا لیا۔ ویسے اس سے پہلے اعجاز اختر کے نام سے ہی تھا محفل میں بھی۔ نبیل تو اب بھی اسی نام سے مجھے مخاطب کرتے ہیں!!
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آپ-کا-نِک-اور-اس-کا-پس-منظر.61144/page-2
پوسٹ#25
@ابنِ سعید کہتے ہیں۔
(اردو محفل کے 51 ہیرو)
حال ہی میں سٹھیائے محفل کے بزرگ ترین نوجوان، جی ہاں "نو جوان" (اپنے کارناموں اور حوصلے کے باعث) دوسرے الفاظ میں مجھ سمیت کئیوں کے آفیشیل چاچو اپنے کارہائے نمایاں کے لئے اردو کمپیوٹنگ دنیا میں یاد کئے جاتے رہیں‌گے۔ محفل میں شعر و شاعری اور ادبی نشستوں میں صف اول میں موجود رہنے کے ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ یاہو گروپ، سمت اردو آن لائن شمارہ، اول دنوں کے اردو کی بورڈ، ڈاکیومینٹ اسپیل چیکر ڈکشنری، ایک مکمل ای بک لائبریری اور ہندی کمپیوٹنگ جیسے ٹیگ چاچو کے نام کے ساتھ ذہن میں‌ابھرتے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کے-اکیاون-ہیرو.29752/
پوسٹ#1
@چھوٹا غالب کہتے ہیں۔
ہر شخص تیرا نام لے،ہر شخص دیوانہ تیرا
کنگ میکر
انٹر نیٹ پر پہلی بار یہ نام میں نے وکی پیڈیا پر دیکھا ۔ دیوانِ غالبؔ اردو ویب کے پیشِ لفظ میں ۔سوچا کہ ہوگا کوئی اللہ کا بندہ۔
پھر میرا آنا جانا اردو محفل پر شروع ہوا (یہ باقاعدہ ممبر بننے سے پہلے کی بات ہے )۔ اور وارث مرزا جی سے ملنے کے شوق میں فدوی باقاعدہ محفل کا ممبر ہو گیا ۔
اور یہاں میری ملاقات"ان" سے بھی ہو گئی ۔وہ جیسے کہتے ہیں نا کہ آگ لینے گئے اور نبوت مل گئی ۔میں نے سوچا ان کو بتایا تو کہیں موصوف اکڑ ہی نہ جائیں ، اس لیے چپ چپاتے ہی ان کے جھنڈے تلے آنے کی کوئی ترکیب سوچی جائے ۔ میں لائبریرین ہو گیا ۔ بعد میں جب عقل ٹھکانے آئی کہ میری تو ٹائپنگ جیسی خجل خواری سے سلام دعا بھی نہیں تو ہاتھ پیر پھول گئے ۔ یہ بھلا کہاں رعایت کرنے والے تھے ، اپنے کُنگ فو سے میری اچھی خاصی دھلائی کر دی ۔ لیکن حیرت انگیز طور پر میں گالیاں کھا کر بے مزہ نہ ہو ا۔ اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ حضرت شیریں لبوں کے مالک ہیں۔دل کو تسلی دی کہ شیخ سعدی ؒ نے بھی تو گلستان کے باب پنجم میں لکھا ہے کہ "ضرب الحبیب زبیب" (محبوب کی ضرب کشمش ہے)۔ تو بھلا چھوٹا غالبؔ بڑے غالبؔ کے دیوان کے مرتب کنندہ کی لن ترانیوں کا کیسے برا منا سکتا تھا ۔
کمپیوٹر ہارڈ وئیر والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹائپنگ سے ہماری کیسے جان نکلتی ہے ۔ شاذ و نادر لوگ ہونگے جو ہارڈ وئیر کے جغادری ہوتے ہوئے ٹائپنگ کے میدان میں بھی ہاتھ پیر چلا سکتے ہوں ۔ لیکن مصیبتوں پہ مصیبت اردو ٹائپنگ ۔ کیسا لطیفہ سا ہے کہ "ض" لکھنے کیلئے "جے" دباؤ ، "ط" لکھنے کا دل کر رہا ہے تو "وی" کی منت کرو اور اگر کوئی بھلا مانس "ش" لکھنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے "ایکس" سے رجوع کرے ۔ لیکن بات صرف ٹائپنگ سیکھنے اور ٹکا ٹک انگلیاں چلانے کی نہیں ہو رہی ذرا اس غریب مسکین بے چارے کی بے بسی کا اندازہ لگائیں جو دیوانِ غالبؔ کالی داس پوسٹ کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لے چکا ہو۔ ٹائپو گرافی کے ضمن میں چاچو کی ایک تحریر میرے لیے اکسیر ثابت ہوئی ، اور میں نہ صرف یہ کہ خوش اسلوبی سے دیوانِ غالبؔ ٹائپ کرنے میں کھرا اترا ، بلکہ میں نے نسخہ حمیدیہ ، اور دیوانِ غالبؔ اردو ویب کی کڑی پروف ریڈنگ کر کے ان میں بھی غلطیاں نکال کے رکھ دیں ۔
یہ یقیناً چاچو کی اس تحریر کا ہی اعجاز ہے کہ میں اب لاشعوری طور پر کوئی بھی تحریر پروف ریڈنگ والی نظر سے پڑھنے کا عادی ہو گیا ہوں ۔ اور یہ خود اعتمادی بھی چاچو ہی کی دین ہے کہ اب یہ گدھا بھی اپنے آپ کو چاچو کے بعد سب سے اچھا پروف ریڈر سمجھتا ہے ۔
جزاک اللہ چاچو
ہر شخص تیر ا نام لے، ہر شخص دیوانہ ترا
دیوانِ غالبؔ نسخہ حمیدیہ کے توسط سے جویریہ آپی سے واقف ہوا ۔ دیباچہ یا عرض مصنف عام طور پر کسی کتاب کا وہ حصہ ہوتا ہے ، جہاں مصنف یا مولف ظاہراً تو انکساری سے مگر واضح طور جتانے والے الفاظ میں اکثر اوقات اپنے آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ہی قصیدہ پڑھا کرتے ہیں ۔ اور آخری سطر میں چند دوستوں کا شکریہ ادا کر دیا جاتا ہے ۔ مگر "حرفے چند " نامی تحریر میں ایسا کچھ نہیں ۔ بے شک آپ خود پڑھ کے دیکھ لیں ۔ وہ تو شروع سے آخر تک کسی اعجاز عبید نامی شخص کا قصیدہ ہے ۔ بہترین مزاح نگار، بہترین شاعر، بہترین طنز نگار ، بہترین ماہر عروض ، بہترین ادیب ، بہترین برقی کتب ساز ، بہترین جھاڑ نے والے ، بہترین غلطیاں نکالنے والے، بہترین عزت افزائی اور دھلائی کرنے والے اور ایسا ہی بہت کچھ قرا ر دیا ہے ۔ اور اپنی اس کاوش کو انہی صاحب سے منسوب کیا ہے ۔ اور بے شک یہ خواہ مخواہ کی لفاظی یا مسکا بازی نہیں ہے ۔ بلکہ اس میں جوجو بٹیا کا اپنے روحانی باپو سے پیار چھلکتا ہے ۔

مہ جبین آپی جی کہتی ہیں کہ جب میں نئی نئی اردو محفل کی ممبر بنی تو سب نے امین کی امی ہونے کی وجہ سے بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا ۔ لیکن رفتہ رفتہ یہ گرمجوشی ماند پڑتی گئی ۔ اور کچھ لوگ (نام لکھنا مناسب نہیں ) مجھ سے بلا وجہ ہی کھنچے کھنچے سے رہنے لگے ۔ پھر آہستہ آہستہ گپ شپ کے دھاگوں میں بھی ایک غیر محسوس سی اجنبیت محسوس ہونے لگی ۔ تو میں نے ان دھاگوں میں آنا جانا ترک کر دیا اور صرف شاعر ی اور بیت بازی والے دھاگوں میں خود کش حملے شروع کر دئیے ۔ پسندیدہ کلام کے علاقے میں نانا حزیں صدیقی کی کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کرتی رہتی ، یا پھر حدائق بخشش سے منتخب نعتیں سناتی رہتی ۔ پھر قریب تھا کہ میں اکتا کر محفل چھوڑ دینے کے فیصلے پر عمل کرتی کہ اعجاز انکل نے مجھے ای بک کیلئے اکسایا ۔ اور پھر میں نئے جوش و خروش سے اس کام میں لگ گئی ۔ اور ابھی تک محفل پر موجود ہوں ۔ اس ہمت افزائی اور حوصلہ افزائی کا کریڈٹ سارا کا سارا اعجاز انکل کو جاتا ہے۔ وہ یہ ہیں ۔ وہ وہ ہیں ۔وہ ایسے ہیں ۔ وہ ویسے ہیں ۔ بلا بلا بلا بلا ۔۔۔
وہ تو اور بھی بہت کچھ ان کی شان میں کہہ رہی تھیں مگر میرا تو مارے جیلسی کے برا حال ہو گیا ۔ آخر یہ بابا ہے کون جس کو دیکھو وہی ان کے قصیدے پڑھتا نظر آتا ہے ۔پہلے جویریہ آپی ۔ اب مہ جبین آپی بھی اعجاز انکل اعجاز انکل۔حد ہوتی ہے یار ۔ یہ سوچ کر میں اس بابے کی تلاش میں لگ گیا ۔
میں نے بلال سے پوچھا کہ تمہارا پسندیدہ محفلین کون ہے ۔ میرا خیال تھا کہ اکثر جو میری تعریفوں کے پل باندھتا رہتا ہے ، تو میرا ہی نام لے گا ۔ چاہے دل سے نہ سہی کم از کم میرے منہ پہ تو میرا ہی نام لے گا ۔ مگر اس ستم ظریف نے بھی انتہا کر دی ۔ بولا :۔ دوسرے نمبر پر تم میرے پسندیدہ محفلین ہو۔ میں نے اندر کی جلن کو دباتے ہوئے اور ایک نمائشی انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا :۔ چھوڑو بھی یار ، میں بھلا کس کھیت کی مولی ہوں۔ یہ تو تمہا را حسنِ ظن ہے وغیرہ وغیرہ مگر یہ تو بتا دو کہ پہلا نمبر کس پھنے خان صاحب کا ہے ۔؟ اور اس کا جواب تھا :۔ اعجاز عبید اختر صاحب۔
حد ہوتی ہے یار ۔۔۔۔ لوگوں کو ہو کیا گیا ہے آخر
میری جیلسی سہ چند ہو چکی تھی
جلن کے مارے میں نے لوگوں سے پوچھنا بھی ترک کر دیا ۔ چھوڑو یار ، وہی ایک ہی نام ہے جو سب کی زباں پر ہے ۔ لیکن آسمان کے ترکش میں ایک تیر ابھی باقی تھا ۔ جو اس نے موقع مناسب دیکھ کر چلا بھی دیا ۔ میرا دوست" نون "ایک دن پتا نہیں کس موڈ میں تھا ۔ اچانک بولا یار سر اعجاز صاحب کی کیا ہی بات ہے ۔ میچ لیس پرسنالٹی وغیرہ وغیرہ ۔
اب آپ ہی بتائیں بندہ کدھر جائے ؟ لوگ تو پوچھے بغیر ہی شروع ہو جاتے ہیں ۔
قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالبؔ
قبلہ استاد محترم یقیناً سچے تھے ۔ ہم کو یقین آیا ، ہم کو اعتبار آیا
لک ٹوئنٹی سکس مُنڈے دا
اس سے پہلے کہ یہ عنوان کچھ غلط فہمیوں کا بانی ہو۔ میں اس پنجابی جملے کا ترجمہ کرتا چلوں ۔"لڑکے کی ویسٹ(نازک کمریا)کا ناپ چھبیس (26) ہے"
وہ سمجھ رہے ہونگے کہ شاید موصوف کا ویٹ (وزن) بھی فورٹی سیون(47 کلو گرام) ہوگا ۔ لیکن میں یہ غلط فہمی بھی دور کرتا چلوں ۔ حالانکہ گانے کے بولوں کے مطابق 28:47 کا فارمولہ بنتا ہے (اٹھائیس نسبت سینتالیس ) مگر اس کیس میں شاید تناسب معکوس والا کلیہ اپلائی ہوا ہے ، کہ کمر کا ناپ گھٹتا جاتا ہے اور وزن بڑھتا جاتا ہے ۔ ان کا فارمولا علم ریاضی کی زبان میں 26:52 ہے ۔ یعنی کہ ہمارے یہ موصوف ایک من بارہ کلو گرام وزنی ہیں ۔
آخر عروض دان ہیں ، اپنی کمر کو بھی آج تک بحر سے خارج نہیں ہونے دیا ۔ البتہ فرماتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سے صاحبِ توند ہو گیا ہوں ۔ خیر اتنی چھوٹی سی توند تو فیشن میں ہے ، غالبؔ جیسے شاعر کے دیوان میں بھی تو اس قسم کے شاذ مل ہی جاتے ہیں ۔ مجھے تو عروض کی الف بے کی سمجھ بھی نہیں ہے اس لیے پیر بھائی جناب محمد وارث مرزا سے گزارش ہے کہ اس پتلی کمریا کا عروضی تجزیہ کیا جائے ۔ ہم بھی تو جانیں یہ نازک کمریا کس بحر میں ہے ۔
آخر تو کیا ہے ؟ اے "نہیں ہے!"
بزرگوں (یہاں بزرگ سے مراد اللہ والے نہیں بوڑھے ہے)کا انتخابی نشان کھانسی اور ان کی سب سے بڑی نشانی ماضی کو یاد کرنا ہے ۔ اگر کوئی کالے بالوں والا ماضی کو یاد کر رہا ہو تو سمجھ لیں کہ بڈھا وگ لگا کر جوان نظر آنے کا ناٹک کر رہا ہے ۔ بزرگوں کی ہر بات کی تان ماضی پر ہی ٹوٹتی ہے ۔ لیکن اسے آپ کیا کہیں گے جو سٹھیانے کی حد پار کر کے بھی ان دونوں یونیورسل نشانیوں سے مبرا ہو ۔ بڈھے بابے میں نے بھی دیکھے ہیں آپ نے بھی دیکھے ہیں ۔ بڑھاپا آتے ہی کھانسی اور جوڑوں کا درد مہمان ہو جاتے ہیں ۔ اور پھر وہ چارپائی سے ہلنا یا ادھر ادھر جانا عذاب سمجھتے ہیں ۔ لیکن یہ حضرت بھی کوئی دیومالائی کردار نہیں ہمارے سامنے کی دیکھی بھالی حقیقت ہیں ۔ کوئی بندہ ثابت کر دے کہ اس نے الف چاچو کو کھانستے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو۔یہ کھلا چیلنج ہے ۔
صرف بوڑھوں کا ہی کیا ذکر ، "ننگِ پیری ہے جوانی میری " کی کئی زندہ تصویروں کو بھی میں جانتا ہوں ۔ اگر میں کبھی خدانخواستہ شاعر ی کرنے لگا تو ایک غزل کا مصرعہ ان کیلئے "رشکِ جوانی ہے پیری تیری" ضرور ایڈجسٹ کروں گا ۔اس عمر میں یہ فعالیت ، کہ برقی کتب خانہ بھی چلا رہے ہیں ، اصلاح ِ سخن کے علاقے میں بھی انہی کا سکہ چلتا ہے ۔ وہاں یہ نوآموزوں کا شین قاف درست کرتے رہتے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کوئی دھاگہ ان کی ریٹنگ یا تبصرے سے محروم نہ رہ جائے ۔ چشمِ بد دور ۔
جیمز بانڈ کی فلمیں دیکھ دیکھ کر میرے اندر بھی جاسوسی انگڑائیاں لینے لگی تھی ۔ اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ اچھا جاسوس وہی ہوتا ہے جو ہر معاملے کو شک کی نگاہ سے دیکھے ۔ میں نے ایک مفروضہ قائم کیا کہ یہ کوئی نوجوان لڑکا ہے ، جو اپنے دادا جی کی تصویر اوتار لگا کر عزت بٹورتا ہے ۔ شکوک علیہ کی عمر بھی کوئی باسٹھ تریسٹھ نہیں ، زیادہ سے زیادہ اس کی عمر اکیس یا بائیس سال ہو گی ۔ قہر خدا کا بھلا تریسٹھ سال کا ہو کر بھی کوئی بابا اتنا فعال ہو سکتا ہے کہ اردو محفل کا ہیوی ویٹ چیمپئن ہو ۔ مگر جاسوسی میں نووارد کو اس معاملے میں منہ کی کھانی پڑی ۔ بے شک اللہ کے بہت سے شاہکار ہمارے سامنے ہوتے ہیں ، مگر ہم ان کا شعور نہیں رکھتے۔
بہت دلچسپ شخصیت ہیں ، مگر یہ دلچسپیاں بندے کو خود ڈھونڈنی پڑتی ہیں ، ان سے کھلنے کی امید عبث ہے ۔ اس قدر پرائیوٹ ہیں کہ اپنا حال چال بتانا بھی پسند نہیں کرتے ۔ اگر آپ کا کوئی کام یا بات انہیں پسند آ جائے تو اس کی نشانی یہ ہوگی کہ یہ آپ کا شکریہ ادا نہیں کریں گے ۔ لیکن اگر کبھی خدانخواستہ یہ آپ کو دیکھتے ہی شکریہ ادا کرنا شروع ہو جائیں تو فورا ً صدقہ دیجئے ۔ کیونکہ یہ ان کے طنز کی اور نارضگی کی نشانی ہے ۔ان کی ایک اور زبردست اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کبھی بھی اپنی شفقت اور محبت جتاتے نہیں ہیں ۔ مگر پھر بھی مخاطب کو محسوس ہو جاتاہے ۔ ان کی ایک چالاکی کہہ لیں یا دلچسپ حقیقت سمجھ لیں یہ کہ محفل پر ہر محفلین کو لگتا ہے کہ چاچو کا سب سے عزیز بھتیجا یا بھتیجی وہی ہے ۔ اس سب سے زیادہ دلچسپ تو ان کا تخلص ہے ۔بس ایک لفظ "سلمہ" کی کمی ہے پھر ان کا پورا نام پڑھتے ہی ایسے لگے گا جیسے کسی شادی کارڈ پہ دلہن کا نام پڑھ رہے ہوں ۔ دختر نیک(اعجاز عبید) اختر سلمہ۔۔۔۔۔
ایک تھریڈ پر کسی نے چاچو کو لائف ا چیومنٹ ایوارڈ دینے کی تجویز دی ۔ لیکن چاچو نے لاکھوں کی ایک بات کی :۔ محفل کے سبھی ممبرز مجھے اتنا چاہتے ہیں ، اور میری عزت کرتے ہیں ، میرے لیے یہی ایوارڈ ہے ، کہ میرے شاگرد مجھ سے اتنا پیار اور محبت کرتے ہیں ۔ اس بات پر میں ان سے متفق ہوں کہ واقعی ان کی شخصیت کسی بھی ایوارڈ سے بہت بلند ہے ۔
اوہ ۔۔۔ اوہ۔۔۔۔ہو گیا ستیاناس ۔۔۔۔ اوہ میرے خدا ۔۔۔۔۔ میں کیا کروں ۔۔۔۔ کدھر چلاجاؤں ۔۔۔۔۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا
یہ چھوٹا غالب بھی الف چاچو کا دیوانہ نکلا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ہرشخص-تیرا-نام-لے،-ہر-شخص-دیوانہ-ترا.56058/
پوسٹ#1
بقول مہ جبین غیر متنازعہ اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔
اک بات ہے اعجازِ مسیحا مرے آگے از چھوٹا غالب
یہ ذکر جمیل ہے ان کا
جو عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں دل خواہ مخواہ حور وغلمان کے فراق میں لوٹن کبوتر ہوا رہتا ہے ،
لبوں پر ہر دم یہی دعا رقص کناں رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔
ربا میری اکو دعا، جلدی جلدی حور دکھا
نگاہیں دروازے کی دہلیز پر جمی رہتی ہیں کہ کب فرشتہ اجل آئے اور کب ان کی روح اس پنجرے سے رہائی حاصل کرکے وہاں پہ پہنچے جہاں ملکہ حور محل کے دروازے پر کھڑی ان کی آمد کی منتظر ہو
لیکن قربان جائیں اپنے ان بزرگوار کے جو ابھی تک جنت کی رنگینیوں پر دنیا کی سنگینیوں کو ترجیح دے رہے ہیں ۔
جب بھی پیمانہ زندگی چھلکنے لگتا ہے ، یہ فورا ًً اس میں سے دو چار چسکیاں لے کر اسے چھلکنے نہیں دیتے ۔
اب بھی نہیں پہچانا؟ حیرت ہے
خیر آپ کو کچھ اور نشانیاں دیتے ہیں ، شاید کہ تیری سمجھ میں آ جائے میری بات
دھاگہ نوجوانوں کا ہو، یا بوڑھوں کا
بچوں کا ہو یا خواتین کا ،
آپ الہٰ دین کے جن طرح بنا چراغ رگڑے حاضر
ایک تو بزرگ اوپر سے شاعر
یعنی کریلا اور نیم چڑھا والی مثل کی وجہ تسمیہ
قیامت پہ قیامت یہ کہ
اس قدر عروضی واقع ہوئے ہیں کہ ہنستے بھی مترنم بحروں میں ہیں
البتہ غصے کیلئے سنگلاخ زمینیں استعمال کرتے ہیں
دروازے پر سائل آ جائے تو پیسے دینے کی بجائے ایک شعر سنا دیتے ہیں
ایک دن ایک کی بجائے دو شعر سنا دئیے تو سائل کو یہ بھی کہا کہ اب کل نہیں ، پرسوں آنا
اردو محفل میں ان کی تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ابھی تصویر کیلئے تیار نہیں تھے ، ابھی کچھ سو چ رہے تھے کہ کیسا منہ بناؤں کہ کم بخت عجلت پسندکیمرے نے پٹاخ سے تصویر کھینچ لی
کبھی اللہ کی طرف سے چند صحت بخش گھنٹے عطا ہو جائیں تو موصوف اپنے ماضی کے سمندر میں غوطہ لگا کر ایسے ایسے در نایاب نکال لاتے ہیں کہ حیرت سے عقل گم ہو جاتی ہے ۔ پرانی یادوں کی راکھ سے وہ چنگاریاں نکالتے ہیں کہ علامہ صاحب کا وہ شعر نوک زباں پر آ جاتا ہے کہ
یارب ! یہ چنگاری بھی اپنے خاکستر میں تھی
سننے والا عش عش کر اٹھتا ہے اور یہ سنا کر غش غش کھا جاتے ہیں اور جب تک انہیں سیب کا مربہ نہ سونگھایا جائے ، ان کی طبیعت بحال نہیں ہوتی ۔
کئی بار ہم نےبھی ان سے ہم کلام ہونے کا شرف پا یا ، اور انہوں نے ہمیں اپنی بہادری ، جرات اور طاقت کے ایسے ایسے قصے سنائے ہیں کہ بھولو
پہلوان کے رستم زماں ہونے پر سے ہمارا ایمان اٹھ گیا ہے ۔
مثال کے طور پر ایک دفعہ فرمانے لگے
"بھئی جوانی میں مین اتنا طاقتور تھا کہ سو کوس تک میرے جیسا جوان نہیں تھا ۔ گاؤں کے میلے میں وزن اٹھانے کا مقابلہ ہوا تو میں نے دو بوریاں گندم کی جن کا وزن مبلغ چھ من کے قریب تھا ، سر پر اٹھا کر مقابلہ جیت لیا ۔ کوئی دوسرا جوان میری گرد تک کو نہ پا سکا حتیٰ کہ نظامو تیلی کا گدھا بھی نہیں۔
حالانکہ میری طرح نظامو تیلی کے گدھے کا بھی دور دور تک کوئی مقابل نہیں تھا "
پھر چند لمحے کھانسنے کے بعد بولے
"یہ نہ پوچھو گے کہ اتنا طاقتور کیسے تھا؟"
ہم نے مجسم سوال بن کر پوچھا:۔"کیسے"
"بھئی روازانہ آدھا کلو خالص سرسوں کا تیل جو پیتا تھا۔"
ہمارے منہ سے بے اختیار نکلا:۔ "کون ؟۔ گدھا۔۔۔۔۔۔۔؟"
گھور کر بولے :۔"میں اپنی بات کر رہا ہوں۔"
اب ان کا یہ حال ہے کہ دو خالی بوریاں ہی ان کی پیٹھ پر رکھ دی جائیں تو یہ فی الفور خدا کے حضور سر بسجود ہو جائیں ۔
ہمیں یقین تو نہیں البتہ شک ضرور ہے کہ ضرور ان "چھ من گندم" والی بوریوں میں بجائے گندم کے روئی بھری ہوئی ہوگی ۔
اس تمام گپ بازی کے باوجود چھوٹے غالبؔ کو اعتراف کرنا ہی پڑتا ہے
کہ یہ وہی رشک ِ جواناں ، اور رشکِ پیراں ہیں ، جنہیں دیکھ کر میں خود کو "ننگ پیری ہے جوانی میری" والا قبلہ غالبؔ کا شعر سنا کر شرمندہ کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہوں ۔
اور جب سے میں ان سے ملا ہوں ۔ دل میں تہیہ کیا ہواہے کہ جب میں ان کی عمر کو پہنچوں گا انشاء اللہ انہی کے جیسا بنوں گا۔(اردو محفل کے باقی سب روایتی بابوں کو بھی مشورہ)
اردو محفل میں حقیقت پسندی کی آخری حد پر کسی کو ہم نوا پایا تو وہ کوئی عندلیب نہیں یہی چکور تھا
ان پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے ، اور یقیناً بہت اچھا لکھا جا چکا ہے ، میرے لیے بہت مشکل تھا کہ میں ان پر کچھ الگ لکھ پاؤں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اک-بات-ہے-اعجازِ-مسیحا-مرے-آگے.52818/
سید شہزاد ناصر کہتے ہیں۔
(سب سنگی ساتھی بھید بھرے)
علمیت کا یک بحرِ ذخارجو تہہ میں نہ جانے کتنے خزانے چھپائے کھوجنے والوں کا منتظر ہے۔
شوخی میں سنجیدگی اور سنجیدگی میں شوخی ۔انکا شمار ان سرپھروں میں ہوتا ہے جو اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ کی پرواہ نہیں کرتے ستائیش و صلے کی پرواہ کئے بغیراسقدر گراں قدر کاموں کا بیڑا اٹھائے پھرتے ہیں جنہیں دوسرے بھاری پتھر سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ نو آموز شاعروں کی اصلاح اس طرح کرتے ہیں کہ نشتر بھی شہد میں ڈوبا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ نہایت کم آمیز مگر مختصر الفاظ میں یوں گہری بات کہ جاتے ہیں کہ ساری تشنگی مٹ جاتی ہے۔ ہم کبھی ان کے برخورداوں میں تھے آجکل ترقی پا کر تابعداروں میں ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سب-سنگی-ساتھی-بھید-بھرے-کوئی-ماشہ-ہے-کوئی-تولہ-ہے.63618/
پوسٹ#1
عمار ابن ضیا کہتے ہیں۔
استاد محترم کے لیے
غور سے سن تُو ہر اِک کام ہے گویا ان کا
"عمر زیادہ ہے تو کیا دل تو جواں ہے میرا"
ان سے ملیے مِرے استاد ہیں اعجاز عبید
کوئی میداں ہو جمایا ہے انہوں نے ڈیرا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اراکین-محفل-در-نظر-شعراء-و-در-عکس-شعر.13639/
محفل کی تیسری سالگرہ پہ معاون ترین رکن کا ایوارڈ حاصل کیا۔
محفل کی تیسری سالگرہ پہ چاچو اور استاد محترم کا ٹائٹل ملا۔۔
خرم شہزاد خرم نے بابا جانی اور استادِ محترم کا ٹائٹل دیا۔
مقدس کہتی ہیں۔

جی ہماری محفل کی بزرگ ہستی ہیں لیکن کام ان کے جوانوں والے ہیں۔۔ ویری اینرجیٹک ماشاءاللہ۔۔ میں جب نئی نئی محفل پر آئی تھی تو میں ان کو بھی بھیا ہی بولا کرتی تھی :rollingonthefloor: مجھے لگتا کہ شاید ایسے ہی کوئی ڈی پی لگائی ہوئی ہے۔۔ مجھے کیا پتا تھا کہ بابا جانی خود ہی ہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔ سچ اے سوئیٹ پرسن۔۔ ویسے پہلے مجھے لگتا تھا کہ بابا کچھ ہارش ہیں۔۔ لوگوں کی شاعری کی اصلاح کرتے ہوئے کبھی کبھی سختی سے بات کرتے ہیں لیکن وہ بس میری سوچ تھی۔۔ اپنی اتنییی ساری مصروفیت میں سے ٹائم نکال کر، محفل میں آنا اور اس شاعری کے ساتھ سر کھپانا اتنا آسان کام ہر گز نہیں ہے۔۔ لائبریری کے کام کے دوران بابا جانی سے اکثر بات چیت رہتی تھی اور اب میں اتنا آتی بھی نہیں اور لائبریری پروجیکٹ پر کچھ کام بھی نہیں ہو رہا, اس لیے اتنی بات بھی نہیں ہو رہی۔۔ لگتا ہے اب لائبریری کو دھکا لگانا پڑے گا بابا جانی سے بات کرنے کے لیے :rollingonthefloor:

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/
پوسٹ8
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
4
@ابنِ سعید
2 فروری 2008 کو محفل میں شامل ہوئے۔​
کہتے ہیں۔​
کہنے کو تو ابن سعید محفل میں ہم سے جونئیر ہیں۔ اور بخدا ہمیں ایک عرصے تک یہ زعم بھی رہا کہ عمر میں بھی ہم سے جونئیر ہیں۔ جب پہلی پہلی بار محفل پر آئے تو ہم نے دل ہی دل میں بزرگانہ انداز اختیار کرنے کی پریکٹس شروع کر دی کہ چلو نواں بچہ ہے ذرا انگلی پکڑ کر محفل پر گھمائیں پھرائیں گے۔ کسی بہانے سے کان مروڑیں گے اور اپنے اوپر کیے گئے تجربات اب چھوٹوں پر کرنے کی ابتدا کریں گے۔ لیکن صاحب کیا بتائیں کہ یہ بچہ، بچہ نہیں جن بچہ ثابت ہوا۔ کہاں ہم ابھی دل میں ہی پریکٹس فرما رہے تھے کہ بیٹا کہہ کر مخاطب کریں کہاں انہوں نے دوسروں کو بٹیا وغیرہم سے بلانا شروع کر دیا۔ اور عوام الناس بھی دھڑا دھڑ چھوٹی بہن وغیرہم بننے میں فخر محسوس کرنے لگی۔ اور ہم جو اپنے بال تصور ہی تصور میں سفید کرکے، مونچھیں (جو ان دنوں کچھ کچھ ہوتی تھیں، آج کل ملک خداداد میں ایمانداری کی طرح چہرے سے ناپید ہو چکی ہیں) ذرا گھنی کرکے، آواز بھاری کرکے بیٹا ابن سعید کہنے کی جسارت کے لیے اندر ہی اندر تیار ہو رہے تھے، یہ پڑھ کر جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔ اور اب اتنے عرصے کے بعد لگتا ہے کہ ابن سعید پچاس فٹ اونچا دیو ہے اور ہم اس کے ٹخنے تک آنے والی بالشت بھر کی مخلوق۔ ایک بات تو ہمیں اچھی بھلی آگ لگی کہ غضب خدا کا کل کا لونڈا اور سب کا بڑا بنا بیٹھا ہے، یہ تو ہمارا حق تھا، (بیچ میں یہ خیال بھی آیا کہ چلو مذاکرات فرما کر اسے "نائب بڑے" کا خطاب عطا کر دیتے ہیں) لیکن پھر ہماری جلالی طبیعت آڑے آئی کہ نہیں، کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ اور پھر یہ ہوا کہ ابن سعید کی دیکھتے ہی دیکھنے محفل پر ترقی ہوگئی، ناظم، اور ناظموں کے ناظم یعنی ایڈمن، او تہاڈی خیر، اور ہماری میں کے غبارے سے رہی سی ہوا اس وقت نکلی جب ہمیں پتا چلا کہ ابن سعید گھر بار والا ہو چکا ہے۔ لو دسو، ہم جو آس لگائے بیٹھے تھے کہ بیٹا کہہ کر بلائیں گے یہ حسرت ہی رہ گئی اور ہمیں اپنی معصوم تمناؤں کا گلہ گھونٹ دینا پڑا۔ ارے بابا کہاں ایک عام محفلین، کہاں بابا ایڈمن شاہ سائیں سرکار المعروف ابن سعید، اور اب ماشا اللہ گھر بار والے ہو چکے ہیں جبکہ ہم تو عرصہ ہوا تارے گننا بھی بھول چکے (جو یار لوگوں کی چھڑے پن میں عادت عام و عادت بد ہوا کرتی ہے)۔ تو جناب عرصہ ہوا ہم نے ابن سعید کے لیے پدرانہ جذبات دل سے نکال پھینکے اب ہم اسے بڑا بھائی سمجھتے ہیں اور بھائی کہہ کر ہی بلاتے ہیں۔ بڑی باغ و بہار شخصیت ہے۔ ابن سعید کی مثال مفت مٹھائی کھانے جیسی ہے، اتنی اچھی اتنی میٹھی کھاتے جاؤ کھاتے جاؤ، مٹھائی ختم نہیں ہوگی لیکن آپ ناک تک فُل ہو جائیں گے۔ ابن سعید سے جب بھی چیٹ شروع کی اس نے جتنے پیغامات بھیجے اتنی ہی مسکراہٹیں بھیجیں۔ اب پتا نہیں منہ پر بھی ایسے ہی مسکراہٹ طاری رہتی ہے۔ (یہ الگ سوال ہے کہ اگر طاری رہتی ہے تو منہ وہیں پر سیٹ کیسے ہے ابھی تک، نیچے کیوں نہیں گر جاتا)۔ راقم کو شک ہے کہ بھابھی اسی مسکراہٹ کی وجہ سے دام فریب میں آئی ہوں گی۔ توبہ، اتنا ٹھنڈا بندا، یوں لگتا ہے جیسے ابھی ابھی برف سے نکال کر لائے ہیں، تازہ تازہ ٹھنڈا ٹھنڈا۔ اتنا ٹھنڈا ناظم میں نے ابن سعید کے علاوہ اردو محفل پر زیک کو ہی دیکھا ہے۔ ہر مسئلے پر ابن سعید کا انداز منطقی اور حتمی ہوتا ہے اور صارفین کی چوں چاں خود ہی بند ہو جاتی ہے۔ اور جب معاملہ بحث پر اتر آئے تو دہلوی اردو میں میں کی بجائے ہم کا صیغہ استعمال کر کے وہ دھو دھو کر مارتا ہے کہ اگلا بندہ شرمندہ ہو جاتا ہے۔ ایک ایڈمن اوپر سے اردو دان، یعنی صارف کے لیے مرے پر سو درے۔ بندہ اس کے عہدے کے رعب سے نہ مرے تو اردو کی مار ہی مار دیتی ہے۔ شروع شروع میں جب ہمارا اس سے واسطہ پڑا تو اردو بولنے کی کوشش کی لیکن ٹائپ کرتے ہوئے ہی ساری ہوا نکل جاتی تو ہم نے اپنے پنجابی مارکہ اسٹائل میں لکھنے میں ہی عافیت جانی۔ بھئی کہاں اہل زبان کہاں ماجھا گاما المعروف دوست۔ ابن سعید بلا کی چیز ہے، بلکہ بلا کی چیز کیا خود کسی بلا کا کزن شزن لگتا ہے۔ خدا کی پناہ جب دیکھو کبھی فورم کھول رکھا ہے، کبھی سیارہ کے حصے بخرے یہاں وہاں پڑے ہوئے ہیں۔ مجھے تو لگتا ہے کہ ابن سعید گھر میں بھی رینچ، پلاس، ہتھوڑا پکڑے کچھ نہ کچھ ٹھیک ہی کرتا رہتا ہے۔ اللہ بھلا کرے عزیزی کا، اس کا اپنے بارے میں خیال ہے کہ اس نے کیا مستری طبیعت پائی ہے۔ یہی خیال راقم کا ابن سعید کے بارے میں ہے کہ اس نے کیا مستری طبیعت پائی ہے، اور ایسی مستری طبیعت کے جو تھکتی بھی نہیں ہے۔ اردو محفل کے بابے تو اب بس نظر مارنے آتے جاتے ہیں، زیک کبھی کبھار ایک آدھ پیغام کے ساتھ اور نبیل اس وقت جب کوئی شدید قسم کی "بات" ہو جائے جو نبیل کے اپنے خیال میں ہی اس قابل ہو کہ وہاں ایک پیغام سے نوازا جانا ضروری ہو جائے، یا پھر اردو ویب ایڈیٹر وغیرہم کے بارے میں کوئی اپڈیٹ دینی ہو تو نبیل کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے ورنہ محفل جس مستری کے دم سے چل رہی ہے وہ ابن سعید ہے۔ اور کیا کمال کا مستری ہے، تھکتا نہیں، چائے نہیں مانگتا، دوپہر کا لنچ کرنے کی چھٹی نہیں مانگتا اور پانچ بجتے ہی سامان سمیٹنے نہیں بیٹھ جاتا۔ شمشاد کے بعد اردو محفل پر اپنی مثال آپ اگر کوئی چیز ہے تو وہ ابن سعید ہے۔ اور بخدا ابن سعید نہ ہوتا تو محفل، محفل نہ ہوتی "اجڑی ہوئی ہو داستاں" جیسی کوئی چیز ہوتی۔ ابن سعید سے سب پیار کرتے ہیں، اس کا احترام کرتے ہیں۔ ویل ڈن پاء جی، کیپ اٹ اپ۔ ہم تو بس اتنا ہی کہہ سکتے ہیں۔​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
عائشہ کی فرمائش پر لکھا گیا، اس نے کہ کہیں اس دھاگے کو پڑھ لیا اور کہنے لگی آپ کیسے اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں۔ تو میرے اندر ذرا غرور پیدا ہوا کہ تعریف ہو رہی ہے تو لکھا جانا چاہیے۔ ایک عرصے بعد کسی محفلین کے بارے شافی قسم کا کچھ لکھا ہے۔ امید ہے پسند آئے گا۔​
محمد شاکر عزیز​
www.urduweb.org/mehfil/threads/احباب-کا-تعارف-دوست-کی-زبانی.4310/​

پوسٹ 9​
کہتی ہیں۔​
بہت ہی جانی پہچانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔​
اگر آپ صبح آن لائن آئیں تو آپ انہیں موجود پائیں گے پھر دوپہر آئیں تب ہی انہیں موجود پائیں گے ارے یہ کیا رات کو بھی آئیں تو یہ یہیں موجود ہیں۔محفل اور محفلین سے بے انتہا پیار کرنے والے​
جن کا ٹریڈ مارک ہے :):):)
بلا کے ذہین،بذلہ سنج اور حاضر جواب،شاعر،لکھاری​
کسی بھی موضوع پر بات کر لیں یا کوئی بھی سوال جواب حاضر​
جسطرح الہ دین کا چراغ تھا جو ہر خواہش پوری کرتا تھا اس طرح یہ محفل کے چراغ ہیں کوئی بھی کام ہو کہیں بھی مدد چاہیں یہ فوری حل کردیں گے۔​
محفل کی ترقی میں بھی انکا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ہمیں جو یہاں نئے فیچرز نظر آ رہے ہیں اور ڈیجیٹل لائبریری یہ سب سب انہی کاکمال ہے​
خود کو پتہ نہیں کیوں بوڑھا کہلواتے ہیں اور ہر خاتون،لڑکی سے فٹ راکھی بندھوا لیتے ہیں نہیں تو اسے بٹیا تو پکا پکا بنا ہی لیتے ہیں۔​
ایسی کمال اور پیاری شخصیت ہیں کہ ان پر میں جتنا لکھوں کم ہے کہ وہ الفاظ ہی نہیں ہیں میرے پاس جن سے انکی تعریف کی جائے​
محفل کی چاشنی، لفظوں کا جادوگر ،مسکراہٹیں باٹنے والے ،ہر کسی کی مدد کے لیے ہر وقت تیار،ہر خاص و عام کے لیے جس کے دل کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں تو​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/​

پوسٹ#1​
بہت ہی دھیمے اور ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔​
ہر حال میں پیار محبت سے پیش آتے ہیں۔​
سوال ہی ہے کہ اتنے cool minded کیسے ہیں؟​
آخر میں ایک بات اور بتاتا چلوں کہ میری ان سے بالمشافہ ملاقات بھی ہو چکی ہے۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/​

پوسٹ#4​
کہتی ہیں۔​
سعود بھیا پہلے محفلین تھے جو ہمیں اپنے بھیا لگے جن سے بات کرتے ہوئے کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ آپ کسی اجنبی سے بات کررہے ہیں۔ اپنے سے چھوٹوں کو وہ بالکل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔​
بھیا کو تو ویسا ہی پایا بلکہ اس سے بھی زیادہ اچھا۔۔ ہاں البتہ ہم کچھ بدتمیز ہوگئے ہیں اب!​
بھیا سے پہلی دفعہ بات تو اپنے تعارف کے دھاگے میں ہوئی۔ اس کے بعد محفل پر زیادہ تر بھیا اور شمشاد چاچو سے ہی بات ہوتی تھی۔ پرسنلی پہلی بار جی میل پر تب بات ہوئی جب ہمارا محفل والا اکاؤنٹ نہیں کھل رہا تھا شاید پاسورڈ بھول گیا تھا۔​
سعود بھیا میں بہت سی اچھی عادتیں ہیں۔ آپ کو کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو بس بھیا سوئے ہوں یا جاگے آپ کو بھیا کے بتانے کی ضرورت ہے اور بھیا مسکراتے ہوئے بغیر کوئی شکن ماتھے پر ڈالے آپ کا کام کردیں گے۔ چاہے آپ کو چھوٹی سی بات پوچھنی ہو یا محض تنگ کرنا مقصودہو (سعود بھیا کبھی بھی تنگ نہیں ہوتے میں نے اتنی کوشش کی:()​
اور سعود بھیا کی سب سے اچھی عادت یہ ہے کہ وہ کبھی بھی تنگ نہیں ہوتے۔​
ارے! آپ نے "مقولاتِ سعود بھیا" کتاب نہیں پڑھی اب تک؟​
اگر نہیں پڑھی تو اب ضرور پڑھیے گا اس میں ہم نے وہ ساری باتیں لکھی ہیں جو سعود بھیا سے سیکھیں اور ابھی ہم اس کا سیکنڈ ایڈیشن ترامیم و اضافے کے ساتھ شائع کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ خیر جہاں تک ہمارا خیال ہے سب بچوں کے ایک سعود بھیا جیسے بڑے بھیا ضرور ہونے چاہیں جو ان کو بتائیں کہ سلام میں پہل کرنی چاہیے۔​
اور نہ صرف امی جان کی خدمت کی تلقین کریں بلکہ اکثر ان سے پوچھتے بھی رہیں کہ "بیٹا آپ نے آخری بار امی جان کے پاؤں کب دبائے؟"​
اور جو ان کو بتائیں کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی اچھا کرے تو "تھینک یو" نہیں بلکہ "جزاک اللہ" کہنا چاہیے۔​
اور جو ان کو بتائیں کہ کھانا وقت پر کھانا چاہیے (اگر بچے اس پر عمل نہیں کریں تو سعود بھیا کا کوئی قصور نہیں)​
اور یہ بتائیں کہ کھانے سے پہلے "بسم اللہ" اور کھانے کے بعد "الحمدللہ" کہتے ہیں۔​
اور۔۔۔ اور۔۔۔ باقی آپ کتاب پڑھنا مت بھولیں اگر آپ کے آس پاس کسی بک سٹور پر دستیاب نہیں تو پریشان مت ہوں کیونکہ چند غیر سنجیدہ ذرائع کے مطابق "مقولاتِ سعود بھیا" کو اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔​
نوٹ : اگر یہ بک نہ کھلے تو اس میں ہمار کوئی قصور نہیں ساری گڑ بڑ جادوگر بھیا نے کی ہے۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/​

پوسٹ#5​
کہتے ہیں۔​
سعود بھائی ایک مستقل تاثر چھوڑتے ہیں جو ایک بار نقش ہو کر بدلتا نہیں۔ :)
بلاگستان میں کبھی کبھی اپنی آراء سے نوازتے تھے تو وہیں جان پہچان ہوئی۔ ان کی شخصیت کے بقیہ جوہر تو یہیں محفل میں دیکھے۔ :)
پسندیدہ تو بہت سی عادات ہیں۔ البتہ حیران کن بتا سکتا ہوں وہ یہ کہ سعود بھائی ہرلمحہ اپنی خوش مزاجی کیسے برقرار رکھتے ہیں ؟​
بھئی میں نے توان سے ہر مراسلہ کے آخر میں میجک سمائلی ڈالنا سیکھی ہے۔ :p :)
http://www.urduweb.org/mehfil/thrds/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/​

پوسٹ#7​
کہتے ہیں۔​
محترم سعود بھائی کے بارے پہلا تاثر میری ذاتی سوچ پر قائم ہوا جس کی بنیاد ان کے نام سے اخذ کردہ ان کی شخصیت تھی ۔​
س۔۔ سادہ مزاج​
ع۔۔۔ علم دوست​
و۔۔۔ واقف قدر وقت ہوتے​
۔د۔۔ دنیا نبھانے والی ہستی​
وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت ان کی تحریروں سے کھلتی چلی گئی ۔ اور کچھ بدل گئی ۔ اب​
س۔۔۔ سمجھداری​
ع ۔۔۔ عقل مندی کے حامل​
و ۔۔۔ وفادار و وفا شناس​
د ۔۔۔ دلیل کی خوگر ہستی​
سعود بھائی سے جتنی بھی گفتگو ہوئی ہے وہ اکثر ذاتی میں رہی ہے ۔ اور اس گفتگو میں اکثر " مناقشے " ہی شامل رہے ہیں ۔​
کچھ گفتگو لائبریری کے امور سے منسلک رہی ہے ۔ اور بلاشبہ ہر دو صورتوں میں محترم بھائی نے اخلاق و آداب کو ہمراہ لیئے​
دلائل سے حقیقت کو واضح کیا ۔ یہ الگ بات کہ " مناقشے " ختم نہ ہوئے ۔​
اس کے علاوہ ٹیلی فون پر بھی گفتگو کرتے بھی انہیں بہت با اخلاق زندہ دل ہستی پایا ۔​
سعودبھائی کی جو عادت مجھے بہت اچھی لگی ۔​
یہ مجھے اک اچھے استاد محسوس ہوئے جو کہ " پر فیکشن " کے جذبے کو طالب علم میں روشن کر دیتے ہیں ۔​
یہ علم حاصل کرنے کے شوقین کو ایسے الفاظ سے مہمیز دیتے ہیں کہ​
طالب علم بھی ان تھک محنت کرتے پرفیکشن حاصل کر لیتا ہے ۔​
اسی نسبت سے مجھے ان کا لکھا اک جملہ نہیں بھولتا ۔​
"""​
تو کیا آپ اس ٹائٹل کور پر ایک اور حملہ کرنے کو تیار ہیں؟​
سعود بھائی کی شخصیت سے میں نے تو بہت کچھ سیکھا ۔ کیسے کسی سیکھنے والے کی رہنمائی کی جا سکتی ہے ۔​
اخلاق و ادب کو ہمراہ رکھتے دلیل مستحکم رکھو ۔​
ان کے لئے مشورہہ، درخواست، پیغام۔۔۔۔​
" چھیتی بوڑیں وے طبیبا ۔ نیں تے میں مر گئیاں "​
اے حکیم جلد نظر کرم کر ورنہ میرا خاتمہ قریب ہے​
سعود بھائی سے درخواست ہے کہ اپنی شاعری بھی شریک محفل کیا کریں​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/​

پوسٹ#16​
کہتے ہیں۔​
سعود بھائی بہت اچھے انسان ہیں۔۔۔۔ان کی سب سے بڑی خوبی ٹھنڈے دماغ کا حامل ہونا ہے اور بحیثیت منظم غیر جانبدار ہونا ہے ایک مرتبہ مجھے ادھر ایک موڈیٹر جو کہ اب سابقہ ہوچکے ہیں جن سے میری ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی نہ کسی دھاگہ میں اور نہ کبھی ذاتی میں اُن سے میرا کسی خالصتاً علمی نقطہ نظر سے اختلاف ہوا ۔۔۔۔۔۔ان ہی دنوں ایک دھاگہ انتظامیہ میں سے کسی نے پیش کیا کہ کیا موڈیٹرز کو تبدیل کرنا چاہیئے ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔تو ہر ایک نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔۔۔۔میں نے اس میں لکھا کہ ظفری بہت اچھا موڈیٹر ہے اور بہت دھیمے مزاج کا حامل ہے حالانکہ ظفری کے ساتھ میری کئی مرتبہ کھٹ پھٹ بھی ہوچکی ہے لیکن جو حقیقت ہے سو وہ یہی ہے کہ ظفری ایک غیر جانبدار شخصیت تھی۔۔۔۔بہرحال اسی دھاگے میں بندے نے یہ مراسلہ کیا کہ ایک موڈیٹر سخن کے زمرے میں اندھوں میں کانا راجہ ہے اور اس زمرہ پہ ایک دھبہ ہے۔۔۔۔تو اس پر نبیل نے کہا کہ روحانی بابا اپ کو جو شکایت ہے آپ اُس موڈیٹر کو خود ہی ذاتی پیغام میں بتا دیں۔۔۔۔۔لیکن ابن سعود بھیا نے مجھے کہا کہ اپ کو جو شکایت ہے وہ آپ مجھے ذپ کردیں۔۔۔۔اگرچہ انہوں نے پی ایم،پی ایم کھیلتے ہوئے تمام تر دفاع اُسی موڈیٹر کا کیا لیکن میری شکایت جو کہ مبنی برحق تھی اس کو ضرور سنا۔۔۔۔بعد میں اُس پر ایکشن لیا یا نہ لیا وہ ایک الگ بات ہے لیکن بہرحال میری شکایت سُنی ضرور۔۔۔۔۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/​

پوسٹ#18​
بقول​
:ماری اب تک سعود بھائی سے باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی مگر ان کے مراسلے ضرور ملاحظہ کرتے ہیں کہ ہمیں ان کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹھنڈا اور دھیما لہجہ اور پھر سب سے شفیق انداز میں بات کرنا وغیرہ۔ ان سب باتوں نے ان کا پہلا تاثر ہم پر یہ چھوڑا کہ یہ کوئی بزرگ ہستی ہیں۔ اور پھر ایک انٹر ویو میں عمر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 85 کے ہیں تو یہ تاثر مزید پختہ ہوگیا۔ مگر آگے چل کر انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کی کہ سن پیدائش 1985 ہے تو بے ساختہ ہماری ہنسی نکل گئی۔​
تحریر بظاہر تو ساکت الفاظ ہوتے ہیں مگر مزاج کا آئینہ ہوتے ہیں اور انجان لوگوں کو ایک دوسرے سے یوں منسلک کردیتے ہیں جیسے وہ زمانوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ یہی الفاظ ہیں جو کہیں تخت و تاج گراتے ہیں تو کہیں راہگزاروں میں گلستان کھلاتے ہیں۔ سعود بھائی نے الفاظوں کے جادو کا ہنر نا جانے کہاں سےسیکھا جو کہ اتنی کم عمری میں کمال درجہ رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج محفل کی ہر دلعزیز ہستی ہیں​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/​

پوسٹ#19​
بقول​
:​
منکسر المزاج، سادہ طبیعت ، نہایت پولائٹ اور ہر وقت مدد کے لیے حاضر۔۔۔۔۔۔۔یہ ہیں ہمارے سعود ابن سعید بھیا!​
نے کہا۔​
سعود بھائی ایک بہت ہی ملنسار شخصیت کا نام ہے، وہ مقام جہاں وہ فائز ہیں بہتوں کو دیکھا کہ وہ ہوا میں اڑنے لگ جاتے ہیں یا اپنے ضلعے جوار والوں کو بھول جاتے ہیں مگر سعود بھائی (اللہ انہیں ہمیشہ ایسا ہی رکھے) ایسے تمام چیزوں سے کافی دور ہیں اور صرف وہی نہیں ان بڑے بھائی کا بھی حال ایسا ہی ہے۔​
چاہے کتنی بھی ٹینشن ہوآپ کو ان کامسکراتا ہوا ٹریڈ مارک ہمیشہ دیکھنے کو ملے گا :)
مجھے کوڈنگ یا کوئی اور دشواری ہوتی ہے تو ان سے بس کہہ دو جواب نہ دے سکیں (ٹائم کی وجہ سے) تو جواب کی راہ ضرور دکھلا دیتے ہیں​
اس بار دہلی آئے تو ملاقات کی ویرینہ خواہش بھی پوری ہوگئی ، گو کہ ہمارے ہی یہاں ان کا بچپن گذرا تھا مگر تھینکس ٹو اردو محفل جس نے مجھے اس گہرنایاب سے ملا دیا۔​
اردو اور اردو محفل سے محبت نے موصوف کو راتوں کی نیند کم کر دی ہے بدلے میں ہمیں بھی تو کچھ کرنا چاہیے تھا ، بیمار ہونے کو باوجود ممبئی سے دہلی تک کا سفر ان کی محبتوں کا ہی نتیجہ تھی۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-2​

پوسٹ#34​
کے بقول: جوان بابا :) پُرشفقت​
بالکل ویسے ہی ہیں جیسے تھے۔​
مجھے اپنا نام اُردو میں تبدیل کروانا تھا تب ہی پہلی بار بات ہوئی۔​
اپنائیت کی عادت بہت پسند ہے۔​
کہتے ہیں۔​
سعود کو دیگر خواتین اراکین سے پدرانہ گفتگو ("بٹیا رانی") کرتے دیکھ کر پہلا تاثر تو یہی تھا کہ اتنے پُر شفقت الفاظ استعمال کرتے یہ حضرت شاید اعجاز (الف عین) صاحب کے کوئی ہم عمر دوست ہیں۔ ایک شفیق شخصیت کے اس تاثر میں ابھی تک (سوائے عمر کی تصحیح کے) کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔​
کسی بھی کام یا سوال پر بروقت ریسپانڈ کرتے ہیں۔​
لیکن وقت کی بہترین مینیجمنٹ کرنے کے گُر ضرور سیکھنا چاہوں گا۔ :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-2​

پوسٹ#36​
عزیز امین
کے بقول: نہ اپنا ٹائم ویسٹ کرتے ہیں نہ دوسروں کا۔​
کہتے ہیں۔​
محفل پر اللہ کے فضل سے بہت سے علم دوست اور انسان دوست احباب موجود ہیں۔ اور جس طرح چمن میں جائیں تو رنگ رنگ کے پھولوں کو دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہر ایک اپنی جگہ پر ایسا نگینہ کی طرح فٹ ہے کہ فرق کرنا مشکل ہوتا ہے کس کی وجہ سے گلشن، گلشن نظر آتا ہے۔ لیکن پھر بھی بعض کی بات ہی اور ہوتی ہے کہ وہ جہاں جائیں نمایاں نظر آتے ہیں۔ محفل پر مجھے دو شخصیات ایسی ہی نظر آتی ہیں کہ جن کے دم سے محفل، محفل لگتی ہے۔ ایک سعود ابن سعید بھائی اور دوسرے محمد وارث بھائی۔ میں نے تو خیر محفل کو بہت بعد میں جوائن کیا لیکن کبھی سوچتا ہوں کہ ان دونوں کے جوائن کرنے سے پہلے محفل کا کیا رنگ ہوتا ہوگا۔ پھر خیال آتا ہے کہ محفل تو پہلے بھی محفل ہی تھی لیکن ان دونوں کے آنے کے بعد محفل کو صحیح معنوں میں چار چاند لگے ہیں۔ سعود بھائی کے بارے میں جو بات سب نے محسوس کی وہ واقعی ہے کہ اتنا سدا بہار خوش مزاج بندہ اگر رئیل لائف میں دوست بن جائے تو کیسا مزا آئے۔ خیر محفل پر تو دوست ہیں ہی۔ اور پھر کسی معاملے میں رائے کی پختگی، یہ بات ایسی ہے کہ جس بندے میں ہو وہ ہیرا ہوتا ہے۔ اور غیر جانبداری کے تو کیا کہنے، یہ ایک اور ہیروں میں تولنے والی بات ہے۔ اور جو بات مجھے انسپائر کرتی ہے وہ یہ کہ ایسی ہیرے جیسی خوبیاں سر کے بال سفید کرنے کے بعد تو بہت سوں میں آجاتی ہیں لیکن ان میں نوجوانی میں ہی بدرجہ اتم موجود ہیں اسکا مطلب یہ ہے یہ خوبیاں ان کی فطرت میں ہی موجود ہیں۔ اور یہ بات ایسی ہے کہ کسی کو یہ خطرہ نہیں ہوسکتا کہ کسی موقعے پر کوئی جذباتی پن ان کی خوبیوں کو بہا لے جاسکتا ہے کیونکہ فطرت میں موجود خوبیاں ایسے طوفانوں میں بھی قائم رہتی ہیں۔ اور اتنی ہیروں جیسی خوبیاں جس بندے میں ہوں تو خود سوچیں ایسے بندے کو ہیرا نہ کہا جائے۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-2​

پوسٹ#40​
@ابو شامل
کہتے ہیں۔​
یہاں بہت سارے دوستوں نے کرشن چندر کا افسانہ "تائی ایسری" پڑھا ہوگا، اس میں اُن کے وہ مشہور جملے ہیں ” بہت سی عورتوں کو دیکھ کر یہ خیال بھی آتا ہے کہ جوانی میں کیسی رہی ہوں گی۔ مگر تائی ایسری کو دیکھ کر کبھی یہ خیال بھی نہ آیا۔ ہمیشہ یہی خیال آتا ہے کہ تائی ایسری شاید بچپن سے بلکہ جنم ہی سے ایسی پیدا ہوئی ہوں گی۔ پیدا ہوتے ہی انہوں نے اپنی ماں کو ہاتھ پھیلا کر آشیرواد دی ہوگی اور شاید بڑے میٹھے مہربان لہجے میں یہ بھی کہا ہوگا۔ تجھے میرے لئے بہت دکھ اٹھانے پڑے۔ اس لئے یہ لو ایک چونی!“​
آج ہم یہی جملے سعود بھائی کے لیے پیش کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے یہ پیدائشی ہی ایسے ہی شفیق و مہربان اور میٹھی زبان کے حامل تھے اور ہاں! شاید انہوں نے بھی اپنی والدہ کو آشیرواد دی ہو:)
معلوم نہیں پہلی بار بات چیت کب ہوئی۔ لیکن ایک مرتبہ بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا مجھے جب گزشتہ سال انہیں ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی تو سعود بھائی نے جواب دیا کہ ہمیں چنداں دلچسپی نہیں کرکٹ میں۔ یوں ہم اپنا سا منہ لے کر رہ گئے :(
سعود بھائی کی دوسروں کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنے کی عادت مجھے پسند ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ کبھی اپنا کوئی مسئلہ بیان کیا ہو تو انہوں نے دلچسپی سے نہ سنا ہو یا حل تجویز نہ کیا ہو۔ حتیٰ کہ اگر میں نے کسی تیسرے فرد کو بھی سعود بھائی سے رابطہ کرنے کو کہا ہے تو انہوں نے اسی طرح برتاؤ کیا۔ یقین کریں ایسا تو تمام تر کوشش کے باوجود مجھ سے نہیں ہو پاتا کہ کبھی کوئی مصروفیت ہوتی ہے، کبھی ذہنی یکسوئی نہیں ہوتی اور کبھی کوئی مسئلہ، لیکن حیران کن طور پر میں نے سعود بھائی سے جب بات کی انہیں اسی رویے اور لہجے کے ساتھ دیکھا۔​
ان سے سکھا ہے کہ "پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر"، یعنی اگر زبان اچھی ہو تو دلوں کو فتح کیا جا سکتا ہے اور یہ تو آپ جانتے ہیں کہ "جو دلوں کو فتح کرلے وہی فاتح زمانہ"​
پھر اتنی عمدہ تکنیکی صلاحیتوں کے باوجود انہوں نے جس طرح اردو کے لیے خدمات انجام دی ہیں وہ ان کے خلوص اور زبان سے محبت کی عکاس ہیں۔ بس اس کی 10 فیصد کوشش بھی ہم کر لیں تو اردو کا مستقبل روشن ہو جائے۔​
اردو محفل کے آسمان پر یونہی جگمگاتے رہیں اور ہم جیسے راہیوں کو راستہ دکھاتے رہیں۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-3​

پوسٹ#47​
 

جاسمن

لائبریرین
بقیہ
ابن سعید

بقول نیلم ایک اچھے انسان اور پر شفقت بھائی۔ بہت ٹھنڈےمزاج کے ہیں (میری طرحlollll)جب تک بات حد سے نہ گزرجائےغصہ پہ کنٹرول رہکھتےہیں...
فاتح
کہتے ہیں۔
وصوف کے متعلق ہمارا پہلا تاثر یہ تھا کہ بھلے مانس آدمی ہیں اور جس قدر مکھن باز کوئی بھلا مانس ہو سکتا ہے اس سے چار ہاتھ بڑھ کر ہی ہیں۔۔۔
اب یہ اگر نہ پوچھا جاتا کہ وہ تاثر/خیال تبدیل ہوا یا نہیں تو شاید کچھ بات بنی رہتی مگر۔۔۔
خیر جانے دیں۔۔۔ ہم نے کوئی سچ بولنے کا ٹھیکا تو نہیں لے رکھا۔۔۔ حضرت کے متعلق ہمارا جو تاثر پہلے دن تھا وہی اب تک قائم ہے۔۔۔ ذرہ برابر تبدیلی نہیں آئی۔۔۔
جان پہچان تو پانچ مئی 2010 کو ہوئی تھی۔۔۔ جب اچانک ہمارے متعلق انھوں نے من گھڑت جھوٹ پر مبنی ایک مراسلہ لکھا اور ہم حیران پریشان کہ یا خدا یہ کون آ گیا جو ہمارے متعلق ایسے ایسے نیک خیالات کا اظہار فرما رہا ہے اور ہم نے نام تک نہیں سنا کبھی اس کا:
یہ تو تھی پہلی مرتبہ ان سے جان پہچان۔
بعد ازاں عروض کا سافٹویئر بنانے سے متعلق ان سے بات چیت کا آغاز ہوا جو فرہنگ جویندہ (ڈکشنری ایکسپلورر) کے سافٹویئر میں تبدیل ہوا اور خدا جھوٹ نہ بلوائے تو اب ہم پچھلے دو سال سے سوائے ان دو موضوعات کے باقی تقریباً ہر موضوع پر روزانہ گھنٹوں بے تکان گفتگو فرماتے ہیں۔ :chatterbox:
میں نے ان سے چغلیاں سیکھی ہیں، لوگوں کی برائی سیکھی
پر از انفاق لگائی و بجھائی سیکھی
کون سا ایسا شرر ہے جو نہ سیکھا ہم نے
الغرض ان سے ہر اک واہی تباہی سیکھی
:) :) :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-4
پوسٹ#63
ملائکہ
کہتی ہیں۔
مجھے سب سے پہلے لگا تھا کہ یہ کوئی بہت بڑی عمر کے انکل ہیں مجھے تو بہت وقت بعد پتہ چلا کہ یہ تو ینگ ہیں اور میں کافی دیر تک سوچتی رہی کہ آخر پھر یہ ایسے کیوں بات کرتے ہیں:p
میں نے سعود بھائی سے بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی پوچھیں ہیں اور وہ بہت آرام سے بتا دیتے تھے اور ایک بات یہ کہ انھوں نے مجھ سے کبھی بھی فلرٹ کرنے کی کوشش نہیں کی (اور یہ بات میں سنجیدگی سے کررہی ہوں) جو کہ مجھے بہت اچھی بات لگی انکی۔:silent3:
میں سعود بھیا کی پروفیشنل لائف کو دیکھوں تو مجھے ایک بڑا ہی مغرور سا انسان ملنا چائیے میں نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اپنی پروفیشنل زندگی میں بہت کامیاب ہیں اور انکے مزاج ہی نہیں ملتے:devil3: ، مگر سعود بھائی کہ لئے ایسا نہیں کہہ سکتے جو کہ میں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ :tongueout4:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#81
بقول @
طالوت
:بندے میں کیا خوبی ہو ؟ دل کا دماغ کا اچھا ہو تو ابن سعید یعنی سعود دونوں معاملوں میں ثابت شدہ ہیں ۔
البتہ پہلا تاثر انکل کا تھا جو زمانہ ہوا زائل ہو چکا۔ کم کم اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں سو اچھے لگتے ہیں۔
قراۃ العین اعوان
کہتی ہیں۔
بہت منکسرالمزاج ،رحم دل، حاضر جواب اور دلوں کا پاس رکھنے والے۔۔۔۔۔! پہلا تاثر یہی ابھرا اور اب اس میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔پہلے یہ نہریں تھیں اور اب جا کر یہ سمندر میں گر رہی ہیں وہ سمندر محبت اور خلوص کا سمندر ہے۔
پہلی بار بات بارہ دری میں ہوئی صرف علیک سلیک پھر ایک نا خوش گوار واقعہ پیش آنے پر ہوئی جب بھیا نے میری دل جوئی کی اور میں حیران سی رہ گئی کہ بھیا نے اتنی سی بات کو اتنی اہمیت دی اور یہیں سے میرے دل میں بھیووو کے لیئے بہت احترام اور محبت کا جزبہ ابھرا وجہ یہ تھی کہ بڑی بڑی باتوں کو بہت سے لوگ اہمیت دیتے ہیں لیکن عموما اتنی چھوٹی باتوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
بھیا کی نرم مزاجی اور شگفتگی۔۔۔۔!کی عادت اچھی لگتی ہے۔
ان سے سیکھا ہے۔:دل جوئی کرنا،محبت بانٹنا،مسکراتے رہنا،خلوص،سادگی یہ سب سیکھا ہے۔
بھیا آپ اپنا حد سے سوا خیال رکھا کریں!
یہ خاص الخاص بھیوو کے لیئے۔۔۔۔!
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#83
تعبیر
کہتی ہیں۔
واحد میں ہونگی یہاں جس کا پہلا تاثر سعود کے بارے میں اچھا نہیں تھا :laughing:
مجھے سعود بہت ہی اکڑو اور مشکل لگے تھے شروع میں
اب میرے خیالات بالکل بدل چکے ہیں سعود بہت ہی نفیس،حساس اور کھلے دل کے مالک ہیں اور بہترین انسان ہیں۔
ان کی بہت ساری عادات ہیں جو پسند ہیں
سعود بہت بہت بہت خیال رکھنے والے ہیں کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کرتے
کبھی کسی غلط بات کو انکریج نہیں کرتے بلکہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں
ہر ایک کی مدد کو ہر وقت تیار رہتے ہیں
گھمنڈی بالکل نہیں ہیں
اپنے بارے میں اتنا کچھ جاننے کے بادجود کبھی بھی انہیں میاں مٹھو بنتے نہیں دیکھا جبکہ اپنی تعاریف خود بھی کریں تو برا نہیں لگے گ
ان سے میں نے مسکرانا سیکھا ہے۔
شکریہ کے بجائے جزاک اللہ کہنا چاہئے
چھوٹوں سے پیار اور بڑوں کا ادب کہ یہی سنت رسول ہے
ابھی بھی بہت کچھ سیکھ رہی ہوں
پیغام-------------- دوسروں کی طرح اپنا بھی خیال رکھا کریں
اور وقت پر سویا کریں
سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ محفل کے چراغ ہیں تو کیا میں اپنی تین خواہشات بتا سکتی ہوں؟؟؟
مشورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے انٹیلیجینس(ایسے ہی لکھتے ہیں نا)کیوں نہیں جوائن کی؟؟؟کرتے تو ملک کا بھلا ہو جاتا :p
کیونکہ کوئی کتنا بھی چاہے کوئی بھی طریقہ آزما لے مگر آپ نا چاہیں تو وہ بات وہ آپ سے نہیں اگلوا سکتا۔:):):)
گزارش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ہمیشہ اچھی اچھی باتیں سکھایا کریں اور اچھے اچھے مشورے دیا کریں
اوراے کاش کہ جس طرح آپ نے محفل کا ہر مسئلہ بہت سمجھداری سے اور بغیر کسی فساد کے حل کیا ہے اسی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی آپ کے ہاتھ ہوتا اور آپ اسے حل کرتے تو یوں انڈیا اور پاکستان دشمن نہیں بلکہ بہترین دوست ہوتے۔
فرض کریں یہ مسئلہ آپ کے ہاتھ ہوتا تو آپ اسے کیسے حل کرتے(مجھے پتہ ہے کہ اسکا جواب کبھی بھی نہیں ملے گا لیکن ایک پرسنٹ چانس ہے تو پوچھ لیتی ہوں ویسے بھی میں بہت خوش فہم ہوں )
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#84
@مہ جبیں
کہتی ہیں۔
۔ میں جب پہلی دفعہ آنلائن آئی تھی تو اس دن میری سعود سے پہلی دفعہ بات ہوئی پہلا تاثر ایک خوش اخلاق اور ملنسار انسان کے روپ میں نظر آیا
اور سعود محفل پر واحد ہیں کہ انہوں نے مجھ کو پہلی ہی دفعہ میں مخاطب کرتے ہوئے انتہائی اخلاق سے "امی جان " کہ کر بات کا آغاز کیا
اور اس بات سے مجھے کافی حوصلہ ہوا کہ نئی جگہ کی اجنبیت کو کم کرنے میں مدد ملی الحمدللہ ۔ اور یہ بات میں بہت وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ
ہر عمر کے لوگوں کے دلوں کوفتح کرنے کا فن سعود خوب جانتے ہیں ماشاءاللہ
امین کے توسط سے سعود نے دو دفعہ مجھ سے فون پر بات کی ، لہجے میں ادب ،تہذیب ، شائستگی، خلوص ، اپنائیت ،ٹھہراؤ سنجیدگی و متانت کا بھرپورامتزاج پایا ماشاءاللہ۔
سعود کی سب سے اچھی عادت انکی تحمل مزاجی شائستگی اور اصول پسندی ہے ۔ اور اتنے عرصے میں کبھی اسکے خلاف کرتے نہیں دیکھا، اللہ سعود کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
سعود کی شخصیت میں ایسا بہت کچھ ہے جو سب کے لئے باعثِ تقلید ہوسکتا ہے سب سے بڑھ کر منکسرالمزاجی اور ہر وقت یک گونہ سکون اسکی شخصیت کا خاصہ ہے ، کوشش کرتی ہوں کہ میں بھی اپنے اندر یہ صفات پیدا کرلوں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#85
فرحت کیانی
نے کہا
ابن سعید کی شخصیت میں مجھے ذہانت، عاجزی اور دوستی کا عنصر غالب محسوس ہوتا ہے۔
میں دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے میں بہت وقت لیتی ہوں اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ عموماً تاثر تبدیل نہیں ہوتا۔ یہاں بھی یہی صورتحال ہے۔
شاید 2008-09 میں جب میں بھی لہو لگا کر لائبریری کے شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تو کسی دھاگے پر رسمی بات ہوئی ہو گی۔ لیکن پھر بہت عرصے کے بعد جب دوبارہ محفل میں آنا ہوا تو کافی خوشگوار حیرت ہوئی کہ چند گنے چنے لوگ جنہیں میں یاد تھی ان میں سعود بھائی بھی شامل تھے۔ اور پھر بات چیت کا سلسلہ بس چلتا ہی جاتا ہے۔
موقع محل کے لحاظ سے بات کرنا ان کی اچھی عادت ہے۔
وہی چھوٹی چھوٹی باتیں جو عائشہ عزیز اور آپ نے سیکھیں۔ ویسے مجھ تک بیشتر اقوالِ سعود بذریعہ عائشہ عزیز پہنچے ہیں۔ :)
بھیا آپ بے پر کی اتنی کم کم کیوں اڑاتے ہیں؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#86
سارہ خان
نے کہا۔
سعود بھیا کے بارے میں پہلا تاثر کچھ عجیب سا تھا ۔۔ انہوں نے کوئی تھریڈ دہلی میں دعوت یا اس ہی طرح کائی نام تھا وہ سٹارٹ کیا تھا اور خیالی دعوت کروا رہے تھے تو میں نے سوچا تھا پتا نہین کیا الٹا سیدھا لکھ رہا ہے یہ بندہ ۔۔بہت جلد ہی پہلا والا تاثر بدل گیا تھا ۔۔ گیمز کے تھریڈز پر جوابات اور بے پرکیوں وغیرہ سے اندازہ ہوا تھا کہ موصوف کافی ذہین ، حاضر جواب ہیں لیکن بزرگی جھاڑنے کا بہت شوق ہے ۔۔:p
مجھے بالکل بھی یاد نہیں آ رہا کہ پہلی بات کیا ہوئی تھی :( ۔۔ لیکن یہ پکا یاد ہے کہ ہوئی ذہانت آزمائیے کے تھریڈ میں تھی
سب کا خیال رکھنے والی عادت ۔۔خوش مزاجی ۔۔ دوسروں کی حصلہ افزائی کرنا ۔۔ مدد کرنا ۔
سعود بھیا کو میں اپنا استاد مانتی ہوں انہوں نے اسٹدی میں بھی میری مدد کی ہے ۔۔۔ اور بہت سی چیزوں میں اکثر ان سے ہیلپ لیتی رہتی ہوں ۔۔۔ :)
بھیا کبھی کبھی غصہ کرنا بھی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔۔۔:p
سوال : کیا گھر میں بھی اتنے ہی کول رہتے ہیں ہمیشہ ۔۔ بھابھی پر کبھی غصہ کرتے ہیں کہ نہیں ؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ394
عبد العزیز افضل
کہتے ہیں
ميں جب شروع ميں گوگل ميں كسي ارودو پروگرام كي تلاش ميں تها ۔۔ اور انهي دنوں ميرا يونيورسٹي كے ضمني امتحانات هونے كو تهے ۔۔ اور ڈھونڈتے ڈھونڈٹے ميں آخر كار ميں ااس محفل ميں كسي طرح پهنچ هي گيا
ميں حيران اور پريشان تها ۔ كه اب كيا كرو ۔۔ اور آداب محفل سے واقف بهي نهيں تها ۔۔ كيونكه ميں ميں جس سر زمين سے تعلق ركهتا هو وهاں اكثر لوگ جذباتي اور جوبيس گهنٹے غصے ميں هوتے هيں ۔۔
تو مجھ پر بهي ان كا اثر كافي حد تك تها ۔۔
ميں كچھ اونٹ پٹانگ لكهنے لگا تها ۔۔
تو اسي موصوف نے جس انداز سے مجهے سمجھايا كه ميرا نظريه هي تبديل هوگيا تها ۔۔ اتني محبت اور بهائي چارگي تهي ۔۔ ان كے انداز ميں كه سوچ بهي نهيں سكتا تها ۔۔۔
يه ميري پوري تقرير سنتا تها ۔۔ جس ميں كافي الفاظ جذباتي هوتے تهے ۔۔ ليكن اس كے انداز گفتگو نے مجهے كافي متاثر كيا تها ۔۔
ميں اكثر رات كو آتا ہوں ۔۔
ميں ہميشہ اس موصوف كو پاتا ہوں
ميرے خيال ميں اس گروپ ميں دو شخصيات ايسی ہیں جس نے مجھے ہميشہ محبت اور پيار سے بات كی ۔۔
ايك شمشاد بهائی
اور سعود بهائی۔۔۔
ميں آخر ميں يہی كہتا ہوں كہ وقت گذر جاتا ہے ليكن انسان كا اخلاق هميشہ ياد رہتا ہے ۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#101
مقدس
کہتی ہیں۔
سعود بھائی کے بارے میں جیسا سوچا تھا، اس سے بڑھ کر پایا، ویسے شروع میں، میں نے بھی یہی سوچا تھا کہ یہ کوئی بابا جی ہیں اور اپنی جوانی کی تصویر لگائے بیٹھے ہیں، لیکن جب بھیا سے بات ہوئی تو آئی واز شاکڈ ود دا وائس کہ ہائے یہ تو بالکل بھی بڈھے نہیں ہیں بلکہ میرے جیسے ہیں انگلش میں بات کرتے ہیں زیادہ۔۔ ان دنوں اردو میں ہمارا حال کچھ خاص اچھا نہیں تھا۔۔ ہی ہی ہی بقول کچھ لوگوں کے ہم اردو انگلش ایکسینٹ میں بولتے تھے۔۔ ہی ہی ہی ہ
میرے تعارف والے تھریڈ میں بھیا نے مجھے اتنےےےے پیار سے ویلکم کیا تھا جیسے کب سے جانتے ہیں مجھے۔ اس کے بعد میرے انٹرویو میں بھی بھیا نے بہت سارے سوالوں کا جواب میرے بی ہاف دیا تھا۔۔ بھیا سے فون پر بھی بہت بار بات ہوئی۔۔ ہمیشہ بہت پیار سے بات کی۔ بالکل ایک بڑے بھائی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں
سعود بھائی کی ایسی کون سی بات ہے جو اچھی نہیں لگ سکتی۔۔ اتنے پولائٹ اور سوئیٹ ہیں۔ کبھی غصہ نہیں کرتے۔ اس وقت بھی اسمائل دیتے ہیں جب اندر سے کتنے پریشان بھی ہوں اپنی تکلیف یا ٹینشن کو وہ کسی پر نہیں اتارتے۔ ایک بہت اچھے منظم ہیں، کس چیز کو کس طرح ڈیل کرنا ہے، بہت اچھے سے جانتے ہیں، ان کی یہ عادت میں بھی اڈاپ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ :)۔۔ سعود بھائی کی اسمائیلز تو میری فیورٹ ہیں۔ جب نہ ملیں تو ٹینشن ہوتی ہے کہ یہ کیا آج سعود بھائی کا مراسلہ اسمائیلی کے بغیر ویسے ایسا ہوتا تو بہت کم ہے۔۔ پوری اسمائیل فیکٹری ہیں سعود بھیا۔۔ ہی ہی ہی ہ
ایک اچھا دوست، بھائی، سہیلی اور کبھی کبھار بابا بھی بن جاتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، لیکن سعود بھائی ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح ہمیشہ ساتھ رہے اور ہیں۔ جب بابا کو کھویا تو لگتا تھا کہ بس وقت ایک جگہ تھم گیا ہے اور اب شاید میں کبھی زندگی میں مسکرا نہیں پاؤں گی، کبھی ہنس نہیں سکوں گی لیکن گھر والوں کے ساتھ ساتھ بھیا نے مجھے دوبارہ سے ہنسنا سکھایا، مجھے لگتا تھا کہ اب میں کچھ کر نہیں پاؤں گی بس اب میرے ہونے کا کوئی مقصد نہیں تب سعود بھیا تھے جنہوں نے مجھے احساس دلایا کہ نہیں، وقت رکتا نہیں،بس جانے والے چلے جاتے ہیں، ہمیں زندگی کو جینا پڑتا ہے ان رشتوں کے لیے جو ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ اس کے لیے میں سعود بھائی کو تھینک یو کبھی نہیں بولوں گی کیونکہ ایک بہن ہونے کے ناطے یہ میرا حق تھا اور سعود بھائی نے یہ حق ادا کر دیا۔
بھیا جیسا ہم سب آپ کے لیے امپورٹنٹ ہیں، جیسے آپ کو ہم سب کا خیال ہے ویسے ہمیں بھی ہے۔ اس لیے آپ ہمارا خیال رکھتے ہوئے خود کو مت بھول جایا کریں۔ ٹائم پہ سویا کریں اور کھانا بھی ٹائم پر اچھے سے کھایا کریں ۔۔ ہی ہی ہی یہ آخری والی نصیحت بدلہ لینے کے لیے ہے بھیا
ویسے سعود بھیا سے کیا فرمائش کرنی کیونکہ وہ تو اکثر باتیں فرمائش کرنے سے پہلے ہی پوری کر دیتے ہیں، اس لیے اس والے سوال کو تو ہم اسکپ کر دیتے ہیں جیسا اکثر اپنا لنچ اسکپ کر دیا کرتے ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#103
انیس الرحمٰن
کہے ہیں۔
لوگوں نے یہاں پر سعود بھائی کی تعریف کے پل باندھے ہوئے تھے۔ میں نے سوچا سعود بھائی کو پکڑا جائے۔ ہمیں بھی تو پتا چلے کہ وہ کتنے شفیق ہیں۔
ویسے بھی میں میٹھی چھری چلانے کا عادی مجرم ہوں۔ پر انہوں نے جس شفقت سے مجھے جوابات دیے۔ اس سے یہی ثابت ہوا لوگ صحیح کہتے ہیں ان کے بارے میں۔
حالانکہ میں نے حتی الامکان کوشش کی تھی کہ کوئی تلخی پیدا ہو۔ اور میں ویسے بھی "First Impression is The Last Impression" کا قائل ہوں۔
مہینہ بھر پہلے کسی دھاگے میں "چاند بابو" کے ذکر پر ان سے بات چیت ہوئی تھی۔
مجھے پسند ہے ان کی حاضر جوابی۔ کیوں کہ یہ ہماری مشتر کہ عادت ہے۔ :):):)
ان سے سیکھا ہے یہ کہ مسلسل آن لائن رہنا چاہیے۔ :):):)
اس قلیل عرصے میں تو ان سے یہی سیکھا ہے کہ انسان کو نرم مزاج اور شفیق ہونا چاہیے۔ آگے چل کر مزید اچھا سیکھنے کو ملے گا۔
وہی مشورہ دوں گا جو بارہ دری کے دھاگے میں بھی دے چکا ہوں۔ "ریزرو" والی بات پہ۔:):):)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#105
@ابنِ سعید
کہتے ہیں۔
ہم نے کبھی شاعری نہیں کی۔ کیوں کہ ہم پر کبھی شاعری کا ورود ہی نہیں ہوا۔ ماضی میں الفاظ اور فقروں کی نشستوں میں رد و بدل کر کے کچھ مصرعے گنگنانے کے قابل بنائے لیکن انھیں شاعری نہیں گردانا جا سکتا بلکہ ہمارے خیال میں وہ تک بندیاں ہیں۔ آپ ان میں سے بیشتر یہاں ملاحظہ فرما سکتے ہیں اور ماندہ تک بندیاں بھی ادھر ادھر محفل میں ہی بکھری مل جائیں گی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#120
نیرنگ خیال (ذوالقرنین)
نے کہا۔
سعود بھائی کے متعلق کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ بہرحال؛
سعود بھائی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ جیسا کہ:
"یہ بے پر کی" بھی آپ مابدولت سے سیکھا ہے۔
یہ ":):):)" بھی آپ سے سیکھا ہے۔
اور سب سے بڑھ کر "مستقل مزاجی" یعنی کچھ بھی ہو جائے اپنا مخلصانہ کام کرتے جاؤ۔
اور اور اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (سیکھنا جاری ہے)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-8
پوسٹ#154
الف عین
نے کہا۔
سعود کو یہاں بلانے کا بلا واسطہ ذریعہ تو میں ہی بنا تھا۔ اس کے بعد ان سے فون پر باتیں ہوئیں، اور پھر تکلف تو درمیان سے ایسا اٹھ گیا کہ ایک بار میں دو دن کے لئے دہلی گیا سرکاری کام سے تو خود کو ان کا مہمان بنا لیا، اور ان دو دنوں میں سعود میاں نے ہماری ’شوفری‘ بھی کی۔ کہ انہیں کی بائک ہماری سرکاری گاڑی بھی رہی اور ذاتی کار بھی۔ اس بہانے جامعہ کے علاقے کے کچھ دوستوں سے ملنا بھی نصیب ہو گیا سعود کے توسط سے ہی۔
سعود کے بارے میں سب ارکان نے بہت کچھ لکھ ہی دیا ہے، اور یہ مکمل دھاگا بغیر لاگ ان کئے پڑھا ہے، اس لئے کہیں زبردست کی مہر ثبت نہیں کر سکا۔ سعود کی شخصیت ہی ایسی ہے، اب ان پر زبردست کی مہر کہاں لگاؤں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-9
پوسٹ#162
زبیر مرزا
کہتے ہیں۔
آپ ان سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن ان کے اخلاق ، رواداری ، گفتگو کے سلیقے ، ذہانت ، قائل کردینے کے فن کو،مسکراہٹوں ، لہجے کی شیرینی ، ان کی بلندوبالا عمارت سی شاندار شخصیت کو نظرانداز نہیں کرسکتےاور خدانخواستہ جو یہ آپ سے صوتی رابطے میں ہیں تو آپ ان کے سحرانگیزی سے نہیں بچ سکتے- گو ہمیں شخصیات پر لکھنا نہیں آتا کہ خاکہ نگاری میں کچھ تنقید کا تڑکا تحریر کو ذرا چٹ پٹا بنادیتا ہے- ایک آدھ خامی بھی اُجاگر کرنی پڑتی ہے کہ too good to be true تاثر نہ پڑے
لیکن کیا کریں کہ ہمیں اپنے ان پیارے محفل کے راج دلارے کی خامی تلاش کرنے پر بھی نہیں مل پائی
یا نظرنہیں آئی - اللہ ایسے لوگوں سے بچائے جن میں ڈھونڈنے سے بھی کوئی خامی نہ ملے کہ ایسی
صورت میں زندگی سے گوسپ اور غیبت کا عنصر ختم ہوجاتا ہے-
ان کی محفل میں پُرانی تحریروں کو مت پڑھیں یہ ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے - اگر آپ پڑھ چکے
ہیں تو اللہ آپ پررحم فرمائے اب آپ ان کے پرستارہونے اور لکھنے میں ان کے اثرات سے نہیں بچ سکتے-
صد شکر کہ یہ سُپرہیرو محفل میں زیادہ فعال نہیں سو ہم سے نواردوں کی بھی دال گل جاتی ہے
سُپرمین
ابن سعید مسکراہٹو سے دل جیتنا مختصر بات کہہ کے چھاجانا انھوں نے عادت ہی
بنالی ہے - اگر آپ ان سے صوتی رابطہ کرچکے ہیں تو ان کی میٹھی آواز کی بدولت آپ بناء میٹھا شامل کیے کئی دن تک چائے پی سکتے ہیں یقین کریں کہ میں اس کا تجربہ کرچکا ہوں -آپ بھی شکرکی قلت میں ان کو فون کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سُپر-محفلین.66773/
پوسٹ#1
عثمان
کہتے ہیں۔
(
محفل کی روح
سے ملاقات)
ایک دبلے پتلے لیکن انتہائی چست نوجوان ۔ سعود زبانی گفتگو میں بھی ایسے ہی شیریں، محتاط اور قادر کلام ہیں جیسے وہ محفل پر کمپیوٹر کے پردے کے پیچھے اپنی رطب اللسانی کے جوہر دکھاتے معلوم ہوتے ہیں۔ تاہم کمپیوٹر سکرین پر لکھے الفاظ کے برعکس ، زبانی ہم کلامی کا فائدہ ہے کہ تاثرات عیاں رہتے ہیں۔ سعود رواں ہوتے چلے گئے اور مجھے محفل کی تاریخ کے ساتھ ساتھ۔۔ الفاظ کے کہیں پیچھے گم سعود کو پڑھنے کا موقع ملتا گیا۔۔ مجھے لگا کہ جیسے ان کی صلاحیتوں کا محفل پر جو اثر ہے۔ ویسے ہی برس ہا برس محفل کی ذمہ داریوں نے بھی ان کی شخصیت پر ایک اثر چھوڑا ہے۔ محفل ان کے لیے مشغلے سے کہیں بڑھ چکی ہے۔ یہاں تک کہ عین ممکن ہے کہ اس پر ان کا کیا تکنیکی کام کبھی ان کے کسی تحقیق مقالے میں فٹ نوٹ کی جگہ بھی پائے۔ اس کے عوض انھوں نے اپنی مصروفیات کا ایک قیمتی حصہ محفل کو دیا۔ ہمارے جیسا کوئی ہوتا تو محفل کی ارتقائی تاریخ میں اب تک آنے والی قسم قسم کی مشکلات سے بیزار ہو کر کب کا رخصت ہوچکا ہوتا (کئی تو ہوچکے!)۔ تاہم جیسے ایک عام محفلین کو محفل اور انتظامیہ سے وقت بو وقت شکایت اٹھتی ہے ویسے سعود بھی اس سے محروم نہیں۔ ہاں البتہ وہ کمال حسن ظن قائم رکھتے ہیں۔ ان کا اصرار تھا کہ وہ محض منتظم ہیں ، منصف نہیں کہ محفلین جا بجا بکھرے اپنے فکری تنازعات میں انہیں کھنچتے رہیں۔ یا جذبات میں بے قابو ہو کرمحفل کی حیثیت کو چیلنج کریں۔ لوگوں کے مراسلات کی ادارت سے آگے ایک منتظم کو درپیش بہت کچھ ہے جو اکثر محفلین کی نظروں سے پوشیدہ ہے۔ مبتدی سے بانیوں تک۔۔ سب پر ان کی نرم گرم دلچسپ رائے تھی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفل-کی-روح-سے-ملاقات.75342/
پوسٹ#1
زبیر مرزا
کے بقول
سعودسے میں تو کبھی نہ ملنا چاہوں کے یہ حضرت اُن چند لوگوں میں سے ہیں جو ہمیں رسی تُڑوانے نہیں دیتے :( یعنی کہ حد ہے کون ہے جو ان سے ملنے کا حوصلہ رکھتا ہے ان میٹھی باتوں سے کس کی مجال جو نکل سکے-
پوسٹ#5
نایاب
کے بقول
ٹھگاں دے ٹھگ پروہنے ۔۔۔۔۔
مجھ جیسے ٹھگ کی نگاہ میں "
10 نمبری ٹھگ
" ہیں محترم سعود ابن سعید بھائی ۔۔۔
نہ صرف لوٹ لیتے ہی پل میں " انسانوں " کو ۔۔۔ بلکہ قید کر لیتے ہیں خلوص و وفا کے پنجرے میں ۔۔
پوسٹ#9
محفل کی تیسری سالگرہ پہ
ابن سعید
نے خود
کو کم سن بوڑھا
کا ٹائٹل دیا اور
مغزل
نے انہیں
سعید میاں کے پاپا
کا ٹائٹل دیا۔
خرم شہزاد خرم
نے
مدد کرنے والا صندوق
کا ٹائٹل دیا​

[RIGHT]الہلال[/RIGHT]

کہتے ہیں۔
ابن سعید : سعود بھائی یہاں کے ایڈمن ہیں ۔ خود کو خادم کہلوانا پسندکرتے ہیں۔ دلی کے جامعہ ملی اسلامیہ سے انجینیرنگ کی ہے۔ جہاں اردو نے جنم لیا، اس سرزمین سے ان کا تعلق ہے۔ انہیں اردو پر جو گرفت ہے ، اس بات کا اندازہ آپ اتنی بات سے لگا سکتے ہیں کہ جو بھی جملہ لکھتے ہیں ، وہ معیار بن جاتا ہے ہم جیسوں کے لیے۔ کمپیوٹر سائنس انجینیر ہونے کی وجہ سے تکنیکی چیزوں میں بہت ایکس پرٹ ہیں۔ فی الحال شمالی امریکہ کے ورجینا میں رہتے ہیں۔پوری محفل کو انہوں نے سنبھال رکھا ہے۔ میری خواہش ہے کہ بھیا ایسا منصوبہ تیار کریں کہ انڈیا کے وہ لوگ، جو کمپیوٹر پر اردو نہیں لکھ سکتے ، وہ بھی اردو لکھنا شروع کردیں۔ کیوں کہ انڈیا میں اردو بول چال عام ہے لیکن بہت لوگوں کو اردو رسم الخط میں لکھنا نہیں آتا۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفلین-میری-نظر-میں.87799/
پوسٹ1
اشرف علی بستوی
کہتے ہیں۔
وقت کی پابندی اور طے شدہ وقت پر کام نمٹانا جناب کی فطرت ہے۔ اس معاملے میں میں بڑا ہی بے ترتیب ٹھہرا۔
تعبیر کہتی ہیں۔
اگر تو آپ خود کو بوڑھا،کمزور سمجھنے لگے ہیں یا پھر attension seeker ہیں یا کسی بھی قسم کی مدد چاہتے ہیں تو ان سے ضرور رابطہ کریں پل بھر میں آپکی عمر خود لے لینگے آپ کو کم عمر بنا دینگے ۔
محفل کے botox اور fevicol کیونکہ اگر آپ ان سے ایک بار جڑ جائیں تو پھر کبھی الگ نہیں ہونگے -پکا پکا جوڑ کیونکہ سعود کا قول ہے کہ(مذاقاً)
میں تمھیں بھول جاؤں یہ ہو نہیں سکتا
اور تم مجھے بھلا دو یہ میں ہونے نہیں دونگا
الفاظ کے جادوگر ہر قسم کی مدد کے لیے تیار
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفل-ڈاریکٹری.33281/
مقدس کہتی ہیں۔​
یہ محفلی بھیا ہیں۔۔ ہاں جی کوئی بہن چاہے ان سے دس سال چھوٹی ہوں یا 20 سال بڑی۔۔ یہ تب بھی بڑے بھیا ہی ہیں اور سب ان کی بیٹیاززز۔۔ جب میں نےمحفل جوائن کی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ انہوں نے اپنی جوانی کی تصویر پروفائل میں لگائی ہوئی ہے تو پھر ہم نے بھی ان کو بڑے شوق سے بھیا بنا لیا۔۔ یہ تو بعد میں پتا چلا کہ یہ ہمارے ہم عمر بھیا ہی ہیں۔۔ ویسے بھی ہم کڑیوں کو ینگ بننے کا شوق ہوتا ہے تو ہم بھی اسی بات پر پکے ہو گئے کہ یہ سعود بھیا ہمارے بڑے بھیا ہی ہیں۔۔

کسی کو کوئی کام ہو، کوئی پریشانی ہو یا ویسے ہی کوئی بات کرنی ہو تو سعود بھائی ایک ہی آواز پر "جن" کی طرح حاضر ہو جاتے ہیں اور بلانے والا حیران رہ جاتا ہے کہ ابھی تو صحیح طرح سے آواز بھی نہیں دی تھی ۔۔ لولززز :rollingonthefloor:

یہ سچ ہے کہ محفل ان کے بغیر بالکل بھی نہیں چل سکتی۔۔ یہ آنلائن نظر نہ آتے ہوئے بھی 24 گھنٹے آنلائن ہی ہوتے ہیں۔۔

میں محفل میں 5 سال سے ہوں اور شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب سعود بھائی نے میری خیریت نہ پوچھی ہو۔۔۔ میں محفل آوں یا نا آوں۔۔ میسج کا جواب دوں یا نا دوں پر سعود بھیا مجھے میسج کرنا کبھی نہیں بھولتے۔۔ سعود بھیا لو یو فور دس :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
5
ایم اے راجا
4 نومبر 2007 کو محفل میں شامل ہوئے۔​
میرا نام محمد امین ہے اور میرا تعلق میرپورخاص سندھ سے ہے قلمی نام ایم اے ساگر لکھتا ہوں۔، میں نے بی اے اور ڈی ایچ ایم ایس، کیا ہے اور ایل ایل بی کر رہا ہوں، ایم اے اردو کے لیئے بھی سوچ رہا ہوں، مشاغل میں صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھنا رننگ اور ایکسرسائز کرنا نہانا دھونا بعد فراغت ناشتہ آفس اور واپس رات کو کھانا کھانا چہل قدمی کرنا نیٹ پر آنا اردوفورمز وزٹ کرنا اور میل چیک کتنا اب اردو ویب بھی سو جانا اور دوسرے دن پھر وہی دوڑ دھوپ شروع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاب کے بارے میں نہ پوچھیں تو بہتر ہے بس دال روٹی چل رہی ہے،،، مگر ایک بیماری بھی لگی ہوئی ہے جو کہ پیچھا نہیں چھوڑتی وہ ہے شاعری ہزار ہا بار جان چھڑوانے کی کوشش کی مگر کبھی یہ نہیں چھوڑتی اور کبھی خرم جی نہیں چھڑوانے دیتے۔ لکھنے کا بہت شوق ہے مگر وقت ہیکہ ملتا ہی نہیں۔ بہرحال کوشش کرتا رہتا ہوں۔ امید ہیکہ اس پر علم اور اخلاق سائیٹ پر آکر میں نے بڑی جنگ فتح کی ہے اور اس فتح کے لیئے اب پھر خرم کا ایک اور بھاری سا شکریہ، امید ہے کہ یہاں استادوں کے علم سے میرے قلیل علم میں اضافہ ہو گا اور یہ قطرہ دریا بن جائے گا۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/میں-ہوں-ناں.10964/​

محفل کی تیسری سالگرہ پہ @​
خرم شہزاد خرم
نے​
شگردِ خاص پارٹ2​
کا ٹائٹل دیا۔​
 

جاسمن

لائبریرین
6
ایچ اے خان
31 جنوری 2006 کو محفل میں شامل ہوئے۔
نام ہمت علی ہے اور یہ میرے دادا کا رکھا ہواہے۔اور میں کوشش کرتا ہوں کہ میرے نام کے ساتھ لگا ہوا “علی“ کی لاج رکھ لوں۔
کچھ جوبیاں‌تو موجود نہیں‌ہیں اور خرابیان بہت ہیں ۔ اگر بتادیں تو اپ مجھ کو بینڈ نہ کردیں۔فطرتاً شرمیلا انسان ہوں۔ اردو سے میرا قلبی تعلق ہے۔
ایم ایس سی کراچی یونی ورسٹی سے کیا ہے مضموں‌کیمسٹری ہے
اور ایم ایس کوریا کے مشھور انسٹیٹوٹ سے کیا ہے اور مضمون ماحولیاتی سائنس اور انجینرنگ ہے
اور پی ایچ ڈی بھی کوریا کے ایک اور مشھور انسٹیٹوٹ سے کیا ہے جو سئول میں‌واقع ہے اور مضمون ماحولیاتی انجنیرنگ ہے
یہ انسٹیٹوٹز ایشیا کے ٹاپ رینک انسٹیٹوٹ میں‌شمار کیے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ کئی سال پاکستان میں ماحولیاتی مشاورت کا کام بھی کیا ہے۔
پاکستان میرا ملک ہے مجھے اس سے محبت ہے اس لیے میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان میں دوبارہ کام کرسکوں جو اب تک تشنہ ہے۔ دعا کریں کہ اس کی تکمیل ہو۔
ویسے بھی میری دلی خواہش کہ ہے کہ سخی حسن کی قبرستان میں‌میری تدفین ہو۔
ا۔بھی تو یہاں‌ایک یونی ورسٹی جوائن کی ہے بطور اسسٹنٹ‌پروفیسر چند ماہ پہلے ۔
کچھ عرصہ تجربات کے بعد انشاللہ بالاخر پاکستان میں۔ مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ قسمت کہاں‌لے جائے۔ میری فیلڈ کا ایک تعلق انڈسٹری سے ہے۔ اگر انڈسٹری ترقی پر ہے تو پھر مستقبل بہت روشن ہے۔ ویسے مجھے خود پروفیسرشپ بہت پسند ہے۔
اللہ کرے کہ کچھ پروجیکٹز جو ذھن میں‌ہیں‌کلک کرجائیں اور پاکستان میں‌اچھی یونی ورسٹی میں‌جگہ مل جائے تو پھر ریسرچ شروع کروں گا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سلام.1078/page-2
مقدس کہتی ہیں۔​
جی یہ ہمارے ڈاکٹر انکل ہیں۔۔ میڈیکل والے نہیں بابا۔۔ دوسرے والے :rollingonthefloor: محفل کے بہت ہی زیادہ پڑھے لکھے لوگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے بقول ان کے۔۔

ڈاکٹر انکل کا کہنا تھا کہ ان کو ڈاکٹر صاحب کہہ کر بلایا جائے لیکن میری ضد کہ مجھے ڈاکٹر انکل کہنا ہے تو آخرکار وہ میری بات مان گئے :rollingonthefloor: میرا پتا ہے ناں سب کو ہی ہی ہی ہی

ڈاکٹر انکل کی جو بات مجھے سب سے زیادہ انسپائیر کرتی ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ تلخی سے بات نہیں کرتے۔۔ جو مرضی ہو جائے اگلا بندہ ان کو کتنا بھی ٹونٹ کرے وہ ہمیشہ آرام سے جواب دیتے ہیں۔۔ حالانکہ کتنی بار ان پر پرسنل اٹیک بھی ہو جاتے ہیں بٹ ہی از نیور روڈ ٹو اینی ون۔۔ میں چاہتی ہوں کہ میں بھی ان سے یہ بات سیکھوں :)

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/page-3
پوسٹ57
الہلال کہتے ہیں۔
پرانے اور قابل رکن ہیں محفل کے۔ کثیر منفی درجات میں سب سے اول مقام حاصل ہےجناب کو۔انہوں نے کہیں کہا ہے کہ کسی نے ان سے ریٹنگ دینے کے اختیارات چھین لیے ہیں ورنہ یہ بھی سب کو اپنی پوزیشن تک لا کھڑا کرتے ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفلین-میری-نظر-میں.87799/
خود کہتے ہیں۔
اسلام و علیکم

میں اپ سب لوگوں سے معافی کا درخواست گزار ہوں
میری تحریروں سے اکثر لوگوں کو تکلیف پہہچتی رہے ہیے۔ میں اسپر صدق دل سے معافی مانگتا ہوں
امید ہے کہ آپ مجھے معاف فرمادیں گے۔
اگر اپ کو مجھ سے کوئی شکایت ہے تو ذاتی پیغام پر لکھ دیں
بڑی نوازش ہوگی
اس کے جواب میں ابن سعید نے بڑی پیاری بات کی۔

بھئی آپ ہمارے بزرگ ہیں۔ آپ کی باتیں بہت ہی کھری ہوتی ہیں اس لئے ممکن ہے احباب کو تھوڑی شکایت رہتی ہو لیکن کم از کم ہم نے تو آپ کی کسی بات کا کبھی برا نہیں مانا۔ گو کہ آپ سے کئی معاملات میں اختلاف رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم آپ کی بات کا برا منائیں۔ :)
شمشاد بھائی کہتے ہیں۔
ہمت بھائی اختلاف ہونا اور بات ہے اور تکلیف دینا اور بات ہے۔ آپ کی باتوں سے اختلاف ضرور رہا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ کی باتوں سے تکلیف ہوئی ہے۔ کہیں یہ تو نہیں کہ آپ اردو محفل کو خیرآباد کہہ رہے ہوں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/معافی.34898/page-2

 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
7
@ابو شامل
2 مارچ 2007کو شمولیت اختیار کی ۔​

تعلق کراچی سے ہے، پیشہ صحافت ہے اور دلچسپیاں بقول ان کے ٹکٹ، سکے، کرنسی اور نقشہ جات جمع کرنا، کتابیں پڑھنا، بالخصوص تاریخی، تاریخی و دیگر موضوعات پر وکیپیڈیا پر مضامین لکھنا اور ساتھ ہی ساتھ یہ اردو وکیپیڈیا پر منتظم بھی ہیں۔
میں 2001ء سے صحافت سے وابستہ ہوں، اور گذشتہ ڈھائی تین سال سے پاکستان کی سب سے پہلے نجی خبر رساں ادارے (نیوز ایجنسی) پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) سے وابستہ ہوں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ابو-شامل-اردو-محفل-کے-نئے-رکن.6068/
پوسٹ#10
@ابنِ سعید کہتے ہیں۔(اردو محفل کے 51 ہیرو)​

شامل میاں کے ابو یعنی فہد بھائی اپنی تاریخی و جغرافیائی تحریروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ بہت ہی سلجھی ہوئی شخصیت ہیں۔ سیر و سیاحت پر لکھی گئی تحریروں کا شوق غالباً موروثی ہے۔ ان کے کارنامے دیکھنے ہوں تو محفل کے علاوہ ان کا بلاگ اور اردو وکیپیڈیا ضرور ملاحظہ فرمائیے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کے-اکیاون-ہیرو.29752/
پوسٹ#1
ابوشامل کے نام​

جغرافیہ سے ان کو خصوصی لگاؤ ہے
اردو وکی پہ ان کا بہت خوب کام ہے​

خطاطی اور آرٹ میں ماہر ہیں یہ حضور
کیا جانتے ہیں آپ؟ فہد ان کا نام ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اراکین-محفل-در-نظر-شعراء-و-در-عکس-شعر.13639/page-2
محفل کی تیسری سالگر ہ پہ @مغزل نے محفل کا چہیتا کا ٹائٹل دیا۔​
وجی کہتے ہیں۔
ابو شامل بھائی(فہد کیہر) کی دلچسپی میں کرکٹ اور اردو بلاگنگ بھی ہے۔
آجکل کرکٹ پر ایک بلاگ چلا رہے ہیں کرک نامہ کے نام سے ۔ اسکے علاوہ ڈان نیوز کی ویب سائیٹ کے لیئے بھی لکھتے رہے ہیں ۔
جاسمن نے کہا۔
کرک نامہ میں نے بھی دیکھا ہے۔بہت جاندار تبصرے ہیں۔ کھیلوں کے شائقین کے لیے دلچسپی کا سامان خوب ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
8
امید ومحبت

25 جنوری 2006 کو محفل میں آئیں۔
مقدس کہتی ہیں۔
امید ہماری پیاری سی بہنا ہیں جو بہت کم کم بولتی ہیں۔۔ زیادہ تر آنلائن آتے ساتھ ایک کونا پکڑ لیتی ہیں محفل کا اور پھر لاگ آوٹ ہونے تک وہی بیٹھتی ہیں لولززززز

امید کا زیادہ ٹائم یہ سوچنے میں گزرتا ہے کہ آج کچھ پوسٹا جائے محفل میں۔۔۔ یا بس چپکے سے پڑھ کر غائب ہو جائیں۔۔۔ لیکن دیکھنے والے بھی کچھ کم نہیں ہیں۔۔ ان کو پتا چل جاتا ہے کہ امید آئی ہیں اور ایک عدد ٹیگ کی صورت ان کو بلاوہ آجاتا ہے عموما بارہ دری کا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

شاعری وغیرہ پڑھنے کا خاصا شوق ہے امید کو۔۔۔اور گھومنے پھرنے کا بھی۔۔کصھ عرصہ پہلے سیف الملوک جھیل کی سیر کے لیے گئی ہوئی تھیں اور واپس آکر اتنیی مشکل تحریر لکھی کہ ہمیں سمجھنے کے لیے اپنے ایک بھیا سے رابطہ کرنا اور مزے کی بات سمجھ انہیں بھی نہیں آئی تھی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

آج کل امید کم کم آ رہی ہیں۔۔ گھر میں مصروف ہیں ماشاءاللہ۔۔۔

امید ٹائم نکال کر تانکا جھانکی کر جایا کریں ناں میری طرح :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/page-2
پوسٹ40
 

جاسمن

لائبریرین
9
17 جولائی 2006 کو محفل میں شامل ہوئیں۔ان کا تعلق ملتان سے ہے۔​
اپنے بارے میں کہتی ہیں۔
میں امن ایمان۔۔۔سعود بھائی،عمار،محب،خرم بھائی اور حجاب ان کے بارے میں تو کنفرم(اردو میں پتہ نہیں کیا ہوتا ہے) ہوگیا کہ یہ مجھے جانتے ہیں۔۔باقی اردو محفلین سے تصدیق (جی کنفرم کو تصدیق کہتے ہیں۔۔ہیں نا :)) ابھی باقی ہے۔​
میں اتنا عرصہ کہاں رہی ۔۔گئی تو کہیں بھی نہیں تھی۔۔بس مصروفیت کچھ اور طرح کی ہوگئی تھی۔شوہرِنامدار پہلے بیرون ملک تھے۔۔بچوں کے ساتھ نیٹ پر آنے کا جتنا وقت ملتا وہ اُن کے ساتھ چیٹ میں گزر جاتا۔اب وہ مستقل پاکستان آچکے ہیں۔نیٹ پر اب لگتا ہے کہ کچھ کرنے کو باقی نہیں رہا۔۔۔کچھ دن پہلے بلاگ کو دیکھا۔۔اب سوچ رہی ہوں کہ محفل پر پھر سے کچھ نہ کچھ فعال ہوجاؤں۔فیس بک مجھے اچھی نہیں لگتی۔۔چیٹنگ میسنجرز پر فرینڈز سے بات کم کم ہی کرتی ہوں۔۔اس لیے محفلین سے پھر سے دوستی کا آغاز کررہی ہوں۔​
حسبِ سابق میرے دو مسائل۔۔۔ایک تو لیپ ٹاپ سے محفل کا فونٹ بہت ہی چھوٹا نظر آرہا ہے۔۔جب کہ میرا بلاگ اور باقی سائٹس کی اردو بڑی بڑی ہی دیکھائی دیتی ہے۔​
دوسرا محفل فورم پر اتنے سارے موضوعات ہیں۔۔کہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ یہ پوسٹ کس جگہ کروں۔۔میں نے تعارف والے دھاگے میں کردی ہے۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/امن-ایمان.59447/
میرا اصلی والا نام ساؤنڈز میل نیم :( مطلب نیٹ پر بھی اور عام ذندگی میں بھی جب بھی کوئی یہ نام سنتا ہے ایک بار تو اُس پریہ کہنا فرض ہوتا ہے ہے کہ لڑکوں جیسا نام ہے۔:( بس شاید میرے لاشعور میں یہی بات تھی۔۔پھر امن اور ایمان یہ دونوں نام ہی مجھے حد سے زیادہ پسند تھے۔۔کوئی ایک چھوڑنے کا دل نہیں کرتا تھا۔۔اس لیے نیٹ پر امن ایمان سے نِک رکھا۔۔۔نیٹ پر آپ کو جہاں جہاں یہ نِک ملے سمجھ جائیے گا کہ وہ میں ہوں۔:)


http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آپ-کا-نِک-اور-اس-کا-پس-منظر.61144/page-3​

پوسٹ#48​
@ابنِ سعید کہتے ہیں۔ (اردو محفل کے 51 ہیرو)​
اس بچی کی تحریروں میں بے تحاشہ کشش ہوتی ہے جو قاری کو آخری الفاظ تک پڑھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ افسوس کی میری آمد تک محفل میں ان کی آمد و رفت خال خال ہی رہ گئی تھی پھر اتنی بھی نہ رہی۔ یہ اپنے انٹرویوز کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ویسے کسی وقت محفل کی سالگرہ کے موقع پر ان کی انتہائی دلچسپ رپورٹنگ بھی پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا واللہ کیا منظر کشی تھی۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کے-اکیاون-ہیرو.29752/​

پوسٹ#1
خود کہتی ہیں۔

کہاں سے شروع کروں۔۔۔کیونکہ جو مجھے کچھ کچھ جانتے ہیں۔۔ان کے بارے میں ابھی میں نہیں جانتی کہ وہ سب کیسے ہیں۔۔کہاں ہیں۔۔یہاں اردو محفل پر ان کی کیا مصروفیات ہیں۔۔۔۔۔اور جو یہاں اب موجود ہیں اُن میں سے بہت سارے مجھے بالکل بھی نہیں جانتے خیرر

میں امن ایمان اردو محفل کی ایک عدد گمشدہ رُکن۔۔۔۔میں گم کہاں اور کیونکر ہوئی۔۔تو یہ ایک مختصرسی کہانی ہے۔۔۔میرے ماما بابا نے مجھے دیس نکالا دے دیا۔۔ بس پھر نئی زندگی کی شروعات میں زندگی مصروف ہوتی چلی گئی۔۔۔لیکن اس مصروفیت میں بھی اردو محفل کو میں کبھی نہیں بھولی۔۔۔ میں اب کوشش کروں گی کہ بہت زیادہ نہ سہی لیکن فرصت کے جو بھی لمحات میسر آئے ۔۔اردو محفل کو دوں گی۔۔۔اردو محفل میرے لیے میکے جیسی ہے۔۔۔سسرال میں جب کبھی اس فورم کو کھولا۔۔یوں لگا ڈھیر سارے اپنے لوگ مجھ سے مل رہےہوں۔
ابھی اور تو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا لکھوں۔۔۔بس آپ سب جلدی سے آکر مجھے یہاں خوش آمدید کہیں :)


نوٹ:-پوسٹ کا عنوان دھیان سے پڑھیے گا کہیں جلدی میں اسے ٹارزن کی واپسی نہ پڑھ لیجئے گا :)

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/امن-ایمان-کی-واپسی.32773/
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
10
امجد علوی
@ابنِ سعید
کہتے ہیں۔(اردو محفل کے 51 ہیرو)

وہ شب کسے یاد نہیں جب کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر صفر ہوا تھا اور ایک زلزلہ سا آ گیا تھا جس نے پوری اردو ویب دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ لوگ تحریوں پر تحریں لکھتے تھے، براؤزر میں اسے نستعلیقی ڈھانچے میں دیکھ دیکھ کر اس بچے کی طرح نہال ہوتے تھے جس کے ہاتھ خوگوش کا بچہ لگ گیا ہو۔ اب بھی سمجھ میں نہ آئے تو بتا دوں کی علوی نستعلیق کی یوم اجرا کی بات کر رہا ہوں۔ علوی بھائی آپ کی عرق ریزیوں کو ایک بار پھر سے سلام۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کے-اکیاون-ہیرو.29752/
پوسٹ#1
 

جاسمن

لائبریرین
11
اشتیاق علی
@ابنِ سعید کہتے ہیں۔(اردو محفل کے51 ہیرو)
اگر سال 2009 کو اردو ٹائپو گرافی کا سال کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔ اور ایسا کہے جانے میں فونٹ سازی کے جن اشتیاق بھائی کا کردار انتہائی دیو قامت ہے۔ افسوس! کیا آپ نے فرمائش کر کے اپنے نام سے فونٹ نہیں بنوایا؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کے-اکیاون-ہیرو.29752/
پوسٹ#1​
مقدس کہتی ہیں۔
اشتیاق بھائی بھی ہمارے بہت ہی ٹیلنٹڈ بھیا ہیں اور ان کا ٹیلنٹ لائبریری کے بہت کام آیا۔۔۔ اشتیاق بھیا فونٹس بناتے ہیں۔۔۔ ڈیزائنگ کرتے ہیں۔۔ ہمارے لیے اتنے ڈھیر سارے کورز بنائے تھے بکس کے لئے اور وہ بھی بس میرے ایک بار ریکوئسٹ کرنے پر۔۔۔اور کہا تھا کہ جب بھی کام کی ضرورت ہو تو بھائی کا بس حکم دینا ہے ۔۔ دیٹ از سو سوئیٹ آف ہم۔۔

ویسے اشتیاق بھیا سے میری فرسٹ ٹائم بات میرے انٹرویو کے دوران ہوئی تھی اور بقول ان کے، وہ تب خاصے عرصے بعد ایکٹیو ہوئے تھے مجھ سے سوال جواب کرنے کے لیے :rollingonthefloor:

کھانے پینے کے بڑے شوقین ہیں اس لیے اکثر کھانے پینے کی ریسیپیز شئیر کرتے رہتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی

تھینک یو سو مچچ بھیا فور آل یور ورک :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/page-4
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
13
اوشو
اپنے تعارف میں کہتے ہیں۔
مختصرا یہ کہ ملک بلال نام ہے۔ منڈی بہاؤالدین (پنجاب،پاکستان) کے علاقہ سے تعلق ہے۔ اور پیشہ کے لحاظ سے فیشن ڈیزائنر ہوں۔ کچھ نہ کچھ تعلیمی سلسلہ بھی چل رہا ہے۔ بسلسلہ روزگار آج کل گوجرانوالہ میں مقیم ہوں۔
کام یہاں رہ کر کرتا ہوں۔ لیکن جاتا کہاں کہاں ہے یہ نہیں معلوم۔
اور خواتین کے ملبوسات کی ڈیزائننگ کے متعلقہ کام ہے میرا۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/میرا-تعارف.58923/

سید شہزاد ناصر کہتے ہیں۔(کچھ ذکر محفلین کا)​

اردو محفل کے اراکین میں سب سے پہلے اوشو سے ملاقات ہوئی ہر چند محفل کے فعال رکن نہیں ہیں مگر ایک بہت ہی گہری شخصیت کے مالک ہیں جس کا اندازہ پہلی ملاقات پر ہی ہو گیا کہ سلجھے ہوئےادبی ذوق کے مالک ہیں نشت وبرخاست میں رکھ رکھاؤ ادب شناس ادب نواز مگر ہر کسی سے بے تکلف نہیں ہوتےپہلی ملاقات میں کچھ تبسم زیرِ لب کے ساتھ کچھ شرم دامن گیر رہی دوسری ملاقات گو کہ مختصر رہ مگر ان کو سمجھنے کا موقع ملا مجھ میں اور بلال میں جو چیز مشترک ہے وہ پردیس اور تنہائی کا دکھ ہے۔
بلال ان لوگوں میں سے ہے جو پہلی ملاقات میں ہی بھرپور تاثر چھوڑتے ہیں اور اگر بے تکلف ہو جائیں تو اتنے گھل مل جاتے ہیں کہ ان کی صحبت میں اجنبیت کا احساس نہیں رہتا۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کچھ-ذکر-محفلین-کا.63528/
پوسٹ#1
الہلال کہتے ہیں۔
میں نے کبھی آپ سے بات نہیں کی۔ لیکن ایک سوال ہمیشہ ذہن میں مسلسل آتا ہے آپ نے بھگوان رجنیش کے نام سے کیوں جوائن کیا اور ان کی تصویر کیوں لگاتے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفلین-میری-نظر-میں.87799/
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
14
امجد علی راجا
یکم جنوری 2013 کو محفل میں شامل ہوئے۔ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
اپنے بارے میں کہتے ہیں۔
مانسہرہ کی سرزمین پر پیدا ہونا میرے لئے بہت عزت کی بات ہے اوراسلام آباد میں ملازمت کرنا بہت سہولت کی :)
چہارم جماعت سے ہی لکھنے لگ پڑاتھا، پیروڈیز، کم دورانیہ کے ڈرامے (خاکے) وغیرہ، اساتذہ کی مہربانی کہ ان کی رہنمائی ہمیشہ میسر رہی۔ کالج کے زمانے میں مقامی اخبارات میں تسلسل سے مضامین بھی لکھتا رہا، تھیٹر کے لئے کافی کھیل بھی لکھے جنہیں بہت پزیرائی نصیب ہوئی۔
دوستوں نے شروع کی کچھ غزلیں پڑھ کر مزید لکھنے پر اکسایا :) شاعری کی صورت میں دل کی نکالی ہوئی بھڑاس "اضطراب" کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔
مزید کیا لکھوں؟ میرے خیال میں اتنا کافی ہوگا کہ ۔ ۔ ۔

راجا اگرچہ ذات معمہ سی ہے مری
کوشش ذرا سی چاہیئے مشکل نہیں ہوں میں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/امجد-علی-راجا-تعارف.58165/

سید شہزاد ناصر کہتے ہیں۔
(کچھ ذکر محفلین کا)

اردو محفل کا خوش خصال خوش لباس خوش اطوار اور خوش کلام شاعر۔ تصنع اور بناوٹ سے پاک خلوص اور محبت کا معجون مرکب گفتگو میں شوخی مزاج میں بذدلہ سخی دوران گفتگو ایک دل آویز مسکراہٹ ان کے چہرے کا احاطہ کئے رکھتی ہے جو ان کی شخصیت کو نہایت دل آویر بنا دیتی ہے جب بولتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ اسی طرح بولتے رہین اور ہم سنتے رہیں۔ دوران محفل اپنا مجموعہ کلام"اضطراب" دستخط کے ساتھ عنایت کی، اللہ اس "اضطرابِ شوق" میں مزید اضافہ فرمائے آ
www.urduweb.org/mehfil/threads/کچھ-ذکر-محفلین-کا.63528/
پوسٹ#1
مقدس کہتی ہیں۔

امجد علی راجا ہمارے مذاقیہ شاعر بھیا ہیں۔۔۔ یہ دوسرے بھائی ہیں جن کی شاعری پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہی ہی ہی جیسے کہ میرے اعتراض سے کسی کو فرق پڑنے والا ہے :rollingonthefloor: پر ہمارا یہ پیدائشی حق ہے اعتراض کرنے والا سو ہم اکثر اس کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں اسپیشلی شعراء بھائی بہنوں پر :rollingonthefloor:

امجد بھائی بھی بچپنے والے شاعر ہیں ہی ہی ہی یعنی کہ چھوٹی عمر سے ہی لکھنے لکھانے والے بن گئے۔۔ ہی ہی ہی۔۔ میرا پہلا انٹریکشن ان سے مزاحیہ شاعری میں ہوا تھا۔ لولززز۔۔ اگر آپ اداس ہیں یا کسی ٹینشن میں ہیں تو امجد بھائی کی لکھی ہوئی نظم پڑھ لیں۔۔۔ مزہ نہ آیا تو پیسے واپس۔۔ :rollingonthefloor:

مجھے ہمیشہ اپنی شاعری میں ٹیگ کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے میری جیسی سست بندی بھی ان کے کلام سے فیضیاب ہوتی رہتی ہے۔۔۔ خدایا آئی نیڈ ٹو شوٹ مائی سیلف۔۔۔ یہ میں کیسے باتیں کرنے لگ گئی :rollingonthefloor:

تھینک یو امجد بھائی فور میکنگ می اسمائل :)

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/page-4
پوسٹ65
آخری تدوین: ‏جولائی 13, 2016
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
15



[RIGHT]20 اگست 1980 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی انٹر اور گریجوئیشن کراچی سے اور عملی زندگی کا آغاز بھی کراچی سے ہی کیا۔ اور جناب آبائی شہر ہری پور ہزارہ ہے۔ اب اسلام آباد میں سیٹل ہیں اور روزی روٹی یہیں ہے فی الحال۔[/RIGHT]
[RIGHT]اینگرو، Agility Logistics، جیسی کمپنیوں سے وابسطہ رہنے کے بعد اب ڈویلپمنٹ سیکٹر میں طبع آزمائی کی جا رہی ہے۔[/RIGHT]
[RIGHT]ستارہ اسد ہے۔ مشاغل میں، فنونِ لطیفہ کی تقریباََ تمام اقسام شامل ہیں۔[/RIGHT]

[RIGHT]کبھی کبھی جذبات کو الفاظ کے لڑیوں میں پرونے کی اپنی سی کوشش رہتی ہے۔ مصوری کو بھی جذبات کے اظہار کا ذریعہ بناتے رہتے ہیں۔ اور فوٹو گرافی کا بھی جنون رکھتے ہیں۔[/RIGHT]

[RIGHT]غسل خانے میں شاید ہی ہم سے بہتر کوئی گا پاتا ہو گا۔[/RIGHT]
[RIGHT]فلمز بہت شوق سے دیکھتے ہیں ہم جناب اور میوزک کا تو بتانا بےکار ہے کہ سبھی کو پسِند ہے۔ :)[/RIGHT]

[RIGHT]قائدِاعظم کو، پاکستان کو، پاکستان کے لوگوں کو اور نظریہءِ پاکستان کو جی جان سے چاہتا ہوں اور ان کے خلاف کسی کی بکواس پسند نہیں کرتا، خواہ کوئی بھی ہو۔[/RIGHT]

[RIGHT]امید ہے کہ آپ تمام کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرے گا۔
[URL]http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%A4-%DA%A9%DB%81-%DB%81%D9%85-%D8%A8%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D8%9F.58782/[/URL]
[SIZE=7][COLOR=#660033] شہزاد ناصر[/COLOR][/SIZE][/RIGHT]
کہتے ہیں۔
(کچھ ذکر محفلین کا)​

ظاہر میں ایک مخنی سا وجود مگر بیاطن میں کسی پاکٹ سائیز ڈائنمو کی طرح طاقتور۔
مدبرانہ انداز گفتگو رکا رکا تبسم جھکی جھکی نظر دھیما دھیما لہجہ جیسے کوئی جوئے شبنمستاں آہستہ خرامی کے ساتھ بہہ رہی ہو۔ یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ بہت سلجھا ہوا ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں۔ اپنے شعبے کے بارے میں ان کی معلومات بہت وسیع ہیں۔
امجد میاں داد اسن لوگوں میں سے ہیں جو ہر معاملے میں دوٹوک موقف رکھتے ہیں اور اس میں کسی نفع اور نقصان کی پرواہ نہیں کرتے محفل کے صفحات اس بات کے گواہ ہیں میں ان کی مزید ترقی کے لئے دعاگو ہوں
www.urduweb.org/mehfil/threads/کچھ-ذکر-محفلین-کا.63528/
پوسٹ#1
سید زبیر کہتے ہیں۔
امجد میانداد ایک خاموش طبع انسان ہیں ۔ نہایت نفیس انداز ، انتہائی پر مغز گفتگو کرتے ہیں ۔ امجد میانداد ایک بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/تصویری-روداد-چار-محفلین-کی-پہلی-ملاقات-کی،-فیصل-مسجد-اسلام-آباد-سے.63516/
پوسٹ#18
مقدس کہتی ہیں۔​

امجد بھائی سے سب ہی واقف ہیں ۔۔ ہیں ناں۔۔۔اور ان کو تو ہم نے دیکھ بھی رکھا ہے۔۔۔۔ ہی ہی ہہ فوٹوز میں بابا :rollingonthefloor:

ان کو ہم محفلی گلوکار بھی کہہ سکتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔ توبہ اللہ جی معاف کیجئے گا۔۔۔ کسی کو خوش کرنا ثواب کا کام ہوتا ہے ناں ہی ہی ہی۔۔۔۔ محفل میں کچھ گانے بھیا نے پوسٹے تھے۔۔ پھر ان پر جو ان کی حوصلہ افزائی سب نے دل بھر کر کی تھی۔۔ اس کے بعد بھیا سوچتے ہی رہ گئے کہ اب کروں یا نا کروں :rollingonthefloor:

امجد بھیا کو کئی کشتیوں کا سوار کہنا چاہیے ہی ہی ہی ہر جگہ ٹانگ اڑائی ہوئی ہوتی ہے لولززززز
اچھی فوٹوگرافی کرتے ہیں، ویب ڈیزائنگ بھی کرتے ہیں، اسکیچنگ بھی کرتے ہیں اور پتا نہیں کیا کیا کرتے ہیں لولززز

امجد بھیا خاصے ہنس مکھ سے ہیں۔۔ محفل کی جتنی گیدرنگز میں ان کی پکس ہیں۔۔ ان میں مسکراتے ہوئے ہی نظر آتے ہیں۔۔

امجد بھیا محفل میں ریگولر ہو جائیں دوبارہ سے نہیں تو۔۔۔۔۔۔ :)

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/page-4
پوسٹ66
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
16
انیس الرحمٰن
ملنگ بابا المعروف جلیبی بھائی کے عنوان سے تعبیر کہتی ہیں۔
جو کہ محفل پر ہیں تو نئے لیکن بہت ہی کم وقت میں محفل میں اتنا گھل مل گئے ہیں کہ انکی غیرموجودگی بہت کھَلتی ہے یہاں اور تمام محفلین میں بے حد مقبول بھی ہیں ۔کون ہے جو انکے نام سے واقف نہیں۔​

ان کے پسندیدہ محاورے ہیں "دوسروں کی ٹانگ کھینچنا" اور "بال کی کھال اتارنا" اور یہ محفل پر یہی کام کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ لوگوں کو زچ کرنا، چڑانا، لفظوں کو ذو معنی بنانا، دوسروں کی غلطیاں پکڑنا اور ان کی نشان دہی کرنا ان کے محبوب مشاغل ہیں۔:ROFLMAO:
ماشاءاللہ کمال کی آبزرویشن ہے ان کی اور ایسے ایسے نقطے/نکتے نکال کر لاتے ہیں کہ بڑے بڑے طرم خان بھی ان کے آگے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔
بلا کے ذہین،حاضر جواب اور لاجواب کرنے کے فن سے مالا مال ہیں۔
ہر قسم کی معلومات کا ذخیرہ ہے ان کے پاس۔​

محفل پر دوسروں کو منفرد انداز میں خوش آمدید (خوش آم دید) کہنے سے بھی مشہور ہیں اور
ان کے اس انداز پر انہیں یہاں فروٹ چاٹ اور ریڑھی والا بھی کہا جاتا ہے۔
انکا ٹریڈ مارک ہے ۔۔۔ ( :laugh: )۔۔۔
گو کہ ان کے بقول انہوں نے کبھی سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا لیکن اس کے باوجود زیاد تر محفل کےکوچۂ ملنگاں میں پائے جاتے ہیں اور تمام محفلین کو وہیں کا وزیٹنگ کارڈ دیتے نظر آتے ہیں اور جب کوئی کوچۂ ملنگاں کا رخ کرے تو وہاں یہ سب سے پہلے اسے ویلکم کہنے کے لیے کھڑے ملتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے محفل میں اپنی فروٹ چاٹ کی ریڑھی پر دودھ پتی کے ساتھ "ظہور راجا جانی" (تمباکو والے پان) بھی بیچنا شروع کیے ہیں۔ ہم اک کے کاروبار میں خیر و برکت کے لیے دعا گو ہیں۔ :laugh:
ان کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ محفل سے باہر نیٹ کی دنیا کے اس پار وہ بےانتہا خاموش طبع ہیں، بس لکھنے میں بہت باتونی ہیں۔​

بچوں کے ادب اور شکاریات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے بیشتر دھاگے اسی حوالے سے ہیں۔اسی حوالے سےاپنی ایک لائبریری بھی چلا رہے ہیں۔
محفل پر لوگوں کے دھاگے خراب کرنے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔
ان کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ
"کوچۂ ملنگاں سے میرا کوئی واسطہ نہیں۔ میں سگریٹ تک نہیں پیتا۔محفل میں مجھے سب لوگ پسند ہیں۔ میں سب کے ساتھ پرخلوص ہوں۔۔:D
قیصرانی بھائی سب سے پہلے دوست ہیں۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ محفل پر رونق بنے۔ اس لیے خاموش اراکین (جیسے محمد بلال اعظم) کی کھنچائی کرتا ہوں۔ تاکہ وہ بھی محفل کو بارونق بنائیں۔
چھوڑتا کسی کو نہیں۔ نبیل بھائی کو بھی پن مار دیتا ہوں۔ یہ الگ بات ہے وہ ہوشیار ہیں۔ ریٹنگ دے دیتے ہیں جواب نہیں دیتے۔۔۔ :laugh:
2006، 2007 کے پرانے دھاگے جن کو اس دور میں خاطر خواہ پزیرائی نہ ملی تھی۔ میں چاہتا ہوں اب انہیں دوبارہ سامنے لایا جائے۔ اس سلسلے میں کوششیں کرتا رہتا ہوں۔
اصل زندگی میں بےانتہا خاموش طبع ہوں۔ کراچی کے محفلین گواہی دے دیں گے۔"
ذرا غور کیجیے کہ گواہی کے لیے کراچی بلوا رہے ہیں۔ :laugh:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/
پوسٹ#1
زبیر مرزا کہتے ہیں۔
انیس الرحمان کے بارے میں رائے (ان کے مراسلوں) سے قائم کی ہے کہ یہ خوش مزاج
اورسادہ دل آدمی ہیں
ابھی تک ذاتی طورپرگفتگو نہیں ہوئی بس دھاگوں میں مراسلوں کے جوابات تک ہی جان پہچان ہے​
مجھے پسند ہے ان کی
خوش مزاجی اور اپنے کام سے کام رکھنے کی عادت - اور بحث مباحثے سے گریز
میں ان سے خوش مزاجی کا گُر سیکھنا چاہتا ہوں :)
مجھے پسند آئی تھیں ۔۔۔۔ایک بار بارش کی تصاویر (کراچی) شئیرکیں تھیں انیس الرحمان نے مزید فوٹوگرافی اورکراچی
کی تصاویر کا انتظارہے
ان کو جہاں ہونا چاہیے وہاں موجود ہوتے ہیں لہذا کسی مشورے کی ضرورت نہیں:)
کراچی کے بارش کے مناظروالا دھاگہ بہت لاجواب تھا
میں ان کو ٹائٹل دیتا ہوں:مست ملنگ

محمود احمد غزنوی کہتے ہیں۔
انیس الرحمٰن صاحب نے ماشاء اللہ بہت اچھی حسِ مزاح پائی ہے۔۔
مثبت سوچ کے حامل ہیں۔۔۔
بحث مباحثے میں زیادہ نہیں الجھتے (یعنی کہ چچڑ نہیں ہوتے ):D
انکی لائبریری سے میں نے بھی استفادہ کیا ہے اور کچھ کتب ڈاؤنلوڈ کی ہیں ۔۔جنکے لئے انکا بیحد شکریہ
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/
پوسٹ#7
نیرنگ خیال کہتے ہیں۔​

ان کی شخصیت کے بارے میں تاثر یہ تھا کہ بذل سنج طبیعت کے مالک ہیں۔ سو قائم ہے۔مجھے ان کی شگفتہ مزاجی اور حاضر جوابی اچھی لگتی ہے۔اور میں ان سے حاضر جوابی سیکھنا چاہتا ہوں۔​
میں ان کو نصیحت نہیں کرنا چاہتا۔کہ۔۔۔۔
بھولا نہیں میں آج بھی آداب جوانی
میں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا​

اوتار میں تو ماشاءاللہ سے انکا پیار بیٹا ہے۔ اور کیا ہو۔ اور جہاں انکی ضرورت ہو وہاں یہ ہوتے ہیں۔ بلاشبہ محفل سجانے والی شخصیت ہیں۔
نیلم نے اک دھاگے میں کہا تھا۔ کہ میں چشمہ لگا لیتی ہوں۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سمندر لگا لیتا ہوں۔ اس جملے کا آج بھی حظ اٹھاتا ہوں۔ اور بہت سے شگفتہ جملے ہیں جو یہ اکثر کستے رہتے ہیں۔
انیس لگے نہ ٹھیس ان آبگینوں کو
اس میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ تو بس سیدھے سیدھے جوابات ہیں۔ اپنی رائے کا اظہار بھی کیا جائے گا۔ :p



You are the best.
جس دن محفل پہ ان سے نوک جھونک نہ ہو، اُس دن تو محفل پہ مزہ ہی نہیں آتا۔:)
نیلم کہتی ہیں۔
میں پہلی بار میں کوئی نوٹس نہیں لیتی نا ہی کوئی رائے قائم کرتی ہوں،،،آئستہ آئستہ جانتی اور پہنچاتی ہوں۔ ا
میری یاداشت کمزور ہےزیادہ پرانی اور اکثر شروع کی بات چیت بھول جاتی ہے
س لیے نہیں یاد کہ پہلی بار بات چیت کب ہوئی۔
:D
انیس الرحمن لڑائی جھگڑے ،سیاست طنزوطعنہ سے دور رہتے ہیں ،،ہلکی پھلکی پُرمزاح گفتگو کرتے ہیں
ٹھنڈے مزاج کی شخصیت ہے ان کی ،،یہ میں نے نہیں انہوں نے مجھ سے سیکھا:D

ان کے لیے مشورہ:حکاتیں پڑھا بھی کریں ،،صرف پُر مزاح ریٹ نا کیا کریں :laugh:
ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہو یقینامغز (دماغ)
ان کو جہاں ہونا چاہیے وہاں موجود ہوتے ہیں یہ:D
ان کے پوسٹ کردہ کمنٹس جو مجھے پسند ہیں۔
پاکستانی شیکسپئر:laugh: اور اس کے علاوہ بہت سے اور ٹائیٹل یاد ہیں جو مجھے دیتے رہتے ہیں مزاح میں​
ان کو ٹائٹل دیتی ہوں۔بی جمالو

یہ بھی ایک مزے کی بات ہے کہ میں انہیں کافی ٹائم تک میر انیس بھائی سمجھتی تھی اور مجھے حیرت ہوتی تھی کہ انیس بھائی کو اچانک کیا ہو گیا وہ اتنا کیسے بدل گئے :ROFLMAO: وہ تو بھلا کرے کراچی عید ملن کا کہ اس میں سب راز کھل گئے :p
نواسے کو پتہ نہیں کیوں شوق ہے محفل کا "کاکا " بنے کا :ROFLMAO: تو پہلے انکا اوتار انکے بچپن کا تھا تو میں انہیں انیس بچے کہتی تھی
پھر انکا اوتار کچھ بدلا کچھ عرصے یہ ایک دم بڑے بن گئے ۔پھر لڑکپن میں آگئے اور اب دیکھیں تو یہ نومولود بن گئے ہیں :p
بڑا کنفیوز کیا مجھے اس لیے تاثر اب جا کر بنا ہے اور بدلا ہے
لیکن وہ کافی الگ الگ انداز میں نظر آئے پہلے سنجیدہ اور خاموش اور الگ مزاج کے
پھر ایک دم افلاطون :p ایسا لگتا تھا جیسے ایک اکاؤنٹ سے کئی ساری شخصیات ہوں​


انیس نام سے واقفیت تو عید ملن کراچی سے ہوئی پھر ان کے بارش والے تھریڈ سے
پھر گپ شپ میں نوک جھونک چلتی تھی اور نواسے نے مجھے چڑانے کے لیے نانی کہنا شروع کر دیا اور میں نے بھی جواب میں نواسے
اس کے بعد یہ عادت اب اتنی پکی ہو چکی ہے کہ مجھ سے نواسے کا نام ہی نہیں لیا جاتا اور میں انہیں نواسہ ہی کہتی ہوں
محفل پر میرا پہلا اور اکلوتا نواسہ

عادت اچھی لگتی ہے:
بقو ل ان کے ہر ایک کو پن چبھونے کی :p
شوخی اور شرارت والی عادت
لاجواب کرنے کا فن وغیرہ

ان سے سیکھا :نوک جھونک
اور سیکھنا چاہونگی ذہانت اور حاضر جوابی اور جوابی کاروائی:ROFLMAO:

سمجھدار کو کیا مشورہ یا رائے دینا
البتہ ایک بات کہ خبردار جو محفل کو چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی

#26
پوچھنا یہ ہے کہ نواسے کہیں مجھے سچ مچ کی نانی سمجھ کر تو میری سچی والی عزت کرنی تو نہیں شروع کر دی :p
میں مس کرتی ہوں وہ نوک جھونک اور اب پہلے کی طرح آپ زیادہ بات چیت کیوں نہیں کرتے اور مجھ سے تو بالکل بھی نہیں کیوں؟
اور ہاں یہیں کہیں پڑھا تھا کہ آپ محفل چھوڑنے والے ہیں؟کیا یہ سچ ہے؟
خبردار جو ایسا کیا ورنہ ساری محفل کے ساتھ کراچی پہنچ جاؤنگی اور ڈندا ڈولی کی طرح اٹھا کر محفل لے آئیں گے ہم سب
وجہ کیا ہے بھلا ایسا کرنے کی؟
ایک اور سوال کہ یہ خوش آمدید والا آئیڈیا کیسے اور کیونکر سوجھا؟؟

ارے وہ رومینٹک سے دستخط کہاں گئے؟میں تو اس سے ملتا جلتا ایک گانا بتانا تھا کہ اب اسے اپنے دستخط میں رکھیں :ROFLMAO:
پیغامات سب اچھے لگتے ہیں خاص کر برجستگی اور خوش آمدید والا انداز۔
میں تو اپنے پیغامات کے بعد آپ کے دلچسپ جوابات دیکھنا چاہونگی کہ مجھ سے تو نواسے آپ کی بات چیت بالکل ختم ہو گئی ہے سمجھیں۔
اور ہاں مجھے ہر دلچسپ پیغام اور تھریڈ کے لیے ضرور ٹیگ کیا کریں
جب تک وہاں آ نا جاؤں یہ سلسلہ جاری رکھا کریں کہ مجھ سے سستی کی وجہ سے اکثرکافی کچھ رہ جاتا ہے نا
منٹس تو یاد نہیں آرہے اس وقت
لیکن بہت سے ایسے دلچسپ کمنٹس ہیں جن پر بے ساختہ قہقہے لگائے ہیں
دھاگہ بارش والا دلچسپ لگا
بچوں والی کہانیاں بھی دیکھ لیتی ہوں لیکن اب نانی کی عمر کہاں کہانیاں پڑھنے کی البتہ ہاں نواسے آپ کو سنایا کرونگی :p
میں نے تو دو دو ٹائیٹلز دے دیے اب اور کیا دوں
بس دعا ہے کہ اللہ آپ کو خوش اور آباد رکھے
آپ اسی طرح خود بھی مسکراتے رہیں اور دوسروں کو بھی مسکراتا رکھیں
اور ہر مسکراہٹ اور محفل کے ٹائم نکال کر یہاں رونقیں بکھیرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ
ساتھ میں کچھ پوچھنا چاہونگی کہ آپ رئیل لائف میں کیوں اتنے خاموش اور سنجیدہ کیوں ہیں؟بور نہیں ہو جاتے خاموشی اور سنجیدگی سے ؟
]http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-2
پوسٹ#27
قراۃ العین اعوان کہتی ہیں۔
پہلا تاثر یہی تھا کہ انیس بھیا خاصے دلچسپ ،ہنستے مسکراتے نرم دل انسان ہیں۔۔
یہی تاثر اب بھی قائم ہے ۔۔۔

مختلف تھریڈز میں کیئے گئے مختلف تبصروں کے درمیان انیس بھیا سے بات ہوتی رہتی ہے
کبھی کبھار نوک جھونک،دلچسپ سوال جواب کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔۔۔

مجھے اچھا لگتا ہے
ہنستے مسکراتے رہنا ۔۔نوک جھونک کرنا ۔۔خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا ۔۔حاضر جواب ہونا
یہی انیس بھیا کی شخصیت کا خاصہ ہیں۔۔

میں نےانیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا ۔۔۔
ایسے سوال کرنا کہ مخاطب سوچ میں پڑجائے ۔۔۔!

مشورہ تو کوئی نہیں البتہ انیس بھائی کے بارے میں میری رائے یہ ہے
کہ سنجیدہ سے سنجیدہ انسان کو بھی ہنسانے کی خوبی آپ میں پائی جاتی ہے ۔

فرمائش یہ کہ کھیل کھیل کے سیکشن میں کوئی عمدہ سا کھیل پیش کیجئے ۔۔!
انیس بھیا محفل کے جس تھریڈ میں بھی جاتے ہیں ہنسی بکھیر دیتے ہیں ۔۔
پیغامات ان کی شخصیت کی طرح دلچسپ اور مسکراہٹ سے بھر پور ہوتے ہیں۔۔
ہر جگہ پائے جاتے ہیں ۔۔کہنے کی ضرورت نہیں ۔۔!

ان کے مضامین کی ادارت میں پوسٹ کردہ تمام مضامین میرے پسندیدہ ہیں
ان سب سے میری بچپن کی یادیں پیوستہ ہیں ۔۔
اور اس پر انیس بھیا کا خاص شکریہ کہ وہ سب تحریریں نظر سے گزرتی ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔

ویسے تو میں ایک ٹائیٹل دے چکی ہوں بابا جمالا کے نام سے
لیکن ایک ان کی شخصیت کے لیئے اور بھی دینا چاہوں گی
شگفتہ شگفتہ باغ وبہار بھیاہیں آپ۔۔۔!
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-2[/RIGHT]
پوسٹ#28
قیصرانی کہتے ہیں۔
پہلا تاثر:
تعلیم یافتہ، مذہب، ہنس مکھ، ہنسوڑ لیکن بلا کے بذلہ سنج۔ تائثر کچھ بدلا تو ہے لیکن اتنا کہ اب انہی احساسات میں گہرائی آ گئی ہے۔

پہلی دفعہ انیس سے بات چیت:
شکاریات کے بارے ہی۔ پہلے محفل پر ریگولر نہیں دکھائی دیتے تھے۔ ایک بار ہماری پی ایم میں بات ہوئی تھی شکاریات کی کتب کے حوالے سے۔ تبھی ہم چپک کر رہ گئے جڑواں بھائیوں کی طرح۔ بلکہ جڑواں بھی وہ جنہیں ڈاکٹر بذریعہ آپریشن الگ کرنے کا سوچ رہے ہوتے ہیں

مجھے ان کی جو عادت اچھی لگتی ہے:ان کا ہر کسی کے ساتھ انتہائی مہذبانہ انداز تخاطب۔ حتٰی کہ کوچہ ملنگاں پہنچ کر بھی
آپ
اور
آپ کی
کہتے رہتے ہیں۔ لکھنؤی ادب کے شیدائی میری بات کی گہرائی تک پہنچ چکے ہوں گے

میں نے ان سے سیکھا ہے:کتب کو کس طرح سکین کر کے اتنی احتیاط سے نوک پلک سنوار کر پی ڈی ایف میں کیسے تبدیل کرتے ہیں

ایسے ہی اچھے لگتے ہیں۔ بس ٹی ٹی سے فاصلہ بڑھائیں اور کوچے سے فاصلہ کم کریں :)

میں ان سے کہنا چاہتا ہوں:چالاک خرگوش کے کارنامے اور ننھا سیاح
کن سیکشنز میں انہیں دیکھنا چاہتا ہوں:ویسے تو جہاں بھی ہوں پھول بکھیرتے رہتے ہیں، لیکن کوچہ ان کے بناء سونا سونا ہے :(

ان کے شروع کئے دھاگے جو پسند ہیں:بہت سارے۔ اب ایک کا کہوں تو دیگر دھاگوں کا دل رنجیدہ ہو جائے گا :)

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-2پوسٹ#29
نایاب کہتے ہیں۔
محترم انیس بھائی سے شروع دن سے کبھی کسی قسم کی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی ۔
پہلا تاثر اک سلجھے نوجوان اور بچوں سے بے پناہ پیار کرنے والے انسان کا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ تاثر پختگی حاصل کر گیا ۔
انیس بھائی سے ذاتی میں بھی کافی گفتگو رہی ہے ۔ اور انہیں گفتگو کے دوران علم کا متلاشی ہونے کے ساتھ بہترین اختلافی معلوماتی رویئے کا حامل بہت ذہین اور سطحی گفتگو سے دور بنیادی نکات پر توجہ رکھنے والا پایا ۔ ماشاءاللہ
ان کی سب اچھی عادت با اخلاق اور بامروت ہونا لگی ۔
ان کی شخصیت میں اک شکاری بھی چھپا بیٹھا ہے ۔
اور یہ اپنی پر لطف بامعنی باتوں سے کسی بھی دل کو با آسانی اپنا شکار بنا لیتے ہیں ۔
انس و اخلاق کے ہمراہ کیسی بھی محفل ہو خوب سجا لیتے ہیں ۔
سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتے ہیں ۔
ان کے منتخب اوتار دستخظ بلا شبہ انفرادیت کے حامل ہوتے ہیں ۔
کبھی کوئی بے معنی اوتار یا دستخط نظر سے نہیں گزرے ۔
شکاریات اور بچوں کی کہانیوں پر مبنی ان کی تحریریں بہت پسند ہیں ۔
اور شدت سے انتظار رہتا ہے ۔
پہلے " گدھا کہانی " کا اسیر کیا تھا موصوف نے اور آج کل " گلیور " کے ساتھ سفر کرا رہے ہیں ۔
" دلوں کے شکاری " محترم انیس بھائی کو اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھتے زندگی کی جنگ میں فاتح قرار فرمائے آمین

http://www.urduweb.org/mehfil/threa...C-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C.57304/page-2]
پوسٹ#30
بابا جی کہتے ہیں۔

پہلی دفعہ ان کو محفل پر دیکھا تھا کراچی میں جل تھل والے دھاگے پر یہی تاثر ہے کہ شغل میلے والے انسان ہیں اپنے کام سے کام رکھتے
اور سب سے اچھی بات بلا وجہ بحث نہیں کرتے

بحث نا کرنے کی عادت بہت اچھی ہے ان کی :)

ان سے سیکھا میں نے کہ جہاں ایویں ای بحث ہو رہی ہو وہاں سے نکل لو ۔

ریکوئسٹ ہے کہ ایسے ہی رہیں یار

یار انیس الرحمن بھائی عمرو عیار کی کہانیاں بھی شیئر کریں

ان کا گلیور کا سفر والا دھاگہ بہت زبردست ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-2]
پوسٹ#31
مہ جبین کہتی ہیں۔
پہلا تاثر ایک ہنس مکھ اور خوش اخلاق انسان کا تھا جو آج تک قائم ہے

پہلی دفعہ انیس سے عبداللہ کے نام پر بات شروع ہوئی تھی ایک تھریڈ میں
محفل میں سب ہی انیس کی حاضر جوابی اور ذہانت کے معترف ہیں تو مجھے بھی انکی شخصیت کے یہ اوصاف اچھے لگتے ہیں

انیس بیحد ذہین اور بذلہ سنج ہیں اور میں یہی سیکھنا چاہتی ہوں


میرا خیال ہے کہ انیس بہترین شخصیت کے مالک ہیں اور انہیں کسی مشورے کی ضرورت نہیں

انیس اتنی خوبیاں اپنی شخصیت میں کہاں سے جمع کر لیں؟؟؟؟ ہمیں بھی یہ راز بتادو تاکہ ہم جیسے لوگوں کا بھی بھلا ہوجائے:)


انیس کے اوتار ، پیغامات اور دستخط انکی طرح ہی بیحد انوکھے ، دلچسپ اور منفرد ہوتے ہیں اور گپ شپ کے زمروں میں رونق لگائے رکھتے ہیں
اس لئے کسی نصیحت کی ضرورت نہیں​


مجھے ان کا سب سے بہترین بارش کے مناظر کی تصاویر کا تھریڈ لگا کہ جس میں کھینچی گئی ساری تصاویر بہت عمدہ تھیں​

اور تبصرے تو سب ہی ایسے مزاحیہ ہوتے ہیں کہ اکثر خراب موڈ بھی انکے تبصروں سے بحال ہوجاتا ہے:heehee:

انکو بلاشبہ " رونقِ محفل " کہا جاسکتا ہے :applause:
اللہ اس محفل کی رونق کو سلا مت رکھے آمین​



انیس بھائی کے بارے میں زیادہ تو لکھ نہیں سکتا کہ براہ راست ٹاکرا ان سے شاذ و نادر ہی ہوتا ہے اور کچھ ہم بھی محفل پر بے قاعدہ ہیں جس کی وجہ سے ان کے بارے میں زیادہ نہیں جان سکے۔ لیکن ایک بات جو خصوصیت کے ساتھ نوٹ کی کہ بہت شگفتہ مزاج اور محفل کے ماحول کو خوشگوار بنائے رکھنے میں ملکہ حاصل ہے۔ ان کے چھوٹے چھوٹے پر مزاح جملے واقعی بہت لطف دیتے ہیں۔ ابھی انہوں نے جو ہمارے بچپن کے دور کی نونہال کی کہانیوں کا ذکر کیا اور ایک ہماری پسندیدہ کہانی ہمیں آن کی آن میں چھو منتر کرکے مہیا کردی تو ہم تو ان کے گرویدہ ہوگئے جس کا ہم برملا اظہار کرتے ہیں۔ وقتا فوقتا انہیں اس معاملے میں زحمت دیتے رہیں گے کہ اب تو ہمیں پتہ لگ گیا ہے ان کا۔ رہائش بھی لالو کھیت میں ہے جو ہم سے صرف ایک ڈبلیو گیارہ کی مار پر ہے اس لئے اگر کبھی انہوں نے اڑی دکھائی تو ہم پہنچ جائیں گے ان کے ہاں دو چار بندے لے کر۔ پھر دیکھیں گے کیسے بچتے ہیں ہم سے۔:)


http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-3
پوسٹ#54
فاتح کہتے ہیں۔
پہلا تاثر تو یہی تھا کہ کوئی بھلا مانس اور شریف آدمی ہے لیکن اب لگتا ہے یہ تو اپنے جیسا ہی ہے۔ :laughing:

یہ تو یاد نہیں کہ جان پہچان کا آغاز کب ہوا تھا لیکن یقیناً کسی کے ساتھ مل کے پنگے ہی لیے ہوں گے جو ہم دونوں کا مشترکہ خاصہ ہے۔ ;)
یہ یاد ہے کہ کوچۂ ملنگاں میں سلسلۂ تکلم تسلسل سے جاری ہوا۔​

انیس میں ہے: ذہانت، لاجک اور حس مزاح۔۔۔ یہ کسی بات پر اٹکل پچو نہیں کرتے بلکہ لاجیکل بات کرتے ہیں۔​

کچھ ایسا خاص جو میں نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا :
بہت کچھ۔۔۔ لیکن اس کا اظہار یہاں نہیں کر سکتا۔ ورنہ دونوں اکٹھے ہی بی لیے مشورہ ہے:
کوچۂ ملنگاں میں افیون اور ہیروئن کی اقسام اور خواص پر مزید روح افزا مضامین لکھو۔۔۔ :laughing:
پیغامات بولے تو ایک دم لش پش ہوتے ہیں اور لطف آتا ہے انھیں پڑھ کے۔ جہاں تک اوتار کی بات ہے تو اس جانب بہت کم دیکھنا ہوتا ہے۔ جن زمروں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔۔زمرے سیکشن وہی والے جہاں چرسی ہیروئنچی پائے جاتے ہیں اور کون سے۔۔۔ ہاہاہاہا​

میرے پسندیدہ دھاگے جو انہوں نے شروع کئے۔
گلیور کے تین حیرت انگیز سفر۔ جوناتھن سوئفٹ
یہ محفل میں ہمارے سلسلۂ مٹی پلیدیہ کے سچے جانشین ہیں اور ہم اپنی وصیت میں یہ تکیہ ہی ان کو ڈیڈیکیٹ کر کے جائیں گے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-5
پوسٹ#92
مقدس کہتی ہیں۔
پہلا تاثر یہی تھا کہ انیس بھیا ایک بہت اچھے اور کئیرنگ بھائی ہیں اور واقعی میں ویسے ہی ہیں۔۔ خوش مزاج ہیں بہت۔۔ ہنسی مذاق بہت کرتے ہیں۔۔ یعنی کہ بڑے مخولیے ہیں۔۔
مجھے دلچسپ لگتا ہے۔۔۔ان کا اتناااا خوش مزاج ہونا اور دوسروں کو لاجواب کر دینے والی صلاحیت۔۔ آئی جسٹ لو اٹ۔۔ کسی روتے ہوئے کو منٹوں میں ہنسا دینے کا فن ہے بھیا کے پاس​

میں ان کی طرح خوش مزاج ہونا چاہتی ہوں۔۔ اور حاضر جواب بھی۔۔ ادھر سے بات ہوئی ، ادھر سے فَٹ جواب آجائے۔۔ کتنا مزہ آئے ناں۔۔
مشورہ صرف یہی کہ آپ ناں لکھنا اسٹارٹ کر دیں۔ آئی ایم شئیور کہ یو ول رائٹ سمتھنگ اوسم۔
ان کے پیغامات تو اتنےمزےے کے ہوتے ہیں کہ بس۔۔ دستخط تو میں نے ابھی دیکھا ۔۔ یہ پڑھنے کے بعد۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ ویسے بھیا میرے جیسے ہیں ۔۔ ہر سیکشن میں پائے جاتے ہیں۔۔۔
ان کے سارے کمنٹس ایسے ہی ہوتے ہیں کہ بار بار پڑھنے کا دل کرتا ہے :​

میں ان کو ٹائٹل دوں گی۔۔۔
جمالا بھیا :rollingonthefloor:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-5
پوسٹ#93
عائشہ عزیز کہتی ہیں۔
انیس بھیا کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ بڑے لائق بھیا ہیں۔ کیونکہ پہلے پہلے جب بھی بھیا سے بات ہوتی تھی پڑھائی کے متعلق ہی ہوتی تھی۔ اور ابھی تک قائم ہے۔ :)

انیس بھیا بہت دلچسپ باتیں کرتے ہیں۔ :)

بھیا سے سیکھنے کا عمل تو تب ہی شروع ہوگیا تھا جب ان سے بات ہوئی یہاں محفل پر۔۔ میتھ کے چھوٹے چھوٹے پزلز سب سے پہلے بھیا کر لیتے تھے اور پھر میں ان سے پوچھا کرتی تھی۔ :noxxx: اور فزکس کے متعلق بھی سیکھا اور انشاء اللہ اور سیکھوں گی۔​


بھیا جب آپ مجھے گڑیا بلاتے ہیں ناں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ اور جب آپ ایویں ہی اپیا لوگوں سے لڑائی کررہے ہوتے ہیں ناں تو تب بھی اچھا لگتا ہے۔ :)

۔۔ویسے بھیا آ جاتے ہیں جہاں بلائیں۔ گپ شپ کے زمروں میں بھی ہوتے ہیں۔ ہاں۔۔محفل کی بارہ دری میں نہیں ہوتے۔​


بھیا اچھے ٹاپکس پوسٹ کرتے ہیں خاص طور پر کہانیاں وغیرہ۔

بھیا "اچھے بھیا" ہیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کے-مہمان-ملنگ-بابا-المعروف-جلیبی-بھائی.57304/page-6
پوسٹ#103
مقدس کہتی ہیں۔
یہ ہمارے انیس بھیا ہیں۔۔ ان کو سیدھی بات کرنی بالکل بھی نہیں آتی۔۔ اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگا لیں کہ آپ کو خوش آمدید بھی وکھرے اسٹائل میں کرتے ہیں :rollingonthefloor: یعنی کہ سارے کام الٹے ہی ہی ہی

انیس بھیا کے بقول ہم ان کی دادی اماں ہیں۔۔ ہی ہی اب یہ بات آپ انہی سے پوچھیے گا کہ اس لقب کے پیچھے کون سی وجوہات کارفرما ہیں :rollingonthefloor:

اگر کسی تھریڈ کا ستیاناس کرنا ہو تو وہاں انیس بھیا اور نینوں بھیا کو ایک ساتھ ٹیگ کر دیا جائے۔۔ پھر دیکھئے گا کہ کچھ دیر تک دھاگے کا حشر نشر ہو جائے گا :rollingonthefloor:

انیس بھیا اب میں واپس آ گئی ہوں ناں۔۔ اب آپ بھی دوبارہ سے ایکٹیو ہو جائیں۔۔ مس اولڈ ٹائمز :)

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلو-ذکر-کرتے-ہیں-ان-کاذرا-سا.90940/page-2
پوسٹ130​
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
17
الف نظامی
الف نظامی نے 16 دسمبر 2005 کو محفل میں باقاعدہ شرکت اختیار کی۔
محفل کی تیسری سالگرہ پہ مغزل نے سفیرِ بزم کا ٹائٹل دیا۔خرم شہزاد خرم نے ایک مخلص دوست کا ٹائٹل دیا۔
 
Top